ملک میں کوروناکے 70589 نئے کیس، متاثرین کی تعداد 6145292

نئی دہلی//ملک میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 84 ہزار سے زائد مریضوں نے کورونا کو شکست دی جس سے صحت مند ہونے والوں کی تعداد 51لاکھ کے پار پہنچ گئی اور اس دوران وائرس کے تقریبا 70ہزارنئے کیسوں کے مقابلہ میں کورونا وائرس سے شفایایب ہونے والوں کی تعداد زیادہ ہونے سے ایکٹیو کیسز میں تقریباً 15ہزار کی کمی آئی۔ مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کی جانب سے منگل کے روز جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 84877مریض صحت مند ہوئے جس سے کورونا سے شفایاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد5102398 ہوگئی ہے۔ جان لیوا کورونا کے70589 نئے کیسزکے ساتھ ہی متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر 6145292ہوگئی ہے اور اس کے مقابلے میں ، فعال کیسوں کی تعداد میں15064 کی کمی واقع ہوئی ہے اور اب یہ تعداد947576 ہے۔  

چین اور پاکستان کے ساتھ کشیدگی سے نمٹنے کا عمل

۔72000اسالٹ رائفلیں،ہلکی مشین گنیں اور دیگر جدیدسازوسامان کی خریداری کو منظوری   نئی دہلی//چین اور پاکستان کے ساتھ کشیدگی اور تنائو کے بیچ وزارت دفاع نے امریکہ سے2290کروڑ روپے مالیت کے ہتھیار اور فوجی سازوسامان جن میں72000ہزاراسالٹ رائفلیں بھی شامل ہیں،حاصل کرنے کومنظوری دی ہے جوچین اور پاکستان کے ساتھ سرحدوں کی حفاظت پر مامور اہلکاروں کو فراہم کیاجائے گا۔حکام کے مطابق وزارت دفاع کی ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ میں اس سودے کو منظوری دی گئی ۔اسالٹ رائفلوں کی خرید کے علاوہ بحریہ اور فضائیہ کیلئے 950کروڑ روپے مالیت کااینٹی ایئرفیلڈ اسلحہ خریدنے کو بھی منظوری دی گئی ۔حکام کے مطابق وزیردفاع کی سربراہی میں منعقدہ اس میٹنگ میں 2290کروڑ روپے مالیت کے اسلحہ اور فوجی سازوسامان کے حصول کو منظوری دی گئی  ۔صف اول ہر کام کررہے اہلکاروں کیلئے اسالٹ رائفل کا سودا780کروڑ روپے میں ہوگا۔فوج اسل

تازہ ترین