تازہ ترین

حد متارکہ پر دراندازوں کے مطلوب گائیڈکی ہلاکت

 راجوری //ایک ایسے وقت میں جب لائن آف کنٹرول پر دراندازی کی کوششوں میں اضافے کے خدشے کے ساتھ سیکورٹی آلات کو ہائی الرٹ پر رکھا گیا ہے،کے دوران فوج نے دراندازی کی کوشش کو ناکام بنا تے ہوئے ایک مطلوب گائیڈ کو لائن آف کنٹرول پر ہلاک کر دیا ۔سرکاری ذرائع نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ جمعہ کی علی الصبح بھمبر گلی بریگیڈ کے بالاکوٹ فارورڈ علاقے میں لائن آف کنٹرول کی اگلی پوسٹوں پر تعینات فوجی دستوں نے دراندازی کی کوشش کو دیکھا۔دراندازوں کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا تھا جس میں ایک شخص پہلے گروپ کا اکیلا رکن تھا اور دوسرے گروپ سے آگے بڑھ رہا تھا جس میں تین سے چار بھاری ہتھیاروں سے لیس عسکریت پسند اس کے پیچھے دو سو سے دو سو پچاس کے فاصلے کے ساتھ آگے بڑھ رہے تھے۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ چیلنج کئے جانے پر ان سب نے پیچھے بھاگنے کی کوشش کی لیکن آگے بڑھنے والے شخص کو کامیابی سے گولی مار دی گئی او

منکوٹ بلاک میں پنچاتی کام مکمل ٹھپ

مینڈھر //مینڈھر کے سرحدی بلاک منکوٹ میں گزشتہ ایک ماہ سے پنچایتی کام مکمل طورپر بند ہونے کی وجہ سے مزدور طبقہ کو شدید مشکلات کاسا منا کرناپڑرہا ہے ۔سرحدی بلاک کے سرپنچوں محکمہ پنچایت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ سرحدی بلاک کی تمام 17پنچایتوں میں گزشتہ ایک ماہ سے تعمیر اتی عمل مکمل طورپر بند پڑا ہوا ہے لیکن متعلقہ حکام کی جانب سے اس کی بحالی کی جانب کوئی دھیان ہی نہیں دیا جارہا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ بلاک میں تعینات ایک ملازم کو گزشتہ دنوں معطل کر دیا گیا تھا لیکن اس کی جگہ کوئی متبادل ملازم تعینات ہی نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے مزدور طبقہ کو شدید مشکلات درپیش ہیں ۔سرپنچوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ معطل شدہ ملازمین کی جگہ متباد ل ملازم تعینات کیا جائے تاکہ بلاک میں ٹھپ پڑے ہوئے تعمیر اتی عمل کو دوبارہ سے شروع کیا جاسکے ۔  

منجاکوٹ میں بیداری پروگرام کا انعقاد

راجوری //حکومت ہند کی وزارت برائے امور نوجوانان اور کھیل کے زیراہتمام نہرو یووا کیندر راجوری نے کیچ دی رین (جل شکتی ابھیان دوم ) ،کووڈ کا مقابلہ کرنے کےساتھ ساتھ دیگر مرکزی سکیموں کے سلسلہ میں منجا کوٹ تحصیل میں ایک بیداری پروگرام کا اہتمام کیا ۔اس بیداری پروگرام کے دوران ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر پون کمار پریہار تقریب کے مہمان خصوصی تھے جن کے ریسورس پرسن وکرانت شرما، صدام ضیا، ڈاکٹر۔،جاوید شاہ، طارق عزیز، محمد اسلم بیگ، بھوشن شرما، لقمان احمد اور جیوتی پرسادودیگران بھی موجود تھے ۔اس دوران ڈسٹر کٹ یوتھ آفیسر نہرو یوا کیندر راجوری نے آفیسران کا استقبال کرتے ہوئے شرکا کو مختلف سرکاری سکیموں کے سلسلہ میں تفصیلی جانکاری فراہم ۔انہوں نے مذکورہ سکیموں کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ حکام کی جانب سے عوامی فلاح و بہبود کےلئے مذکورہ سکیموں کا شروع کیا گیا ہے ۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر راجوری نے منتظمین کی

