تازہ ترین

’یوم آئین ‘پر راجوری اور پونچھ اضلاع میں پروگرام منعقد ، حاضرین نے حلف لیا اور آئین ہند کی تمہید کو پڑھا

راجوری +پونچھ//پورے ملک کی طرح جموں کشمیر کے دیگر حصوں کیساتھ ساتھ سرحدی ضلع راجوری او ر پونچھ میں بھی یوم آئین کی تقریبات منعقد کی گئی جن کے دوران حاضری نے حلف بھی لیا ۔راجوری میں ضلع انتظامیہ کی جانب سے کئی مقامات پر تقریبات کا اہتمام کیا گیا ۔سیول انتظامیہ کیساتھ ساتھ پولیس سٹیشنوں و پولیس لائن میں بھی پروگرام منعقد کیا گیا ۔آزادی کا امرت مہااتسوکے سلسلہ میں 26 نومبر 2021 کو گورنمنٹ ڈگری کالج نوشہرہ میں یوم آئین منایا گیا ۔’ہندوستانی آئین کا جائزہ ‘کے عنوان سے آن لائن سمپوزیم کا آغاز کالج کے احاطے میں فیکلٹی ممبران اور طلباء کی طرف سے حلف لینے کی تقریب کے بعد منعقد ہوا۔ڈگری کالج کے پرنسپل کی قیادت میں کالج کے شعبہ سیاسیات کے اشتراک سے منعقدہ آن لان سمپوزیم میں بڑی تعداد میں اراکین نے شر کت کی ۔اپنے خصوصی خطاب میں ڈگری کالج کے پرنسپل نے یوم آئین پر خصوصی روشنی ڈال

راجوری کے بس سٹینڈوںپر بنیادی سہولیات کا فقدان | مسافروں کیلئے شیڈ و پانی جیسی سہولیات بھی دستیاب نہیں

راجوری //ضلع ہیڈ کوارٹر راجوری کیساتھ ساتھ ضلع کے دیگر قصبوں میں قائم کر دہ بس سٹینڈوں میں مسافروں کیلئے بنیادی سہولیات ہی دستیاب نہیں رکھی گئی ہیں جس کی وجہ سے قصبوں میں آنے والے مسافروں کو کئی طرح کے مسائل کا سامنا کرناپڑتا ہے ۔ضلع کے سبھی سٹینڈوں پر مسافروں کے شیڈ، بیٹھنے کے انتظامات اور یہاں تک کہ پینے کے پانی کی بھی مناسب سہولت نہیں ہے۔  راجوری ضلع کئی قصبوں اور دیہی علاقوں پر مشتمل ہے جن میں شہروں میں راجوری ٹاؤن، تھنہ منڈی، کالاکوٹ، نوشہرہ اور سندربنی شامل ہیں۔ان تمام قصبوں کے ساتھ ساتھ ضلع کے کوٹرنکہ، بدھل، درہال اور منجاکوٹ سمیت دیگر گنجان آبادی والے علاقوں میںبسیں اور منی بسیں مختلف راستوں پر چلتی ہیں اور ہزاروں لوگ گاڑیوں کا استعمال کرتے ہیں لیکن ان جگہوں پر بھی مسافروں کیلئے معیاری سہولیات فراہم ہی نہیں کی جاسکی ہیں ۔کوٹرنکہ کے رہائشی محمد جاوید نے بتایا کہ بس سٹینڈ

نیلی ڈاب واٹر سپلائی سکیم 13برسوں سے تشنہ تکمیل | کیری کانگڑھ کے مکینوں نے محکمہ جل شکتی کیخلاف احتجاج کیا

