تازہ ترین

ریاستوںکے پاس 2.87 کروڑ ٹیکے دستیاب

نئی دہلی//صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت نے ہفتے کے روز بتایا کہ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کورونا وائرس کے دو کروڑ 87 لاکھ 71 ہزار 85 ٹیکے فی الحال دستیاب ہے ۔وزارت نے بتایا کہ اگلے تین دنوں میں کم از کم 5226460 اور ٹیکے ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں کو مہیا کروا دیے جائیں گے ۔ وزارت نے بتایا کہ ابھی تک مرکز نے 28.50 کروڑ سے زیادہ کورونا وائرس کے ٹیکے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو دستیاب کروائے جا چکے ہیں’ جن میں سے آج صبح کے اعداد و شمار کورونا وائرس کے ٹیکے ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں کو مہیا کروائے جا چکے ہیں جن میں سے کل صبح کے اعداد و شمار کے مطابق خراب سمیت 256328045 ٹیکے استعمال کیے جا چکے ہیں۔ وزارت نے کہا،‘مرکزی حکومت قومی سطحی ٹیکہ کاری مہم کے تحت ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں کو مفت میں کووڈ ٹیکے مہیا کرواکر ان ک

کم از کم اجرت میں اضافہ | دہلی میں 55 لاکھ مزدوروں کو فائدہ ملے گا

نئی دہلی// کورونا وبا کے دوران دہلی حکومت نے مزدوروں کو بڑی راحت فراہم کی ہے۔ دہلی حکومت نے مہنگائی بھتہ کے تحت غیر ہنرمند مزدوروں کی ماہانہ تنخواہ 15492 سے بڑھا کر 15908، نیم ہنر مند مزدوروں کی تنخواہ 17069 سے بڑھا کر 17537 روپے اور ہنر مند مزدوروں کی تنخواہ 18797 سے بڑھا کر 19291 روپے کر دی ہے۔ نئی شرحیں یکم اپریل سے نافذ العمل ہوں گی۔ اس کے علاوہ سپر وائزر اور کلرک زمرے کے ملازمین کی کم از کم اجرت میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔غیر میٹرک ملازمین کی ماہانہ تنخواہ 19069 سے بڑھا کر 17537 کی گئی ہے، غیر گریجوایٹ ملازمین کی تنخواہ 18797 سے بڑھا کر 19291 کی گئی ہے۔   

پانی چھوڑے جانے سے گنگا میں طغیانی | اترپردیش میں الرٹ جاری

لکھنو// شمالی ہندوستان میں مانسون کے بروقت آمد اور اس کی بدولت ہوئی پہاڑوں ومیدانی علاقوں میں جھما جھم بارش کے بعد ہفتہ کی صبح ہریدوار سے 375000 کیوسک پانی چھوڑے جانے سے گنگا میں طغیانی آگئی۔ اسی طرح سے بجنور گنگا میں بھی 130000 کیوسکس پانی چھوڑا گیا ہے۔ جس کے بعد شام تک گنگاکی آبی سطح میں مزید اضافہ کے توقعات ہیں۔ وہیں مغربی یوپی میں گنگا کی طغیانی کی وجہ سے گنگا کے ساحلی گاؤں کے لئے خطرات بڑھ گئے ہیں۔گنگا کے نزدیکی گاؤں میں پولیس اور انتظامیہ کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔ انتظامیہ نے مقامی باشندوں کو کسی محفوظ مقامات پر متنقل ہونے کی ہدایت دی ہے۔ وہیں دوسری جانب لگاتار بارش کی وجہ سے یوپی میں بہنے والی ندیوں میں طغیانی ہے جس سے پوروانچل کے علاقوں میں سیلاب کے خطرات پیدا ہوگئے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں پوری ریاست میں شدید بارش ہوئی ہے اور محکمہ موسمیات پوروانچل و مغربی یوپی میں اگلے 48 گ

