ملک میں کورونا وائرس متاثرین کی تعدادمیں28498کا اضافہ

نئی دہلی// کوروناوائرس کی خوفناک صورتحال کے درمیان تیسرے دن بھی ملک میں 28 ہزار سے زیادہ نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں جس سے کورونا متاثرین کی تعداد 9.06 لاکھ سے متجاوز کرچکی ہے اور اس دوران 550 سے زیادہ افراد کی موت ہے۔ منگل کے روز صحت و خاندانی بہبود کی وزارت کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 28498 نئے کیس سامنے آئے ہیں ، جس سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 906752ہوگئی ہے۔ اس سے قبل اتوار کو 28637اور پیر کو 28701کیس رپورٹ ہوئے تھے اور ان کے مقابلہ میں متاثرین کی تعداد میں معمولی کمی واقع ہوئی ہے۔  

۔ 24گھنٹوں میں28701نئے معاملے سامنے

 نئی دہلی// ملک میں کورونا وائرس کی شدت میں دن بہ دن اضافہ ہوتاجارہا ہے اور لگاتار دوسرے دن بھی ساڑھے 28 ہزار سے زیادہ کیسز سامنے آئے ہیں ، جس سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر تقریباً 8.78لاکھ ہوگئی ہے ۔مرکزی وزارت صحت کی جانب سے پیر کے روز جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 28701نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ، جو ایک دن میں سب سے زیادہ کیسز ہے ، جس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد بڑھ کر 878254 ہوگئی ہے ۔ اس سے قبل اتوار کے روز 28637 کیسز رپورٹ ہوئے تھے ۔کورونا وائرس کے تیزی سے بڑھتے ہوئے کیسز میں یہ راحت پہنچانے والی بات ہے کہ صحت مند افراد کی تعداد میں بھی مسلسل اضافہ ہورہا ہے ۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 18850 مریض صحت مند ہو ئے جس کے بعد شفایاب ہونے والے مریضوں کی مجموعی تعداد 553471 ہوگئی ہے ۔ ملک میں اس وقت کورونا وائرس کے 301609

راجستھان میں سیاسی ہلچل تیز| پرینکا گاندھی کی مداخلت

 جے پور// وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت اور نائب وزیر اعلیٰ سچن پائلٹ کے درمیان سیاسی رسہ کشی نے کانگریس اعلیٰ قیادت کی پریشانی بڑھا دی ہے۔ کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرااب اس سیاسی بحران کو حل کرنے کے لئے سامنے آئی ہیں۔ ان کی مداخلت پر ناراض سچن پائلٹ سے پھر سے بات چیت شروع ہوئی ہے، تاکہ حالات کو بہتر کیا جاسکے۔ اطلاعات کے مطابق، کانگریس دفتر سے سچن پائلٹ کے اتارے گئے ہورڈنگس کو پھر سے لگا دیئے گئے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ راجستھان کے سیاسی حالات سے کانگریس ہائی کمان بے حد فکر مند ہے۔     گہلوت کی اراکین اسمبلی کے ساتھ مشاورت جے پور// راجستھان میں چل رہی سیاسی اٹھاپٹخ کے درمیان بڑی تعداد میں کانگریس کے ارکان اسمبلی وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ پر پہنچے۔ قانون ساز اسمبلی کی میٹنگ صبح 10.30 ہونی تھی لیکن یہ دوپہر بارہ بجے کے بعد شروع ہوئی۔ یہاں وزیر اعلیٰ گہلوت

تبلیغی جماعت معاملے میں سماعت 24جولائی تک ٹلی

نئی دہلی//سپریم کورٹ نے دارالحکومت دہلی میں تبلیغی جماعت کے پروگرام میں حصہ لینے والے غیر جماعتیوں کوبلیک لسٹ میں ڈالے جانے کے مرکزی حکومت کے فیصلے کو چیلنج دینے والی عرضی کی سماعت 24 جولائی تک کے لئے پیر کو ٹال دی۔جسٹس اے ایم کھانولکر اورجسٹس سنجیو کھنہ کی بینچ نے سالیسیٹر جنرل تشار مہتا کی اپیل پر سماعت اگلے ہفتے تک ٹالنے کا فیصلہ کیا۔عرضی گزاروں کی جانب سے پیش وکیل نے حالانکہ اس پر کوئی اعتراض نہیں کیا۔انہوں نے صرف اتنا ہی کہا کہ اس معاملے میں ایک نزدیکی تاریخ دی جا سکتی ہے ۔اس کے بعد بینچ نے معاملے کی اگلی سماعت کے لئے 24 جولائی کی تاریخ مقرر کردی۔گزشتہ دو جون کو ہوئی سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے واضح کیا تھا کہ وہ غیر ملکی جماعتیوں کو وطن بھیجنے کے معاملے میں مداخلت نہیں کرے گا،بلکہ صرف بلیک لسٹ میں ڈالے جانے کے مسئلے پر ہی سماعت کرے گا۔مرکزی حکومت نے بھی عدالت کو بتایا تھا کہ غیر

تازہ ترین