تازہ ترین

پارلیمنٹ اجلاس کے پہلے دن ہنگامہ آرائی، وزیر اعظم نئے وزراءکا تعارف نہیں کراسکے

نئی دہلی// پارلیمنٹ کے مون سون اجلاس کے پہلے دن لوک سبھا (ایوان زیریں) میں ہنگامہ آرائی کی وجہ سے وزیر اعظم نریندر مودی ایوان میں اپنی کابینہ میں شامل نئے وزرا کا باضابطہ طور پر تعارف نہیں کرا سکے اور انہیں ایوان کے ٹیبل پر وزرا کے تعارف کی دستاویزات رکھنے پڑے۔ جیسے ہی ایوان کی کارروائی 11 بجے شروع ہوئی ، پہلے قومی ترانہ بجایا گیا اور پھر نومنتخب ممبروں کو حلف دلایا گیا۔ اس کے بعد اسپیکر اوم بریلا نے وزیر اعظم سے نئے وزراءکو ایوان میں متعارف کرانے کی درخواست کی لیکن اپوزیشن کے ارکان نے ہنگامہ آرائی شروع کردی۔  تین زرعی قوانین واپس لینے کے مطالبے پر ہنگاموں کے درمیان اسپیکر نے حزب اختلاف کے ممبروں پر زور دیا ” ایوان کے وقار اور روایات سب سے اوپر ہے اسے نہ توڑیں ، روایات کے وقار کو ٹھیس نہ پہنچائیں“۔  

ملک میں38164 نئے کورونا کیس، شفایابی کی شرح بڑھ کر 97.32 فیصد

نئی دہلی// گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرسکے 38164 نئے کیس سامنے آئے ہیں اور اس انفیکشن سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد زیادہ رہنے کی وجہ سے شفایابی کی شرح بڑھ کر 97.32 فیصد ہوگئی ہے۔ اس دوران اتوار کے روز 13 لاکھ 63 ہزار 123 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے ہیں۔ ملک میں اب تک 40 کروڑ 64 لاکھ 81 ہزار 493 افراد کو ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔ مرکزی وزارت صحت کی جانب سے پیر کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 38164 نئے کیس سامنے آنے کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 3 کروڑ 11 لاکھ 44 ہزار 229 ہوگئی ہے۔ اس دوران 38 ہزار 660 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے اس وبا کو شکست دینے والوں کی مجموعی تعداد تین کروڑ تین لاکھ آٹھ ہزار 456 ہوگئی ہے۔ ایکٹو کیسز 995 سے کم ہوکر چار لاکھ 21 ہزار 665 ہوگئے ہیں۔ اسی دوران 499 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعدا

ممبئی میں طوفانی بارش اورچٹانیں کھسکنے سے 31افراد لقمہ اجل

ممبئی//یواین آئی// عروس البلاد ممبئی میں ہفتہ کی رات گئے مسلسل ہونے والی بارش کے دوران چٹانیں کھسکنے اور مکانات و دیوار گرنے کے واقعات کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد31ہوگئی ہے ۔ممبئی فائر بریگیڈ کے مطابق لینڈ سلائیڈنگ کے بعد پہاڑی پر واقع ایک دیوار کچھ مکانات پر گر گئی، جس کے نتیجے میں 17 افراد ہلاک ہو گئے ۔بھارت نگر علاقہ کی دیوار رات کے ایک بجے منہدم ہوئی جس میں سات افراد زخمی ہوئے ۔ایک دوسرے حادثہ میں ممبئی کے مشرقی مضافات وکرولی نامی علاقے میں بارش کے بعد رات ڈھائی بجے ہونے والے حادثہ کے سبب 7 جھونپڑی مکین ہلاک ہو گئے ۔ اس واقعہ میں دو افراد زخمی ہوئے ۔ مضافاتی بھانڈوپ علاقہ میں بھی محکمہ جنگلات کے احاطے کی دیوار گرنے کی وجہ سے ایک 16 سالہ لڑکے کی موت ہو گئی۔ممبئی میں چند روز سے بارشوں کا سلسلہ جاری ہے اور رات دیر گئے بھاری بارشوں کے درمیان معمولات زندگی درہم برہم ہو کر

