تازہ ترین

سرکاری سکولوں میں بیت الخلاء کئی برسوں سے نامکمل | تعمیر اتی ایجنسیاں لاپرواہی کا شکار ،پانی دستیاب نہیں ،طلباء پریشان

مینڈھر //سب ڈویژن مینڈھر کے مختلف سرکاری سکولوں میں انتظامیہ کے حکم کے باوجود گزشتہ کئی برسوں سے بیت الخلاء کی تعمیر ات مکمل ہی نہیں ہو سکی جبکہ ڈھانچوں کی تعمیر کے بعد پانی ،پاپئیں نصب کرنے کے علاوہ دیگر بنیادی سہولیات بھی فراہم نہیں کی جاسکی ہیں ۔انتظامیہ کی جانب سے کئی برس قبل محکمہ ایجوکیشن کو ہدایت جاری کی گئی تھی کہ تمام سرکاری سکولو ں میں بچوں او ر سٹاف ممبران کی سہولیت کیلئے ٹائلٹ کمپلیکس تعمیر کرنے کی ہدایت جاری کی گئی تھی جس کے بعد اس سلسلہ میں فنڈز بھی وگزار کئے گئے تھے لیکن متعلقہ تعمیراتی ایجنسیوں کی جانب سے فنڈز استعمال کرنے کے بعد بھی ڈھانچوں کو مکمل ہی نہیں کیا گیا جبکہ ان ٹائلٹ کمپلیکس میں پانی جیسی ضروری سہولیا ت فراہم کرنے کیساتھ ساتھ پاپئیں ہی نصب نہیں کی جاسکی ہیں ۔مقامی لوگوں اور پنچایتی اراکین نے محکمہ تعلیم و دیگر تعمیراتی ایجنسیوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ک

مینڈھر قصبہ میں جام لوگوں کیلئے مصیبت کا باعث | مریض اور طلباء دربدر ،انتظامیہ متبادل تلاش کرنے میں ناکام

مینڈھر //مینڈھر قصبہ میں جام کی وجہ سے عام لوگوں کی مشکلات ہر گزرتے روزکیساتھ بڑھتی ہی جارہی ہے۔غلط پارکنگ کی وجہ سے لگنے والے جام میں مریض،طلباء اور عام راہگیر کئی گھنٹوں تک انتظار کرنے پر مجبور ہیں ۔ تاجروں نے متعلقہ حکام کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ گزشتہ کئی عرصہ سے مینڈھر قصبہ میں جام جیسی صورتحال بنی ہوئی ہے جس کی وجہ سے عام لوگوں کی آمد ورفت کیساتھ ساتھ تاجروں کا نقصان بھی ہورہا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ قصبہ کی گلیوں میں غلط پارکنگ کی جارہی ہے جبکہ حکام کی موجود گی ک باوجود بھی غیر قانونی عمل میں ملوث افراد کیخلاف کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی جارہی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ مختلف علاقوں سے مینڈھر سب ڈسٹر کٹ ہسپتال آنے والے مریضوں ،حاملہ خواتین کے علاقہ طلباء اور عام راہگیر کئی گھنٹوں تک جام میں دربدر ہوتے رہتے ہیں لیکن مقامی پولیس اور ٹریفک حکام غیر قانونی پارکنگ کرنے والوں

بریری واٹر سپلائی سکیم سے آلودہ پانی کی فراہمی | مقامی لوگوں کو مشکلات کا سامنا ،محکمہ خاموش

نوشہرہ //نوشہرہ سب ڈویژن کے بریری گائوں میں محکمہ جل شکتی کی جانب سے واٹر سپلائی سکیم سے آلودہ پانی سپلائی کرنے کا سلسلہ مسلسل جاری ہے جبکہ مقامی انتظامیہ کی جانب سے کوئی دھیان ہی نہیں دیا جارہا ہے ۔مقامی لوگوں نے محکمہ اور مقامی انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ گزشتہ کئی عرصہ سے واٹر سپلائی سکیم سے آلودہ پانی سپلائی کیا جارہا ہے جبکہ اس سلسلہ میں متعلقہ حکام سے کئی مرتبہ رجوع کیا گیا لیکن یقین دہانیوں کے باوجود بھی حکام کی جانب سے پانی سپلائی کو معیاری بنانے کیلئے کوئی عملی قدم نہیں اٹھایا جارہا ہے ۔غور طلب ہے کہ محکمہ کی لاپرواہی کی وجہ سے لگ بھگ نو سو کنبوں کو آلودہ پینے کا پانی سپلائی کیا جارہا ہے ۔مقامی معززین نے بتایا کہ سرکاری کی جانب سے واٹر سپلائی سکیم کو مکمل کرنے کیلئے تین سے چار سو روپے خرچ کئے گئے لیکن اس کے باوجود بھی عوام کو پینے کا صاف پانی سپلائی نہیں کیا