ملک میں گذشتہ24گھنٹوں کے دوران 60753نئے کورونا کیس، 1647 اموات

نئی دہلی// ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 60753 نئے کیسز درج کئے گئے اور 1647 مریضوں کی اس وبا سے موت ہو گئی۔ اس دوران جمعہ کو 33 لاکھ 85 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے۔ ملک میں اب تک 27 کروڑ 23 لاکھ 88 ہزار 783 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔ مرکزی وزارت صحت کی جانب سے ہفتہ کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ24 گھنٹوں میں 60753 نئے کیس سامنے آنے کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 29823546 ہوگئی۔ اس دوران 97 ہزار 743 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے اس وبا کو شکست دینے والوں کی مجموعی تعداد دو کروڑ 86 لاکھ 88 ہزار 390 ہوگئی ہے۔ ایکٹو کیسز 38 ہزار 637 کم ہوکر سات لاکھ 60 ہزار 19 رہ گئے ہیں۔ اسی دوران 1،647 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد تین لاکھ 85 ہزار 137 ہوگئی ہے۔ ملک میں ایکٹوکیسز کی شرح کم ہوکر 2.55 فیصد ، شفایابی کی شرح 96.16 فیصد

’ملک کے لوگوں کو ہرچیلنج سے نمٹنے کے لئے تیار رہنا ‘

نئی دہلی // وزیراعظم نریندرمودی نے جمعہ کو کہا کہ کورونا وائرس ابھی ختم نہیں ہوا ہے اوراس کے میوٹیشن کاامکان برقرار ہے جس کے پیش نظر ملک کے لوگوں کو ہرچیلنج سے نمٹنے کے لئے تیار رہنا ہوگا۔مسٹرمودی نے جمعہ کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ کووڈ-19 فرنٹ لائن ورکرز کے لئے ‘اسپیشل کریش کورس’ پروگرام کا افتتاح کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ یہ تربیتی پروگرام 26 ریاستوں کے 111 مراکز میں چلایاجائے گا۔ اس اقدام کے تحت تقریباً ایک لاکھ فرنٹ لائن کے ورکرز کو تربیت دی جائے گی۔ اس موقع پرہنرمندی اور کاروبار کے فروغ کے وزیرڈاکٹر مہیندرناتھ پانڈے ، متعدد دیگر مرکزی وزراء، ریاستی وزراء، ماہرین اوردیگر اسٹیک ہولڈر موجود تھے ۔وزیراعظم نے کہا کہ یہ شروعات کورونا سے لڑنے کا ایک اہم قدم ہے ۔ انہوں نے آگاہ کیا کہ وائرس ابھی موجود ہے اوراس کے میوٹیشن کا امکان برقرار ہے ۔ وزیراعظم نے کہا کہ وبا کی دوسری لہر نے

کابل ایئرپورٹ کی سیکورٹی ترکی کے سپرد

کابل //امریکا کی جانب سے افغانستان کے کرزئی انٹرنیشنل ایئر پورٹ کا انتظام ترکی کے حوالے کرنے کا حتمی فیصلہ ہو گیا ہے۔امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے کہا ہے کہ صدر جو بائیڈن اور ترک صدر طیب اردوان نے ایک اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ ترکی امریکی افواج کے انخلا کے دوران اور بعد میں بھی کابل میں کرزئی ایئر پورٹ کی سیکورٹی کے انتظامات سنبھالے گا۔ترکی نے 7 جون کو افغان دارالحکومت میں حامد کرزئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی حفاظت کی پیش کش کی تھی۔ پیش کش کا مقصد امریکی افواج کے انخلاء کو محفوظ بنانا ہے۔ تاہم جوبائیڈن کی جانب سے اس پیش کش کی حالیہ منظوری پر ترک حکومت کی جانب سے ابھی تک کوئی واضح موقف سامنے نہیں آیا ہے۔دوسری جانب نیٹو افواج کے انخلاء  کے بعد کرزئی ایئرپورٹ کی سیکورٹی اور اْس کو آپریٹ کرنے کی ترک پیش کش کی طالبان نے سخت مخالفت کی۔

حکومت سوئس بینک میں جمع کرائے گئے | رقومات کی تفصیلات بتائے :کانگریس

نئی دہلی//یو این آئی// کانگریس نے کہا ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی جس بینک میں جمع کالے دھن کو واپس لانے کے وعدے کے ساتھ سات سال قبل اقتدار میں آئے تھے ، انہی مودی حکومت کے دوران 2020 میں ہندوستانیوں نے سوئس بینک میں 20 ہزار کروڑ روپے جمع کرائے ہیں۔کانگریس ترجمان گورو ولبھ نے جمعہ کو یہاں پریس کانفرنس میں کہا کہ ہندوستانیوں نے 2020 میں جو رقم سوئس بینک میں جموہ کی ہے وہ 2019 کے مقابلے میں تقریباً 40 فیصد زیادہ ہے جو گزشتہ 13 برسوں میں سب سے زیادہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ 2020 میں سوئس بینک میں کل جمع رقم سال 2019 کے مقابلے میں 286 فیصد ہوگئی ہے ۔ اس طرح سے کل جمع رقم 2007 کے بعد سب سے بلند سطح پر ہے ۔ سوئس بینک نے جمعہ کو جو ڈیٹا جاری کیا ہے اس میں جو انکشاف ہوا ہے اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہندوستانی شہریوں کے ذریعہ سوئس بینک مین جمع کی گئی رقم 2019 کے مقابلے میں 2020 میں 39 فیصد زیادہ ہے ۔ &

