تازہ ترین

ملک میں کووڈ ویکسین لینے والوں کی تعداد 152.89 کروڑ سے متجاوز

نئی دہلی// گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں 92 لاکھ سے زیادہ افراد کو کووڈ ویکسین لگائی گئی ۔ اس کے ساتھ ہی مجموعی ویکسینیشن 152.89 کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے۔ صحت اورخاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے منگل کو یہاں بتایا کہ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 90 لاکھ 7 ہزار 700 افراد کو کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی آج صبح 7 بجے تک 152 کروڑ 89 لاکھ 70 ہزار 294 افراد کو کووڈ ویکسین لگائی جاچکی ہے۔ وزارت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ وائرس کے ایک لاکھ 68 ہزار 63 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد آٹھ لاکھ 21 ہزار 446 ہو گئی ہے۔ یہ متاثرہ کیسز کا 2.29 فیصد ہے۔ یومیہ کیسز کی شرح 10.64 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ ملک کی 28 ریاستوں میں 4461 افراد کووڈ کی نئی شکل اومیکرون سے متاثر پائے گئے ہیں، جن میں سب سے زیادہ 1247 مہاراشٹرا میں، 645 راجستھان

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 68ویں دن بھی کوئی تبدیلی نہیں

نئی دہلی// بین الاقوامی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود آج مسلسل 68ویں دن بھی مقامی سطح پر پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ مرکزی حکومت نے 4 نومبر کو پٹرول اور ڈیزل میں بالترتیب 5 اور 10 روپے کی ایکسائز ڈیوٹی کم کرنے کے اعلان کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی آئی تھی۔ اس کے بعد ریاستی حکومتوں کی جانب سے ویٹ میں کمی کے فیصلے کے بعد دہلی میں 2 دسمبر کو پٹرول تقریباً آٹھ روپے سستا ہو ا تھا۔ ہفتے کے پہلے روز سنگاپور میں لندن برینٹ کروڈ کی قیمت 0.53 فیصد اضافے کے ساتھ 81.30 ڈالر فی بیرل اور یو ایس کروڈ کی قیمت 0.61 فیصد اضافے کے ساتھ 78.71 روپے فی بیرل پر پہنچ گئی۔ گھریلو بازار میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 68 ویں دن بھی کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ۔ قومی راجدھانی دہلی میں ویٹ میں کمی کی وجہ سے بھارت پٹرولیم کارپوریشن لمیٹڈ (بی پی سی ) کے اسٹیشنز پر

ملک میں کورونا وائرس کے مزید 1۔68 لاکھ کیسز مثبت رپورٹ

نئی دہلی// ہندوستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دروان کورونا وائرس کے 1لاکھ 68ہزار 63 نئے کورونا مثبت معاملات سامنے آئے ہیں۔ یہ تعداد گزشتہ روز کے مقابلہ کم ضرور ہے لیکن کورونا کے فعال کیسز میں ہر دن کے ساتھ اضافہ درج کیا جا رہا ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز یعنی کہ پیر کو ملک میں کورونا کے 1.79 لاکھ کیس رپورٹ ہوئے تھے۔ ہندوستان میں اب تک کورونا وائرس کے 35875790 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ وہین ملک بھر میں اومیکرون کے کیسز بڑھ کر 4461 ہو گئے ہیں۔   ہندوستان میں کورونا سے متاثرہ ریاستوں میں مہاراشٹر سر فہرست ہے، یہاں گزشتہ روز 33470 کیسز کی تصدیق کی گئی، اس کے علاوہ مغربی بنگال میں 19286 اور دہلی میں 19166، تمل ناڈو میں 13990 اور کرناٹک میں 11698 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔       ہندوستان میں پچھلے 24 گھنٹوں میں پائے جانے والے کل کیسز میں سے ان 5 ریاستوں سے 58.08

