سیتا رام یچوری کے جواں سال بیٹے کی کورونا سے موت

نئی دہلی// مارکسسٹ کمیونسٹ پارٹی سی پی آئی (ایم) کے سینئر لیڈر سیتا رام یچوری کے بڑے بیٹے آشیش کی جمعرات کو کورونا انفیکشن سے موت ہوگئی۔  یچوری نے آج صبح ٹوئٹ کرکے یہ اطلاع دی۔ انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ”بہت دکھ کے ساتھ مجھے مطلع کرنا پڑ رہا ہے کہ میں نے اپنے بڑے بیٹے آشیش یچوری کو آج صبح کووڈ۔ 19 میں کھو دیا ہے۔ میں ان سبھی ڈاکٹروں، نرس، صحت کارکنان، صفائی ستھرائی کے کارکن اور ہمارے ساتھ کھڑے لوگوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے میرے بیٹے کا علاج کیا اور ہمیں امید دلائی“۔ کووڈ۔ 19 سے متاثر 35 سالہ آشیش یچوری گڑگاو¿ں کے میدانتا اسپتال میں دو ہفتوں سے داخل تھے اور ان کی حالت میں بہتری بھی آرہی تھی لیکن آج صبح ساڑھے پانچ بجے اچانک ان کی موت ہوگئی۔  

کورونا بحران سنگین تر؛ ملک میں314835نئے کیس، 2104کی موت

نئی دہلی// ملک میں کورونا کی دوسری لہر قہر برپا کررہی ہے اور پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران انفیکشن کے تین لاکھ سے زیادہ نئے معاملے سامنے آئے ہیں جبکہ دوسرے دن، دو ہزار سے زیادہ متاثرہ افراد کی موت ہوئی ہے۔ دریں اثنا ، ملک میں بدھ کے روز 2211334 افراد نے کورونا کا ٹیکہ لگوایا تھا اور اب تک 13 کروڑ 23 لاکھ 30 ہزار 644 افراد کی ٹیکہ کاری کی جاچکی ہے۔ جمعرات کی صبح مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 314835 نئے کیسز کی آمد کے ساتھ ہی ، متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر ایک کروڑ 59 لاکھ 30 ہزار 965 ہوگئی ہے۔ فعال معاملات میں مسلسل اضافے کی وجہ سے ، ان کی تعداد بڑھ کر 2291428 ہوگئی ہے۔ دوسری طرف ریکارڈ 178841 مریض صحتمند بھی ہوئے ، جنہیں ملاکراب تک ایک کروڑ 34 لاکھ 54 ہزار 880 افراد نے کورونا کو شکست دے چکے ہیں۔ اسی عرصے میں مزید 2104 م

معروف اسلامی اسکالر وحیدالدین خان انتقال کرگئے

نئی دہلی// ہندوستان کے معروف اسلامک اسکالر اور پدم بھوشن سے سرفراز مولانا وحیدالدین خان کا جمعرات کو انتقال ہوگیا۔ وہ 96 برس کے تھے۔ ان کی پیدائش یکم جنوری 1925 کو بڈھریا اعظم گڑھ، اتر پردیش میں ہوئی۔ وہ مدرسة الاصلاح اعظم گڑھ کے فارغ التحصیل عالم دین، مصنف، مقرر اورمفکرتھے۔ وہ اسلامی مرکز نئی دہلی کے چیرمین اور ماہ نامہ الرسالہ کے مدیر تھے۔ وہ 1967 سے1974 تک الجمعة ویکلی(دہلی) کے مدیر رہ چکے ہیں۔ آپ کی تحریریں بلا تفریق مذہب و نسل مطالع کی جاتی ہیں۔ خان صاحب پانچ زبانیں جانتے تھے (اردو، ہندی، عربی، فارسی اور انگریزی) ان زبانوں میں لکھتے اور بیان دیتے تھے۔ مولانا وحیدالدین خاں عام طور پر دانشور طبقہ میں امن پسند مانے جاتے ہیں۔ ان کا مشن تھا مسلمان اور دیگر مذاہب کے لوگوں میں ہم آہنگی پیدا کرنا ، اسلام کے متعلق غیر مسلموں میں جو غلط فہمیاں ہیں انہیں دور کرنا، مسلمانوں می