نیپال اور بھوٹان میں سیلاب سے تباہی | 17افراد ہلاک،50لاپتہ

نئی دہلی// نیپال اور بھوٹان میں شدید بارش اور سیلاب کے باعث 17افراد ہلاک اور 50لاپتا ہوگئے۔ نیپال میں سیلاب کے باعث گھر پانی میں بہ گئے، جب کہ 7افراد ہلاک اور 50لاپتا ہوگئے۔ دریائے ملامچی پر موجود پل تباہ ہونے کے بعد راستہ بند ہوگیا۔ دوسری جانب بھوٹان میں بھی سیلاب سے10افراد ہلاک ہوئے۔ حکام کا کہناہے کہ شہریوں کو بچانے کے لیے ہیلی کاپٹر استعمال کیے جارہے ہیں۔ نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو کے شمال مغربی علاقے میں سیلابی ریلے سے تین غیر ملکی مزدوروں کی لاشیں نکالی گئی ہیں جن میں سے ایک کا تعلق بھارت اور دو کا چین سے ہے۔     

پنجاب میں ہند۔ پاک سرحد پر ہندوستانی حدود میں نظر آئے ڈرون کو فائرنگ کر کے بھگایا:بی ایس ایف

گورداس پور//پنجاب کے ضلع گورداس پور سے متصل پاکستان سرحد پر جمعہ کو پاکستانی ڈرون دکھائی دینے پر بارڈر سکیورٹی فورس کے اہلکاروں نے اسے فائرنگ کر کے پاکستانی حدود میں بھگا دیا۔ بی ایس ایف ذرائع کے مطابق آج صبح ڈیرہ بابا نانک کے قریب آباد بی او پی کے سامنے پاکستان کی طرف سے ہندوستانی حدود میں داخل ہونے والے ایک ڈرون کو اہلکاروں نے دیکھا تو انہوں نے فوری طور پر فائرنگ کر کے اُ سے واپس بھگا دیا۔ واضح رہے کہ ایک ماہ قبل جموں و کشمیر کے سرحدی علاقے میں ڈرون کے ذریعے ہتھیار گرانے کے واقعہ کے پیش نظر فوجیوں نے سرچ آپریشن شروع کر دیا۔

ملک میں یومیہ کورونا کیسوں کے بعد ہلاکتوں میں بھی نمایاں کمی،62480نئے معاملے،1587اموات

نئی دہلی// ملک میں کورونا وائرس (کووڈ۔19) کی رفتار میں گراوٹ اور وائرس کے نئے کیسز سے زیادہ شفایاب ہونے والے مریضوں کی تعداد میں اضافہ سے ایکٹیو کیسز میں لگاتار گراوٹ آرہی ہے اور اب 73 دن بعد یہ تعداد آٹھ لاکھ رہ گئی ہے۔ دریں اثنا جمعرات کو 32 لاکھ 59 ہزارتین افراد کو کورونا کے ویکسین دیئے گئے۔ ملک میں مجموعی طور پر اب تک 26 کروڑ 89 لاکھ 60 ہزار 399 افراد کو ویکسین لگائے جا چکے ہیں۔ جمعہ کی صبح مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 62480 نئے کیسز کی رپورٹ کے ساتھ ملک میں کوروناوائرس متاثرین کی مجموعی تعداد29762793 ہوگئی ہے۔ اس دوران 88 ہزار 977 مریض صحت مند ہوئے جس سے ملک میں اب تک دو کروڑ 85 لاکھ 80 ہزار 647 افراد اس وبا کو شکست دے چکے ہیں۔ ایکٹیو کیسز 28 ہزار 84 سے گھٹ کر اس کی مجموعی تعداد سات لاکھ 98 ہزار 656 رہ گئی ہے۔ یہ گزشتہ 73 د