ترگائین میں پانی کی شدید قلت

 کوٹرنکہ //کوٹرنکہ سب ڈویژن کی پنچایت ترگائین میں پینے کے صاف پانی کی شدید قلت کی وجہ سے پریشان ہو کر مکینوں نے محکمہ جل شکتی اور ضلع انتظامیہ راجوری کےخلاف احتجاج کیا ۔مظاہرین نے بتایا کہ محکمہ جل شکتی کے ملازمین و آفیسران چھ ماہ قبل بند ہوئی سپلائی کو بحال کرنے میں پوری طرح سے ناکام ہو گئے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ پنچایت کی وارڈ نمبر 6میں چھ ماہ قبل پینے کے صاف پانی کی سپلائی بند ہوگئی تھی لیکن اس کے بعد کئی مرتبہ متعلقہ حکام سے رابطہ کرنے کے بعد بھی سپلائی کو بحال نہیں کیاجاسکا ۔انہوں نے بتایا کہ علاقہ کے مرد اور خواتین کئی کلو میٹر کی پیدل مسافت طے کر کے پینے کا صاف پانی قدرتی چشموں سے لانے پر مجبور ہیں ۔مقامی پنچایت ممبر الطاف احمد ،محمد شبیر ،محمد فاروق ودیگران نے محکمہ و ملازمین کے تئیں شدید غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ محکمہ کے اسسٹنٹ ایگز یکٹو انجینئر عوامی مشکل کو سننے ک

انجمن اردو صحافت کے اراکین نے جہا نگیر خان کےساتھ تعزیت کی

 تھنہ منڈی // ای ٹی وی بھارت اور سی این آئی نیوز چینل کے رپورٹر جہانگیر خان کے والد محمد بشیر خان کی وفات پرانجمن اردو صحافت کے اعلیٰ اراکین نے موصوف کے گھر جا کر تعزیت کی ۔اس موقعہ پر عالمی شہرت یافتہ اردو صحافی یوسف جمیل ،ریاض مسرور ،کشمیر یونیورسٹی میں شعبہ صحافت کے مدرس ڈاکٹر راشد مقبول اور سینئر صحافی ہارون ریشی،انجمن اردو صحافت جموں کشمیر کے صدر ریاض احمد ملک ، عشرت بٹ اور محتشم احتشام کے علاوہ دیگر کئی صحافیوں نے بشیر خان کی وفات پر اظہار تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کےلئے فاتحہ خوانی اور بلندی درجات کےلئے دعا کی۔یاد رہے کہ مقامی صحافی جہانگیر خان کے والد ڈیڑھ ماہ قبل طویل علالت کے بعد 65 سال کی عمر میں اس دار فانی سے کوچ کر گئے تھے۔ واضح رہے کہ معزز مہمانوں کی تھنہ منڈی آمد پر پریس کونسل تھنہ منڈی کی جانب سے ڈاک بنگلہ تھنہ منڈی میں ظہرانہ دیا گیا۔ بع

منجا کوٹ میںٹی 20ٹورنا منٹ اختتام پذیر

منجا کوٹ //منجا کوٹ تحصیل کے موالکلہ علاقہ میں کھیلا جارہا ٹی 20کر کٹ ٹورنا منٹ اختتام پذیر ہو گیا جس میں پیر کلیوہ کنگز نے کامیابی حاصل کر لی ۔اس ٹور نامنٹ میں مختلف علاقوں سے کئی معروف ٹیموں نے شرکت کی جبکہ ٹورنا منٹ کا فائنل بہروٹ الیون اور پیر کلیوہ کنگز کے درمیان کھیلا گیا ۔پیر کلیوہ کنگز کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20وروں میں 264رنز سکور کئے جس میں روہان مرزا نے 92رنز بنائے جبکہ بہروٹ کی ٹیم جواب میں 198رنز سکور کر کے آﺅٹ ہوگئی ۔میچ میں بہترین کھیل کا مظاہرہ کرنے پر روہان مرزا کو مین آف دی میچ ایورڈ سے نوزا گیا جبکہ مین آف دی سیرز کا ایورڈ ثاقب مرزا کو دیا گیا ۔اس دوران معززین کی جانب سے کامیاب ٹیم میں انعامات و ٹرافیاں بھی تقسیم کی گئی ۔  

کرائسٹ سکول پونچھ میںپ ینٹنگ ورکشاپ کا آغاز

پونچھ// آزادی کا امرت مہااتسو کے تحت جموں کشمیر اکیڈمی آف آرٹ کلچر اینڈ لینگوئیجز راجوری پونچھ نے کرائسٹ سکول میں ایک ہفتہ طویل پینٹنگ ورکشاپ کا آغاز کیاجس میں گورنمنٹ ماڈل ہائر سکنڈری سکول بوائز پونچھ میں منعقدہ سپاٹ پینٹنگ مقابلے میں سے جیتنے والوں کی پینٹنگس کی نمائش بھی کی جائے گی۔ واضح رہے کہ اس کمپٹیشن میں 36 نوجوان ابھرتے ہوئے فنکاروں نے بڑے جوش و خروش کے ساتھ شرکت کی تھی۔ ورکشاپ سکریٹری جے کے اے سی ایل راہول پانڈے (آئی اے ایس) کی قیادت اور ایڈیشنل سیکرٹری سنجیو رانا کی نگرانی میں ہو رہی ہے۔ ورکشاپ ضلع انتظامیہ پونچھ کے تعاون سے خاص طور پر چیف ایجوکیشن آفیسر پونچھ اور پرنسپل کرائسٹ سکول پونچھ کے تعاون چلائی جا رہی ہے۔ اسپیشل آفیسر برائے ثقافتی سرگرمیوں، (SOCA) راجوری/پونچھ ڈاکٹر علمدار ادم نے تمام معاونین کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ورکشاپ کو کامیاب بنانے میں بھرپور تعاون کیا ہے۔