مودی کی’ سکیورٹی میں چوک‘ | سپریم کورٹ کے سابق جج کی سربراہی میں جانچ ہوگی

نئی دہلی//سپریم کورٹ نے پیر کے روز کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے پنجاب دورے کے دوران مبینہ طور پر سکیورٹی میں چوک کے معاملے کی جانچ سپریم کورٹ کے سابق جج کی سربراہی میں ایک کمیٹی سے کرائی جائے گی۔ چیف جسٹس این یو رمنا اور جسٹس سوریہ کانت اور جسٹس ہیما کوہلی کی بنچ نے عرضی گزار این جی او 'لائرز وائس'، مرکزی حکومت اور پنجاب حکومت کے دلائل سننے کے بعد اس کی جانچ کے لیے ایک پینل تشکیل دینے کا حکم دیا۔چیف جسٹس رمنا نے کہا کہ عدالت عظمیٰ کے سابق جج کی سربراہی میں ایک پینل کے ذریعے پورے معاملے کی جانچ کا حکم دیتا ہوں۔ بنچ نے جانچ پینل میں بطور ممبر چندی گڑھ کے ڈی جی پی، قومی جانچ ایجنسی کے آئی جی، پنجاب اور ہریانہ ہائی کورٹ کے رجسٹرار جنرل اور پنجاب کے اے ڈی جی پی (سیکیورٹی) کو مقرر کرنے کا اشارہ دیا۔ بنچ نے یہ بھی کہا کہ وہ پینل کو کم سے کم وقت میں اپنی رپورٹ پیش کرنے کو کہے گی۔

مسلمانوں کے خلاف اشتعال انگیز تقریر | عدالت عظمیٰ فوری سماعت کیلئے رضامند

نئی دہلی//یو این آئی// سپریم کورٹ نے ہریدوار اور دہلی میں ‘دھرم سنسد’کے پروگراموں میں مبینہ طور پر مسلمانوں کے خلاف کی گئی قابل اعتراض اور اشتعال انگیز تقاریر سے متعلق عرضیوں کی جلد سماعت کی عرضی پیر کو قبول کر لی۔چیف جسٹس این وی رمن، جسٹس سوریہ کانت اور جسٹس ہیما کوہلی کی بنچ کے سامنے ‘خصوصی تذکرہ’ کے تحت سینئر وکیل کپل سبل نے پی آئی ایل پر جلد سماعت کی مانگ کی تھی۔عدالت عظمیٰ نے پٹنہ ہائی کورٹ کے سابق جج اور سینئر وکیل انجنا پرکاش، سابق مرکزی وزیر اور سینئر ایڈوکیٹ سلمان خورشید اور دیگر کی درخواستوں پر تیزی سے سماعت کرنے پر اتفاق کیا۔ مسٹر سبل کی بات سننے کے بعد بنچ نے کہا‘‘ہم اس کا جائزہ لیں گے ’’۔مسٹر سبل نے عرضی میں مسلمانوں کیخلاف اشتعال انگیز تقریر کو بہت اہم معاملہ قرار دیا اور جلد سماعت کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایسے وقت م

مرکزی صحت وزارت کاریاستوں اور مرکز ی علاقوں کو مکتوب | ویکسینیشن سنٹروں کو رات 10بجے تک کُھلارکھنے کا مشورہ

نئی دہلی،// مرکزی حکومت نے کووڈ انفیکشن بڑھنے اورمستفیدین میں اضافے کے درمیان کووڈ ویکسینیشن سینٹررات 10 بجے تک کھولنے کا مشورہ دیا ہے ۔مرکزی وزارت برائے صحت اور خاندانی بہبود کے انڈر سکریٹری منوہر اگنانی نے پیرکو تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے پرنسپل سکریٹریوں اورہیلتھ سکریٹریوں کو ارسال کئے گئے مکتوب میں کہا گیا کہ ملک میں 15 سے 18 سال کی عمر کے گروپ کی ٹیکہ کاری شروع ہونے ، ہیلتھ ورکرز، کورونا واریئر اور بزرگ شہریوں کو اضافی ٹیکہ لگانے کی وجہ سے کووڈ ویکسینیشن سنٹر پر لوگوں کی آمد میں اضافہ ہو رہا ہے جبکہ کووڈ ویکسینیشن سنٹر معمول کے مطابق رات 8 بجے تک ہی کھولے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صورتحال کے پیش نظر تمام کووڈ ویکسینیشن سینٹر رات 10 بجے تک کھولے جانے چاہئے ۔ مکتوب میں کہا گیا ہے کہ کووڈ ویکسینیشن سینٹر چلانے کے لیے کوئی وقت مقرر نہیں کیا گیا ہے۔ اور یہ مانگ اور

تازہ ترین