تازہ ترین

گجرات میں سڑک کنارے سونے والے15 مزدور بے قابو گاڑی کے نیچے کچل کر ہلاک

سورت// گجرات کے ضلع سورت میں گذشتہ دیر رات ایک بے قابو گاڑی نے سڑک کنارے سونے والے 20 افراد کو کچل دیا جس سے ان میں 15 کی موت ہو گئی۔ پولیس نے منگل کو بتایا کہ یہاں سے تقریباً 50 کلومیٹر دور کِم-مانڈوی روڈ پر کوسنبا کے پلوڈگام کے نزدیک یہ حادثہ ہوا۔ ہلاک ہونے والے بنیادی طور پر راجستھان کے ضلع بانسواڑہ کے ک±شل گڑھ کے باشندے مزدور بتائے گئے ہیں۔ ہلاکتوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔ درمیانی رات کے آس پاس ایک تیز رفتار ڈمپر، گنا لدے ایک ٹریکٹر- ٹرالی سے تصادم کے بعد غیر متوازن ہو کر ان مزدوروں کے اوپر چڑھ گئی۔ ان میں سے 12 کی تو موقع پر ہی موت ہو گئی۔ آٹھ زخمیوں میں سے تین نے سورت کے اسمیمیر اسپتال میں دم توڑ دیا۔ پولیس نے گاڑی کو ضبط کرکے اس کے ڈرائیور اور کلینر کو پکڑ لیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ ڈرائیور نے شراب پی رکھی تھی۔ معاملے کی تفصیلی چھان بین کی جا رہی ہے

ملک میں کورونا وائرس کے محض10ہزار نئے کیس

نئی دہلی// ملک میں کورونا انفیکشن کے نئے معاملات میں کمی کا سلسلہ جاری ہے اور فعال کیسز کم ہوکر دو لاکھ کے قریب رہ گئے ہیں جبکہ اس کی وجہ سے ہونے والی یومیہ اموات کی تعداد دوسرے دن بھی 150 سے نیچے رہی۔ مرکزی وزارت صحت کی جانب سے منگل کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران انفیکشن کے 10064 نئے کیسز سامنے آئے ، جس سے متاثرین کی تعداد ایک کروڑ پانچ لاکھ 81 ہزار ہوگئی ہے۔ اس دوران17411 مریض بازیاب ہوئے جس سے کورونا سے ٹھیک ہونے والے افراد کی تعداد ایک کروڑ دو لاکھ 28 ہزار 753 ہوگئی اور فعال کیسز کو 7484 کم ہوکر200528رہ گئے ہیں۔  

ویکسین دینے سے 580بیماری میں مبتلا

نئی دلی //مرکزی وزارت صحت نے کہا ہے کہ ابتک 3لاکھ 81ہزار 305ہیلتھ ورکروں کو ویکسین دیا گیا ہے جن میں سے 580نے بیمار ہونے کی شکایات درج کرائی ہے۔ پیر کو پریس کانفرنس میں ایڈیشنل سیکریٹری منوہر اگنانی نے کہا کہ 25ریاستوں میں شام 5بجے تک صرف1لاکھ 48ہزار 266 ہیلتھ ورکروں کو ٹیکہ لگائے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مجموعی طور پر 7ہزار 704ویکسین پوائنٹ پر 3لاکھ 81ہزار 305ہیلتھ ورکروں نے ویکسین لگایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک لاکھ 48ہزار 266ہیلتھ ورکروں میں 8ہزار 656بہار، 1822آسام ، 36ہزار 888کرناٹکہ، 7ہزار 70کیرلا، 6665مدھیہ پردیش ، 7ہزار 628تامل ناڈو، 10ہزار 352تلنگانہ ، 11ہزار 588مغربی بنگال ، 3ہزار 111نئی دلی شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ دیر شام گئے تک ویکسین سے ہونے والی بیماریوں کے 580معاملات سامنے آئے جن میں سے 7کو علاج کیلئے اسپتال میں داخل کرنا پڑا ۔ ان میں دلی میں دو کو اسپتال سے چھٹی دی

کوروناوائرس | صحتمند ہونے والوں کی تعداد ایک کروڑ دو لاکھ سے زیادہ

نئی دہلی// ملک میں کورونا انفیکشن کے نئے معاملوں کے مقابلے میں صحت مند ہونے والے لوگوں کی تعداد مسلسل بڑھتے ہوئے ایک کروڑ دو لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے جبکہ فعال کیسوں کی شرح کم ہوکر 1.97 فیصد رہ گئی ہے۔پیر کی صبح مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران انفیکشن کے 13778 نئے کیس رپورٹ ہوئے ، جس سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ پانچ لاکھ 71 ہزار ہوگئی ہے۔ اس عرصے کے دوران  14457 مریض صحت مند ہوئے ، جس سے صحت مند ہونے والے افراد کی تعداد ایک کروڑ دو لاکھ 11 ہزار 342 رہ گئی اور فعال معاملے814 کم ہوکر 2.08 لاکھ رہ گئے۔ اسی عرصے کے دوران 145 مریض فوت ہوئے اور اموات کی تعداد ایک لاکھ 52 ہزار 419 ہوگئی۔ملک میں شفایابی کی شرح 96.59 فیصد ہوگئی ہے جبکہ اموات کی شرح اب 1.44 فیصد ہے۔مہاراشٹر میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ 689 معاملے سامنے آ

