ملک میں کورونا وائرس کے 85362 نئے کیس،1089اموات

سرینگر//ملک میں گذشتہ24گھنٹوں کے دوران 85362نئے کورونا وائرس کے متاثر سامنے آگئے۔اس طرح کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 59 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔ اسی عرصہ کے دوران ملک میں کورونا وائرس سے 1089افراد لقمہ اجل بن گئے جس سے مہلک وائرس سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر93379تک پہنچ گئی ہے۔ تاہم حوصلہ افزا بات یہ ہے کہ اس جان لیوا وبا کو شکست دینے والوں کی تعدادبھی بہت تیزی سے بڑھ رہی ہے ، جس کی وجہ سے ایک دن کے بعد اس کے فعال کیسز میں کمی درج کی گئی ہے۔ ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ، کووڈ۔19 کے ایکٹیو کیسوںکی تعداد نو ہزار سے زیادہ کم ہوگئی جس سے مریضوں کی مجموعی تعداد کم ہو کر تقریبا 9.61 لاکھ رہ گئی۔  

مانو میں ایم اے اسلامک اسٹڈیز میں داخلے | موجودہ صورتحال سے واقفیت کا سنہری موقع

حیدرآباد// مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں ایم اے اسلامک اسٹڈیز میں داخلے جاری ہیں۔ یہ کورس دینی مدارس کے فارغین اور عصری تعلیم کے نوجوان طلبا و طالبات کے لئے موجودہ وقت کے تناظر میں انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ اس کورس کے نصاب میں علوم اسلامیہ قرآن و حدیث اور فقہ و تصوف کے تقابلی مطالعہ کے علاوہ اسلام کی طویل تہذیبی و تمدنی تاریخ ، ہندوستان میں اسلام اور مسلمانوں کے ہمہ جہتی مطالعہ ، عالم اسلام کی معروف اسلامی تحریکات ، مشہورمفکرین و مصلحین کی خدمات، اسلامی علوم کے میدانوں میں مستشرقین اور دیگر غیر مسلموں کی خدمات کے مطالعہ اور تنقیدی جائزہ ، نیز سائنس و ٹیکنالوجی کے میدانوں میں مسلم علماء اور سائنس دانوں کے علمی کارناموں کے مطالعہ کے ساتھ موجودہ دور میں پوری دنیا میں پھیلے مسلمانوں کی مسائل و نظریات کا مطالعہ کرایا جاتا ہے۔ اس کورس میں طلبہ کو اسلامیات کے ساتھ انگریزی زبان اور ک

ہربل میڈیسن اہم متبادل ،آریانز میں ویبینار

چندھی گڑھ//انٹرنیشنل فارماسیوٹیکل فیڈریشن (ایف آئی پی) اور ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) کا مشاہدہ کرتے ہوئے ، آرینز فارمیسی کالج اور آریانز کالج آف فارمیسی راج پورہ ، قریب چنڈی گڑھ نے "ورلڈ فارماسسٹ ڈے" منایا۔ اس خصوصی موقع پر ڈاکٹر آئنی ویدک فارماسیوٹکس کے ماہر ڈاکٹر منیش ویاس نے آرینز فارمیسی کالج اور آریانز کالج آف فارمیسی کے بی فارمیسی اور ڈی فارمیسی کے اسٹاف اور طلباء سے بات چیت کی اور کویڈ 19 پینڈیمک میں عالمی صحت کو تبدیل کرنے کے لئے فرماسٹیکلز" پر بات کی۔ . ڈاکٹر انشو کٹاریہ ، چیئر مین ، آرائنز گروپ نے ویبنار کی صدارت کی۔ویاس نے طلباء سے بات چیت کرتے ہوئے کہا عالمی سطح پر ہربل میڈیسن کو جدید ایلوپیتھک دوائیوں کا ایک اہم متبادل سمجھا جاتا ہے۔ فائٹوفرماسٹیکلز جڑی بوٹیوں کی دوائیں ہیں جن کی افادیت ایک یا کئی پودوں کے مادوں یا فعال اجزاء پر ہے۔ انہو

تازہ ترین