گوگل، ایئرٹیل کے ساتھ شراکت داری میں ایک ارب ڈالر کی کرے گا سرمایہ کاری

نئی دہلی//معروف ٹیک کمپنی گوگل ٹیلی کام خدمات فراہم کرنے والی سرکردہ کمپنی بھارتی ایئرٹیل کے ساتھ شراکت داری کرکے اپنے انڈیا ڈیجیٹائزیشن فنڈ کے طور پرایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی۔   اس سلسلے میں دونوں کمپنیوں نے شراکت داری کی ہے جس کے تحت گوگل ایئرٹیل میں 1.28 فیصد حصص کے لیے 70 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی اور 30 کروڑ ڈالر کا کئی سال کاروباری معاہدہ کیا گیا ہے۔   ایئرٹیل کے بورڈ نے جمعہ کو گوگل کو 734 روپے فی شیئر کے حساب سے 7.1 کروڑ ترجیحی حصص جاری کرنے کی منظوری دی۔ مجموعی طور پر گوگل کو 5224.3 کروڑ روپے کے شیئرز جاری کیے جائیں گے۔   بی ایس ای میں آج ایئرٹیل کا شیئر 1.24 فیصد کے اضافے کے ساتھ 716 روپے فی شیئر پر کاروبار کر رہا ہے۔   ایئرٹیل نے یہاں ایک بیان میں کہا کہ اس شراکت داری کے تحت، گوگل ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری

اب کورونا کے سب سے زیادہ کیسز اومیکرون سے وابستہ، ڈیلٹا کا پھیلاؤ بھی جاری: وزارت صحت

  نئی دہلی// مرکزی حکومت نے کہا ہے کہ ملک میں رپورٹ ہو رہے کورونا وائرس کے انفیکشن کے زیادہ تر معاملات اب اومیکرون ویرینٹ سے وابستہ ہیں اور اب یہ سب سے بڑا ویرینٹ بن چکا ہے۔   این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزارت صحت میں جوائنٹ سکریٹری لو اگروال نے بتایا کہ گزشتہ ایک مہینے کے دوران ملک میں رپورٹ ہونے والے کورونا کے بیشتر کیسز اومیکرون سے وابستہ ہیں۔ تاہم حکومت نے اس بات کو بھی تسلیم کیا کہ ڈیلٹا ویرینٹ اب بھی بڑے پیمانے پر موجود ہے اور اس کے پھیلنے کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔   وزارت صحت کے جوائنٹ سکریٹری لو اگروال نے کہا، ’’دنیا میں اس وقت کورونا کے 6.5 کروڑ کیسز فعال ہیں۔ امریکہ، برطانیہ، یونان اور جنوبی افریقہ میں کورونا کیسز کم ہو رہے ہیں۔ ہندوستان میں تقریباً 22 لاکھ فعال کیسز ہیں۔   صرف 11 ریاستیں ایسی ہیں جہاں کورونا کے فع

،ملک میں ہلاکتیں573

 نئی دہلی// ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہلاکت خیز کورونا وائرس سے شفایاب ہونے والے مریضوں کی تعداد نئے کیسز کے مقابلہ میں زیادہ رپورٹ ہوئے اور اس عرصہ کے دوران جان لیواوبا کے 2,86,384 نئے کیسز درج ہوئے ، جب کہ 3,06,357 لوگوں نے اس جان لیوا وبا کو شکست دی۔ملک میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 22 لاکھ 35 ہزار 267 افراد کووڈ ویکسین لگائی گئی ۔ اس کے ساتھ ہی ایک ارب 63 کروڑ 84 لاکھ 39 ہزار 207 افراد کو کووڈ ویکسین لگائی جاچکی ہے ۔تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ وائرس کے دو لاکھ 86 ہزار 384 نئے کیسزرپورٹ ہوئے ۔ اس کے ساتھ ہی 573 مریضوں کی موت سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 491700 ہو گئی ہے ۔  

لداخ میں فوجی سطح کے مذاکرات تعمیری

 بیجنگ//چین نے جمعرات کو ہندوستان کے ساتھ فوجی سطح کے مذاکرات کے تازہ دور کو "مثبت اور تعمیری" قرار دیا اور کہا کہ بیجنگ نئی دہلی کے ساتھ مل کر سرحدی مسئلہ کو "صحیح طریقے سے ہینڈل" کرنے کے لیے کام کرے گا۔ چین نے امریکہ کے اس الزام کو مسترد کیا کہ وہ پڑوسیوں کو "ڈرانے"  کا کام کررہا ہے۔ہندوستان اور چین نے 12 جنوری کو کور کمانڈر سطح کی میٹنگ کا 14 واں دور منعقد کیا جس کے دوران دونوں فریقوں نے مشرقی لداخ میں تعطل کے باقی ماندہ مسائل کے "باہمی طور پر قابل قبول حل" پر کام کرنے کے لیے فوجی اور سفارتی ذرائع سے بات چیت کو برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔چین کی وزارت قومی دفاع کے ترجمان سینیئر کرنل وو کیان نے کہا کہ "چینی فریق کا خیال ہے کہ بات چیت کا یہ دور مثبت اور تعمیری تھا، اور چین ہندوستانی فریق کے ساتھ مل کر کام کرے گا تاکہ بات چیت اور مشا

تازہ ترین