مینڈھر //مینڈھر کے کیری گلہوتہ علاقہ میں تعمیر کی جارہی نیلی ڈاب واٹر سپلائی سکیم گزشتہ 13برسوں سے مکمل ہی نہیں کی جاسکی جس کی وجہ سے علاقہ میں پینے کے صاف پانی کی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے ۔مقامی لوگوں نے ضلع انتظامیہ پونچھ اور محکمہ جل شکتی کے اقدامات سے تنگ آکر گزشتہ روز کیری کانگڑھ میں متعلقہ محکمہ کیخلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ محکمہ عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے کیلئے سنجیدہ ہی نہیں ہے ۔انہوں نے بتایا کہ علاقہ مکینوں کو پینے کا صاف پانی فراہم کرنے کیلئے ایک واٹر سپلائی سکیم 2008میں شروع کی گئی تھی لیکن ابھی تک اس کو مکمل ہی نہیں کیا گیا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ پانی جمع کرنے کیلئے ایک ٹینک تعمیر کیا گیا تھا لیکن کوئی بھی سپلائی ٹینک تعمیر نہیں کیا گیا ہے جبکہ محکمہ کی جانب سے کچھ عرصہ قبل ایک پرانے ٹینک میں پانی کی سپلائی فراہم کی گئی لیکن سکیم چلنے کے کچھ ہی منٹو

لورن کے بٹل کوٹ گائوں میں پینے کے پانی کی عدم دستیابی | شہریوں نے سڑک پر گاڑیوں کی آمد و رفت بند کرکے کیا احتجاج

پونچھ //سرحدی ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی کے ایک دور افتادہ گائوں بٹل کوٹ کی آبادی عرصہ دراز سے پانی سے محروم ہے۔مقامی لوگوں نے جمعہ کو سڑک بند کر کے جل شکتی محکمہ کے خلاف زوردار احتجاج کرتے ہوئے نعرہ بازی کی۔احتجاج مظاہرین نے بتایا کہ کئی سالوں سے وہ پانی کی فراہمی کی اپیل کر رہے ہیں ۔اس وقت تک حکومت نے یہاں پینے کاصاف پانی فراہم کرنے کے سلسلہ میں کوئی پیش رفت نہ کی اور نی ہی کوئی منصوبہ بنایا۔انہوں نے کہا کہ جل شکتی محکمہ کے افسران سوائے یقین دہانی کے کچھ نہیں کر رہے ہیں۔گائوں کی آبادی دور دراز ندی نالوں اور چشموں سے پانی حاصل کرتے ہیں جو ان کے لئے نہایت مشکل ہے۔احتجاجی مظاہرے میں شامل خواتین نے کہا کہ علاقے میں پینے کے پانی کی عدم دستیابی کے پیش نظر جل شکتی محکمہ کو کئی بار آگاہ کیا گیالیکن کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ایک خاتون نے بتایا کہ انہیں گوناگوں مشکلات کا سامنا ہے۔انہوں نے کہاہ

مزید خبریں

مینڈھر سڑک حادثے میں نوجوان از جان  جاوید اقبال  مینڈھر //سب ڈویژن مینڈھر کے سرحدی علاقہ اچھاد میں جمعے کی صبح پیش آئے ایک سڑک حادثے میں نوجوان لقمہ اجل بن گیا ۔مقامی ذرائع نے بتایا کہ اچاد علاقہ میں جمعے کی صبح ایک تیز رفتار ویگنر آر گاڑی سڑک سے لڑھک کر گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں اس کے ڈرائیور کی موقع ہی موت واقع ہوئی۔متوفی کی شناخت 23 سالہ آشش کھجوریہ ولد ستیش کھجوریہ ساکن پونچھ کے بطور ہوئی ہے۔نوجوان پونچھ سے مینڈھر کی جانب آرہا تھا کہ اسی دوران بی ایس ایف کیمپ کے قریب گاڑی اس کے قابو سے باہر ہو کر گہری کھائی میں جا گری ۔دریں اثنا ایک پولیس افسر نے واقع کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی گئی ہیں۔              بھمبر گلی سیکٹر میں دراندازی کی کوشش ناکام