بھارت میں کورونا وائرس کی دوسری لہرمیں 21فیصد اضافہ

جموں //مرکزی کابینہ سکریٹری صحت راجیو گوبا نے سنیچر کو ایک اعلیٰ سطح میٹنگ میں تمام ریاستوں اور مرکزی زیر انتظام علاقوں میں کورونا وائرس کی وباء پر نظر گزر رکھنے کی ہدایت دی تا کہ متاثرین کی تعداد میں اضافہ کو روکا جاسکے اور ترجیحاتی گروپوں کی ٹیکہ کاری قوائد و ضوابط کے تحت مکمل کی جاسکے۔ چیف سیکریٹری بی وی آر سبرامنیم کے علاوہ چیف سیکریٹری چھتیس گڑھ، گجرات، مدھیہ پردیش ، مہاراشٹرا ، پنجاب، تلنگانہ اور مغربی بنگال بھی میٹنگ میں موجود تھے۔صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے کابینہ سیکریٹری نے کہا کہ بھارت میں کورونا وائرس کے کیسوں میں اضافہ درج کیا جاریا ہے اور اب اوسطاً 14300 ،ہفتہ درہفتہ متاثرین کی تعداد میں 21فیصد اضافہ ہورہا ہے۔ کابینہ سیکریٹری نے کہا کہ تمام ریاستوں اور مرکزی زیر انتظام علاقوں میں ٹیکہ کاری کے علاوہ مختلف محازوں پر کیسوں میں اضافہ کو روکنا ہوگا اور خاص طور پر جب وائرس کے ن

ملک کی سا لمیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا:وزیردفاع

سرینگر/ /ملک کی سالمیت اور یکجہتی پر کوئی سمجھوتہ نہ کئے جانے کاعزم ظاہر کرتے ہوئے وزیردفاع راجناتھ سنگھ نے کہا کہ بالا کوٹ فضائی حملہ پاکستان کوایک واضح پیغام تھا کہ سرحد کے اُس پار جنگجویت کے ڈھانچے کومحفوظ ٹھکانوں کے طور استعمال نہیں کیا جاسکتاہے۔اس دوران فوجی سربراہ جنرل منوج مکندنروانے،نے پاکستان پربھارت کیخلاف درپردہ جنگ چھیڑنے کاالزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ کرگل جنگ،اوڑی اور پلوامہ حملہ اس کی واضح مثالیں ہیں۔ ۔ سی این آئی کے مطابق سنیٹر فار ائر پاور سٹیڈیز میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہا کہ بالاکوٹ کے فضائی حملے نے پاکستان کو ہندوستان کا واضح پیغام پہنچایا کہ سرحد کے اُس پار ڈھانچہ جنگجوئوں کے لئے محفوظ پناہ گاہ نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم اپنے سپرد کردہ کاموں کے لئے تیار رہنا چاہتے ہیں ، تو پھر یہ ضروری ہے کہ ہم زمین ، ہوا اور سمندر میں

عالمی توانائی اورماحولیات سے متعلق کانفرنس 2021

 واشنگٹن //وزیراعظم نریندرمودی کواگلے ہفتے انٹر نیشنل اینرجی کانفرنس کے دوران ’عالمی توانائی اورماحولیاتی قیادت‘کے ایوارڈسے نوازا جائیگا۔CERA ہفتہ برائے عالمی توانائی اور ماحولیات سے متعلق کانفرنس 2021 جویکم مارچ سے5مارچ تک آئی ایچ ایس مارکٹ میں منعقد ہورہی ہے ،سے وزیراعظم نریندرمودی خطاب بھی کریں گے ۔ورچیول ذریع کے تحت ہونے والی اس عالمی کانفرنس کے دیگرمقررین میں امریکہ کے نمائندہ خصوصی برائے ماحولیاتی تبدیلی جان کیری بھی ہونگے ۔کانفرنس کے منتظمین نے کہاکہ ہم وزیراعظم مودی کی شرکت ،اظہارخیال کے منتظر ہیں ،اورہمارے لئے یہ اعزازہے کہ ہم دنیاکی سب سے بڑی جمہوریت والے ملک بھارت کے وزیراعظم کوخصوصی ایوارڈسے نوازیں گے ۔  

جیو کا بڑا دھماکہ:

  نئی دلی //ریلائنس جیو، جیو فون صارفین کیلئے ایک ’ نیا جیو فون2021 آفر‘ لیکر آیا ہے۔ یہ ایک بنڈل پلان ہے، جس میں جیو فون خریدنے پر صارفین کو 1999 روپے چکانے ہونگے ساتھ ہی اسے 2 سال تک کی ان لمیٹڈ کالنگ کے ساتھ 2 جی بی ماہانہ کا ڈیٹا بھی ملے گا۔ دوسرے پلان 1499 روپے کا ہے جس میں صارفین کو جیو فون کے ساتھ1 سال تک کی ان لمیٹڈ کالنگ کے ساتھ2  جی بی ماہانہ کا ڈیٹا بھی ملے گا۔ آفر میں موجودہ جیو فون گراہکوں کا بھی خیال رکھا گیا ہے۔ یکمشت 749 روپے چکانے پر انہیں ایک سال تک رچارج کے جھنجھٹ سے آزادی ملے گی۔ ان لمیٹڈ کالنگ اور 2  جی بی ماہانہ کا ڈیٹا بھی ملے گا۔ آفر 1 مارچ سے پورے بھارت بھر میں لاگو ہوجائے گا۔ سبھی ریلائنس رٹیل اور جیو رٹیلرز پر آفر کا فائدہ لیا جاسکتاہے۔ 30کروڑ 2 جی صارفین کی حالت کافی خراب بنی ہوئی ہے۔جہاں سمارٹ فون   صارفین کو اکثر

تازہ ترین