مودی کے ہاتھوںمدھیہ پردیش حکومت کی سٹارٹ اپ پالیسی کا افتتاح

اندور//وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کی شام  مدھیہ پردیش حکومت کی اسٹارٹ اپ پالیسی 2022 اور ایک اسٹارٹ اپ پورٹل کا ویڈیو لنک کے ذریعے یہاں نوجوان کاروباریوں کی موجودگی میں آغاز کیا۔نئی پالیسی کے تحت اسٹارٹ اپس کو ملازمین کی تنخواہوں اور کرایہ پر سبسڈی ملے گی۔مودی نے اس موقع پر چند کاروباریوں سے ان کے اسٹارٹ اپس کے بارے میں جاننے کے لیے بات چیت کی، اور انہیں مشورہ دیا کہ وہ لوگوں کو کیسے فائدہ پہنچا سکتے ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ 2014 میں ملک میں 300 سے 400 اسٹارٹ اپس تھے، لیکن آٹھ سالوں میں ان کی تعداد میں اضافہ ہوا اور اب 70,000 تسلیم شدہ اسٹارٹ اپس ہیں۔وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے بھی اندور میں تقریب سے خطاب کیا۔نئی پالیسی کے تحت، ریاستی حکومت اسٹارٹ اپس کو کام کی جگہ، تنخواہوں اور پروڈکٹ پیٹنٹ کے لیے کرائے پر سبسڈی دے گی۔ ایک اہلکار نے بتایا کہ سرکاری خریداریوں میں اسٹارٹ اپس

راج ناتھ17مئی کو دیسی جنگی جہاز لانچ کریں گے

 نئی دہلی// وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ منگل کو ممبئی میں مزگاوں ڈاک لمیٹڈ میں ایک ساتھ دو دیسی جنگی جہاز لانچ کریں گے ۔ پروجیکٹ 15بی ڈسٹرائر جنگی جہاز سورت اور پروجیکٹ 17اے فریگیٹ ادے گیری کو ایک ساتھ پانی میں اتارے جانے کو ملکی جنگی جہاز بنانے کے ملک کے سفر میں ایک تاریخی دن کے طور پر دیکھا جا رہا ہے ۔ پروجیکٹ 15بی زمرہ کے جنگی جہاز بحریہ کے اگلی نسل کے اینٹی میزائل ڈسٹرائر ہیں جو مزگاون ڈاکیارڈ میں بنائے جا رہے ہیں۔ آئی این ایس سورت اس کلاس کا چوتھا جنگی جہاز ہے جو پروجیکٹ 15اے (کولکتہ کلاس) کا اپ گریڈ ورژن ہے اور اس کا نام گجرات کے تجارتی شہر سورت کے نام پر رکھا گیا ہے ۔ سورت شہر کی 16ویں اور 18ویں صدی میں جنگی جہازوں بنانے کی ایک طویل تاریخ ہے ۔  اس زمرہ کا پہلا جہاز سال 2021 میں قوم کو وقف کیا گیا تھا۔ دوسرا اور تیسرا بحری جہاز پانی میں اتارے جاچکے ہیں اور سمندری آزمائشوں

سونیا کی کانگریسی کارکنوں سے پارٹی کا قرض ادا کرنے کی اپیل

 ادے پور//یو این آئی// کانگریس صدر سونیا گاندھی نے پارٹی لیڈروں سے جذباتی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ کانگریس نے اپنے تمام کارکنوں کو بہت کچھ دیا ہے ، اس لیے اب پارٹی کا قرض ادا کرنے کا وقت آگیا ہے اور سب کو مل کر کام کرنا چاہیے ۔ جمعہ کو ادے پور میں منعقد پارٹی کے چنتن شیویر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محترمہ گاندھی نے کہا کہ پارٹی کی طویل اور سنہری تاریخ میں آج وقت آگیا ہے کہ پارٹی کے لوگ ذاتی خواہشات کو تنظیم کے مفادات سے جوڑ کر پارٹی کا قرض ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ تنظیم کیسے مضبوط ہو، اس کے لیے ہمیں اپنے خیالات کا کھل کر اظہار کرنا ہوگا تاکہ یہاں سے تنظیم کی مضبوطی، عزم اور اتحاد کا مضبوط پیغام جائے ۔انہوں نے کہا کہ کانگریس کو مضبوط بنانے میں پارٹی کارکنوں کا اہم تعاون ہے ۔ انہوں نے کہا ‘‘میں جانتی ہوں کہ ہمارے بہت سے ساتھی یہاں آکر اس چنتن شیویر میں شامل ہون

کاشی وشوناتھ مندر- گیان واپی مسجد

نئی دہلی//یو این آئی//سپریم کورٹ نے جمعہ کو اتر پردیش میں وارانسی میں کاشی وشوناتھ مندر-گیان واپی مسجد کمپلیکس میں سروے کے کام کو روکنے کی درخواست پر کوئی فوری حکم جاری کرنے سے انکار کردیا۔یف جسٹس این۔ وی رمن کی سربراہی والی بنچ نے کہاکہ "ہم اس معاملے سے واقف نہیں ہیں، تو ہم حکم کیسے پاس کر سکتے ہیں؟"تاہم سپریم کورٹ نے کہاکہ "متعلقہ دستاویزات کو دیکھنے کے بعد ہم اسے لسٹیڈ کریں گے ۔"سینئر وکیل ایچ احمدی، جو ٹرائل کورٹ کے حکم سے پہلے جوں کی توں حالات کی کوشش کر رہے ہیں، نے عدالت عظمیٰ کو بتایا کہ یہ سروے آج (13 مئی) کیا جا رہا ہے ۔ اس معاملے کی فوری سماعت کی ضرورت ہے ۔ اس پر عدالت نے کہا کہ وہ ابھی کوئی حکم نہیں دے سکتی۔ وہ اس معاملے کو لسٹیڈ کرے گی۔مسٹر احمدی نے خصوصی تذکرہ کے دوران اس معاملے کو فوری قرار دیا تھا اور فوری سماعت کرتے ہوئے سروے پر روک لگانے کی درخواست

تازہ ترین