تازہ ترین

ملک میں کوروناکے 47704 نئے کیس ظاہر،متاثرین کی تعداد1483157

نئی دہلی//کورونا وائرس (کووڈ۔19) سے گزشتہ24گھنٹوں کے دوران ریاست مہاراشٹر، دہلی اور تمل ناڈو میں 21307 مریضوں کی موت ہوئی ہے ، جو ملک میں اس مہلک وائرس کی وجہ سے ہونے والی اموات کا 63.74 فیصد ہے۔ مہاراشٹر میں اس وبا سے اب تک 13883 مریض فوت ہوچکے ہیں ، جبکہ دہلی میں 3853 اور تمل ناڈو میں 3571 مریض لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ منگل کو مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 47704 نئے کیسز سامنے آئے ہیں ، جس سے متاثرہ افراد کی تعداد1483157 ہوگئی ہے۔ ایک ہی وقت میں ، 654 افراد کی ہلاکت کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر33425 ہوگئی ہے۔ اب تک ملک میں952744 افراد شفایاب ہوئے ہیں۔ ملک میں496988 ایکٹیو کیسز ہیں۔  

کوروناکیخلاف جنگ بھارت کئی ممالک سے بہت آگے:وزیراعظم

 نئی دلی//وزیر اعظم نریندر مودی  نے کہا ہے کہ بروقت صحیح فیصلوں سے کورونا وائرس کے خلاف لڑائی میں بھارت دیگر کئی ممالک سے بہت آگے ہے۔  انہوں نے کہا کہ عالمی وباء کے دوران صحت کے بنیادی ڈھانچے میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ نائوڈا ، ممبئی اور کولکتہ میں تشخیصی سہولیات کا افتتاح کرتے ہوئے مود ی نے کہا کہ بھارت ایسے مقام پر پہنچا ہے جہاں اب لوگوں میں کورونا وائرس کی جانکاری کی کمی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ صحیح وقت پر صحیح فیصلوں کی وجہ سے ہی ہماری صورتحال دیگر ممالک سے بہتر ہے۔  انہوں نے کہا کہ صحتیاب ہونے والے افراد کی شرح کافی اچھی ہے اور اس میں روزانہی کی بنیادیوں پر اضافہ ہو رہا ہے۔  انہوں نے کہا کہ یہ ملک کیلئے ضروری ہے کہ کورونا وائرس کیلئے خصوصی بنیادی ڈھانچہ کی تعمیر تیزی سے ہو اور اسلئے مرکزی سرکار نے 15ہزار کروڑ روپے کے پیکیج کا اعلان کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ

وباء اپنے شباب پر| متاثرین کی مجموعی تعداد14.35لاکھ پہنچ گئی

 نئی دہلی//ملک میں کوروناوائرس کا پھیلاؤ اپنے شباب ہے اور گذشتہ 24 گھنٹوں میں تقریبا 50 ہزار افراد کے وائرس کی زد میں آنے متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر 14.35 لاکھ ہوگئی ہے ۔ تاہم راحت والی بات یہ ہے کہ اس دوران تقریبا 32 ہزار مریضوں کی شفایابی کے ساتھ ہی اس وبا سے صحت مند ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 9.17 لاکھ ہوگئی۔مرکزی وزارت صحت کی جانب سے پیر کے روز جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 49931 کیسز کے رپورٹ ہونے سے متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر 1435453 ہوگئی ہے جبکہ اس وبا کی وجہ سے 708 افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور یہ تعداد بڑھ کر 32771 ہوگئی ہے ۔ اسی عرصہ کے دوران31991 مریض صحت مند ہوچکے ہیں اوریہ تعداد بڑھ کر 917568 ا ہوچکی ہے ۔ اس وقت ملک میں کورونا وائرس کے 485114 فعال کیسز ہیں۔ملک میں مہاراشٹرکورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرریاس

