مشکوک بیگ کی وجہ سے مینڈھر پونچھ میں سراسیمگی

سرینگر//ضلع پونچھ کے مینڈھرمیں ہفتہ کو اُس وقت سراسیمگی پھیل گئی جب وہاں منی سیکریٹریٹ کے نزدیک ایک لاوارث مشکوک بیگ پایا گیا۔ نیوز ایجنسی جی این ایس کے مطابق بیگ پر ہتھیاروں سے کراس کا نشان بنا تھا جس کے نیچے ’فخر کشمیر‘ تحریر تھا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس کی ٹیم جائے مقام پر پہنچی اور بیگ کا جائزہ لینے کے بعد معلوم ہوا کہ اس کے اندر کچھ کپڑے،ذیابطیس کی ادویات،ایک بلڈ پریشر چیک کرنے کی مشین،اخروٹ اور مہندی کے دو پیک تھے۔ ایس ایچ او مینڈھر منظور کوہلی کے مطابق اس ضمن میں تحقیقات شروع کی گئی ہے اور بیگ کے مالک کا پتہ لگایا جارہا ہے۔  

ضلع پونچھ میں ایل او سی پر آر پار گولہ باری

جموں// جموں و کشمیر کی سرحدوں پر ہندوستان اور پاکستان کی فوج کے درمیان گولہ باری کے تبادلے کا سلسلہ تواتر کے ساتھ جاری ہے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ضلع پونچھ کے بالاکوٹ سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر جمعہ کو قریب پونے بارہ بجے پاکستانی فوج نے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے گولہ باری کر دی۔ انہوں نے بتایا کہ وہاں موجود بھارتی فوجی جوانوں نے حملے کا بھرپور جواب دیا تاہم فی الوقت کسی بھی جانب کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔  

سپورٹس سٹیڈیم پونچھ میں حفاظتی انتظامات کرنے کا مطالبہ

پونچھ//پونچھ کے کھلاڑیوں اور شائقین نے سپورٹس سٹیڈیم پونچھ میں سکیورٹی انتظامات کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے گلہ کیا ہے کہ سکیورٹی نہ ہونے کی وجہ سے آئے روز وہاں نقصان ہو رہا ہے۔ایک احتجاجی مظاہرے کے دوران کھلاڑیوں نے الزام لگایا کہ انڈور سٹیڈیم پونچھ میں کسی نے بینر اور دیگر سامان توڑ ڈالا ہے۔تائی کوانڈو ایسوسیایشن پونچھ کے صدر راجندر سنگھ اورٹینس ایسوسیشن پونچھ کے چیئرمین سلیم بانڈے نے کہا کہ سٹیڈیم میں سکیورٹی نہ ہونے کی وجہ سے ہر کوئی وہاں چلا آتا ہے اور نقصان کر دیتا ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ سپورٹس سٹیڈم پونچھ میں مستقل حفاظتی انتظامات کئے جائیں ،وہاں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے جائیںاور کھلاڑیوں کو پاس جاری کئے جائیں تاکہ گراونڈ میں مزید نقصان نہ ہو۔انہوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انڈور سٹیڈیم پونچھ میں انہوں نے ایک ٹورنامنٹ کے سلسلہ میں بینرس وغیر لگائے تھے اس کے علاوہ وہا

مینڈھر تا بی جی 22کلو میٹر سڑک خستہ حالی کا شکار | ٹریفک کی نقل و حمل متاثر،لوگ پریشان،فوری مرمت کا مطالبہ

مینڈھر//مینڈھر تا بی جی سڑک کی حالت نہایت ہی خستہ ہے اور بائیس کلومیٹر سڑک محکمہ گریف کی نظروں سے اوجھل ہے۔ مینڈھر بی جی سڑک پر دن بھر سینکڑوں کی تعداد میں گاڑیاں چلتی ہیں لیکن سڑک کی حالت یہ ہے کہ آدھے گھنٹے کا سفر دو گھنٹوں میں طے ہوتاہے اور بیمار لوگ بری طرح متاثر ہورہے ہیں ۔عام لوگوں کا کہنا ہے کہ سڑک کو لیکر کئی بار محکمہ گریف کے اعلی حکام کے علاوہ مرکزی لیڈران و ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ سے بھی بات کی گئی لیکن سڑک کی طرف کوئی توجہ نہیں دے رہاہے اور اس سڑک پر گاڑیوں کا چلنا مشکل ہوگیا ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ سڑک کے کنارے نالیوں کا نام و نشان ہی نہیں ہے اور تمام پانی سڑک کے بیچوں بیچ سے گزرتاہے جس کی وجہ سے سڑک میں بڑے بڑے کھڈے پڑ گئے ہیں اور ڈرائیور طبقہ کیلئے گاڑیاں چلانا مشکل ہوگیا ہے ۔ لوگوں نے ریاستی حکومت سے اپیل کی ہے کہ مینڈھر بی جی بائیس کلومیٹر سڑک کو گاڑیوں کی آمدورفت کے

مناسب نرخوں پر معیاری ادویات کی حصولی کا خواب چکنا چور | ضلع ہسپتال پونچھ میں قائم جن اوشدی کیندر بند، مریض مسائل سے دوچار