مغربی بنگال میں چھٹے مرحلے کےلئے ووٹنگ شروع

کولکاتا// مغربی بنگال اسمبلی الیکشن کے چھٹے مرحلے میں 43 سیٹوں کے لئے جمعرات کی صبح زبردست حفاظتی انتظامات کے دوران ووٹنگ شروع ہوئی۔ چھہ مرحلے میں جن 43 حلقوں میں پولنگ ہورہی ہے ان میں چوپڑا ، اسلام پور ، گولپوکھر ، چاکولیا ، کرندیدھی ، ہیمت آباد (محفوظ) ، کالیا گنج (محفوظ) ، رائے گنج ، اتاہار ، کریم پور ، تپتا ، پلاشی پاڑا ، کالی گنج، نقش پاڑا ، چھپرا ، کرشن نگر شمالی، نودیپ ، کرشن نگر جنوبی، با گدا (محفوظ) ، بنگاو¿ں شمالی (محفوظ) ، بنگون جنوبی (محفوظ) ، گائے گھاٹ (محفوظ) ، سوروپ نگر (محفوظ) ، بادوریہ ، ہووڑہ ، اشوک نگر ، امڈانگا ، بیج پور ، نیہاٹی ، بھاٹپر ، جگت پال ، نواپاڑا ، بیرک پور ، کھرداہا ، دم دم شمالی ، بھاٹر ، پوروستھلی جنوب ، پور وستھلی شمالی ، کٹوا ، کیٹوگرام ، منگل کوٹ ، اوسگرام (محفوظ) اور گلسی (محفوظ) شامل ہیں۔ ان نشستوں پر کل 306 امیدوار حصہ لے رہے ہیں

کورونا کا مقابلہ اتحاد و یکجہتی کیساتھ کریں :نائیڈو

 نئی دہلی// نائب صدر ایم ونکیا نائیڈو نے بدھ کے روز کہا کہ جب ہندوستان اور پوری دنیا صحت کی بدترین تباہی سے دوچار ہے ، وقت کی ضرورت ہے کہ ہم اپنی تمام تر صلاحیتوں کو جمع کریں اور اس چیلنج کا ویسا ہی مقابلہ کریں جیسے شری رام نے پاپیوں، بدکرداروں کو ختم کرنے کے لئے اپنے دوستوں کی بے پناہ حمایت حاصل کی تھی۔ نائیڈو نے رام نومامی کے موقع پر سماجی رابطے کی سائٹ فیس بک پر تحریر اپنے مضمون میں کہا‘‘آج چیتر مہینے کی نویں تاریخ ہے ، آج رام نومامی کا مبارک موقع ہے ۔ اگرچہ آج ہم یہ تہوار اپنے گھروں میں محفوظ طریقے سے منا رہے ہیں ، اس کے باوجود یہ تہوار ہمیں بھگوان رام کی زندگی کے پیغام سے متعلق سوچنے اور تحریک لینے کا موقع فراہم کرتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ رامائن ، رام اور سیتا کی لافانی داستان ، ہندوستان کے اس ابدی عقیدے کی عکاسی کرتی ہے جس میں سچائی ، مذہب ، محبت اور امن ہمیشہ قائم

