تازہ ترین

آندھرا پردیش ضلع کڑپہ میں جلیٹن اسٹکس کے دھماکہ میں 9مزدور ہلاک

حیدرآباد// اے پی کے ضلع کڑپہ کے ماملی پلی گاوں میں ہوئے جلیٹن اسٹکس کے دھماکہ میں 9مزدور ہلاک اور دیگر دو شدید زخمی ہوگئے۔یہ واقعہ ہفتہ کی صبح پیش آیا۔ پولیس نے کہا کہ بڑی تعداد میں جلیٹن اسٹکس بدویل سے گاڑی کے ذریعہ لائے گئے تھے تاکہ چونے کی اس کان میں دھماکہ کیاجاسکے۔جب یہ جلیٹن اسٹکس گاڑی سے نکالے جارہے تھے تو ان میں اچانک دھماکہ ہوگیا۔اس دھماکہ کے وقت گاڑی میں سوار9مزدور ہلاک اور دیگر دو شدیدزخمی ہوگئے۔دھماکہ کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ لاشیں اڑ کر دور جاگریں اور گاڑی جس میں جلیٹن اسٹکس لائے گئے تھے دھماکہ کے نتیجہ میں لوہے کے اسکراپ میں تبدیل ہوگئی۔  

ملک میں مسلسل تیسرے روز چار لاکھ سے زائد نئے کورونا کیس، چار ہزار سے زیادہ ہلاکتیں

نئی دہلی//ملک میں کورونا کی دوسری لہر کے درمیان گزشتہ تین دنوں سے مسلسل چار لاکھ سے زائد نئے کیس سامنے آرہے ہیں۔اس دوران گذشتہ24 گھنٹوں میں اس وبا سے چار ہزار سے زیادہ مریضوں کی موت بھی ہو گئی ، تاہم 3.18 لاکھ افراد صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔ اس دوران جمعہ کے روز 22 لاکھ 97 ہزار 257 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے۔ ملک میں اب تک 16 کروڑ 73 لاکھ ، 46 ہزار 544 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔  

وزیر اعظم مودی کی آسٹریلیائی ہم منصب سے گفتگو | ویکسین اور سستی دواؤں کی مناسب رسائی کو یقینی بنانے پر اتفاق

 نئی دہلی//یو این آئی//وزیر اعظم نریندر مودی نے کل آسٹریلیا کے وزیر اعظم اسکاٹ موریسن سے ٹیلیفون پر گفتگو کی۔وزیر اعظم نے کووڈ-19 کی دوسری لہر سے نمٹنے کے لئے آسٹریلیا کی حکومت اور عوام کی طرف سے بڑے پیمانے پر ہندوستان کو فوری طور پر اور فراخدلی سے تعاون مہیا کرنے پر ان کی ستائش کی۔دونوں لیڈروں نے عالمی سطح پر کووڈ-19 کی وباء کا مقابلہ کرنے کے لئے ویکسین اور سستی دواؤں کی مناسب رسائی کو یقینی بنانے کی ضرورت پر اتفاق کیا۔ اس سلسلے میں وزیر اعظم نے عارضی طور پر رعایت کے لئے ہندوستان اور جنوبی افریقہ کے ذریعہ ڈبلیو ٹی او میں پیش کی گئی تجویز پر آسٹریلیا کا تعاون طلب کیا۔انہوں نے گزشتہ سال ہونے والی ورچوئل کانفرنس کے بعد ہندوستان- آسٹریلیا جامع اسٹریٹجک شراکت داری کی پیشرفت کا حوالہ دیتے ہوئے مستقبل میں بھی باہمی تعاون کو مستحکم کرنے اور دونوں ملکوں عوام کے تعلقات کی حوصلہ افزائی کرنے

