تازہ ترین

پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس کا دوسرا دن | ہنگامہ کے سبب لوک سبھا کی کارروائی ملتوی

نئی دہلی// کسانوں کے معاملہ پر تلنگانہ راشٹرا سمیتی (ٹی آر ایس) کے ارکان پارلیمنٹ کی طرف سے کئے گئے زوردار شور کی وجہ سے لوک سبھا کی کارروائی دن بھر کے لئے ملتوی کر دی گئی۔منگل کو دو بار ملتوی ہونے کے بعد جیسے ہی ایوان کی کارروائی 3 بجے شروع ہوئی، ٹی آر ایس کے ارکان پارلیمنٹ نے ہاتھوں میں پلے کارڈ لے کر کسانوں کے معاملے پر نعرے بازی کی۔لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے ہنگامہ آرائی کرنے والے ارکان پارلیمنٹ پر زور دیا کہ وہ ایوان میں امن برقرار رکھیں اور اپنی نشستوں پر جائیں۔مسٹر برلا نے کہا، ‘‘تمام ارکان کو ایوان کو مثبت ماحول میں چلانے میں تعاون کرنا چاہیے ۔ میں ہر کسی کو کسی بھی موضوع پر مثبت بحث کے لیے پورا موقع دوں گا۔’’اس دوران ایوان میں کانگریس لیڈر ادھیر رنجن چودھری نے اپنی بات رکھتے ہوئے کہا کہ ہم بھی چاہتے ہیں کہ ایوان ہموار طریقے سے چلے ۔ ہم ایوان میں پکن

ڈیجیٹل مالیاتی خدمات میں ہندوستان کی پیش قدمی | وزیراعظم جمعہ کو اِن فنیٹی فورم کا افتتاح کریں گے

نئی دہلی// ڈیجیٹل مالیاتی خدمات کی ٹیکنالوجی میں ہندوستان کی پیش قدمی کے تعارف کے طور پر، وزیر اعظم نریندر مودی جمعہ (3 دسمبر کو صبح 10 بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے اس شعبے سے متعلق ایک عالمی کانفرنس انفینٹی فورم کا افتتاح کریں گے ، جس میں 70 ممالک کے پالیسی ساز، کاروباری اور ماہرین شرکت کریں گے ۔اس پروگرام کی میزبانی انٹر نیشنل فائنائشنل سروسز سینٹرز اتھاریٹی(آئی ایف ایس سی اے ) کی طرف سے حکومت ہند کی سرپرستی میں 3 اور 4 دسمبر 2021 کو کی جارہی ہے ۔ اس میں گفٹ سٹی اوربلوم برگ کا تعاون شامل رہے گا۔ جنوبی افریقہ اور برطانیہ اس فورم کے پہلے ایڈیشن میں شریک ممالک ہیں۔اِن فینٹی فورم پالیسی، کاروبار اور ٹیکنالوجی سے جڑے ہوئے دنیا کے بہترین اور اعلی دانشوروں کو ایک جگہ پر جمع کر ے گا۔اس کامقصد تبادلہ خیال کرکے اس بارے میں قابل عمل معلومات متعارف کرانا ہوگا کہ کس طرح ٹیکنالوجی اور اختراعات، ف

اومیکرون کے پیش نظرنئی گائیڈلائنس جاری | مرکزکی ریاستوںکو غیر ملکی مسافروں پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت

نئی دہلی// کووڈ کے اومیکرون قسم کے پیش نظر مرکزی حکومت نے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ بین الاقوامی مسافروں پر کڑی نظر رکھیں، کووڈ ٹیسٹنگ کا دائرہ بڑھائیں اور کووڈ معیارات کی سختی سے تعمیل کو یقینی بنائیں۔مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود کے سکریٹری راجیش بھوشن نے منگل کو یہاں منعقدہ ایک جائزہ میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو کووڈ کے معیارات پر عمل کرنے میں نرمی نہیں کرنی چاہئے اور آرٹی-پی سی آر کی مقدار میں اضافہ کرنا چاہئے ۔ میٹنگ میں کہا گیا کہ غیر ملکی مسافروں کی آمد پر کووڈ اسکریننگ لازمی طور پر کی جانی چاہیے ۔ ان کی کڑی نگرانی کی جائے اور آٹھ دن کے بعد دوسری بار آر ٹی -پی سی آر کی جائے ۔ اجلاس میں دیگر ممالک کی جانب سے اومیکرون کے پیش نظر اپنائے جانے والے حفاظتی اقدامات اور عالمی ادارہ صحت کی تجاویز پر بھی

مالیا کی عدم پیشی پرعدالت عظمیٰ برہم | سزا کی سماعت 18جنوری کو

 نئی دہلی// سپریم کورٹ نے منگل کو کہا کہ توہین عدالت کے مجرم ،مفرور شراب تاجر وجے مالیا کی سزا طے کرنے کے معاملے اب وہ اور انتظار نہیں کرے گا۔  سپریم کورٹ نے کہا کہ وہ مالیا کے خلاف سزا کی سماعت اگلے سال 18 جنوری کو کرے گا۔جسٹس یو یو للت، جسٹس رویندر بھٹ اور جسٹس بیلا ترویدی کی بینچ نے اس بات پر اظہار ناراضگی کرتے ہوئے کہا کہ توہین عدالت کے مجرم مالیا کو محض سزا دینے کے معاملے کی شنوائی چار برسوں سے زیر التواء ہے ۔ اسے 2017 میں مجرم قرار دیا گیا تھا اور اسی وقت سے یہ مقدمہ زیر التوا ء ہے ۔مرکزی حکومت کو بار بار حکم دینے کے باوجود مجرم کی عدم پیشی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے بینچ نے کہا، ‘ہم مزید انتظار نہیں کر سکتے ۔ یہ مالیا پر منحصر ہے کہ اسے خود پیش ہونا ہے یا وکیل کے ذریعے ’۔سپریم کورٹ نے 14 جولائی 2017 کو مالیا کو توہین عدالت کا مجرم قرار دیا تھا۔  

تازہ ترین