کورونا متاثرین میں ریکارڈ27114 کیسوں کا اضافہ ،ملک میں519تازہ ہلاکتیں

نئی دہلی// ملک میں کوروناوائرس کے یومیہ کیسز بہت تیزی سے بڑھ رہے ہیں اور گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 27114کیسزرپورٹ ہوئے ہیں جو ایک دن میں متاثرہ افراد کی سب سے زیادہ تعداد ہیں اور اسی عرصہ میں 519 افراد کی موت واقع ہوئی ہے۔ مرکزی وزارت صحت کی جانب سے ہفتہ کے روز جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے27114 نئے کیسز سامنے آئے ہیں ، جس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 820916ہوگئی ہے۔ جمعہ کے روز ایک دن میں26506 نئے کیسز سامنے آئے تھے۔ کورونا وائرس متاثرین کی تعداد میں اضافہ کے درمیان راحت دینے والی بات یہ ہے کہ اس وبا سے شفایاب ہونے والوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا ہے اوراس عرصہ کے دوران19873مریض صحت مند ہوئے ہیں جس سے شفایاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد515386ہوگئی ہے۔ ملک میں اس وقت کورونا وائرس کے283407فعال کیس ہیں۔ ملک میں گذشتہ 24

گینگسٹر وکاس دوبے پولیس مقابلے میں مارا گیا

کانپور// اترپردیش کے کانپورمیں آٹھ پولیس اہلکاروں کو قتل کرنے کا کلیدی ملزم وکاس دوبے جمعہ کی صبح بھونتی علاقے کے قریب پولیس مقابلے میں مارا گیا۔سینئر پولیس سپرنٹنڈنٹ دنیش کمار پی نے پریس کے نمائندوں کو بتایا کہ وکاس کو جمعرات کے روز اجین کے مہاکل علاقے میں گرفتار کیا گیا تھا۔ سیکورٹی فورسز اسے ٹرانزٹ ریمانڈ پر کانپور لا رہے تھے کہ بھونتی علاقہ کے قریب گاڑی الٹ گئی ، جس سے پولیس اور ایس ٹی ایف کے چار اہلکار زخمی ہوگئے ۔انہوں نے بتایا کہ جیسے ہی سیکورٹی اہلکار زخمی ہوئے وکاس نے ایک سیکورٹی اہلکار کی پستول لے کر فرار ہونے کی کوشش کی۔ پولیس ٹیم نے اسے گھیر لیا اور اسے ہتھیار ڈالنے کو کہا لیکن وہ نہیں ماناا اور پولیس ٹیم کو جان سے مارنے کی نیت سے فائر کرنے لگا ۔ پولیس نے اپنی دفاع میں جوابی فائر نگ کی ، جس میں وکاس زخمی ہوگیا۔ اسے فوری طور پر لالہ لاجپت رائے اسپتال پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں

کورونا کا بڑھتا قہر| ایک دن میں 26 ہزار سے زائد کیس سامنے

 نئی دلی //ملک میں تیزی سے بڑھ رہے کورونا وائرس کے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 26ہزار506 کیس سامنے آئے ، جو اب تک ایک دن میں سب سے زیادہ ہیں۔مرکزی وزارت برائے صحت و خاندانی بہبود کی کی جانب سے جمعہ کے روز جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے26ہزار506 نئے کیس سامنے آئے ہیں ، جس سے ملک میںکورونا متاثرین کی تعداد 7لاکھ93ہزار802 ہو گئی ہے۔تاہم اس وبا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا ہے اور اس دوران19ہزار135 مریض صحت یاب ہوئے ہیں ، جن کو ملا کرمجموعی طورپر4لاکھ95ہزار513 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔ فی الوقت ملک میں کورونا وائرس کے2لاکھ76ہزار685 ایکٹو کیس ہیں۔اس دوران ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 475 ہلاکتوں سے ہلاک شدگان کی تعداد21ہزار604 ہوگئی ہے۔کورونا وبا سے سب سے زائد متاثر مہاراشٹر میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 6ہزار