ملک بھر میں یکساں آلودگی کنٹرول سرٹیفکیٹ کا نفاذ ہوگا

نئی دہلی/یو این آئی// حکومت نے گاڑیوں سے ہونے والی آلودگی کو کم کرنے کے لئے آلودگی کنٹرول سرٹیفکیٹ (پی یو سی) میں یکسانیت لانے کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے اور تین ماہ بعد، پی یو سی کا ایک ہی خاکہ پورے ملک میں نافذ کردیا جائے گا۔وزارت روڈ ٹرانسپورٹ و ہائی ویز نے 14 جون کو پی یو سی کے اس یکساں خاکہ کے لئے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا ہے اور اس کا مقصد ملک بھر میں آلودگی کنٹرول کے یکساں سرٹیفکیٹ کو متعارف کروانا ہے اور پی یو سی کے ڈیٹا بیس کو قومی رجسٹر سے جوڑنا ہے ۔وزارت نے بتایا کہ پہلی بار مسترد پرچی کا تصور پیش کیا جارہا ہے جس میں متعلقہ اخراج کے معیارسے زیادہ آلودگی والی گاڑی کے مالک کو مسترد کیے جانے کی پرچی دی جائے گی، لیکن اس میں موبائل نمبر، نام، پتہ، انجن اور گاڑی کے مالک کا چیسیس نمبر خفیہ ہوگا۔

ریاستوں کے پاس کورونا کے2.18کروڑ سے زیادہ ٹیکے دستیاب:وزارت صحت

نئی دہلی//صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت نے جمعرات کے روز کہا کہ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ابھی بھی کووڈ-19 کے ٹیکے کے 21828483 ڈوز دستیاب ہیں۔ وزارت نے کہا کہ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں اگلے تین دنوں میں کم از کم 5671350 اور ڈوز مل جائیں گے ۔ کل صبح کے اعداد و شمار کے مطابق مرکز ابھی تک تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو کورونا کے 272831900 ڈوز مہیا کروا چکا ہے ۔ وزارت نے کہا،‘قومی ٹیکہ کاری مہم کے حصے کے طور پر مرکزی حکومت ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو مفت کووڈ ٹیکے مہیا کرواکر ان کی مدد کر رہی ہے ۔ حکومت اس کے علاوہ تمام ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو ٹیکوں کی براہ راست خرید کی سہولت دے رہی ہے ۔ ٹیکہ کاری، ٹیسٹ، ٹریک، علاج اور کووڈ مناسب برتاؤ کے ساتھ ساتھ وبا کی روک تھام اور انتظام کے لیے حکومت کی وسیع پالیسی کا ایک

ملک میں 67ہزار نئے کیس

نئی دہلی // ملک میں کورونا وائرس (کووڈ 19) کی رفتاردھیمی پڑنے کے درمیان گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے تقریباً67 ہزار نئے کیسز سامنے آئے اور اس وبا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد زیادہ رہنے سے شفایابی کی شرح بڑھ کر 95.93 فیصد ہوگئی ۔ اس درمیان بدھ کے روز 34 لاکھ 63 ہزار 961 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے۔ملک میں اب تک 26 کروڑ 55 لاکھ 19 ہزار 251 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جمعرات کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 67،208 نئے کیسزسامنے آنے کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 2،97،00،313 ہوگئی جبکہ مزید2330ہلاکتیں ہوئیں۔        

ملک میں 67208نئے کورونا وائرس متاثرین،2330 ہلاکتیں

سرینگر//مرکزی وزارت صحت نے جمعرات کو بتایا کہ ملک میں گذشتہ24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 67208 نئے معاملے سامنے آگئے جب کہ2330کورونا مریض کی موت واقع ہوگئی۔ وزارت صحت کی طرف سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میںاموات کی تعداد 3.5 لاکھ سے تجاوز کرکے 381903 تک پہنچ گئی ہے۔ وزارت کے مطابق ملک میں کورونا متاثرین کی کل تعداد 29700313 ہو گئی ہے ۔  

