تازہ ترین

مودی کی کملا ہیرس سے ملاقات | پاکستان کو دہشت گردوں کا ٹھکانہ قرار دیا

واشنگٹن// امریکی نائب صدر کملا ہیرس نے وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ اپنی دوطرفہ ملاقات کے دوران خود دہشت گردی کے تناظر میں پاکستان کے کردار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہاں دہشت گرد گروپ کام کر رہے ہیں اور انہوں نے اسلام آباد سے ضروری کارروائی کرنے کو کہا ہے تاکہ یہ گروہ امریکہ اور ہندوستان کی سلامتی کو متاثر نہ کرسکیں۔ خارجہ سکریٹری ہرش وردھن شرنگلا نے مسٹر مودی اور محترمہ ہیرس کے درمیان پہلی ذاتی ملاقات کے بعد میڈیا کو بتایا کہ"گفتگو کے دوران جب دہشت گردی کا مسئلہ سامنے آیا تو نائب صدر ہیرس نے 'خود اس حوالے سے پاکستان کے کردار کا ذکر کیا۔ اور انہوں نے کہا کہ وہاں کئی دہشت گرد گروہ کام کر رہے ہیں اور انہوں نے پاکستان سے کہا کہ وہ ان کے خلاف کارروائی کرے تاکہ یہ گروہ امریکہ اور ہندوستان کی سلامتی پر اثر نہ ڈال سکیں۔انہوں نے بتایاکہ "انہوں نے سرحد پار دہشت گردی کے مسئلے

دہلی کے روہنی کورٹ کمپلیکس میںفائرنگ | گینگسٹر گوگی سمیت3افراد ہلاک

نئی دہلی// گینگسٹر جتیندر عرف گوگی پر دہلی کے روہنی کورٹ احاطے میں دو شرپسندوں نے حملہ کیا اور پولیس کے ساتھ مقابلے میں گوگی سمیت تین افراد مارے گئے ۔روہنی کے ڈپٹی پولس کمشنر نے بتایا کہ گوگی کو تہاڑ جیل میں قید کیا گیا تھا جسے جمعہ کو پیشی کے لئے لایا گیا تھا۔ اس دوران دو شرپسندوں نے عدالت کے احاطے میں گوگی پر حملہ کیا۔ پولیس نے جوابی کارروائی کی جس میں گوگی کے ساتھ دونوں شرپسند بھی مارے گئے ۔انہوں نے بتایا کہ حملہ آور وکیل کا لباس پہن کر عدالت کے احاطے میں پہنچے تھے جنہوں نے گینگسٹر جتندر پر فائرنگ کی۔ ابھی تک حملہ آوروں کی شناخت نہیں ہوسکی ہے ۔  

ماؤ نوازوںکے ہاتھوں منشی کا قتل

نارائن پور/یو این آئی// چھتیس گڑھ کے نارائن پور میں ماؤ نوازوں نے ایک منشی کوکلہاڑی مارکرقتل کردیا۔ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس نیرج چندرکر نے بتایا کہ چھوٹے ڈونگر تھانہ علاقہ کے مڑھونار گاؤں میں آمدئی ایریا کمیٹی کے ماؤ نوازوں نے پل کی تعمیر کرارہے منشی سندیپ ڈالی کوپہلے ڈنڈے سے پیٹنے کے بعد کلہاڑی مارکراس کا قتل کردیا۔  

تری پورہ میں بنگلہ دیش سرحد پر برادر کشی کا واقعہ | بی ایس ایف کے 2اہلکار ہلاک ،افسر زخمی

نئی دہلی //تری پورہ میں ہند بنگلہ دیش سرحد پرایک پوسٹ پر فائرنگ سے بی ایس ایف کے 2 اہلکار ہلاک اور ان کا سینئر افسر زخمی ہوگیا۔تریپورہ سرحدی سرحد کے بی ایس ایف کے ترجمان نے بتایا کہ 20 ویں بٹالین سے تعلق رکھنے والے ہیڈ کانسٹیبل ستبیر سنگھ اور کانسٹیبل پرتاپ سنگھ ، "لڑائی جھگڑے" میں مارے گئے۔پرتاپ سنگھ نے مبینہ طور پر ستبیر سنگھ پر گولی چلائی ، جو موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔انہوں نے بتایا کہ پرتاپ سنگھ کو بعد میں پوسٹ پر تعینات ایک سنٹری نے قتل کر دیا۔انہوں نے بتایا کہ پوسٹ کمانڈر سب انسپکٹر رام کمار کی دونوں ٹانگوں پر گولیاں لگی ہیں کیونکہ کانسٹیبل پرتاپ سنگھ نے بھی اس پر فائرنگ کی۔  

مہنت نریندر گری کی موت کا معاملہ | سی بی آئی نے جانچ کی ذمہ داری سنبھالی

نئی دہلی // اکھل بھارتیہ اکھاڑا پریشد کے صدر مہنت نریندر گری کی مشتبہ موت کے معاملے کی جانچ پر مرکزی حکومت کی مہر لگنے کے بعد مرکزی تفتیشی بیورو( سی بی آئی ) نے جانچ کی ذمہ دری سنبھال لی ہے ۔سی بی آئی ذرائع نے جمعہ کے روز بتایا کہ مرکزی حکومت نے اترپردیش حکومت کی درخواست پرجانچ کی منظوری دے دی ہے ۔ اس کے بعد پرسنل اینڈ ٹریننگ ڈیپارٹمنٹ (ڈی او پی ٹی) نے جانچ سے متعلق ایک نوٹیفکیشن بھی جاری کیا ہے ۔ اس بنیاد پر مرکزی تفتیشی ایجنسی نے جانچ کی ذمہ دری سنبھال لی ہے ۔