تازہ ترین

یوم دستورپر پارلیمنٹ میں سب سے بڑی تقریب منعقد

 نئی دہلی// آئین ہند کی 72 ویں سالگرہ کے موقع پر جمہوریت کے اعلیٰ ترین ادارے پارلیمنٹ کے سنٹرل ہال میں صدرجمہوریہ رام ناتھ کووند کی قیادت میں یوم آئین کا اہتمام کیا گیا۔  مسٹرکووند کے پارلیمنٹ ہاؤس میں پہنچنے پر نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو، وزیر اعظم نریندر مودی، لوک سبھا اسپیکر اوم برلا، راجیہ سبھا کے ڈپٹی چیئرمین ہری ونش، پارلیمانی امور کے وزیر پرہلاد جوشی، مرکزی وزراء اور دیگر معززین نے ان کا استقبال کیا۔  پروگرام کا آغاز کرتے ہوئے پارلیمانی امور کے وزیر مسٹر جوشی نے آئینی شخصیات کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ 26 نومبر 1949 کا ملک کی تاریخ میں بہت اہم مقام ہے کیونکہ اس دن ملک کے لوگوں نے دنیا کے سب سے بڑے تحریری آئین آئین ہند کو اپنایا تھا۔ مودی حکومت نے آئین کے معمار کہے جانے والے باباصاحب امبیڈکرکی 125ویں سالگرہ پر سال 2015 میں پہلا یوم آئین منانے کا اعلان کیا تھا۔

خاندانی سیاسی جماعتیں جمہوریت کیلئے خطرہ :مودی

نئی دہلی// وزیر اعظم نریندر مودی نے خاندان پرمبنی سیاسی جماعتوں کو جمہوریت کے لیے ایک بڑا خطرہ قرار دیتے ہوئے جمعہ کے روز کہا کہ بدعنوانی میں ملوث لوگوں کی عزت افزائی نوجوانوں کو غلط راستے پر چلنے کے لئے اکساتی ہے ۔ مسٹر مودی نے یہاں پارلیمنٹ ہاؤس کے سنٹرل ہال میں یوم آئین کے موقع پر منعقد ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر سے کنیا کماری تک ہندوستان کے ہر حصے میں خاندان پر مبنی سیاسی جماعتوں کا غلبہ بڑھ رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ جمہوریت کے لیے بہت بڑا خطرہ ہے ۔ اس کے لیے ملک کے باشندوں کو بیدارکرنے کی ضرورت ہے ۔ وزیراعظم نے کہا کہ وہ ایک ہی خاندان کے کئی افراد کی سیاست میں شمولیت کے خلاف نہیں ہیں لیکن یہ قابلیت کی بنیاد پرہونا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ خاندانی سیاسی جماعتیں اپنا جمہوری کردار کھو چکی ہیں ،اس لیے ان سے جمہوری نظام کے تحفظ کی امید نہیں کی جا سکتی۔   

۔26/11حملوں کی 13ویں برسی

 نئی دہلی //وزیر اعظم نریندر مودی نے 26/11 ممبئی حملے میں اپنی جانیں قربان کرنے والے جوانوں کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان حملوں کے زخموں کو نہیں بھول سکتا۔26/11 کے حملوں پر وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ ایک مختصر ویڈیو میں، مودی نے یہ بھی کہا کہ آج کا ہندوستان دہشت گردی کا مقابلہ "نئی پالیسی اور نئے طریقوں" سے کر رہا ہے۔     وزارت خارجہ نے پاکستانی سفارت کارکوطلب کیا نئی دہلی// ہندوستان نے ممبئی حملوں کی برسی کے موقع پر پاکستانی ہائی کمیشن کے ایک سینئر سفارت کار کو طلب کرکے اس معاملے میں قصورواروں پرتیزرفتاری سے مقدمہ چلانے اور بلاتاخیر سزادلانے کوکہا۔وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باغچی نے یہاں باقاعدہ بریفنگ میں کہا کہ آج کا دن ہندوستان کے لیے بہت خاص ہے ۔ ہم نے پاکستان کے سینئر سفارت کار کو طلب کرتے ہوئے ایک سرکاری پیغام کے ذریعے 26 ن

زرعی تحریک کا ایک سال مکملدہلی میں کسانوں کی ریلی

نئی دہلی//یو این آئی// مرکزی سرکار کے تین نئے زرعی قوانین کے خلاف دہلی کے باڈروں پردھرنے کے ایک سال مکمل ہونے پردارالحکومت میں کسانوں کی ریلی کے اعلان کے پیش نظر پولیس نے جمعہ کو سخت حفاظتی انتظامات کئے ۔ متحدہ کسان مورچہ کے رہنما راکیش ٹکیت نے کہا کہ اگرچہ حکومت نے تینوں ‘کالے قوانین’ کو واپس لینے کا اعلان کیا ہے۔