سپریم کورٹ کا اسکول فیس معافی سے متعلق درخواستوں پرسماعت انکار

نئی دہلی// سپریم کورٹ نے کورونا وائرس کے حوالہ سے ملک بھرمیں جاری لاک ڈاو¿ن کے تناظرمیں ملک بھرکے پرائیویٹ اسکولوں کو تین ماہ کی فیس معاف کرنے سے متعلق ہدایت دینےوالی عرضی پرجمعہ کوسماعت سے انکار کردیا۔ عدالت نے درخواست گزاروں کو مشورہ دیا کہ وہ اپنی شکایتیں متعلقہ ریاستوں کے ہائی کورٹس کے سامنے رکھیں۔ چیف جسٹس شرد اروند بوبڈے ، جسٹس آر سبھاش ریڈی اور جسٹس اے ایس بوپنا پرمشتمل ڈویڑن بنچ نے سشیل شرما اور دیگر کی درخواستوں پر سماعت سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ اسکولوں کی فیسوں کے معاملہ کو متعلقہ ریاستوں کی ہائی کورٹس کے سامنے اٹھایا جانا چاہئے۔ یہ درخواست دہلی ، مہاراشٹر ، اتراکھنڈ ، ہریانہ ، گجرات ، پنجاب ، اڈیشہ ، راجستھان اور مدھیہ پردیش کی گارجین ایسوسی ایشنز کی جانب سے دائر کی گئی تھی جس میں اپریل،مئی اور جون کی فیس کی معافی کے احکامات دینے اور ملک بھر میں لاک ڈاو

کانپور ہلاکتوں کا ملزم وکاس دوبے مقابلے میں مارا گیا:پولیس

کانپور// اترپردیش کے کانپورمیں آٹھ پولیس اہلکاروں کو قتل کرنے کا کیلدی ملزم وکاس دوبے جمعہ کی صبح بھونتی علاقے کے قریب پولیس مقابلے میں مارا گیا۔ سینئر پولیس سپرنٹنڈنٹ دنیش کمار پی نے پریس کے نمائندوں کو بتایا کہ وکاس کو جمعرات کے روز اجین کے مہاکل علاقے میں گرفتار کیا گیا تھا۔ سیکورٹی فورسز اسے ٹرانزٹ ریمانڈ پر کانپور لا رہے تھے کہ بھونتی علاقہ کے قریب گاڑی الٹ گئی ، جس سے پولیس اور ایس ٹی ایف کے چار اہلکار زخمی ہوگئے۔ انہوں نے بتایا کہ جیسے ہی سیکورٹی اہلکار زخمی ہوئے وکاس نے ایک سیکورٹی اہلکار کی پستول لے کر فرار ہونے کی کوشش کی۔ پولیس ٹیم نے اسے گھیر لیا اور اسے ہتھیار ڈالنے کو کہا لیکن وہ نہیں ماناا اور پولیس ٹیم کو جان سے مارنے کی نیت سے فائر کرنے لگا۔ پولیس نے اپنی دفاع میں جوابی فائر نگ کی ، جس میں وکاس زخمی ہوگیا۔ اسے فوری طور پر لالہ لاجپت رائے اسپتال پہنچایا گیا جہاں

ملک میں پہلی بار ایک دن میں کورونا کے 26 ہزار سے زائد کیس ظاہر

نئی دہلی// ملک میں تیزی سے بڑھ رہے کورونا انفیکشن کے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 26506 کیس سامنے آئے ، جو اب تک ایک دن میں سب سے زیادہ ہیں۔ مرکزی وزارت برائے صحت و خاندانی بہبود کی کی جانب سے جمعہ کے روز جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے26506 نئے کیس سامنے آئے ہیں ، جس سے کورونا متاثرین کی تعداد 793802 ہو گئی ہے۔ اس سے ایک روز قبل ہی سب سے زائد 24879 کیس سامنے آ ئے تھے۔ کورونا وائرس کے تیزی سے بڑھ رہے کیسز کے درمیان راحت کی بات یہ ہے کہ اس وبا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا ہے اور اس دوران 19135 مریض صحت یاب ہوئے ہیں ، جن کو ملا کرمجموعی 495513 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔ فی الوقت ملک میں کورونا انفیکشن کے 276685 ایکٹو کیس ہیں۔ ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 475 ہلاکتوں سے ہلاک شدگان کی تعداد 21604 ہوگئی ہے۔  

