سابق صدر پرنب مکھرجی کاکورونا ٹیسٹ رپورٹ مثبت

نئی دہلی// سابق صدر پرنب مکھرجی کورونا انفیکشن سے متاثر ہو گئے ہیں۔  مکھرجی نے خود پیر کو ٹویٹ کرکے اس کی اطلاع دی ۔ انہوں نے لکھا ” آج مجھے کورونا مثبت پایا گیا ہے۔ میری ان تمام لوگوں سے گذارش ہے، جو گزشتہ ہفتہ میرے رابطے میں آئے ، وہ اپنے آپ گوشہ تنہائی اختیار کرلیں اور کووڈ۔19 کی جانچ کروائیں“۔ واضح رہے کہ کورونا وائرس ملک بھر میں انتہائی تیزی کے ساتھ پھیلتا جارہا ہے جس سے عوام و خواص حلقوں کے اندر انتہائی تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔  

ملک میں کورونا مریضوں کی تعداد میں62ہزار کا اضافہ،1007مزیدہلاک

سرینگر//ملک میں کورونا کی وبا کے بڑھتے خطرے کے درمیان اس بیماری سے مزید62064کیس سامنے آئے ہیں۔گذشتہ24گھنٹوں کے دوران کورونا سے مزید1007افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ صحت و خاندانی بہبود کی ترقی کی وزارت کی جانب سے پیر کو جاری اعدادو شمار کے مطابق پچھلے 24 گھنٹوں میں 54,859 لوگ انفیکشن سے ٹھیک ہوئے ہیں جس سے ٹھیک ہونے والوں کی کل تعداد 15,35,743 ہوگئی ہے۔  اسی مدت میں 1007 لوگوں کی موت ہونے سے ہلاک شدگان کی تعداد 44,386 ہوگئی۔ملک میں فعال معاملوں کی تعداد اب 6,34,945 ہوگئی ہے۔ کورونا سے سب سے متاثر مہاراشٹر میں فعال معاملوں کی تعداد 1490 سے گھٹ کر 1,45,865 ہوگئے اور 390 لوگوں کی موت ہونے سے ہلاک شدگان کی تعداد 17,757 ہوگئی۔اس دوران 13,348 لوگ ٹھیک ہوئے جس سے ٹھیک ہوئے لوگوں کی تعداد بڑھکر 3,51,710 ہوگئی۔ملک میں سب سے زیادہ فعال معاملے اسی ریاست میں ہیں۔ آندھرا پردیش میں مریضو

’خودانحصارفوج‘ | 101 ہتھیاروں اورسازوسامان کی درآمدات پرپابندی عائدکرنے کافیصلہ

نئی دہلی//’’آتم نربھربھارت‘‘خود انحصار فوج بنانے کی سمت میں قدم بڑھاتے ہوئے وزارت دفاع نے مسلح افواج کے استعمال کے لئے 101 ہتھیاروں ، سازوسامان کی درآمدات پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور کہا ہے کہ اب ان ساز و سامان کی سپلائی صرف دیسی فیکٹریوں سے ہوگی۔وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے اتوار کے روز یہاں یہ اعلان کیا۔ سنگھ نے ٹوئٹر پر کہا کہ وزارت دفاع آتم نربھربھارت کی پہل کو بڑے پیمانے پر آگے بڑھانے کے لئے تیار ہے ۔ وزارت 101 سازوسامان کی درآمدات پر ایک مقررہ وقت کے بعد پابندی عائد کرے گی تاکہ دیسی دفاعی پیداوار کو تقویت مل سکے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے معیشت ، انفراسٹرکچر ، سسٹم ، آبادیات اور مانگ کے پانچ ستونوں پر آتم نربھر بنانے کا اعلان کیا ہے اور اس کے لئے خصوصی اقتصادی پیکیج کا بھی اعلان کیا ہے ۔وزیر دفاع نے کہا کہ اس سے تحریک لیتے وزارت د

وزیراعظم کے ہاتھوں زرعی انفراسٹرکچرفنڈ کا ای-افتتاح | ساڑھے آٹھ کروڑ کسانوں کے کھاتوں میں 1700 کروڑ روپے منتقل

نئی دہلی// وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کے روز امید ظاہرکی کہ 1 لاکھ کروڑ روپے کے زراعت کے انفراسٹرکچر فنڈ سے گاؤں میں زراعت پر مبنی صنعتیں قائم ہوں گی ، جس سے چھوٹے کاشتکار مالی طور پر بااختیار ہوں گے ۔ مودی نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ زرعی انفراسٹرکچر فنڈ کا افتتاح کرتے ہوئے ، کہا کہ اس فنڈ کی مدد سے کسان ، پیداوار ی تنظیمیں اور کسان گروپ گودام ، کولڈ اسٹوریج اور فوڈ پروسیسنگ انڈسٹری قائم کرسکیں گے جس سے لوگوں کو روزگار ملے گا۔ اس سے کسان کاروباری بن سکیں گے ۔ ملک میں 10 ہزار نئی کسان پروڈیوسر تنظیمیں تشکیل دی جارہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک کے ایک حصے سے دوسرے حصے تک تازہ پھل ، سبزیاں ، دودھ اور مچھلی پہنچانے کے لئے کسان ریل کی شروعات کی گئی ہے ۔ یہ مکمل ائر کنڈیشنڈ ٹرین مہاراشٹر اور بہار کے درمیان چل رہی ہے ۔ ان دونوں ریاستوں کے علاوہ مدھیہ پردیش اور اترپردیش کے کسانوں کو بھی فائدہ

مودی کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے 14 کروڑ نوجوان بے روزگار: راہل گاندھی

نئی دہلی// کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی کوبراہ راست نشانہ بناتے ہوئے الزام لگایا کہ ان کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ملک میں 14 کروڑ نوجوانوں کو بے روزگاری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ راہل گاندھی نے اتوار کے روز یہاں جاری ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ،’’جب  مودی وزیر اعظم بنے تو انہوں نے ملک کے نوجوانوں سے وعدہ کیا تھا کہ وہ ہر سال دو کروڑ نوجوانوں کو روزگار فراہم کریں گے ۔   

ہر فرد کو ترقی کا موقع دے کر ملک ایک نئی سطح پر پہنچے گا: وینکیانائیڈو

نئی دہلی// نائب صدر وینکئیا نائیڈو نے ہر فرد اور ہر تنظیم کو اس کی موروثی صلاحیتوں کا اظہار کرنے کا پورا موقع دینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے ہمارا ملک ترقی کی نئی سطح پر پہنچ سکتا ہے ۔ نائیڈو نے09 ا گست کو ’ انگریزوں سے بھارت چھوڑو تحریک ‘ کی 78 ویں سالگرہ کے موقع پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر لکھے گئے ایک مضمون میں ،کہا ہے کہ ہر شہری کو بااختیار بنانے اور اہل بنانا ضروری ہے تاکہ اسے جدت کے مواقع میسر ہو سکیں۔ تاکہ وہ ان مواقع سے فائدہ اٹھا سکے ۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان نے 15 اگست 1947 کو آزادی حاصل کی ، وہ نہ صرف نوآبادیاتی حکمرانی کی بیڑیوں سے آزاد ہوا، بلکہ غزنوی کے حملوں کے بعد سے اس نے 1000 سال کے سیاہ دور کے جبر اور استحصال کی میراث کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے ۔ آزادی کی لمبی لڑائی اور آئین نے نئے ہندوستان اور اس کی تعمیر نو کے مقاصد کو واضح طور پر طے کرد

تازہ ترین