تازہ ترین

پاکستان کے شہرکراچی میں دھماکہ ،تین لوگوں کی موت،15 زخمی

کراچی// پاکستان کے شہر کراچی میں بدھ کو گلشن اقبال کے مسکن چورنگی میں دو منزلہ عمارت میں دھماکہ ہوا جس میں کم از کم تین لوگوں کی موت ہوگئی ہے اور 15 زخمی ہوگئے۔ ڈان نیوز کے مطابق دھماکے سے آس پاس کی عمارتوں کی کھڑکیاں بھی چکنا چور ہوگئیں ۔ حکام کے مطابق سبھی زخمیوں اور ہلاک شدگان کو پٹیل اسپتال لے جایا گیا ہے۔ دھماکے کی وجہ کا ابھی تک پتہ نہیں چلا ہے۔ مبینا ٹاو¿ن پولیس تھانہ انچارج نے کہا کہ یہ ایک سلینڈر دھماکہ معلوم ہوتا ہے۔ تھانہ انچارج نے کہا کہ بم کو ناکارہ کرنے والا دستہ دھماکے کی وجہ کا پتہ لگانے کےلئے جائے وقوع پر پہنچ رہا ہے۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے اور امدادی اہلکار موقع پر پہنچ گئے ہیں۔ ایل اے اے ایس نے اس خطے کو بند کردیا ہے۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ دھماکے سے آس پاس کی عمارتوں کی کھڑکیوں کے ساتھ ساتھ کچھ گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

ملک میں نئے 54044کورونا کیس، ہلاکتوں کی تعداد ایک لاکھ 15ہزار سے متجاوز

نئی دہلی// ملک میں کورونا وائرس (کووڈ۔19) کے ایکٹیو کیسز میں لگاتار کمی سے اب اس کی تعداد 7.40 لاکھ رہ گئی ہے جبکہ کورونا متاثرین کی تعداد 76.51 لاکھ ہوگئی ہے۔ ملک میں صحت یاب ہونے والے کورونا مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ سے ایکٹیو کیسز میں کمی دیکھنے میں آرہی ہے۔ مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کی جانب سے بدھ کے روز جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے مزید54044 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس سے متاثرین کی مجموعی تعداد 7651107 ہوگئی۔ اسی عرصے کے دوران61775 مریضوں نے کورونا کو شکست دی ہے جس سے شفایاب ہونے والوں کی تعداد6795103 ہوچکی ہے۔ صحت مند افراد کی تعداد نئے کیسز کے مقابلہ میں زیادہ ہونے سے ایکٹیو کیسز8844 سے کم ہوکر740190 رہ گئے۔ اسی عرصے کے دوران کورونا کے 717 مریضوں کی موت سے ملک میں اب تک115914 افرادہلاک ہوچکے ہیں۔ ملک میں کورونا وائرس س

ڈاکٹر فاروق کی ای ڈی میں طلبی| راہل گانڈھی اور یچوری کی مرکز پر شدید تنقید

 سرینگر// کانگریس لیڈر راہل گاندھی اور کیمونسٹ پارٹی آف انڈیا(مارکسسٹ) کے جنرل سیکریٹری سیتا رام یچوری نے نیشنل کانفرنس صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی طرف سے طلبی اور پوچھ تاچھ پر مرکز کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت تحقیقاتی ایجنسیوں کو سیاسی ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہی ہے۔ راہل گاندھی نے کہا ’’ موجودہ سرکار کا یہ رجحان رہا ہے کہ وہ ایجنسیوں کو سیاسی ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہی ہے،اور  وہ سیاسی طور پر چاہتی ہے،اگر انکی  راہ پر نہ چلے تو وہ سی بی آئی اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کو انہیں دبائو میںڈالنے اور ہراساں کرنے کیلئے استعمال کریں گے‘‘۔ کیرالہ کے تین روزہ دورے کے دوران راہل گاندھی نے کہا’’ یہ صرف ڈاکٹر فاروق عبداللہ ہی نہیں ،کئی لوگ اس حملے کا سامنا کر رہے ہیں،میں ذاتی طور پر بھی اس حملے کا سامن

تازہ ترین