تازہ ترین

من کی بات | اقتدار نہیں صرف خدمت کرتے رہنا چاہتاہوں

نئی دہلی/یو این آئی// وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ وہ اقتدار میں نہیں رہنا چاہتے بلکہ عوام کی صرف خدمت کرنا چاہتے ہیں۔ مودی نے اپنے ماہانہ ریڈیو پروگرام ’من کی بات میں‘آج آیوشمان بھارت اسکیم سے فائدہ اٹھانے والوں سے بات کرتے ہوئے، اس کے فوائد کے بارے میں پوچھا۔ فائدہ اٹھانے والوں نے کہا کہ مجھے بہت فائدہ ہوا، میں ہمیشہ آپ کو اقتدار میں دیکھنا چاہتا ہوں۔ اس پر  مسٹر مودی نے کہا کہ آپ مجھے اقتدار میں رہنے کے لیے  دعائیں مت دیجئے، میں آج بھی اقتدار میں نہیں ہوں اور مستقبل میں بھی اقتدار میں نہیں جانا چاہتا۔ میں صرف خدمت کرتے رہنا چاہتا ہوں، میرے لیے یہ عہدہ، یہ وزیراعظم، یہ سب چیزیں اقتدار کے لیے نہیں صرف خدمت کے لیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آیوشمان بھارت اسکیم صرف غریبوں کی فلاح و بہبود کے لیے ہے۔ استفادہ کرنے والے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپنے اردگرد ک

کیجریوال کا متاثرہ ممالک سے پروازیں روکنے کیلئے مودی کو خط

نئی دہلی/یو این آئی// دہلی کے وزیراعلی اروند کجریوال نے اتوار کو وزیراعظم نریندر مودی کو خط تحریر کرکے ان سے ان ممالک سے آنے والے پروازیں روکنے کی درخواست کی ہے جہاں کورونا کے نئے ویریئنٹ کے معاملے سامنے آئے ہیں۔ کیجریوال نے مودی کو تحریر کردہ خط میں کہا کہ ہمارے ملک نے گزشتہ ڈیڑھ سال میں کورونا کے خلاف بہت مشکل لڑائی لڑی ہے۔ ہمارے لاکھوں کورونا واریرس کی خدمات کی بدولت ملک کورونا وبا سے باہر نکل سکا۔  

پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس | حکومت اور اپوزیشن کے درمیان سخت ٹکراو کا امکان

نئی دہلی/یو این آئی// حکومت اور اپوزیشن نے پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس کے لئے اپنی اپنی حکمت عملی تیارکرلی ہے۔ حکومت کی تینوں متنازع زرعی قوانین کو واپس لینے کا اعلان کرنے کے باوجود اپوزیشن  کے تیور تیکھے نظر آرہے ہیں۔ اپوزیشن کے تیکھے رویے کو دیکھتے ہوئے حکومت کے لیے پارلیمنٹ کا اجلاس خوش اسلوبی سے چلانا آسان نہیں ہوگا۔ پیر سے شروع ہونے والا سرمائی اجلاس 23 دسمبر تک جاری رہے گا اور اس کی 20 نشستیں ہوں گی۔ پانچ ریاستوں کے اسمبلی انتخابات سے قبل ہونے والے پارلیمانی اجلاس کو سیاسی نقطہ نظر سے بہت اہم قرار دیا جا رہا ہے۔ دونوں فریق اپنے اپنے طریقے سے اس موقع سے فائدہ اٹھانے کے لیے ہر طرح کے حربے اپنانے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ کورونا وبا کے باعث گزشتہ سال سرمائی اجلاس نہیں ہوسکا تھا تاہم اس حوالے سے کورونا پروٹوکول کو مدنظر رکھتے ہوئے اجلاس بلایا گیا ہے۔   

تازہ ترین