تازہ ترین

انڈیا اوپن بیڈمنٹن ٹورنامنٹ

نئی دہلی//ٹاپ سیڈ کدامبی سری کانت اور پی وی سندھو نے منگل کے روز انڈیا اوپن بیڈمنٹن ٹورنامنٹ میں اپنی مہم کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے دوسرے راؤنڈ میں جگہ بنالی۔  یہاں اندرا گاندھی اسپورٹس کمپلیکس کے کے ڈی جادھو انڈور ہال میں کھیلے جا رہے سیزن کے پہلے ٹورنامنٹ میں عالمی چمپئن شپ کے نقرئی تمغہ فاتح سری کانت نے ہم وطن سیرل ورما کو 34 منٹ میں 21-17 21-10 سے ہرا کر دوسرے راؤنڈ میں جگہ بنائی جہاں ان کا مقابلہ ڈنمارک کے کم برون سے ہوگا۔ خواتین کے زمرے میں ٹاپ سیڈ اور اولمپک کانسہ کا تمغہ جیتنے والی سندھو نے ہم وطن سری کرشنا پریا کدراولی کو صرف 27 منٹ میں 21-17 21-10 سے شکست دی۔ ایک اور میچ میں سمیر ورما نے سوربھ ورما کو 21-7، 21-7 سے شکست دی۔ دریں اثنا، ہندوستان کی اشمیتا چلیہا نے ابتدائی راؤنڈ میں پانچویں سیڈ روسی کھلاڑی ایوجینیا کوسیٹسکایا کو 24-22، 21-16 سے شکست دی ۔ چلیہا نے شروع سے ہی

نیوزی لینڈ کی دوسرے ٹیسٹ میں شاندار واپسی

کرائسٹ چرچ//کائل جیمیسن (82 رن پر 4 وکٹ) اور نیل ویگنر (77 رن پر 3 وکٹ) کی مدد سے نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کو دوسرے کرکٹ ٹسٹ کے تیسرے دن منگل کو اننگز اور 117 رن سے ہراکر دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کرلی ۔ نیوزی لینڈ نے اپنی پہلی اننگز چھ وکٹ پر 521 رنز بنا کر ڈیکلیئر کر دی۔ بنگلہ دیش کل اپنی پہلی اننگز میں 41.2 اوورز میں 126 رنز پر سمٹ گئی۔ بنگلہ دیش اپنی پہلی اننگز میں 395 رنز سے پیچھے رہنے کے بعد آج فالو آن کھیلنے پر مجبور ہوا کیونکہ اس کی دوسری اننگز 79.3 اوورز میں 278 رنز پر سمٹ گئی۔ پہلا ٹیسٹ آٹھ وکٹوں سے ہارنے والے نیوزی لینڈ نے دوسرے ٹیسٹ میں شاندار واپسی کی اور تین دن کے اندر ہی میچ برابر کر دیا۔ ڈبل سنچری بنانے والے ٹام لیتھم کو پلیئر آف دی میچ اور ڈیون کونوے کوپلیئر آف دی سیریز قرار دیا گیا۔بنگلہ دیش کی جانب سے لٹن کمار داس نے یک طرفہ جدوجہد کرتے ہوئے شاندار سنچری اس

انڈیا اوپن بیڈمنٹن ٹورنامنٹ | ٹاپ سیڈ سری کانت اور سندھو دوسرے راؤنڈ میں

نئی دہلی//ٹاپ سیڈ کدامبی سری کانت اور پی وی سندھو نے منگل کے روز انڈیا اوپن بیڈمنٹن ٹورنامنٹ میں اپنی مہم کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے دوسرے راؤنڈ میں جگہ بنالی۔  یہاں اندرا گاندھی اسپورٹس کمپلیکس کے کے ڈی جادھو انڈور ہال میں کھیلے جا رہے سیزن کے پہلے ٹورنامنٹ میں عالمی چمپئن شپ کے نقرئی تمغہ فاتح سری کانت نے ہم وطن سیرل ورما کو 34 منٹ میں 21-17 21-10 سے ہرا کر دوسرے راؤنڈ میں جگہ بنائی جہاں ان کا مقابلہ ڈنمارک کے کم برون سے ہوگا۔ خواتین کے زمرے میں ٹاپ سیڈ اور اولمپک کانسہ کا تمغہ جیتنے والی سندھو نے ہم وطن سری کرشنا پریا کدراولی کو صرف 27 منٹ میں 21-17 21-10 سے شکست دی۔ ایک اور میچ میں سمیر ورما نے سوربھ ورما کو 21-7، 21-7 سے شکست دی۔ دریں اثنا، ہندوستان کی اشمیتا چلیہا نے ابتدائی راؤنڈ میں پانچویں سیڈ روسی کھلاڑی ایوجینیا کوسیٹسکایا کو 24-22، 21-16 سے شکست دی ۔ چلیہا نے شروع سے ہی

واشنگٹن سندر کورونا سے متاثر

ممبئی//ہندوستان کے آل راؤنڈر واشنگٹن سندر کا کورونا وائرس سے متاثر ہوگئے ہیں جس سے ان کے جنوبی افریقہ کے خلاف 19 جنوری سے شروع ہونے والی تین میچوں کی ون ڈے سیریز کے شروعاتی میچ میں کھیلنا مشکوک سمجھاجارہا ہے ۔  بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) سندر کی جگہ پر کوئی متبادل کھلاڑی منتخب کرے گا یا نہیں، اس کی فوری اطلاع نہیں ہے لیکن بی سی سی آئی کے افسران نے منگل کے روز سندر کے کورونا سے متاثر ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وہ جنوبی افریقہ کا سفر نہیں کریں گے ۔ سمجھا جاتا ہے کہ سندر ون ڈے ٹیم کے دیگر ارکان کے ساتھ ممبئی میں ہیں، جہاں سے ٹیم بدھ کی صبح جنوبی افریقہ جائے گی۔ خیال رہے کہ سندر انجری کی وجہ سے تقریباً 10 ماہ سے بین الاقوامی کرکٹ سے دور ہیں ۔ وہ آخری بار مارچ 2021 میں ہندوستان کے لیے کھیلے تھے ۔ وہ حال ہی میں صحت یاب ہوئے تھے اور وجے ہزارے ٹرافی کے لیے تامل ناڈو کے ا

تازہ ترین