لائحہ عمل مرتب کرنے کیلئے کل جماعتی میٹنگ بلائی جائے: سونیا

نئی دہلی//یو این آئی// کانگریس کی صدر سونیا گاندھی نے کہا ہے کہ کورونا وبا سے ملک کی صورتحال بے حد سنگین ہو گئی ہے اور حکومت کے لیے اس نمٹنا مشکل ہو رہا ہے لہٰذا حالات پر قابو پانے کے لیے فوراً کل جماعتی میٹنگ بلائی جانی چاہیے ۔ محترمہ گاندھی نے جمعہ کے روز یہاں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے کانگریس پارلیمانی پارٹی کی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وبا کی ہولناک شکل کے مقابلے سسٹم (نظام) چرمرا گیا ہے اور حکومت اس سے نمٹنے میں کامیاب نہیں پو پا رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ صورتحال کی سنگینی کے پیش نظر وبا سے نمٹنے کے لیے کل جماعتی میٹنگ بلانی چاہیے اور کورونا سے کیسے نجات ملے اس بارے میں سب کی رائے لی جانی چاہیے کیونکہ وبا سے اب جو صورتحال پیدا ہو گئی ہے ’ اس سے اجتماعی طور پر ہی نمٹا جا سکتا ہے ۔  

دنیاکے تمام ممالک بھار ت کی مدد کیلئے آگے آئیں:یونیسف

نئی دلی //یونیسف نے دنیا کے تماممالک پر زوردیا ہے کہ وہ بھارت میں کووڈ کی بدترین صورتحال سے نمٹنے کیلئے انڈیا کی مدد کریں بصورت دیگر اس کی لپیٹ میں پوری دنیا آسکتی ہے ۔یونیسیف نے کہا، ’’ہندوستان کی خوفناک صورتحال نے ہم سب کے لئے انتباہ کی گھنٹی بجا دی ہے۔ انہوں نے کہا جب تک دنیا بھارت کی مدد کیلئے قدم نہیں اٹھاتی تب تک ‘‘ متعلقہ اموات، وائرس میں تبدیلی اور سپلائی میں دیری جیسی گونج علاقے اور پوری دنیا میں سنائی دے گی ۔یونیسیف نے ہندستان کو بیس لاکھ فیس شیلڈ اور دو لاکھ ماسک سمیت اہم زندگی کو تحفظ دلانے والے سامان کی زیادہ سے زیادہ فراہمی کی ہے۔ اس ایجنسی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ہینریٹا فور نے کہا ، "ہندوستان کی خوفناک صورتحال نے ہم سب کے لئے انتباہ کی گھنٹی بجا دی ہے۔ انہوں نے کپا جب تک دنیا  بھارت کی مدد کیلئے قدم نہیں اٹھاتی تب تک " متعلقہ اموات،

ممبئی میں 7کلوگرام یورینیم ضبط، 2 افراد گرفتار

نئی دلی //مہاراشٹر میں پولیس نے سات کلوگرام (15.4 پاؤنڈ) قدرتی یورینیم ضبط کر کے انتہائی تابکار مادہ 'غیر قانونی طور پر رکھنے کے الزام میں دو افراد کو گرفتار کر لیا۔ مہاراشٹرا میں انسداد دہشت گردی اسکواڈ کے مطابق ضبط شدہ مواد کی مالیت تقریباً 29لاکھ ڈالر ہے اور اس معاملے کی تحقیقات جاری ہے۔مہاراشٹر پولیس نے بتایا کہ ہمیں اطلاع موصول ہوئی تھی کہ جگر پانڈیا نامی شخص غیر قانونی طور پر یورینیم مادہ کے ٹکڑے بیچنے جارہا ہے، اس کو پکڑنے کے لیے جال بچھایا گیا اور اسے گرفتار کرلیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ اس کیس کی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ابو طاہر نامی شخص نے اسے یہ یورینیم کے ٹکڑے دیے ہیں۔پولیس نے بتایا کہ جب طاہر کو پکڑا گیا تو اس سے بھاری مقدار میں مادہ برآمد ہوا۔ ایک رپورٹ میں اس بات کی تصدیق کی گئی کہ ضبط شدہ مواد انتہائی تابکار تھا۔