چین کی دراندازی پر جھوٹ بولنے والے محب وطن نہیں:راہل گاندھی

نئی دہلی// کانگریس کے سینئر لیڈر راہل گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی کا نام لئے بغیر ان کو نشانہ بناتے ہوئے کہ چینی فوجیوں کی دراندازی کے ثبوت ہونے کے باوجود ہندوستانی علاقے میں ان کی موجودگی سے انکار کیا جارہا ہے اور ایسا کرنے والے کبھی محب وطن نہیں ہوسکتے ۔مسٹر راہل گاندھی نے پیر کے روزیہاں ایک بیان میں کہا کہ ’’مجھے لگتا ہے کہ جھوٹ بولنے والے اور یہ کہنے والے لوگ کہ چین ہندوستانی علاقے میں دراندازي نہیں کی ہے ، ایسے لوگ محب وطن نہیں ہیں۔ میں کبھی جھوٹ نہیں بولوں گا اور میرے خیال میں جو لوگ ہندوستان میں چینی دراندازی کے بارے میں جھوٹ بولتے ہیں وہ محب وطن نہیں ہیں‘‘۔انہوں نے کہا کہ ہندوستانی شہری ہونے کے ناطے ان کی ترجیح ملک اور ملک کے باشندے ہیں۔  

بی جے پی کی پالیسیاں جمہوریت مخالف:کانگریس

نئی دہلی// کانگریس پارٹی نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی پالیسیوں کو جمہوریت مخالف قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی منتخب حکومتوں کو گرانے کی سازش کے خلاف ملک بھر کے راج بھونوں کا گھیراؤ کرے گی۔کانگریس نیسوشل میڈیا کے ذریعہ‘‘جمہوریت بچاؤ آئین بچاؤ‘‘پروگرام کا انعقاد کیا اور کہا تھا کہ اس سے بی جے پی کے سازش کو بے نقاب کردیا ہے ۔اس پروگرام میں ورکنگ کمیٹی کے ممبران ، مختلف ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ ، سینئر قائدین ،ممبران پارلیمنٹ اور ممبران اسمبلی نے حصہ لیا اور راجستھان کے گورنر سے قانون ساز اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے ویڈیو اور پیغامات جاری کئے۔  

انسٹا گرام کی آپ کے موبائل کے کیمرے تک بے روک رسائی

نئی دہلی //انسٹا گرام کا آپ کے موبائل کے کیمرے تک بے روک رسائی ہے اور وہ مسلسل اسے استعمال کرتا۔ اس اعتراف کے ساتھ انسٹا گرام نے کہا ہے کہ یہ ایک بگ(bug) یعنی’ ’غلطی‘‘ کی وجہ سے ہورہا ہے جسے نئی ایپ اپ ڈیٹ میں ٹھیک کردیا جائے گا۔ یہ اطلاع آن لائن میڈیا نے دی ہے ۔اس سے قبل سوشل میڈیا پلیٹ فارموں سے ہمیشہ ایسے الزامات اور اندیشوں کو مسترد کیا گیا ہے کہ صارفین کے ڈیٹا کی جاسوسی ہوتی ہے۔  

راجستھان میں اسمبلی اجلاس کا معاملہ، حکومت اور راج بھون میں ٹکراؤ

جے پور//راجستھان میں اسمبلی اجلاس بلانے کے مسئلے پر ریاستی حکومت اور راج بھون میں ٹکراؤ ہوگیاہے ۔ذرائع نے بتایا کہ ریاستی کابینہ کے ذریعہ اجلاس بلانے کی تجویز کی فائل راج بھون نے پارلیمانی امور کے محخمے کو واپس بھیج دی ہے ۔ذرائع نے بتایا کہ راج بھون نے حکومت سے اور بھی کچھ معلومات طلب کی ہیں۔ریاست میں وزیراعلی اشوک گہلوت اپنی حکومت کے پاس اکثریت کے دعوے کے ساتھ اجلاس بلانے پر بضد ہیں لیکن راج بھون سے اس کی منظوری نہیں مل پائی ہے ۔کانگریس نے دباؤ بنانے کے لئے راجستھان کو چھوڑ کر ملک کے سبھی راج بھونوں کا محاصرہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔اس کے علاوہ راشٹر پتی بھون تک جانے کی وارننگ دی ہے ۔اجلاس ن بلانے پر وزیراعلی اشوک گہلوت کی قیات میں ارکان اسمبلی نے راج بھون کے سامنے جمعہ کو دھرنا بھی دیا تھا۔اس کے بعد گورنر نے چھ نقائط پر کابینہ کی میٹنگ میں غور کر اطلاع دینے پر اجلاس بلانے کی یقین دہانی