ملک میں ایک دن میں کوروناوائرس کے ریکارڈ29429 کیس ظاہر

نئی دہلی// جان لیواکورونا وائرس کے یومیہ کیسوںمیں اضافہ کے درمیان گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 29 ہزار سے زیادہ نئے کیسوںکی اطلاع ملی ہے جس کے بعد ملک میں کورونا متاثرین کی تعداد 9.36 لاکھ کو عبور کر چکی ہے اور اسی مدت کے دوران ہی 20 ہزار سے زیادہ مریض صحت مند بھی ہوئے ہیں۔ بدھ کے روز مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 29429نئے کیس سامنے آئے ہیں ، جس سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 936181ہوگئی ہے۔ اس سے قبل ، مسلسل تین دن تک 28 ہزار سے زیادہ کیس رپورٹ ہوئے تھے۔  

تیسرے روز بھی28ہزار سے زائد کیس سامنے | ملک میں متاثرین کی تعداد9لاکھ سے متجاوز

نئی دہلی// کوروناوائرس کی خوفناک صورتحال کے درمیان تیسرے دن بھی ملک میں 28 ہزار سے زیادہ نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس سے کورونا متاثرین کی تعداد9 لاکھ سے متجاوز کرچکی ہے اور اس دوران ایک دن میں550 سے زیادہ افراد کی موت ہوئی۔منگل کے روز صحت و خاندانی بہبود کی وزارت کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 28498 نئے کیسز سامنے آئے ہیں ، جس سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 9لاکھ06ہزار752 ہوگئی ہے ۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 553ہلاکتوں کے بعد مجموعی تعداد 23ہزار727 ہوگئی ہے ۔ملک میں کورونا وائرس سے سب زیادہ متاثر ریاست مہاراشٹر ہے جہاں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 6497 نئے کیسزرپورٹ کئے گئے جس سے متاثرہ افراد کی تعداد 2لاکھ60ہزار924 ہوگئی ہے ۔ اسی عرصہ کے دوران 193 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ اب اس ریاست میں ہلاک شدگان کی مجموعی

سی بی ایس ای دسویں جماعت کے نتائج آج

نئی دہلی// سینٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن (سی بی ایس ای) کے دسویں جماعت کے نتائج آج یعنی بدھ کو ظاہر کئے جائیں گے ۔یہ اطلاع منگل کے روز یہاں فروغ انسانی وسائل کے وزیر ڈاکٹر رمیش پوکھریال نشنک نے دی۔ انہوں نے کہا کہ ‘‘میرے پیارے بچوں، والدین اور اساتذہ، سی بی ایس ای کے دسویں کے بورڈ کے امتحانات کے نتائج کا اعلان بدھ کوکیا جائے گا۔ میں سبھی طلبا کی کامیابی کی تمنا کرتا ہوں’’۔واضح رہے کہ مسٹر نشنک کو یہ وضاحت تب کرنی پڑی جب کچھ چینلوں میں صبح سے یہ خبر نشر ہونے لگی کہ دسویں جماعت کے بورڈ کے نتیجے آجائیں گے ۔  

یکم اگست کو بنگلہ خالی کردوں گی: پرینکا

نئی دہلی// کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے انہیں الاٹ سرکاری بنگلہ خالی نہ کرنے کی ان کی درخواست سے متعلق خبروں کو غلط بتاتے ہوئے کہا کہ وہ یکم اگست تک بنگلہ خالی کردیں گی۔محترمہ گاندھی نے منگل کے روز ٹوئٹ کرکے کہا ‘‘یہ غلط خبر ہے ۔ میں نے سرکار سے ایسی کوئی درخواست نہیں کی ہے ۔ مجھے بنگلہ خالی کرنے کا خط یکم جولائی کو ملا اور اس کے مطابق میں یکم اگست تک 35 لودھی روڈ واقع سرکاری رہائش گاہ کو خالی کردوں گی’’۔  

تازہ ترین