فرنٹ لائن کارکنوں کیلئے کریش کورس

نئی دہلی// وزیر اعظم نریندر مودی جمعہ کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے کووڈ۔19 فرنٹ لائن کارکنوں کے لئے خصوصی طور پر ڈیزائن کردہ کریش کورس پروگرام شروع کریں گے ۔ اس کے ساتھ ہی یہ کورس 26 ریاستوں میں پھیلے 111 تربیتی مراکز میں شروع کیا جائے گا۔ وزیر اعظم کا خطاب کریش کورس کے آغاز کے بعد ہوگا۔ اس موقع پر مرکزی وزیر اسکڈ ڈیولپمنٹ وکامرس بھی موجود رہیں گے ۔ اس پروگرام کا مقصد پورے ملک میں ایک لاکھ سے زیادہ کووڈ یودواریئرس کو مہارت سے آراستہ کرنا اور انہیں کچھ سکھانا ہے ۔ کووڈ واریئرس کو ہوم کیئر سپورٹ ، بیسک کیئر سپورٹ ، ایڈوانس کیئر سپورٹ ، ایمرجنسی کیئر سپورٹ ، نمونہ جمع کرنے میں معاونت اور میڈیکل آلات سپورٹ جیسے چھ کاموں میں مخصوص کرداروں پر تربیت دی جائے گی۔ اس پروگرام کو276 کروڑ روپے کے مالی فنڈ کے ساتھ پردھان منتری کوشل وکاس یوجنا 3.0 کے مرکزی جزو کے تحت ایک خصوصی پروگرام کے طور پر ڈیزائن

سیاہ، سفید اور زرد کے بعد اب ’سبز فنگس‘ کا خطرہ

 بھوپال// مدھیہ پردیش میں کورونا سے شفایاب ہونے والا ایک شخص ’گرین فنگس‘ سے متاثر پایا گیا ہے۔ بلیک (سیاہ) فنگس، وائٹ (سفئد) فنگس اور یلو (زرد) فنگس کے بعد یہ ممکنہ طور پر ملک میں سبز (گرین) فنگس کا پہلا معاملہ ہے۔ ایمس کے ڈائریکٹر رندیپ گلیریا نے گزشتہ مہینے فنگس کے رنگ کے حوالہ سے منتبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس معاملہ میں گمراہ کن معلومات نہیں پھیلائی جانی چاہیے۔مدھیہ پردیش کے اندور شہر کے سری اربندو انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (سیمز) کے ڈیپارٹمنٹ آف چیسٹ ڈیزیز کے سربراہ ڈاکٹر روی دوشی نے کہا کہ ’’نئی بیماری ایک ایسپرگلوسس انفیکشن ہے اور اس فنگس کے حوالہ سے مزید تحقیق کیے جانے کی ضرورت ہے۔ ایسپرگلوسس کوئی عام انفیکشن نہیں ہے کیونکہ یہ پھیپھڑوں کو متاثر کرتا ہے۔خیال رہے کہ کووڈ سے دو مہینے تک بیمار رہنے والے ایک 34 سالہ مریض کی ناک سے خون آنے اور بخار کی

مرکزی کابینہ کا اجلاس:کھادوں پر سبسڈی اور گہرے سمندر مشن کو منظوری

نئی دہلی//حکومت نے بدھ کے روز سنہ 2021-22 کے لیے نائیٹروجن، فاسفورس اور پوٹاس پر سبسڈی دیے جانے کی تجویز کو منظوری دے دی۔وزیراعظم نریندر مودی کی صدارت میں کابینہ کی مالی امور کی کمیٹی نے محکمہ کھاد کے تجویز کو منظوری دے دی ہے ۔ محکمہ کھاد نے تجویز دی تھی کہ سنہ 2021-22 (موجودہ موسم تک) کے لیے پی-اینڈ کے کھادوں پر غذائی اجزاء پر مبنی سبسڈی طے کر دی جائے ۔ نائیٹروجن پر فی کلو 18 روپیے سے زیادہ، فاسفورس پر 45 روپیے سے زیادہ اور پوٹاش پر 10 روپیے سے زیادہ کی سبسڈی دی گئی ہے ۔ پی-اینڈ-کے کھادوں پر سبسڈی این بی ایس اسکیم کی بنیاد پر دی جا رہی ہے جو یکم اپریل 2010 سے مؤثر ہے ۔وزیراعظم نریندر مودی کی صدارت میں اقتصادی اُمور سے متعلق کابینہ کمیٹی نے گہرے سمندر میں وسائل کاپتہ لگانے اور سمندری وسائل کے پائیدار استعمال کیلئے گہرے سمندر ٹیکنالوجیوں کو تیار کرنے کے مقصد سے گہرے سمندر مشن پر ارضیات