پونچھ کے گلی پنڈی گاﺅں میں طبی کیمپ لگایا گیا

پونچھ//ضلع پونچھ کے گاو¿ں گلی پنڈی میں محکمہ صحت کی جانب سے بلاک میڈیکل آفیسر (بی ایم او)منڈی کی قیادت میں علاقہ مکینوں کےلئے مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ اس طبی کیمپ میں کثیر تعداد میں مقامی لوگوں نے جن میں مرد و خواتین اور بچے اور بزرگ شامل تھے ،نے اپنی طبی جانچ کرائی جنہیں مفت ادویات بھی فراہم کی گئی۔اس طبی کیمپ کے انعقاد کا مقصد کھانسی سمیت دیگر بیماریوں میں مبتلا مریضوں کو مفت جانچ اور سہولت فراہم کرنا تھا۔میڈیکل کیمپ میں مختلف بیماریوں کے ٹیسٹ بھی کئے گئے اور لوگوں کو ان کے بارے میں سمجھایابھی گیا۔ کیمپ میں ویکسین کے حوالے سے بھی عوام کو جانکاری فراہم کی گئی۔ میڈیکل افسر بلاک منڈی نے کہا کہ دور دراز گاو¿ں میں مفت میڈیکل کیمپ کا اہتمام حکومت ہند کی جانب سے چلائے جارہے پروگرام کے تحت کیاگیا۔  

کانگریس کارکنوں کا حکومت مخالف احتجاج

نوشہرہ //راجوری ضلع کے سندر بنی سب ڈویژن میں کانگر یس پارٹی کارکنوں نے مرکزی حکومت کےخلاف اور اپنی مانگوں کو لے کر شدید احتجاج کیا ۔پردیش کانگریس کمیٹی کے ترجمان رویندر شرما کی قیادت میں کارکنوں نے مرکزی حکومت کےخلاف شدید نعرے بازی کرتے ہوئے جموں وکشمیر کے ریاستی درجے کی بحالی ،مہنگائی ،بے روز گاری او ر پہاڑیوں کو ایس ٹی کا درجہ دینے جیسے مطالبات کے سلسلہ میں بینر اٹھا رکھے تھے ۔مظاہرین نے کہاکہ مرکزی کی مووی حکومت عوامی مسائل کو حل کرنے میں پوری طرح سے ناکام ہو چکی ہے جبکہ لوگوں کو بنیادی سہولیات بھی فراہم نہیں کی جارہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ جموں وکشمیر کو یوٹی بنا کر مکینوں کےساتھ بڑے پیمانے پر نا انصافیاں کی گئی ہیں ۔انہوں نے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ جموں وکشمیر کو جلدازجلد ریاستی درجہ دیا جائے جبکہ مہنگائی و بے روز گاری جیسے مسائل کو حل کیا جائے ۔  

مزید خبریں

سڑک کی تعمیر کے بغیر ہی فنڈز کی وگزاری  پنچایت بلنوئی کے مکینوں نے تحقیقات کا مطالبہ کیا  جاوید اقبال  مینڈھر //مینڈھر سب ڈویژن کی سرحدی پنچایت بلنوئی کے مکینوں نے بتایا کہ لواہر والا بیلہ میں 3کلو میٹر ٹریکٹر روڈ کی تعمیر کے بغیر ہی فنڈز نکال دیئے گئے ہیں لیکن اس سلسلہ میں متعلقہ اور ضلع آفیسران سے رجوع کرنے کے بعد بھی کوئی عملی قدم نہیں اٹھایا گیا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ 2017-18 میں ایک ٹریکٹر روڈ کی تعمیر کو منظوری دی گئی تھی جبکہ اس کی تعمیر کےلئے 3لاکھ روپے کے فنڈز کو بھی منظوری دی گئی تھی لیکن متعلقہ ملازمین کی ملی بھگت کی وجہ سے تعمیر اتی عمل کے بغیر ہی فنڈز نکل لئے گئے ہیں ۔سبکدوش حوالدار طالب حسین ،سبکدوش حوالدار محمد لطیف اور سبکدوش حوالدار خلیل احمد نے بتایا کہ سڑک کی تعمیر کے سلسلہ میں متعلقہ محکمہ کے ملازمین کی ملی بھگت سے جعلی بل نکال لئے گئے ہیں

تازہ ترین