تازہ ترین

نامور شاعر راحت اندوری نہ رہے

اندور// معروف شاعر راحت اندوری کا کورونا سے متاثر ہونے کے بعد منگل کو یہاں ایک پرائیویٹ اسپتال میں علاج کے دوران انتقال ہوگیا۔ وہ 70 برس کے تھے۔  راحت اندوری کے انتقال کی تصدیق اروند انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس (سیمس) نے کی ۔ سیمس کے ترجمان نے بتایا کہ راحت اندوری کو کافی سنگین حالت میں علاج کے لئے سنیچر کی شب اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ آج علاج کے دوران انہیں تین بار دل کا دورہ پڑا ۔ اس دوران دوپہر تقریباً ساڑھے چار بجے انہوں نے دم توڑ دیا۔  راحت اندوری کے انتقال کی خبر سے اندور سمیت ملک اور دنیا میں ان کے مداحوں میں غم کی لہر دوڑ گئی۔  

باپ کی املاک پربیٹی کا بیٹے کی طرح ہی یکساں حق: سپریم کورٹ

نئی دہلی// سپریم کورٹ نے منگل کو ایک دور رس نتائج والے اپنے فیصلہ میں کہا ہے کہ ہندو غیر منقسم خاندان کی آبائی املاک میں بیٹی کو بیٹے کی طرح ہی حقوق حاصل ہوں گے ، یہاں تک کہ اگر ہندووراثت (ترمیمی) ایکٹ2005 کے نفاذ سے قبل ہی اس کے والد کی موت کیوں نہ ہوگئی ہو۔  جسٹس ارون مشرا کی سربراہی والی ڈویڑن بنچ نے 2005 میں ہندو وراثت ایکٹ میں ہونے والی ترمیم کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اگر قانون میں ترمیم سے پہلے ہی کسی والد کی موت ہوگئی ہو تو بھی ان کی بیٹیوں کو باپ کی جائیداد میں برابر کا حصہ ملے گا۔ جسٹس مشرا نے اپنے فیصلے میں کہا کہ ایک بیٹی عمر بھر پیاری بیٹی ہوتی ہے۔ اسی لئے اسے باپ کی املاک میں مکمل حقوق حاصل ہیں۔ انہوں نے کہا ”ونس اے ڈاٹر، آل ویز اے ڈاٹر“۔ یاد رہے کہ 2005 میں ہندو وراثت ایکٹ 1956میں ترمیم کی گئی تھی ، اس کے تحت آبائی املاک میں بیٹیوں کو برابر کا

سابق صدر پرنب مکھر جی کی طبیعت نازک

نئی دہلی// فوج کے ریسرچ اینڈ ریفرل (آر آر) اسپتال میں داخل سابق صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی کی ایمرجنسی سرجری کی گئی ہے جس کے بعد انھیں وینٹی لیٹر پر رکھا گیا ہے اور ان کی حالت سنگین بنی ہوئی ہے ،  اسپتال کی جانب سے جاری مکھرجی کے ہیلتھ بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ پیر کو اسپتال میں داخل کیے جانے کے وقت مکھرجی کی حالت سنگین تھی اور ٹیسٹ میں پتہ چلا کہ ان کے دماغ میں ایک ’تھکَّہ‘ جمع ہوا ہے۔ ان کی نازک حالت کے پیش نظر فوراً ان کا آپریشن کیا گیا۔ آپریشن کے بعد ان کی طبیعت نازک بنی ہوئی ہے اور انھیں وینٹی لیٹر پر رکھا گیا ہے۔ مسٹر مکھرجی کے ٹیسٹ میں یہ بھی پتہ چلا تھا کہ وہ کورونا وائرس سے بھی متاثر ہیں۔  

ملک میں کورونا وائرس کے 53601 نئے کیس،مجموعی تعداد22.68لاکھ

نئی دہلی// ملک میں کورونا وائرس کے بڑھتے قہر کے درمیان گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جان لیوا وبا کے 53 ہزار سے زیادہ نئے کیس رپورٹ ہونے سے متاثرین کی مجموعی تعداد 68.22 لاکھ سے متجاوز کر گئی ،وہیں اسی عرصہ کے دوران 47 ہزار سے زیادہ افراد صحت مند ہوئے ہیں۔ منگل کے روز وزارت صحت کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 53610افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں ، جس سے متاثرین کی مجموعی تعداد 2268676ہوگئی ہے۔  

اردو یونیورسٹی میں 24 اگست داخلوں کی آخری تاریخ | سی ٹی ای سرینگر میں بی ایڈ اور ایم ایڈ کیلئے مشروط داخلے

حیدرآباد//مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں تعلیمی سال-21 2020کے ریگولر کورسز میں داخلے جاری ہیں۔ پروفیسر ایس ایم رحمت اللہ رجسٹرار انچارج کے بموجب انٹرنس کی بنیاد پر داخلے کے کورسز میں آن لائن درخواست کی تبدیل شدہ آخری تاریخ 24 اگست 2020 ہے ، جبکہ میرٹ پر مبنی کورسز میں داخلے کی آخری تاریخ 30 ستمبر تک بڑھا دی گئی ہے۔ انٹرنس ٹسٹ کے انعقاد کے لیے نظر ثانی شدہ تواریخ 19 اور 20 ستمبر ہوں گی۔ انٹرنس ٹسٹ کے نتائج کا اعلان 30 ستمبر کیے جانے کا امکان ہے۔کالج آف ٹیچر ایجوکیشن، سرینگر میں بی ایڈ اور ایم ایڈ میں مشروط داخلوں کا آغاز کردیا گیا ہے۔ جس کی آخری تاریخ بھی 24 اگست ہے۔پروفیسر ایم وناجا، ڈائرکٹر نظامت داخلہ کے بموجب ہندوستان کی کچھ ریاستوں میں کویڈ 19 کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر تواریخ میں توسیع کی گئی تھی۔ اسی دوران یونیورسٹی نے داخلے کی بعض شرائط میں ضمیموں کو منظوری دی ہے