ہندوستان عالمی بحالی میں قائدانہ کردار ادا کریگا:مودی

نئی دہلی/یواین آئی/ ہندوستان ’’صلاحیت کاپائورہائوس‘‘ہے ،جوکورونا کے وباء کی وجہ سے بدحال دنیا کی بحالی (بازآبادکاری)  میں ایک اہم اور قائدانہ کرداراداکرنے کیلئے بے چین ہے۔اس بات کااظہار وزیراعظم نریندر مودی نے ایک ورچیول کانفرنس ’انڈیا گلوبل ویک2020‘کے افتتاح کے موقعہ پراپنے خطاب میں کیا۔اس سہ روزہ کانفرنس میں30ممالک کے 5000 مندوبین شریک ہورہے ہیں۔وزیر اعظم نے کہا کہ دنیا کو دوبارہ پٹری پر لانے کے لئے بحالی کے بارے میں بات کرنا فطری بات ہے اور ہندوستان کو عالمی بحالی کے ساتھ جوڑنا بھی اتنا ہی فطری امر ہے ۔ یہ سب کا یقین ہے کہ ہندوستان اس بحالی (بازآباد کاری) میں ایک قائدانہ کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس میں دو چیزیں بہت اہم ہیں، او ل، ہندوستان کی صلاحیت جس کی پوری دنیا میں طوطی بولتی ہے ۔ دنیا بھر میں میڈیکل، بینکر، معیشت اور دوسرے مختل

خونخوار گینگسٹر وکاس دوبے مدھیہ پردیش میں گرفتار

اُجین // اتر پردیش کے بدنام زمانہ گینگسٹر وکاس دوبے کو کل مدھیہ پردیش کے اُجین سے گرفتار کیا گیا۔پولیس کے ایک سینئر افسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ دوبے کو یہاں مہاکال پولیس چوکی علاقہ سے گرفتار کیا گیا ۔ مدھیہ پردیش پولیس نے اسے اپنی گرفت میں لے کر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے ہیں۔کچھ دن قبل اتر پردیش میں پولیس کے آٹھ اہلکاروں کے قتل کے بعد سے وہ فرار تھا اور اتر پردیش پولیس اس کی جگہ جگہ تلاش کر رہی تھی۔ مدھیہ پردیش کے وزیر داخلہ ڈاکٹر نروتم مشرا نے بھی وکاس دوبے کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق وکاس دوبے کو صبح یہاں مہاکال تھانہ حلقے میں اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ مبینہ طور پر مہاکال مندر میں درشن کے لیے جا رہا تھا۔ گرفتاری کے بعد پولیس اہلکار جب اسے گاڑی میں بٹھا رہے تھے تو اس وقت وہ بھیڑ سے مخاطب ہو کرکہہ رہا تھا،‘میں ہوں وکاس دوبے کانپور والا’۔ اس

متاثرہ مریضوں کیلئے3914ہسپتال اور صحت مراکزقائم:ہرش وردھن

نئی دہلی// صحت اور خاندانی فلاح و بہبود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن نے کل کہاکہ مرکزی حکومت کا ہدف ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام ریاستوں کے ساتھ متحد ہوکر کورونا وائرس کووڈ۔19کے متاثرین کی شناخت کرکے اور موثر طبی انتظامات کے ذریعہ مریضوں کی اموات کی شرح کم کرنا ہے ۔ڈاکٹر ہرش وردھن کی قیادت میں جمعرات کو ہوئی کابینہ میٹنگ کی 18ویں اعلی سطحی میٹنگ میں ملک میں کووڈ۔19انفیکشن کے موجودہ حالات اور اس کی رو ک تھام کے لئے مستقبل میں کئے جانے والے اقدامات پر بات چیت ہوئی۔ میٹنگ میں بتایا گیا کہ ملک میں کووڈ۔19سے متعلق صحت کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط کیا گیا ہے ۔ ملک میں اس وقت کل ملاکر 3,914اسپتال، صحت مراکز اور کووڈ کیئر سنٹر کورونا متاثرین کے علاج میں مصروف ہیں۔ان صحت مراکز میں 3,77,737آئسولیشن بیڈ (آئی سی یو سپورٹ کے بغیر)،39,820آئی سی یو بیڈ اور 1,42,415آکسیجن سپورٹیڈ بیڈ ہیں۔  

۔24گھنٹوں میں24879نئے معاملے

 نئی دہلی//ملک میں کووڈ ۔19سے پیدا شدہ خوفناک صورتحال کے درمیان گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے سب سے 24ہزار879 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور 487 متاثرہ مریض ہلاک ہوئے ہیں ۔ مرکزی وزارت برائے صحت و خاندانی بہبود کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 24ہزار879 نئے کیسز سامنے آئے ہیں ، جس سے کورونا متاثرین کی تعداد 7لاکھ67ہزار296 ہوگئی ہے ۔ اس دوران 487 افراد ہلاکت سے ہلاکتوں کی بڑھ کر 21ہزار129 ہوگئی ہے ۔کورونا وبا سے سب سے زائد متاثر مہاراشٹرا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 6ہزار603 کیسز درج کئے گئے ہیں ، جس سے متاثرہ افراد کی تعداد 2لاکھ23ہزار724 ہو گئی اور 198 افراد ہلاک ہو گئے جس سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 9ہزار448 ہو گئی ہے ۔ تامل ناڈو میں متاثرہ افراد کی تعداد 3ہزار756 سے بڑھ کر 1لاکھ22ہزار350 پر پہنچ گئی ہے اور ا

تازہ ترین