فاروق خان نے نوجوانوں کو کھیل کود سرگرمیوں میں حصہ لینے پر زور دیا

جموں//کھیل کود نصاب کا ایک اہم حصہ ہے جس سے جسمانی اور ذہنی صحت قائم رہتی ہے اور کھلاڑیوں کی کلہم ترقی میں مدد ملتی ہے ۔ اس کا اظہار آج لفٹینٹ گورنر کے مشیر فاروق خان نے 26   ویں مردوں کی فری سٹائل ، گریکو رومن سٹائل اور عورتوں کی 12 ویں ریسلنگ چیمپین شپ کی اختتامی تقریب پر کیا ۔ چیمپین شپ 15 جنوری کو ریسلنگ ایسوسی ایشن جے اینڈ کے کے جھنڈے تلے گلشن گراؤنڈ جموں میں شروع ہوئی۔ اس موقعہ پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے مشیر نے کہا کہ یو ٹی انتظامیہ کھیل کود کے شایق نوجوانوں کو بہترین بنیادی ڈھانچہ فراہم کرنے کیلئے پُر عزم ہے تا کہ وہ اپنی توانائیوں کو ایک مثبت سمت دے سکیں ۔ نوجوانوں کی زندگی میں کھیل کود کیاہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ کھیل کود سرگرمیوں سے اتفاق اور ہم آہنگی کا احساس پیدا ہوتا ہے ۔ مختلف زمروں کے تحت فاتحین میں انعامات تقسیم کرتے ہوئے مشیر نے نوجوانوں کو ک

جنوبی افریقہ کی ٹیم14سال بعد پاکستان پہنچ گئی

کراچی/جنوبی افریقہ کی ٹیم 2007 کے بعد پہلی مرتبہ پاکستان پہنچی ہے اور 14 سال بعد پاکستانی سر زمین پر کرکٹ کھیلے گی۔مہمان ٹیم چارٹرڈ طیارے سے کراچی پہنچی ہے، ٹیم کی قیادت کوئنٹن ڈی کوک کررہے ہیں جب کہ ٹیم کے ہمراہ جنوبی افریقا کے آفیشلز بھی کراچی پہنچے ہیں۔جنوبی افریقہٹیم پاکستان کے خلاف 2 ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی لیکن سیریز سے قبل مہمان کھلاڑیوں کاکورونا ٹیسٹ ہوگا اور نتیجہ آنے تک وہ قرنطینہ کریں گے۔ کورونا ٹیسٹ کلیئر کرنے والیکرکٹرز اتوار سے کراچی میں ٹریننگ کرسکیں گے، پہلے ٹیسٹ سے قبل دونوں ٹیموں کی ایک بار پھر کورونا ٹیسٹنگ ہوگی۔پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان پہلا ٹیسٹ کراچی میں 26 جنوری سے ہوگا جس کے لیے پاکستان کی ابتدائی 20 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے جس میں 8 نئے کھلاڑی شامل ہیں۔  

تازہ ترین