مانسون سیشن سے قبل کل جماعتی اجلاس

نئی دہلی//پارلیمنٹ کے مانسوسن سیشن کی ماقبل اتوار کی شام یہاں ہوئی کل جماعتی اجلاس میں حکومت نے یقین دہانی کروائی کہ وہ اپوزیشن کے ہر مسئلے پر معنیٰ خیز اور صحتمند بحث کے لیے تیار ہے بشرطیکہ وہ پر امن ڈھنگ سے پارلیمانی روایت اور ضابطوں کے مطابق ہو۔ پارلیمنٹ ہاؤس انیکسی میں ڈھائی گھنٹے سے زیادہ وقت تک چلی اس میٹنگ میں وزیراعظم نریندر مودی نے اپنے خطاب میں یہ یقین دہانی کروائی۔ کل جماعتی میٹنگ کے ختم ہونے کے بعد راجیہ سبھا میں اپوزیشن لیڈر ملکارجن کھڑگے کی صدارت میں اپوزیشن لیڈران نے ایک علاحدہ کمرے میں اپنی حکمت عمل کی بابت میٹنگ کی۔ ذرائع کے مطابق کسانوں کی تحریک، مہنگائی، بے روزگاری، پٹرول-ڈیزل کی قیمت اور کورونا وبا کے بحران کے حوالے سے اپوزیشن کے تیور سخت ہیں اور آغاز میں دونوں ایوانوں میں مزاحمت نظر آسکتی ہے ۔ میٹنگ کے بعد ، پارلیمانی امور کے وزیر پرہلاد جوشی نے صحافیوں کو بتایا

کاسدھوپنجاب نگریس کمیٹی کے صدر مقرر

نئی دہلی//کانگریس نے پارٹی کے سینئر لیڈر نوجوت سنگھ سدھو کو پنجاب کانگریس کا صدر اعلان کردیا ہے ۔پارٹی نے اتوار کو یہاں بتایا کہ کانگریس کی صدر سونیا گاندھی نے مسٹر سدھو کو پنجاب ریاستی کانگریس کمیٹی کا صدر بنانے کو منظوری دی ہے ۔ پارٹی نے اس کے علاوہ پنجاب میں چار ایکزکیوٹیو صدر بھی مقرر کئے ہیں۔ یہ محترمہ سنگت سنگھ گلجیاں، سکھوندر سنگھ ڈینی، پون گوئل اور کلجیت سنگھ ناگرا ہیں۔ یہ تمام تقرریاں فوری اثرات سے نافذالعمل ہوں گی۔پارٹی نے مسٹر سنیل جاکھڑ کی جگہ پر مسٹر سدھو کو پنجاب کانگریس کی ذمہ داری سونپی ہے ۔پارٹی نے کہاکہ مسٹر ناگرا سکم، ناگالینڈ اور تریپورہ میں پارٹی کے انچارج بنے رہیں گے ۔  

آرینز کالج میں عالمی یوم انصاف منایا گیا

 سرینگر//بین الاقوامی انصاف کے عالمی دن کی اہمیت کیلئے اس سال "ڈیجیٹل معیشت میں انصاف کی اپیل" کے عنوان سے آرینز کالج آف لا ء کی جانب سے ایک مقابلہ کا انعقاد کیا گیا۔ قانون ، انجینئرنگ ، مینجمنٹ ، نرسنگ ، فارمیسی ، بی ایڈ ، زراعت وغیرہ کے طلباء نے حصہ لیا۔ آریانز گروپ کے چیئرمین ڈاکٹر انشو کٹاریہ نے تمام طلباء کو پوری طرح سے مقابلوں میں حصہ لینے پر ان کی تعریف کی اور آئندہ کے دنوں میں زیادہ سے زیادہ حصہ لینے کے لئے انہیںتحریک دی۔اس موقع پر آنچل جریال ، فیکلٹی ، آرینس کالج آف لاء نے جسٹس کی اہمیت پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ کسی قوم کا عدالتی نظام ہر شخص کو اپنی جگہ پر رکھتا ہے اور اس عمل میں بدعنوانی کا مقابلہ کرتا ہے۔ جریال نے کہا کہ انصاف کو یقینی بنانا عدالتی نظام کا سب سے بڑا مقصد ہے اور اس کو یقینی بنانے کے لئے ہر اقدام کی ضرورت ہے۔  

تازہ ترین