تازہ ترین

پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس | حکومت ہر موضوع پر بحث کے لیے تیار :وزیر اعظم

نئی دہلی// وزیر اعظم نریندر مودی نے پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس کے آغاز سے قبل دونوں ایوانوں میں بحث کرتے ہوئے اور حکومت سے سوال پوچھتے ہوئے مہذب طرز عمل اختیار کرنے کی اپیل کی اور کہا کہ حکومت پارلیمنٹ میں ہر موضوع پر بحث کے لئے تیار ہے ۔پارلیمنٹ کی کارروائی سے ٹھیک پہلے نامہ نگاروں کے ساتھ روایتی بات چیت میں وزیر اعظم مودی نے کہا‘‘حکومت پارلیمنٹ میں ہر موضوع پر بحث کے لیے تیار ہے ، کھلی بحث کے لیے تیار ہے ۔"وزیراعظم نے کہا کہ ہم پارلیمنٹ میں ایسا طرز عمل اختیار کریں جو مستقبل میں نوجوانوں کے لیے کارآمد ہو۔انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ میں بھی سوالات اٹھائے جائیں لیکن سکون کے ساتھ۔ انہوں نے کہا کہ سوالات بھی اور امن وامان بھی رہے ’’۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کو حکومت پر تنقید کا پورا حق ہے تاہم ایوان کا وقار برقرار رکھنا ضروری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پر کڑی تنقید

اپوزیشن کا ہنگامہ | ایوان زیریں میں وقفہ سوالات متاثر

نئی دہلی//یو این آئی// پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس کے پہلے دن پیر کو کانگریس، ترنمول کانگریس اور دیگر اپوزیشن جماعتوں کے کسانوں کے مسئلہ پر ایوان زیریں لوک سبھا میں زبردست ہنگامہ کی وجہ سے ایوان کی کارروائی دوپہر بارہ بجے تک کیلئے ملتوی کر دی گئی۔کارروائی کے پہلے دن ایوان زیریں کے اسپیکر اوم برلا نے کانگریس کی پرتیبھا سنگھ اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے دنیشور پاٹل کو رکنیت کا حلف دلایا۔  

سپریم کورٹ کا سنٹرل وسٹا پروجیکٹ پر مرکز سے جواب طلب

نئی دہلی// سپریم کورٹ نے دہلی اور قومی راجدھانی خطہ میں آلودگی کی ‘خطرناک’ سطح کے پیش نظر سنٹرل وسٹا پروجیکٹ (پارلیمنٹ کے اندر اور اس کے ارد گردکے پروجیکٹ) کے تعمیراتی کاموں پر روک کے باوجود تعمیراتی کام جاری رکھے ہونے پر عدالت عظمٰی نے پیر کو مرکزی حکومت سے جلد جواب طلب کیا ہے ۔چیف جسٹس این وی رمن، جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ اور جسٹس سوریہ کانت کی بنچ نے حکومت سے جواب طلب کیا۔ دہلی میں آلودگی معاملہ کی سماعت کے دوران درخواست گزار آدتیہ دوبے کے وکیل وکاس سنگھ نے سینٹرل وسٹا پروجیکٹ میں تعمیراتی کام جاری رکھنے سمیت کئی ایشوز اٹھائے ۔ انہوں نے کہا کہ آلودگی کو روکنے کے اقدامات کے تحت تعمیراتی کاموں پر سپریم کورٹ کی طرف سے عارضی پابندی کے باوجود سینٹرل وسٹا پروجیکٹ پر تعمیراتی کام جاری ہے ۔ اس پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے بنچ نے سالیسٹر جنرل تشار مہتا، جو مرکزی حکومت کی نمائندگی کر

دہلی میں بڑھتی ہوئی آلودگی | مال بردار ٹرکوں کا داخلہ 7 دسمبر تک بند

نئی دہلی// دہلی کے وزیر ماحولیات گوپال رائے نے کہا کہ دہلی میں سامان کے ٹرکوں کا داخلہ 7 دسمبر تک بند رہے گا لیکن ضروری اشیاء اور سی این جی-الیکٹرک ٹرک دہلی آ سکتے ہیں۔پیر کو ایک پریس کانفرنس میں مسٹر رائے نے کہا کہ یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ دہلی کے اندر تعمیراتی اور انہدامی سرگرمیاں اگلے احکامات تک بند رہیں گی۔ تاہم اس دوران بجلی کا کام، اندرونی سجاوٹ، پلمبنگ، کارپینٹر کا کام جاری رہے گا۔انہوں نے کہا کہ دہلی کے اندر تمام گاڑیوں کا داخلہ بند نہیں ہے ۔ سامان کے ٹرکوں کا داخلہ 7 دسمبر تک بند رہے گا۔ سی این جی-الیکٹرک ٹرک دہلی آ سکتے ہیں۔  

تازہ ترین