تازہ ترین

کسانوں کی ٹریکٹر ریلی پر روک لگانے کی عرضی کی سماعت بدھ تک ملتوی

نئی دہلی// مرکزی حکومت کے زرعی قوانین کے خلاف ٹریکٹر ریلی پر روک لگانے کی عرضی کی سپریم کورٹ میں سماعت بدھ تک کے لئے ملتوی کردی گئی ہے۔ دلی پولیس کی عرضی پر پیر کو چیف جسٹس شرد اروند بوبڈے کی صدارت والی تین رکنی بنچ کے سامنے سماعت ہونی لیکن جسٹس بوبڈے نے کہا کہ کسان تحریک کی سماعت کرنے والی بنچ ہی اس معاملے کی سماعت کرے گی۔ آج چیف جسٹس کے ساتھ دو دیگر جسٹس بیٹھے تھے۔

کووڈ-19 کی تالابندی کے سبب ہوا بازی کا شعبہ 17 سال پیچھے چلا گیا

نئی دہلی// کووڈ-19 کی تالابندی کے تحت پروازوں پر پابندی عائد ہونے کی وجہ سے گزشتہ سال ہوائی مسافروں کی تعداد میں  60 فیصد تک غیر معمولی گراوٹ دیکھنے میں آئی تھی اور یہ تعداد گھٹ کر 2003 کی سطح پر چلی گئی تھی۔ اقوام متحدہ کے ماتحت ادارہ  انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن (آئی سی اے او) نے گزشتہ ہفتے  'کووڈ-19 کے اقتصادی اثرات کا تجزیہ' کی رپورٹ جاری کی تھی۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سال 2020 میں ہوائی مسافروں کی تعداد میں  60 فیصد کی غیر ڈرامائی گراوٹ درج وئی تھی، جو دوسری جنگ عظیم کے بعد کبھی نہیں دیکھی گئی۔ پچھلے سال 1.8 ارب افراد نے ہوائی سفر کیا جبکہ 2019 میں یہ تعداد 4.5 ارب تھی۔ اس طرح ہوائی مسافروں کی تعداد 2003 کے بعد سے کم ترین سطح پر آگئی ہے۔ آئی سی اے اونے کہا ہے کہ مسافروں کی تعداد میں کمی ہونے سے ایئر لائن کمپنیوں کو 0 370 ارب ڈالر کا نقصان

غیرقانونی طور پر رہنے والے روہنگیا گرفتار

نئی دہلی//ضلع دوارکا کی پولیس نے یہاں اتم نگر علاقے میں غیرقانونی طور پر رہنے والے میانمار کے دو روہنگیا کو گرفتار کیا ہے۔  ایک سینیئر پولیس افسر نے آج بتایا کہ فارن ریجنل آفس رجسٹریشن (ایف آر آر او) کی جانب سے شکایت کی بنیاد پر میانمار کے دو روہنگیا کو گرفتار کیا گیا ہے جن کی شناخت حامد حسین (23) اور نبی حسین (22) کے بطور ہوئی ہے۔  انہوں نے کہا کہ پولیس تفتیش میں معلوم ہوا ہے کہ دونوں میانمار کے مستقل باشندے ہیں۔ دونوں نے گذشتہ برس ایک نومبر کو بنگلہ دیش کی سرحد سے غیرقانونی طور پر ہندوستان میں داخل ہوئے تھے۔ دونوں یہاں بغیر کسی قانونی ویزہ یا پاسپورٹ کے اتم نگر علاقے کے ہستسال گاوں میں رہ رہے تھے۔  یو این آئی  

مودی نے راجستھان بس حادثے پر دکھ کا اظہار کیا

نئی دہلی//وزیراعظم نریندر مودی نے راجستھان کے جالور ضلع میں بس حادثے میں چھ لوگوں کی موت پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔ مسٹر مودی نے ٹویٹ کیا،’’بس حادثے کی خبر سن کر بہت دکھ ہوا۔ حادثے میں کئی لوگوں کی موت ہوئی۔ ان کے گھروالوں کے تئیں میری تعزیتیں۔زخمیوں کے جلد صحت مند ہونے کی دعا کرتا ہوں۔‘‘ حادثہ ہفتے کی دیر رات اس وقت ہوا جب ایک ہائی ٹینشن تار کی زد میں آکر بس میں آگ لگ گئی۔ حادثے میں کم از کم چھ لوگوں کی جان چلی گئیں وہیں 20 سے زیادہ لوگ زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں کو جودھپور ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے،جن میں چھ کی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔ یواین آئی  

کانگریس نے کورونا ویکسین کی قیمت، اس کی برآمد پر اٹھائے سوال

نئی دہلی//کانگریس نے کورونا کے علاج کے لیے ریکارڈ وقت میں ویکسین بنانے پر ہندوستانی سائنسدانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ملک کو ان کا مقروض قرار دیا لیکن حکومت سے پوچھا کہ وہ ٹیکے مہنگی شرح  پر کیوں فروخت کر رہی ہے اور سب کی ٹیکہ کاری کیے بغیر کس بنیاد پر اس کی برآمد کو اجازت دے رہی ہے۔ کانگریس میڈیا سیل کے انچارج رندیپ سنگھ سرجے والا نے اتوار کے روز یہاں خصوصی پریس کانفرنس میں کہا کہ پورا ملک اپنے سائنسدانوں، کیمسٹ اور محققین کی صلاحیت، عزم محکم اور ان کی انتھک محنت کو سلام کرتا ہے کہ انہوں نے ریکارڈ وقت میں کورونا وبا کی تباہی سے لڑنے کے لیے ہندوستان میں ٹیکہ تیار کیا۔ اس مقصد سے پورا ملک ان کا مقروض ہے اور ہمیں اپنے سائنس دانوں پر فخر ہے۔  انہوں نے کہا کہ ٹیکہ آ گیا لیکن حکومت اسے مہنگی شرح پر فروخت کر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ’کوویشیلڈ‘ ایک ’ایسٹرازینیکا

تازہ ترین