تازہ ترین

کیرالہ طیارہ حادثہ،19افراد کی موت کی تصدیق

ملا پورم// کیرالہ میں ملاپورم کے ضلع مجسٹریٹ کے گوپال کرشنن نے کوزیکوڈ بین الاقوامی ہوائی اڈے کے رن وے پر پیش آئے طیارہ حادثے میں سنیچر کے روز 19 افراد کی موت اور کئی افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے ۔ مسٹر گوپال کرشنن نے کہا کہ تمام زخمیوں کو ملاپورم اور کوزیکوڈ کے مختلف اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے اور ان کے بہتر علاج کے لئے ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے ۔ کیرالہ کے کوزیکوڈ میں جمعہ کی شب کو دبئی سے آرہا ائیر انڈیا کا طیارہ حادثے کا شکار ہوگیا۔ سول ایوی ایشن کے ڈائریکٹوریٹ جنرل نے بتایا کہ دبئی سے آ یا ایئر انڈیا ایکسپریس کا طیارہ ہوائی اڈے پرشام 19:41 بجے ہوئی اڈے کے رن وے 10 سے پھسل کرحادثے کاشکار ہو کر دو ٹکڑوں میں ٹوٹ گیا۔ انہوں نے بتایا کہ طیارے میں 174 مسافر ، 10 شیرخوار بچے ، دو پائلٹ اور پائلٹ عملے کے پانچ افراد سوار تھے ۔ نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس (این ڈی آر ایف) کی ٹیم مقا

بیرونی اوراندرونی چیلنج سے متحد ہوکر لڑنا ہوگا:وینکیا

نئی دہلی//نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے بیرونی اور اندرونی چیلنجوں سے متحد ہوکرلڑنے کی اپیل کرتے ہوئے سنیچر کو کہا کہ اگر ہم متحد رہے تو کھڑے رہیں گے اور بٹ گئے تو گر جائیں گے ۔مسٹر نائیڈو نے ‘ہندوستان چھوڑو تحریک’ 08 اگست 1942 کی سالگرہ پر لکھے ایک مضمون میں کہا ہے آگے کا راستہ گزشتہ 1000 برسوں کی بے عزتی کے تجربے ہمیں مستقبل کی نئی راہ دکھائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ‘‘پہلا سبق یہ ہے کہ اگر ہم متحد رہے تو کھڑے رہیں گے ، بٹ گئے تو گر جائیں گے ۔’ اندرونی اور بیرونی چیلنجوں اور حملوں کے خلاف ہمیں متحد ہوکر لڑنا ہے ۔ ہمیں مساوات اور سب کے لئے ایک جیسے مواقع کو تلاش کرنا ہوگا۔ ہمیں ہر ہندوستانی کو بااختیار بنانا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنی آزادی کے 75 برس منانے کے قریب ہیں، ہم اپنی طاقت کو سمجھیں اور ایک مشترکہ اور ترقی پذیر ہندوستان کی تعمیر کریں۔مسٹر نائیڈ

لاک ڈاون میں عوامی خدمت | مغربی بنگال میں اساتذہ کو ایوارڈ دیئے جائیں گے

کولکاتا//مغربی بنگال کے محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری نوٹیفیکشن میں کہا گیا ہے کہ لاک ڈاؤن کے درمیان مڈ ڈے میل کی تقسیم، آن لائن کلاس اور طلبا کو کلچرل اور سماجی کاموں میں حصہ لینے کیلئے حوصلہ افزائی کرنے والے ٹیچروں کو ایوارڈ سے نوازا جائیگا۔ محکمہ تعلیم کے مطابق 5 ستمبر کو یوم اساتذہ کے موقع پر ایک تقریب کا انعقاد کیا جائیگا، جس میں پرائمری، سیکنڈری اور ہائر سیکنڈری اور مدرسہ کے 40 اساتذہ کو ایوارڈ سے نوازا جائیگا۔  

حکومت آشا کارکنوں کی بات نہیں سنتی: راہل

نئی دہلی//کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے آشا کارکنوں کی حالت زار کے حوالہ سے مودی سرکار پر حملہ کیا اور کہا کہ وہ اندھی اور بہری ہے اسلئے آشا بہنوں کی بات نہیں سنتی ۔مسٹر گاندھی نے ٹوئٹ کیا‘‘آشا کارکنان ملک بھر میں گھر گھرتک ہیلتھ سیکورٹی پہنچاتی ہیں ۔ وہ صحیح معنی ہلیتھ واریئر ہیں لیکن آج وہ اپنے حق کے لئے ہڑتال پر جانے پر مجبور ہیں۔ سرکار گونگی تو تھی ہی اب شاید اندھی اور بہری بھی ہوگئی ہے ’’۔انہوں نے آشا کارکنوں کو کورونا جنگجو قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کی عدم توجہی کی وجہ سے چھ لاکھ آشا کارکن ہڑتال پر جانے پر مجبور ہیں۔یواین آئی  

تازہ ترین