سکول فیس معاف کرنے کا معاملہ

نئی دہلی// سپریم کورٹ نے کورونا وائرس کے حوالہ سے ملک بھرمیں جاری لاک ڈاؤن کے تناظرمیں ملک بھرکے پرائیویٹ اسکولوں کو تین ماہ کی فیس معاف کرنے سے متعلق ہدایت دینے والی عرضی پرجمعہ کوسماعت سے انکار کردیا۔عدالت نے درخواست گزاروں کو مشورہ دیا کہ وہ اپنی شکایتیں متعلقہ ریاستوں کے ہائی کورٹس کے سامنے رکھیں۔چیف جسٹس شرد اروند بوبڈے ، جسٹس آر سبھاش ریڈی اور جسٹس اے ایس بوپنا پرمشتمل ڈویژن بنچ نے سشیل شرما اور دیگر کی درخواستوں پر سماعت سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ اسکولوں کی فیسوں کے معاملہ کو متعلقہ ریاستوں کی ہائی کورٹس کے سامنے اٹھایا جانا چاہئے ۔یہ درخواست دہلی ، مہاراشٹر ، اتراکھنڈ ، ہریانہ ، گجرات ، پنجاب ، اڈیشہ ، راجستھان اور مدھیہ پردیش کی گارجین ایسوسی ایشنز کی جانب سے دائر کی گئی تھی جس میں اپریل،مئی اور جون کی فیس کی معافی کے احکامات دینے اور ملک بھر میں لاک ڈاؤن پیریڈ کی مدت کے دوران

نیپال کی بھارتی نیوز چینلوں پر پابندی

کھٹمنڈو// نیپال نے بھارتی نیوز چینلز پر پابندی عائد کردی۔ نیپال کی جانب سے بھارت کی تمام نیوز چینلز پر پروپیگنڈا چلانے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ البتہ نیپال حکومت ابھی تک اس اقدام سے متعلق باضابطہ حکم جاری نہیں کررہی ہے لیکن متعدد میڈیا تنظیموں کے حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ اقدام ہندوستانی نیوز چینلز میں سے کچھ کی جانب سے نیپال کے خلاف ہتک آمیز شوز سمیت نیپال سے متعلق  رپورٹس کے تناظر میں سامنے آیا ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل نیپال نے بہار میں اراضی کا دعوی کرتے ہوئے بھارتیوں کو پشتہ بندی کے کام سے روک دیا ہے۔نیپالی پارلیمان کے ایوان بالا کی جانب سے بھارتی علاقوں کو ملک میں شامل کرنے کے لیے ایک نئے سیاسی نقشہ کی توثیق کے بمشکل چار دن بعد میں نیپال نے ایک بار پر بھارت کے ساتھ اپنی بین الاقوامی سرحد کی تکرار کی ہے اور اس بار تنازع کا علاقہ بہار کے ساتھ نیپال کی سرحد ہے۔ &n

ممتا بنرجی کو آکسفورڈ یونین کی دعوت

کلکتہ// دنیا بھر میں بہترین ڈبیٹنگ سوسائٹی میں سے ایک آکسفورڈ یونین نے اس مرتبہ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کو شرکت کیلئے مدعوکیا ہے ۔وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے اس دعوت پر خوشی کا اظہار کیا ہے ۔آکسفورڈ یونین نے وزیرا علیٰ ممتا بنرجی کو شرکت کیلئے مدعو کیا ہے ۔آکسفورڈ یونین ڈییٹنگ سوسائٹی کے صدر نے وزیرا علیٰ ممتا بنرجی کے نام لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ ہم آپ کے ساتھ بات چیت کرنے کے منتظر ہیں۔ بین الاقوامی پروازیں اس وقت بند ہیں۔ لہذا ہم نے آپ کی تقریر کو آن لائن نشریات کا بندوبست کیا ہے ۔  

تازہ ترین