’بھارت کی اشتعال انگیزی خطے میں امن کیلئے خطرہ‘

سرینگر/ /پاکستان میں کشمیرمیں دراندازی کے بھارت کے الزمات کو رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیرکافوری حل خطے میں دیرپاامن کیلئے لازمی ہے۔ سی این آئی کے مطابق پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان زاہد حافظ چودھری نے اسلام آباد میں ایک تقریب کے حاشیہ پر بولتے ہوئے کہا کہ  بھارت کی اشتعال انگیزی خطے میں امن و سلامتی کیلئے خطرہ ہے اور پاکستان بھارت کی جانب سے کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جوا ب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت نے رواں سال کے دوران حدمتارکہ اوربین الاقوامی سرحدپرجنگ بندی معاہدے کی1137 بارخلاف ورزیاں کیں۔ترجمان نے کہا کہ مسئلہ کشمیرکا فوری حل خطے میں دیرپا امن کے لئے ضروری ہے اور اقوام متحدہ دیرینہ مسئلہ کشمیر حل کرائے۔ان کا کہنا تھا کہ بھارت ،پاکستان پرکشمیر میں دراندازی کے جھوٹے اور گمراہ کن الزامات لگاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کے منفی پروپیگنڈہ مہم کا تعلق کسی

جموں وکشمیر میں علاقائی جماعتوںکااتحادخوش آئند:چدمبرم

نئی دہلی//کانگریس نے جموں کشمیرکی علاقائی جماعتوں کے اتحاد کاخیرمقدم کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ جموں کشمیرمیں دفعہ370اور لوگوں کے حقوق کوبحال کیا جائے ۔کانگریس کے سینئر رہنما پی چدمبرم نے کہا کہ مرکز کو ہندنوازسیاسی جماعتوں اور جموں کشمیرکے لوگوں کو ’قوم دشمن ‘ ہونے کی نظر سے دیکھنے کو ترک کرناچاہیے ۔چدمبرم کایہ بیا ن جموں کشمیرمیں دفعہ 370 کی بحالی کیلئے علاقائی جماعتوں کے اتحاد کے معرض وجود میں آنے کے ایک روز بعد سامنے آیا ہے۔چدمبرم نے ٹوئٹر پر لکھا،’’جموں کشمیرکی علاقائی جماعتوں کا جموں کشمیر اورلداخ کے لوگوں کے حقوق کی بحالی کیلئے آئینی جنگ لڑنے کیلئے اکٹھے ہونا ایک اہم پیش رفت ہے جس کابھارت کے تمام لوگوں کو خیر مقدم کرنا چاہیے۔‘‘ سابق وزیرداخلہ نے کہا کہ کانگریس جموں کشمیرکے لوگوں کے درجہ اور حقوق کی بحالی کی طرفدار ہے اور مودی حکومت کی5اگست2

سیما مصطفیٰ ایڈیٹرس گلڈ آف انڈیا کی صدر منتخب

نئی دلی // دی سٹیزن کی ایڈیٹر سیما مصطفیٰ ایڈیٹرس گلڈ آف انڈیا کی صدر منتخب ہوئی ہیں ۔اس سلسلے میں گلڈ کے چنائو16اکتوبر کو آن لائین منعقدہوئے جس کے بعد نتائج ظاہر کئے گئے جس میں سیما مصطفیٰ ایڈیٹرس گلڈ آف انڈیا کی صدر ،ہارڈ نیوز کے ایڈیٹرسنجے کپور جنرل سیکرٹری جبکہ دی کاراون کے ایڈیٹر اننت ناتھ گلڈ کے خزانچی منتخب ہوئے ۔  

تازہ ترین