سرکاری بدانتظامی سے کورونا ویکسین اور آکسیجن کی کمی :کانگریس

نئی دہلی// کانگریس نے کہاکہ ہندستان دنیا میں ویکسین اور آکسیجن کی تیاری کرنے والا اہم ملک ہے لیکن مودی حکومت کی بدانتظامی کی وجہ سے ملک کے عوام کو کورونا ویکسین اور آکسیجن کی کمی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔کانگریس کے ترجمان اجے ماکن نے بدھ کو یہاں پریس کانفرنس میں کہاکہ وزیراعظم نریندر مودی نے منگل کو کورونا انفکیشن کی صورتحال پر ملک سے خطاب کیا تھا لیکن کوئی ٹھوس راستہ بتانے کے بجائے صرف چکنی چوپڑی باتیں کرکے عوام کو ورغلانے کی کوشش کرتے رہے اور وبا پر اپنی ذمہ داری سے پلا جھاڑتے نظر آئے ۔انہوں نے کہاکہ  مودی کی 18منٹ کی تقریر میں مایوسی تھی اور کہیں بھی عوام کے لئے رحم دلی نہیں تھی۔ ایسا لگتا ہے کہ انکی حکومت کے لئے لوگوں کی جان سے زیادہ ضروری فائدہ کمانا او ر خاص لوگوں کو فائدہ پہنچانا ہے ۔ترجمان نے کہا کہ اپنے چند وزرا کے فائدے کے لئے مودی حکومت کچھ بھی کرنے کے لئے تیار رہتی ہے ل

مہاراشٹرامیں آکسیجن ٹینک لیک ہونے سے22مریضوں کی موت

ممبئی //کورونا وائرس کے بحران کے درمیان ، مہاراشٹر کے ناسک میں ایک بڑا حادثہ پیش آیا ہے۔ یہاں واقع ذاکر حسین اسپتال میں آکسیجن ٹینک لیک ہوگئی ہے۔ اس حادثے میں 22 مریضوں کی موت ہوگئی ہے۔ اسی کے ساتھ ہی 14 افراد کی حالت بھی نازک ہے۔ اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ یہ حادثہ ٹینک بھرنے کے دوران ہوا ہے۔ لیک کی وجہ سے اسپتال کے احاطے میں آکسیجن پھیل گئی۔بتایا جاتا ہے کہ اس دوران اسپتال میں 25 مریضوں کا علاج وینٹیلیٹر پر چل رہاتھا۔ بہت سارے مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ اس کے علاوہ 60 سے زائد مریضوں کو آکسیجن دی جارہی تھی۔ کورونا وائرس کے وبا کی وجہ سے مہاراشٹرا ملک میں سب سے زیادہ متاثرہ ریاست ہے۔بتایاجارہاہے کہ آکسیجن بھرتے وقت کچھ تکنیکی خرابی کی وجہ سے ، آکسیجن لیک ہوگیا لیکن اس دوران آکسیجن ٹینک میں سے بھی لیک شروع ہوا۔ کورونا دور میں ، جب ملک اور مہاراشٹر آکسیجن کی کمی کے بحران سے گذر

ملک میں ریکارڈ اضافہ| ایک دن میں 2لاکھ 95ہزارمثبت

 نئی دہلی// ملک میں کورونا وائرس کی تباہ کاری جاری ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 لاکھ 95ہزار 41ہوگئی ہے جبکہ اس دوران 2023افراد وائرس سے اپنی جان گنوا چکے ہیں۔ مرکزی وزارت صحت کی جانب سے بدھ کی صبح جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 2لاکھ95ہزار041 نئے معاملات سامنے آنے کے ساتھ کورونا متاثرین کی تعداد بڑھ کر1 کروڑ 56 لاکھ 16 ہزار 130 ہوگئی ہے ۔سرگرم معاملات کی تعداد 21لاکھ57ہزار538 ہوگئی ہے ۔ دوسری طرف ، 1لاکھ67ہزار457 مریض صحت مند ہوئے ہیں جس سے یہ تعداد 1کروڑ32لاکھ76ہزار039 ہوچکی ہے ۔ اس عرصے میں 2023 مزید مریضوں کی ہلاکت کے ساتھ ، اس بیماری سے اموات کی مجموعی تعداد بڑھ کر 1لاکھ82ہزار553 ہوگئی ہے ۔ملک میں کورونا وائرس سے شفایابی کی شرح 85.01 فیصد ،سرگرم معاملات کی شرح 13.82 فیصد جبکہ اموات کی شرح 1.17 فیصد ہے ۔ مہاراشٹر کورونا وائرس کے سر

تازہ ترین