تازہ ترین

مودی24ستمبر کو امریکہ جائیں گے | کواڈ سربراہ کانفرنس اوراقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کریں گے

نئی دہلی// وزیر اعظم نریندر مودی 24 اور 25 ستمبر کو امریکہ کا دورہ کریں گے جس میں وہ امریکہ ، آسٹریلیا اور جاپان کے لیڈروں کے ساتھ کواڈریلیٹرل سکیورٹی ڈائیلاگ (کواڈ) سربراہ کانفرنس میں شرکت کے ساتھ ہی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس میں بھی شرکت کریں گے ۔وزارت خارجہ نے آج صبح یہاں یہ اطلاع دیتے ہوئے نے بتایا کہ 24 ستمبر کوواشنگٹن میں آسٹریلیا کے وزیر اعظم اسکاٹ موریسن ، جاپان کے وزیر اعظم یوشی ہیدے سوگا اور امریکی صدر جوزف آر۔ بائیڈن کے ساتھ کواڈریلیٹرل فریم ورک کے سربراہ اجلاس میں شرکت کریں گے ۔کانفرنس میں 12 مارچ کو ورچوئل طریقے سے ہوئی کواڈسربراہ کانفرنس کے بعد پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا اور مشترکہ دلچسپی کے علاقائی مسائل پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔وزارت خارجہ کے مطابق اس میٹنگ میں کووڈ وبا پر قابو پانے کی کوششوں اور کواڈ ویکسینیشن اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا۔ کواڈ لیڈ

ہندی علاقائی زبانوں کی دوست | عوام بنیادی کاموں میں ہندی کا استعمال کریں:امیت شاہ

نئی دہلی// مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے منگل کے روز تمام ہندوستانی زبانوں کے فروغ اور حوصلہ افزائی کے لیے زور دیا اور کہا کہ ہندی علاقائی زبانوں کی 'سخی (دوست) ہے۔  'ہندی دیوس کے موقع پر منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شاہ نے والدین سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کے ساتھ گھر میں مادری زبان میں بات کریں چاہے وہ انگریزی میڈیم اسکولوں میں پڑھتے ہوں۔انہوں نے کہا ، "ہندی کا کسی مقامی زبان کے ساتھ کوئی تنازعہ یا تضاد نہیں ہے۔ سرکاری زبان۔ ہندی ہندوستان کی تمام مقامی زبانوں کی 'سخی ہے اور اس کی ترقی صرف ایک دوسرے کے باہمی تعاون سے کی جا سکتی ہے۔"شاہ نے کہا کہ ہندی اور تمام علاقائی زبانوں کی تشہیر اور حوصلہ افزائی ہونی چاہیے۔  

یو پی میں ڈینگو بے قابو | فیروز آباد میں 150مریض جاں بحق

فیروزآباد: اترپردیش کے ضلع فیروزآباد میں ڈینگو بخار اور وائرل سے متاثرہ مریضوں کو راحت نہیں مل پارہی ہے۔ ضلع میں متعدی بخار کی زد میں آنے سے تقریباً 150مریضوں کی جان جاچکی ہے۔ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے مقامی انتظامیہ کو بیماری کے سلسلے میں کوتاہی نہ برتنے کی سخت ہدایت دی ہے۔منگل کو میڈیکل کالج میں ڈینگو وارڈ میں مریضوں کی تعداد 465 بتائی گئی جس میں زیادہ تر بچے ہیں۔ادھرکورونا وائرس کے خطرات کے درمیان مغربی بنگال کے کئی اضلاع میں نامعلوم وائرل بخار کی وجہ سے لوگوں میں دہشت کا ماحول ہے ۔شمالی بنگال کے جلپائی گوڑ ی میں نامعلوم بخار کی وجہ سے ایک 6سالہ بچی کی موت ہوگئی ہے ۔ 120 سے زائد بچے ہسپتال میں داخل ہیں۔ ہسپتال کے بچوں کے وارڈ میں بستروں میں اضافہ کیا جا رہا ہے ۔دریں اثناء گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 22 بچے بخار کے ساتھ ہسپتال میں داخل ہوئے ہیں۔  

دہلی، اتر پردیش اور مہاراشٹرمیں6مشتبہ جنگجو گرفتار

نئی دہلی// دہلی پولیس کے اسپیشل سیل کی ٹیم نے دہلی، اتر پردیش اور مہاراشٹر سے چھ مشتبہ جنگجوئوں کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے جن میں سے دو نے پاکستان میں تربیت حاصل کی ہے ۔اسپیشل سیل اسپیشل کمشنر آف پولیس نیرج ٹھاکر نے کل یہاں صحافیوں کو بتایا کہ گرفتار شدگان کی شناخت ابوبکر، جان محمد علی شیخ، اسامہ، مول چند عرف لالہ، ذیشان قمر اور محمد عامر جاوید کے طور پر ہوئی ہے ۔ ان میں سے اسامہ اور ذیشان نے پاکستان میں تربیت حاصل کی ہے ۔ یہ لوگ نوراتری، رام لیلا اور دیگر تہواروں کے دوران مختلف ریاستوں میں بم دھماکوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ اسامہ اور ذیشان یہاں سے مسقط گئے اور وہاں سے پاکستان جاکر 15 دن کی ٹریننگ لی۔ ان دونوں کے انڈر ورلڈ سے روابط تھے ، جو داؤد ابراہیم کے بھائی انیس ابراہیم کے ذریعہ آپریٹ کیا جارہا تھا۔مسٹر ٹھاکر نے بتایا کہ ان میں سے تین لوگوں کو اترپرد