تازہ ترین

مون سون سیشن

نئی دہلی// پارلیمنٹ کے مون سون اجلاس کے دوسرے دن ٹیلی فون ٹیپنگ ، مہنگائی ، کسانوں اور ڈیزل کی قیمتوں پر ہنگامہ آرائی اورشوروغوغا کے سبب ایوان زیریں (لوک سبھا) کی کارروائی دن بھر کے لئے ملتوی کردی گئی۔ایوان کی کارروائی جیسے ہی3 بجے شروع ہوئی اپوزیشن ارکان نعرے لگاتے ہوئے چیئر کے قریب پہنچ گئے ۔ پریزائڈنگ افسر کریٹ سولنکی نے ممبروں سے اپیل کی کہ وہ اپنی نشستوں پر جائیں اور ایوان کی کارروائی کو آگے بڑھنے دیں ، اسی درمیان وزیر پارلیمانی امور ارجن رام میگھوال کے ذریعہ ضروری دستاویزات ایوان کی میز پر رکھوائے ۔ہنگامہ کو دیکھ کر مسٹر سولنکی نے جمعرات کی صبح 11 بجے تک ایوان زیریں کی کارروائی ملتوی کردی۔اس سے قبل جیسے ہی دوپہر 11 بجے ایوان کا آغاز ہوا ، کانگریس سمیت کچھ اپوزیشن جماعتوں کے اراکین ایوان کے وسط میں آگئے ، اور نعرے لگانے لگے ۔ہنگامے کے درمیان پریذائڈنگ آفیسر کریٹ پریم جی بھائی سولن

پیوش کی ‘کنوینسنگ پاور’ سے چلی راجیہ سبھا کی کاروائی

نئی دہلی//یو این آئی//مانسون سیشن کے شروع ہونے کے ساتھ تعطل کا شکار ہوئی راجیہ سبھا کی کاروائی تقریباً ڈیڑھ دن کے بعد ایوان کے نو مقرر لیڈر پیوش گوئل کی ‘کنوینسنگ پاور’ سے پٹری پر آ گئی اور مختلف مسائل پر بضد حذب اختلاف کووڈ وبا سے متعلق مسائل پر بحث کے لیے راضی ہو گیا۔ پورے معاملے سے مطلع ذرائع نے منگل کے روز یہاں بتایا کہ گذشتہ ڈیڑھ دن میں مسٹر گوئل نے اپوزیشن پارٹیوں کے رہنماؤں کے ساتھ کئی بار غیر رسمی ملاقات کی اور ایوان کے بہتر ڈھنگ سے چلانے کے لیے تعاون کرنے کی درخواست کی۔ ذرائع کے مطابق جب بھی راجیہ سبھا میں ایوان کی کاروائی ملتوی کی گئی تو مسٹر گوئل نے ایوان کے لیڈر کے طور پر اپوزیشن کے متعلقہ رہنماؤں سے رابطہ کیا اور ان کے باتیں سنجیدگی سے سنے گئے ۔ اس درمیان وہ مسلسل راجیہ سبھا کے چیئرمین ایم وینکیا نائیڈو سے ملاقات کرتے رہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ اس دوران مسٹر گ

آئی آئی ٹی روپڑ کا کارنامہ

نئی دہلی// طبی آکسیجن کے سیلنڈروں کی مدت کارکردگی میں تین گنا اضافہ کرنے کی غرض سے ، انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی روپرنے اپنی قسم کی پہلی آکسیجن راشننگ ڈیوائز [؟]اے ایم ایل ای ایکس تیارکی ہے ۔ یہ مشین مریض کے سانس لینے کے دوران مطلوبہ مقدارمیں آکسیجن سپلائی کرتی ہے اورجب مریض اپنے سانس کے ساتھ کاربن ڈائی آکسائیڈ خارج کرتاہے ، تو یہ بندہوجاتی ہے ۔ اس عمل کے ذریعہ اس آکسیجن کی بچت کی جاتی ہے ، جو دوسرے طریقوں میں غیرضروری طورپر ضائع ہوجاتی ہے ۔اب تک ، یہ ہوتاتھا کہ سانس چھوڑنے کے دوران آکسیجن کے سیلنڈر یاپائپ میں موجود آکسیجن مریض کے ذریعہ سانس کے ساتھ چھوڑے جانے والی کاربن ڈائی آکسائیڈ کے ساتھ باہرچلی جاتی تھی ۔ اس بناپرآکسیجن کی ایک بڑی مقدار آخرکاربیکارچلی جاتی تھی ۔ اس کے علاوہ آکسیجن کی ایک بڑی مقدار سانس لینے اورسانس چھوڑنے کے درمیان ماسک کے کھلے ہوئے حصے سے ماحول میں ش

وزیر اعظم نے اپنی ناکامی کا ٹھیکرا وزیر صحت پر پھوڑا :کانگریس

نئی دہلی// کانگریس نے آج حکومت پر کورونا وائرس مرض سے نمٹنے میں تمام محاذوں پر مکمل ناکامی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسائل کو حل کرنے میں ناکام رہے وزیراعظم نے مرکزی وزیر صحت وخاندانی فلاح و بہبود کو قربانی کا بکرا بنایا۔راجیہ سبھا میں قائد حزب اختلاف ملیک ارجن کھرگے نے منگل کو کورونا وبا کی وجہ سے ملک میں پیدا ہونے والی صورتحال پر ایوان میں ہونے والی گفتگو میں حصہ لینے کے دوران کہا کہ ملک کے عوام نے وزیر اعظم نریندر مودی پر ملک کے عوام نے پوری طرح سے اعتماد کااظہار کیا تھا لیکن وزیر اعظم وزیر نے اعتماد توڑا اور عوام کو دھوکہ دیا۔انہوں نے کہا کہ [؟]جب مودی جی نے لوگوں سے اپیل کی تو انہوں نے پلیٹیں بھی بجائیں اور تالی بھی بجائی اور دیپ بھی جلائے ۔ یہاں تک کہ گھروں میں قید بھی رہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے کیا ملا لوگوں کی موت کے اعدادوشمار بھی ٹھیک سے نہیں بتائے جارہے ہی