مودی نے گجرات کے میٹرو پروجیکٹ کا بھومی پوجن کیا | 17 ہزار کروڑ سے زیادہ کی لاگت

گاندھی نگر// وزیراعظم نریندر مودی نے آج گجرات کی اقتصادی راجدھانی احمد آباد کو سیاسی راجدھانی گاندھی نگر سے جوڑنے والے احمد آباد میٹرو ریل پروجیکٹ کے فیز۔ 2 اور ہیرا نگری سورت کے میٹرو پروجیکٹ کا نئی دلی سے ویڈیو کانفرنسننگ کے ذریعہ بھومی پوجن کیا۔5384 کروڑ روپے کی لاگت والے 28.25 کلومیٹر طویل احمد آباد میٹرو پروجیکٹ کے فیز۔ 2 یعنی دوسرے مرحلے کو مارچ 2024 تک مکمل کرنے کا نشانہ رکھا گیا ہے۔ اس کے تحت دو کوریڈور ہوں گے۔ پہلا 22.8 کلو میٹر طویل ہوگا اور یہ احمد آباد واقع دنیا کے سب سے بڑے موٹیرا اسٹیڈیم سے گاندھی نگر کے مہاتما مندر کو جوڑے گا۔ دوسرا 5.4 کلو میٹر طویل ہوگا اور گجرات نیشنل لا یونیورسٹی یعنی جی این ایل یو کو ہندوستان کے پہلے بین الاقوامی مالیاتی خدمات کے مرکز (آئی ایف ایس سی) گفٹ سٹی سے جوڑے گا۔میٹرو پروجیکٹ کا کام مرکز اور گجرات حکومت کی پچا س پچاس فیصد حصے داری والے

گجرات کی ترقی کا سفر جاری رہے گا: امیت شاہ

نئی دہلی// مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے وزیر اعظم نریندر مودی کے ذریعہ دونوں شہروں کے عوام کے لئے گجرات میں سورت میٹرو اور احمد آباد میٹرو کے دوسرے مرحلے کی  بنیاد رکھنے کو دونوں شہروں کے  عوام کے لئے اہم قرا دیا۔ امیت شاہ نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ کئے گئے سورت اور احمد آباد میٹرو فیز 2 کے بنیاد رکھنے کے پروگرام میں حصہ لیا۔اس موقع پر امیت شاہ نے کہا کہ یہ دونوں منصوبے گجرات کے شہری ترقی کے بنیادی ڈھانچے کو مزید تقویت بخشیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جب مسٹر مودی گجرات کے وزیر اعلی تھے تو انہوں نے ریاست کی ہمہ جہت ترقی کا منصوبہ لوگوں کے سامنے  پیش کیا تھا۔ بڑی خوشی کی بات ہے کہ اب مودی وزیر اعظم کی حیثیت سے ریاست کی دو اہم منصوبے شروع کرنے جارہے ہیں۔ احمد آباد اور سورت کے لوگوں کو مبارکباد دیتے ہوئے انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ ان اہم منصوبوں کے نتیجے میں ترقی&n

کارپوریٹ ادارے وہیسل بلوور نظام کی حوصلہ افزائی کریں: نائیڈو

نئی دہلی// نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے کارپوریٹ اداروں کو مشورہ  دیا  ہے کہ  وہ  ویسل بلوور نظام کی حوصلہ افزائی کریں اور ویسلوروں کو مناسب تحفظ فراہم کریں۔ نائیڈو نے انسٹی ٹیوٹ آف کمپنی سکریٹری آف انڈیا (آئی سی ایس آئی) کے ورچول کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے نائیڈو نے کہا کہ کارپوریٹ گورننس کے تمام معاملات میں شفافیت اور احتساب کو یقینی بنانا ضروری ہے تاکہ تمام شراکت داروں کے اعتماد میں اضافہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ نظام کو قابل اعتماد اور کسی بھی قسم کی بے ضابطگیوں کو کم کرنے کے لئے نظام قابل  اعتماد اور آسان ہونا چاہئے۔نائب صدر نے کمپنی کے نوجوان سکریٹریوں پر زور دیا کہ وہ کارپوریٹ گورننس میں اخلاقیات کے بہترین معیار اور احتساب کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان نے کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں ترقی یافتہ ممالک کے مقابلے میں بہت بہتر کام کیا اور معیشت

تازہ ترین