ملک میں کورونا وائرس کے60963متاثرین کا اضافہ

نئی دہلی// ملک میں کورونا وائرس کے بڑھتے قہرکے درمیان اس جان لیوا وبا سے شفایابی حاصل کرنے والوں کی تعداد میں بھی تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اور گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 56 ہزار سے زیادہ افراد کی شفایابی کے بعد اب تک تقریبا 16.40 لاکھ صحت مند ہوئے ہیں۔  بدھ کے روز صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں 56110افراد جان لیوا وائرس سے شفا یاب ہوئے ہیں جس سے صحت مند افراد کی مجموعی تعداد 1639600ہوگئی ہے۔  اسی عرصہ کے دوران60963افراد جان لیوا وبا کی زد میں آئے ہیں ، جس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 663948ہوچکی ہے اور834 اموات سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 46091ہوگئی ہے۔  

مودی کی وزرائے اعلیٰ کے ساتھ کوروناصورتحال پرگفتگو | بہار، گجرات، اترپردیش، مغربی بنگال اور تلنگانہ میں نمونوں کی جانچ بڑھانے پر زور

نئی دہلی//وزیراعظم نریندر مودی نے کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ریاستوں میں شامل بہار، گجرات، اترپردیش، مغربی بنگال اور تلنگانہ میں سیمپل کا ٹیسٹ بڑھانے پر زور دیتے ہوئے اس وبا سے لڑنے کے لیے کورونا متاثر شخص کے رابطے میں آنے والے افراد پر زور دیتے ہوئے اس وبا سے لڑنے کے لیے متاثرہ شخص کے رابطے میں آنے والے افراد کی جلد از جلد ٹیسٹ کرانے کا نیا ضابطہ دیا۔ وزیراعظم نے کورونا وبا کے سب سے زیادہ کووِڈ۔19 سے زیادہ شکار 10 ریاستوں گجرات، تلنگانہ، آندھرا پردیش، کرناٹک، تملناڈو، مغربی بنگال، مہاراشٹر، پنجاب، بہار اور اترپردیش کے وزرائے اعلیٰ کے ساتھ کل موجودہ صورتحال کا جائزہ اور مستقبل کی پالیسی پر گفتگو کی۔ کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ نے ریاست کی نمائندگی کی۔ ویڈیو کانفرنس کے ذریعے ہوئے اجلاس میں وزیر دفاع راجناتھ سنگھ، وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن، صحت اور خاندانی فلاح و بہبود کے مرکزی و

باپ کی املاک پربیٹی کا بیٹے کی طرح ہی یکساں حق:سپریم کورٹ

نئی دہلی// سپریم کورٹ نے منگل کو ایک دور رس نتائج والے اپنے فیصلہ میں کہا ہے کہ ہندو غیر منقسم خاندان کی آبائی املاک میں بیٹی کو بیٹے کی طرح ہی حقوق حاصل ہوں گے ، یہاں تک کہ اگر ہندووراثت (ترمیمی) ایکٹ2005 کے نفاذ سے قبل ہی اس کے والد کی موت کیوں نہ ہوگئی ہو۔جسٹس ارون مشرا کی سربراہی والی ڈویژن بنچ نے 2005میں ہندو وراثت ایکٹ میں ہونے والی ترمیم کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اگر قانون میں ترمیم سے پہلے ہی کسی والد کی موت ہوگئی ہو تو بھی ان کی بیٹیوں کو باپ کی جائیداد میں برابر کا حصہ ملے گا۔جسٹس مشرا نے اپنے فیصلے میں کہا کہ ایک بیٹی عمر بھر پیاری بیٹی ہوتی ہے ۔  

پرنب مکھرجی کی حالت نازک

نئی دہلی// فوج کے ریسرچ اینڈ ریفرل (آر آر) اسپتال میں داخل سابق صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی کی ایمرجنسی سرجری کی گئی ہے جس کے بعد انھیں وینٹی لیٹر پر رکھا گیا ہے اور ان کی حالت سنگین بنی ہوئی ہے ۔ آر آر اسپتال کی جانب سے جاری مسٹر مکھرجی کے ہیلتھ بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ پیر کو اسپتال میں داخل کیے جانے کے وقت مسٹر مکھرجی کی حالت سنگین تھی اور ٹیسٹ میں پتہ چلا کہ ان کے دماغ میں ایک ‘تھکَّہ’ جمع ہوا ہے ۔ ان کی نازک حالت کے پیش نظر فوراً ان کا آپریشن کیا گیا۔  آپریشن کے بعد ان کی طبیعت نازک بنی ہوئی ہے اور انھیں وینٹی لیٹر پر رکھا گیا ہے ۔  مسٹر مکھرجی کے ٹیسٹ میں یہ بھی پتہ چلا تھا کہ وہ کورونا وائرس سے بھی متاثر ہیں۔  نائب صدر جمہوریہ ایم وینکیا نائیڈو نے منگل کے روز سابق صدر پرنب مکھرجی کی خیریت پوچھتے ہوئے ان کی جلدصحتیابی کی دعا کی ۔ یواین آئی

عالمی شہرت یافتہ شاعر راحت اندوری کا انتقال

نئی دلی //اردو کے عالمی شہرت یافتہ شاعر راحت اندوری کا انتقال ہوگیا۔ راحت اندوری کو کورونا سے متاثر تھے۔انہوں نے منگل کی صبح ہی کورونا پازیٹو ہونے کی جانکاری خود دی ۔ اندور ہسپتال کی انتظامیہ نے تصدیق کی کہ 11اگست کو شام 4بج کر 40منٹ پر راحت اندوری انتقال کرگئے۔راحت اندوری مدھیہ پردیش کے شہر اندور میں ایک مل مزدور رفعت اللہ قریشی کے ہاں پیدا ہوئے اور ان کا اصلی نام راحت قریشی ہے اور انہوں نے کم عمری میں ہی شاعری کرنا شروع کی۔راحت اندوری کی نظم، غزل اور مختلف اشعار کی متعدد کتابیں شائع ہوچکی ہیں اور انہوں نے 40سے زائد بولی وڈ فلموں کے لیے درجنوں مقبول گیت لکھے۔راحت اندوری کو بھارت میں عصر حاضر کا شاعر بھی کہا جاتا ہے اور وہ بھارت میں اقلیتوں اور خصوصی طور پر مسلمانوں کے خلاف ہونے والے مظالم پر بھی شاعری کرتے رہے ہیں۔  

تازہ ترین