تازہ ترین

کورونا وائرس: ایک دن میں 9887 کیس، ہندوستان چھٹے نمبر پر جا پہنچا

نئی دہلی// گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کوروناوائرس کے سب سے زیادہ 9887 کیس سامنے آئے ہیں جس سے متاثرین کی تعداد بڑھ کر 2.36 لاکھ ہوگئی۔ دنیا کے سب سے زیادہ متاثرممالک کی فہرست میں ہندوستان چھٹے مقام پر ہے۔ اس عرصہ میں کورونا وائرس سے 294 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں، جس کے بعد ہلاک شدگان کی تعداد 6642 ہوگئی ہے۔ یہ اعداد و شمار مرکزی وزارت صحت نے ہفتے کو فراہم کیں۔  

کورونا کا بڑھتا قہر | ملک میں6348 اموات،متاثرین کی تعداداڑھائی لاکھ سے متجاوز

نئی دہلی// ملک میں کورناوائرس کے نئے کیسز میں روز افزوں اضافے کے ساتھ ، متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر ڈھائی لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے اور ہلاک شدگان کی تعداد گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 273 اموات کے ساتھ 6348 تک جا پہنچی ہے ۔ جمعہ کو وزارت صحت و خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ، 9851 نئے کیسز کے ساتھ متاثرہ افراد کی تعداد 2لاکھ62ہزار770 ہوگئی ہے ۔ اس عرصہ میں 273 اموات کے بعد ہلاک شدگان کی تعداد 6348 ہوگئی۔ مہاراشٹر میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2933 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور 123 افراد کی موت ہوئی ہے ، جس کے ساتھ ریاست میں اس وبا سے متاثر افراد کی مجموعی تعداد بڑھ کر 77ہزار793 ہوگئی ہے اور اس جان لیوا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 2710 ہوگئی ہے ۔ تامل ناڈو میں متاثرین کی تعداد 27256 ہوچکی ہے اور 220 افراد لقمہ اجل

سلامتی کونسل کے انتخابات 17 جون کو عارضی رکنیت کیلئے بھارت نے ترجیحات طے کیں

نئی دہلی// اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے عارضی ارکان کے طور پر انتخاب میں اترنے سے قبل ہندوستان نے کل اپنے چار نکاتی ایجنڈے کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ ترقی کے نئے مواقع، بین الاقوامی دہشت گردی پر اثر انگیز کارروائی اور کثیر جہتی نظام میں اصلاح، اس کی اہم ترجیحات ہیں۔وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے کل یہاں سلامتی کونسل کے لئے ہندوستان کی ترجیحات کا ایک بروچر جاری کیا۔ اس میں مذکورہ چار موضوعات کے علاوہ بین الاقوامی امن و سلامتی  پر ایک وسیع نقطہ نظر اور تصفیہ کے آلہ کار کے طور پر انسانیت پر مبنی ٹکنالوجی کو فروغ  کے ساتھ ترجیح دینے کی بات کہی گئی ہے۔سلامتی کونسل کی عارضی رکنیت کے لئے 17 جون کو انتخابات ہونے ہیں۔ عارضی رکنیت دو برس کے لئے ہوتی ہے اور ہندوستان 10 برس بعد اس کے لئے انتخاب میں اترا ہے۔ ایشیا پیسیفک گروپ سے واحد امیدوار ہونے کی وجہ سے ہندوستان کی کامیابی یقینی سمجھی

مہاراشٹر میں نرسنگ طوفان کا قہر | 6 افراد ہلاک ،ہزاروں مکانات، بجلی گھر اور موبائیل ٹاروتباہ

نئی دہلی// جیو پلیٹ فارمز میں سرمایہ کاری کے لئے غیر ملکی سرمایہ کاروں کی قطاریں لگ گئی ہیں۔ جمعہ کے روز کمپنی کو چھ ہفتوں میں چھٹا بڑا سرمایہ کار ابو ظہبی کی ‘مبادلہ’ ملا، جس نے جیو پلیٹ فارم میں 1.85 فیصد ایکویٹی کے لئے 9،093.60 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا۔  

ملک میں ہربرس5 لاکھ سڑک حادثوں میں ڈیڑھ لاکھ لوگوں کی جان چلی جاتی ہے

نئی دہلی// روڈ، ٹرانسپورٹ اور شارہراہوں کے وزیر نتن گڈکری نے قومی شاہروں پر حادثات کو روکنے اور انسانوں اور جانوروں کی موت کی شرح کم کرنے  اورلوگوں کو بیدار کرنے کے لئے جمعہ کو قومی بیداری مہم شروع کی۔مرکزی وزیر نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ کل’شاہراہوں پر انسانوں اور جانوروں کی موت کی شرح روک تھام‘  پر منعقدہ قومی بیداری مہم کی شروعات کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں ہر برس تقریباً پانچ لاکھ سڑک حادثے ہوتے ہیں جن میں تقریباً1.5لاکھ لوگوں کی جان چلی جاتی ہے۔انہوں نے کہاکہ وہ اگلے برس 31مارچ تک ان اعدادو شمار میں 20-25فیصد تک کمی لانے کی سمت میں کام کررہے ہیں۔ قومی شاہراہوں پر موت کی شرح کم کی جاسکے اس کے لئے پانچ ہزار سے زیادہ بلیک اسپاٹس یعنی حادثہ کے لحاظ سے حساس مقامات کی شناخت کی گئی ہے اور لازمی طورپر عارضی اور مستقل اقدمات سمیت ان میں اصلاح کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