ترنمول کانگریس کی گورنر کی سخت تنقید

کلکتہ //یواین آئی//دہلی کے درے پر گئے مغربی بنگال گورنر کی سخت تنقید کرتے ہوئے ترنمول کانگریس نے کہا ہے کہ وہ مسلسل آئینی اصولوں کی خلاف ورزی کررہے ہیں اور اب انہیں دہلی سے کلکتہ واپس نہیں آنا چاہیے ۔دوسری طرف بی جے پی نے الزام عاید کیا ہے کہ ترنمول کانگریس آئین کا احترام نہیں کررہی ہے ۔ممتا بنرجی کی زیرقیادت پارٹی کو آئینی عہدوں کا احترام کرنا چاہیے ۔بنگال کے گورنر اور ممتا حکومت کے درمیان تعلقات انتہائی کشیدہ ہیں ۔اس وقت گورنر چار روزہ دہلی دورے پر ہیں ۔تاہم دہلی دورے کی کوئی وجہ انہوں نے بیان نہیں کی ہے ۔گورنر نے آج ٹوئیٹ کرتے ہوئے اطلاع دی ہے کہ کہ انہوں نے مرکزی وزراء پرہلاد جوشی اور پرہلاد سنگھ پٹیل سے ملاقات کی۔مرکزی وزیر کوئلہ اور پارلیمانی امور کے ساتھ میٹنگ کافی مفید تھی اور ان سے مختلف امور پر بات چیت ہوئی ہے ۔

ملک میں کورونا کے62224 نئے کیس،ایکٹو کیسز کی شرح تین فیصد سے کم

نئی دہلی// ملک میں کورونا وائرس کی رفتار دھیمی پڑھنے اور انفیکشن کے کیسز کے مقابلے اس سے صحتیاب ہونےوالوں کی تعداد زیادہ رہنے سےایکٹوکیسز کی شرح کم ہو کر تین فیصد سے نیچے آ گئی۔ اس دوران منگل کے روز 28 لاکھ 00 ہزار 458 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے ہیں۔ ملک میں اب تک 26 کروڑ 19 لاکھ 72 ہزار 014 افراد کو ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔ مرکزی وزارت صحت کی جانب سے بدھ کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 62224 نئے کیسز سامنے آنے کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی تعداد دو کروڑ 96 لاکھ 33 ہزار 105 ہوگئی۔ اس دوران ایک لاکھ 07 ہزار 628 مریض صحتیاب ہوئے ہیں ، جس سے ملک میں اب تک کورونا سے نجات پانے والوں کی تعداد دو کروڑ 83 لاکھ 88 ہزار 100 ہو گئی۔ ایکٹو کیسز 47 ہزار 946 کم ہو کر آٹھ لاکھ 65 ہزار 432 ہو چکے ہیں۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2542 مریضوں کی موت ہو گئی ہے اوراس

بھارت میں جنگلاتی رقبے میں 30 لاکھ ہیکٹر کا اضافہ | مودی کاخشک سالی سے متعلق اقوام متحدہ کے اعلی ٰسطحی مذاکرات سے خطاب

نئی دہلی //وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ پچھلے دس برسوں کے دوران بھارت میں جنگلات کے رقبے میں 30 لاکھ ہیکٹر کا اضافہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کے ساتھ ہی ملک میں جنگلات کا مجموعی رقبہ کْل آراضی کا تقریباً ایک چوتھائی ہو گیا ہے۔ وزیراعظم زمین کے بنجر ہونے، زرخیزی میں کمی اور خشک سالی پر اقوام متحدہ کے اعلیٰ سطحی مذاکرات سے ورچوول طور پر خطاب کر رہے تھے۔ مودی نے کہا کہ بھارت 2030 تک 2 کروڑ 60 لاکھ ہیکٹر زمین کی زرخیزی کو بحال کرنے کے لئے بھی کام کر رہا ہے۔ اِس سے کاربن کے اخراج میں مزید ڈھائی سے تین ارب ٹَن کی کمی کے حصول کے لئے بھارت کے عہد کو پورا کرنے میں مدد ملے گی۔ مودی نے زمین کی زرخیزی میں کمی کے معاملے سے نمٹنے کے لئے بھارت کے ذریعے کئے گئے اقدامات کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے بین الاقوامی فورموں میں زمین کی زرخیزی کے معاملے کو اْجاگر کرنے میں پہل کی ہے۔وزیراع