سروالہ ۔راجدھانی لفٹ سکیم کئی دنوں سے خراب

منجا کوٹ //منجا کوٹ تحصیل کی راجدھانی لفٹ واٹر سپلائی سکیم گزشتہ کئی دنوں سے خراب ہونے کی وجہ سے مقامی لوگوں کو پینے کے صاف پانی کی شدید قلت کا سامنا کرناپڑرہا ہے ۔لوگوں نے محکمہ پی ایچ او کے سیول اور میکینکل شعبہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ مشینری میں آئی خرابی کو دور کرنے کے بجائے ایک دوسرے شعبوں پر الزامات عائد کئے جارہے ہیں لیکن زمینی سطح پر مشینری کی نہ تو مرمت کی جارہی ہے اور نہ ہی لوگوں کو پینے کا صاف پانی سپلائی کرنے کا کوئی بندوبست کیا گیا ہے ۔غور طلب ہے کہ واٹر سپلائی سکیم میں آئی خرابی کی وجہ سے 2سرحدی پنچایتوں کی عوام کو پینے کے صاف پانی کی قلت کاسامنا کرناپڑرہا ہے ۔پنچایتی اراکین نے بتایا کہ محکمہ کی لاپرواہی کی وجہ سے علاقہ کی خواتین قدرتی چشموں سے پینے کا صاف پانی لانے پر مجبور ہیں ۔  

سیری ۔منگیوٹ سڑک کی حالت انتہائی خراب | 7کلومیٹر سڑک کئی عرصہ سے تار کول کی منتظر

نوشہرہ //سب ڈویژن نوشہرہ کے سیری تا منگیوٹ 7کلو میٹر سڑک کی انتہائی خراب حالت کی وجہ سے عام لوگوں و ٹرانسپورٹروں کو دوران آمد ورفت شدید مشکلات کاسامنا کرنا پڑرہا ہے ۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ گزشتہ کئی عرصہ سے رابطہ سڑک پر تار کول ہی نہیں بچھائی جاسکی جس کی وجہ سے سڑک تالاب میں تبدیل ہو گئی ہے ۔مقامی پنچایتی اراکین و معززین نے بتایا کہ رابطہ سڑک گزشتہ 15برسوں سے عام لوگوں کیلئے انتہائی خستہ بنی ہوئی ہے لیکن محکمہ کو اس سلسلہ میں اطلاع فراہم کرنے کے باوجود بھی سڑک کو معیاری نہیں بنایا جاسکا ہے ۔غور طلب ہے کہ مذکورہ 7کلو میٹر رابطہ سڑک کلال سیکٹر کے ایک وسیع علاقہ کو آمد ورفت کی سہولیت فراہم کرنے کیلئے تعمیر کی گئی تھی لیکن متعلقہ محکمہ او ر مقامی انتظامیہ کی لاپرواہی کی وجہ سے رابطہ سڑک مکینوں کیلئے مصیبت کا باعث بنی ہوئی ہے جس کی وجہ سے ایک وسیع علاقہ کی عوام متاثر ہورہی ہے ۔انہوں نے م

مزید خبریں

نوشہرہ میں فوج نے طبی سہولیات شروع کیں  رمیش کیسر  نوشہرہ //آزادی کا امرت مہا اتسو کی مناسبت سے نوشہرہ میں فوج کی جانب سے عوام کیلئے طبی سہولیات شروع کی گئی ۔اس موقعہ پر فوج کی جانب سے مکینوں کو بنیادی سہولیات فراہم کرتے ہوئے کہاکہ فوج عوام کو ہر وقت میں معیاری سہولیات فراہم کرنے کیلئے تیار ہے ۔فوج کی جانب سے اس سلسلہ میں ایک موبائل میڈیکل یونٹ ٹیم کا انعقاد کیا گیا تھا جس نے گھروں میں جاکر مریضوں کو طبی معائینہ کرکے ادویات فراہم کی ۔غور طلب ہے کہ فوج کی جانب سے خطہ پیر پنچال میں کئی ایک مقامات پر طبی سہولیات فراہم کرنے کیلئے کیمپوں کا اہتمام کیا جارہا ہے ۔ڈاکٹروں نے مریضوں کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہاکہ کووڈ کو روکنے کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں تاکہ وائرس کی روکتھام کر کے لوگوں کو بچایا جائے ۔     جنگلاتی وماحولیاتی تحفظ پر بیداری پروگر

تازہ ترین