تازہ ترین

ملک میں ایک دن میں کورونا کیسوں میں ریکارڈ6088 اضافہ، مجموعی تعداد1،148،47

نئی دہلی// ملک میں عالمی وباکورونا وائرس کے ایک دن میں ریکارڈ 6088 نئے کیس سامنے آنے کے ساتھ ہی متاثرین کی مجموعی تعداد 1،18،447 تک پہنچ گئی ہے تاہم راحت کی بات یہ ہے کہ اس دوران 3000 سے زائد لوگوں نے اس انفیکشن سے نجات بھی پائی۔ صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کی جانب سے جمعہ کی صبح جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 6088 نئے کیسز سامنے آئے جس سے متاثرین کی مجموعی تعداد 1،18،447 تک پہنچ گئی۔ملک میں کل فعال کیسز 66330 ہیں۔ اس سے ایک دن پہلے 5609 نئے کیسز سامنے آئے تھے۔ ملک میں ?ووڈ -19سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 148 افراد کی موت کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 3583 ہو گئی ہے۔ انفیکشن کے بڑھتے معاملات کے درمیان اس وبا سے ٹھیک ہونے والوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہو رہا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں 3234 لوگ اس وبا سے آزاد ہوئے ہیں جس سے صحت مند ہوئ

مغربی بنگال میں’امفان‘ طوفان کا قہر | 72افراد ہلاک ،ہزاروں کروڑ کا نقصان

کولکتہ//مغربی بنگال کے مختلف حصوں میں گردابی طوفان’امفان‘ کی زد میں آکر اور آٹھ لوگوں کی موت کے ساتھ قدرتی آفت کے شکار لوگوں کی تعداد بڑھ کر 72ہوگئی ہے ۔ذرائع کے مطابق جمعرات کو کولکتہ میں پانچ اوردیگر ضلعوں میں تین لوگوں کے مرنے کی رپورٹ موصول ہوئی ہے ۔تقریبا 165 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہواؤں اور زبردست بارش کے ساتھ گردابی طوفان بدھ کی شام سندرون ڈیلٹا علاقے اور جنوبی بنگال کے چھ ضلعوں میں داخل ہوگیااور ہزاروں کروڑ کا نقصان ہوا ہے ۔مغربی بنگال کے ساتھ اڈیشہ میں باضابطہ طور سے بچاؤ کے انتظامات کئے گئے ہیں، حالانکہ اڈیشہ سے کسی جانی نقصان کی کوئی رپورٹ نہیں ملی ہے ۔کلکتہ سمیت مغربی بنگال کے مختلف علاقوں میں بجلی سپلائی روک گئی ہے ۔موبائل اور انٹرنیٹ سروس بھی متاثرہے ۔طوفان درجنوں کمیونیکیشن ٹاور کو متاثر کیا ہے ۔حکومت کے سینئر آفیسر نے کہا ہے کہ ابھی نقصانات ک

وزیر اعظم کی ہرممکن مدد کرنے کی یقین دہانی

کولکاتا// وزیرا عظم نریندر مودی نے یقین دہانی کرائی ہے’’امفان طوفان‘‘ کی تباہی و بربادی کے بعد بنگال حکومت کی مدد کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔ وزیرا عظم مودی نے کل ٹوئیٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’’مصیبت کے اس وقت پورا ملک مغربی بنگال کے ساتھ کھڑا ہے،ہم سب ریاست کے عوام کے لئے دعا گو ہیں اور امید کرتے ہیں کہ جلد سے جلد حالات معمول پر آجائیں گے۔  

پاکستان :24گھنٹوں میں 15ہزار سے زائد ٹیسٹ

اسلام آباد // پاکستان میں کورونا وائرس کے برھتے کیسوں کے بعد 24گھنٹوں میں 15ہزار سے زائد ٹیسٹ کئے گئے ۔ملک میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 48ہزار تک پہنچ گئی ہے جبکہ مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر ایک ہزار 17پہنچ گئی ہے ۔گزشتہ 24 گھنٹے میں 2193 نئے کیس سامنے آئے جس سے کل متاثرین کی تعداد 48,091 تک پہنچ گئی۔اس دوران32نئی اموات کے ساتھ مرنے والوں کی تعداد 1,017 ہوگئی ۔بڑھتے ہوئے کیسوں کے بعد ایک دن میں 15,346 ٹیسٹ کئے گئے ۔دریں اثناء  پاکستان میں کورونا وائرس سے تین میڈیا اہلکاروں کی موت ہو چکی ہے جبکہ 156 اس کی زد میں ہیں۔پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ (پی ایف یو جے ) کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کیمرہ اور فوٹو جرنلسٹ کورونا کی زد میں زیادہ آئے ہیں۔یونین کی امداد کمیٹی کے سربراہ ذوالفقار علی نے یہ رپورٹ تیار کی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق مرنے والے صحافیوں میں ایک تعلق ملتان اور دو کا س

قــاتـل وبــاء کاپــھـیـلاو | ملک میں3435اموات ،112359متاثر

نئی دہلی//ملک میں کوروناوائرس کے ایک دن میں ریکارڈ 5609 کیس سامنے آنے کے ساتھ کل متاثرین کی تعداد 112359 تک پہنچ گئی ہے اگرچہ راحت کی بات یہ ہے کہ اس دوران 3000 سے زیادہ لوگوں نے اس انفیکشن سے نجات بھی حاصل کی۔وزارت صحت کی جانب سے کل جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں 5609 نئے کیس آئے جس سے کل متاثرین کی تعداد 112359 تک پہنچ گئی۔ ملک میں کل فعال معاملے 63624 ہیں۔ اس سے ایک دن پہلے 5611 نئے کیس سامنے آئے تھے ۔ملک میں اس انفیکشن سے گزشتہ 24 گھنٹے میں 132 لوگوں کی موت ہونے سے ہلاکتوں کی تعداد 3435 ہو گئی۔ انفیکشن کے بڑھتے معاملات کے درمیان اس بیماری سے ٹھیک ہونے والوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہو رہا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں 3002 لوگ اس وائرس سے آزاد ہوئے ہیں ۔  

تازہ ترین