تازہ ترین

ملک میں کوروناوائرس متاثرین کی تعداد2,26,770

نئی دہلی// ملک میں کورناوائرس کے نئے کیسز میں روز افزوں اضافے کے ساتھ ، متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر2,26,770 ہوگئی ہے اور ہلاک شدگان کی تعداد گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 273 اموات کے ساتھ 6348 تک جا پہنچی ہے۔ جمعہ کو وزارت صحت و خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ، 9851 نئے کیسز کے ساتھ متاثرہ افراد کی تعداد 2,26,770ہوگئی ہے۔ اس عرصہ میں 273 اموات کے بعد ہلاک شدگان کی تعداد 6348 ہوگئی۔ اس وقت ملک میں کورونا کے 1،10،960 فعال کیسز ہیں جبکہ 109462 افراد اس وبا سے شفایابی حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ اس وبا سے ملک میں مہاراشٹر سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔ ریاست میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2933 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور 123 افراد کی موت ہوئی ہے ، جس کے ساتھ ریاست میں اس وبا سے متاثر افراد کی مجموعی تعداد بڑھ

۔2550غیر ملکی تبلیغی جماعت اراکین

سرینگر// وزارت داخلہ نے2500کے قریب غیر ملکی تبلیغی جماعت کے اراکین کی آئندہ10برسوں تک بھارت میں داخلے پر پابندی عائد کی ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ وزارت داخلہ نے کورونا لاک ڈائون کے دوران سفری دستاویزت (ویزا)   قوانین کی خلاف ورزی کی پاداش میںمجموعی طور پر 2ہزار550 تبلیغی جماعت کے ارکان کو بلیک لسٹ کیا ہے اور آئندہ10برسوں تک وہ بھارت میں داخل نہیں ہوسکتے۔ حکام کا کہنا ہے کہ وزارت داخلہ کی طرف سے یہ کارروائی مختلف ریاستی سرکاری کی طرف سے بھارت بھر کی مساجدوں،خانقاہوں اور مذہبی مقامات پر  غیر قانونی طور پر ٹھہرے غیر ملکیوں سے متعلق فراہم کردہ تفصیلات کے بعد کی گئی۔    

قرضوں کی ماہانہ اقساط پر روک کی مدت میں سود حاصل کرنیکا معاملہ

نئی دہلی//سپریم کورٹ نے ماہانہ قسط پر روک کی مدت کے دوران سود معاف کرنے والی درخواست کی سماعت 12 جون تک ملتوی کر دی۔جسٹس اشوک بھوشن، جسٹس سنجے کشن کول اور جسٹس ایم آر شاہ کی بینچ نے ریزرو بینک کے 27 مارچ اور 22 مئی کے سرکیولر کو چیلنج دینے والی گجیندر شرما اور دیگر کی درخواستوں کی سماعت کے دوران حلف نامہ میڈیا میں لیک ہونے کو لے کر ریزرو بینک کو آڑے ہاتھوں لیا۔جسٹس بھوشن نے طنزیہ لہجے میں کہا، ریزرو بینک کورٹ کے سامنے آنے سے پہلے میڈیا میں اپنا حلف نامہ دائر کرتا ہے۔سماعت کے دوران عدالت عظمی نے لاک ڈاؤن کی مدت کے دوران کی ماہانہ قسط پر سود وصول کو ریزرو بینک کی طرف سے مناسب ٹھہرائے جانے کو لے کر تشویش ظاہرکیا۔ جسٹس شاہ نے کہا کہ قسط وصولی روکنے کے حکم کے باوجود سود وصولنا نقصان دہ ہے ۔مرکزی حکومت کی جانب سے پیش سالیسٹر جنرل تشار مہتہ نے بنچ سے کہا کہ وہ اگلی سماعت تک اس ضمن میں وزارت خ

چین اوربھارت کشیدگی کا پر امن حل چاہتے ہیں: پاکستان

سرینگر//پاکستان کا کہنا ہے کہ وہ چین ۔بھارت سرحدی کشیدگی کا پر امن حل چاہتا ہے ۔پاکستانی دفتر خارجہ کی ترجمان عائشہ فاروقی نے ایک اخبار سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان چین بھارت سرحدی صورتحال پر کڑی نگاہ رکھے ہوئے ہے۔انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ دونوں گنجان آباد اور جوہری طاقت کے حامل ملکوں کے درمیان فوجی تناؤ باہمی تصفیے سے ختم ہو جائے گا۔انہوںنے اس اہم معاملے پر مزید تبصرہ کرنے سے گریز کیا تاہم پس منظر میں گفتگو کرنے والے عہدیدار اس مسئلے پر کھل کر بات کر رہے تھے۔سی این آئی کے مطابق ان کی گفتگو کا بنیادی نکتہ یہ تھا کہ نئی دہلی کی علاقائی عدم استحکام پیدا کرنے کی پالیسی چین کیساتھ حالیہ کشیدگی کی وجہ ہے۔پاکستان اس کشیدگی کو دو ملکوں کے درمیان سرحدی معاملہ قرار دیتا ہے تاہم چین کے نزدیک بھارتی جارحیت کا ہدف سی پیک کا منصوبہ ہے۔   

سیکریٹری دفاع کوروناسے متاثر

نئی دہلی//یو این آئی// سکریٹری دفاع اجے کمارکورونا وائرس سے متاثر پائے گئے ہیں اور انفیکشن کی تصدیق کے بعد سے وہ‘ہوم آیئسولیشن‘میں ہیں ۔ذرائع کے مطابق منگل کو کمار کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی تھی۔ ان کی حالت مستحکم ہے اور وہ جانچ رپورٹ نگیٹو آنے تک گھر پر ہی رہیں گے ۔ کمار کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق کے بعد ساؤتھ بلاک ہیڈ کوارٹر میں کام کرنے والے کم از کم 35 افسران کو‘ہوم آیئسولیشن’میں بھیج دیا گیا ہے ۔ ساؤتھ بلاک کی پہلی منزل کو سینٹائز بھی کیا گیا ہے ۔وزارت دفاع کمار کے رابطے میں آنے والے لوگوں کا پتہ لگا رہی ہے ۔ذرائع کے مطابق وزیر دفاع راجناتھ سنگھ بدھ کو دفتر میں نہیں آئے ۔