پونچھ//وزیر اعظم نریندرمودی کی قیادت والی مرکزی سرکارنے ’ جن اوشدی سکیم‘ کے تحت نجی وسرکاری ہسپتالوں میں جائز نرخوں پر ادویادت سہولیات دستیاب کرنے کے لئے ادویات کی دکانیں کھولنے کی اسکیم لاگو کی گئی تھی جس سے غریب افراد کو اْمید کی کرن جاگی تھی۔اس دوران ضلع ہسپتال پونچھ میں بھی ایک جن اوشدی کیندر کھولاگیا تھا جس سے ہسپتال میں زیر علاج مریضوں کو جائز نرخوں پر ہسپتال کے اندر ہی آسانی سے ادویات دستیاب ہورہی تھی لیکن چند ماہ کے اندر ہی اسے بند کر دیا گیا جس کی وجہ سے زیر علاج مریضوں کو بازار سے دوائی لانی پڑ رہی ہے جہاں انھیں لوٹا جاتا ہے ۔اس سلسلہ میں بات کرتے ہوئے سماجی کارکن سردار سرجن سنگھ نے کہا کہ ضلع ہسپتال میں زیر علاج اکثر مریض مالی طور انتہائی کمزور ہیں جن کے لئے یہ ادویات کی دکان تھوڑی بہت راحت کا باعث تھی جسے عرصہ دراز سے بند رکھا گیا ہے۔انہوں نے اس دوکان کو فوری ط

راجوری میں ہتھ گولہ بر آمد:پولیس

سرینگر//پولیس نے جمعرات کو بتایا کہ اُنہوں نے راجوری کے گجر منڈی مارکیٹ میں سڑک کے کنارے ایک ہتھ گولہ بر آمد کیا۔ ایس ایس پی راجوری چندن کوہلی کے مطابق ایک مصدقہ اطلاع کے بعد پولیس کی ایک ٹیم نے گجر منڈی اور کھیورا کے درمیان سڑک کے کنارے ایک ہتھ گولہ برآمد کرلیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ گرینیڈ کو پویس نے اپنی تحویل میں لے لیکر پولیس سٹیشن راجور ی میں ایک کیس درج کیا۔اس ضمن میں ملزمان کی تلاش بڑے پیمانے پر شروع کی گئی ہے۔  

ڈگڈول سڑک حادثے میں زخمی استاد دم توڑ بیٹھا

بانہال// سرینگر۔جموں شاہراہ پر واقع ڈگڈول کے علاقے میں گذشتہ شام ٹینکر کی ٹکر کے نتیجے میں شاہراہ سے نیچے گری ٹاٹاسومو گاڑی میں زخمی ہوئے تین میں سے ایک شخص نے جمعرات علی الصبح شیر کشمیر انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز صورہ سرینگر میں دم توڑدیا۔ اس حادثے میں زخمی ہوئے دیگر دو افراد ضلع ہسپتال رام بن میں زیر علاج ہیں۔  پولیس نے زخموں کی تاب نہ لاکر لقمہ اجل بنے شخص کی شناخت محمد اقبال نائیک ساکن سراچی، کھڑی بانہال کے طور کی ہے۔  بتایا جاتا ہے کہ محمد اقبال نائیک ڈی ڈی سی الیکشن ڈیوٹی کے سلسلے میں گول کیلئے جارہے تھے کہ رام بن پہنچنے سے پہلے ہی اُن کی گاڑی مخالف سمت سے آنے والی ٹینکر سے ٹکر اکر سڑک سے لڑھک گئی جس میں سوارتین افراد زخمی ہوئے تھے جن میں سے نائیک نے آج دم توڑدیا۔  نائیکو کی وفات پر رام بن بانہال کھڑی کی اساتذہ انجمنوں اور ادبی تنظیموں نے دکھ کا اظہار ک

پونچھ کا دور درازگائوںکیرنی بنیادی سہولیات سے محروم

پونچھ//سرحدی ضلع پونچھ کا دور دراز اور سرحدی گائوں کیرنی کے لوگ دورجدید میں بھی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔گاؤں کی آبادی صحت ،تعلیم ، مواصلات،پینے کے صاف پانی ،بجلی اور سڑک جیسی بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی کے باعث قدیم طرز زندگی جینے پر مجبور ہیں۔ گائوں قصبہ کو دوسرے علاقوں سے ملانے والی واحد سڑک کا زیادہ حصہ خستہ حالی کا شکار ہے جس پہ پیدل چلنا بھی دشوار ہو جاتا ہے۔ گائوں میں معقول طبی سہولت نہ ہونے کی وجہ سے مریضوں کو پونچھ ضلع ہسپتال کا رخ کرناپڑتاہے۔ سڑک کی خستہ حالی کی وجہ سے انھیں کئی طرح کی پریشانیوں کا سامنہ کرنا پڑتا ہے جبکہ وٹینری ڈسپنسری نہ ہونے کی وجہ سے علاقے کے لوگوں کے مویشی علاج کئے بغیر مر جاتے ہیں۔حکومت کے جانب سے پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے دعوی ٰتو کئے جاتے ہیں لیکن اس گائوں میں زمینی سطح پر لوگ قدرتی چشموں سے دور دراز علاقوں سے پانی لاکر پینے کیلئے استعمال ک

امام بارگاہ پونچھ میں مجلس عزا | مولانا کلب صاد ق اور محسن فخری زادہ کو خراج عقیدت

پونچھ//مسلم پرسنل لاء بورڈ کے نائب صدر مرحوم مولانا سید کلب صادق اورعالمی سطح کے ممتاز ایرانی سائینسدان محسن فخری زادہ  کے ایصال ثواب کے لئے امام بارگاہ پونچھ میں مجلس عزا اور فاتحہ خوانی کا اہتمام کیاگیا۔امام جمعہ جامع مسجد سرنکوٹ مولانا سید ظہیر عباس جعفری نے مجلس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مولانا کلب صادق اور ممتاز ایرانی سائینسدان محسن فخری زادہ کا انتقال ملت کا بڑا نقصان ہے جس کی تلافی ناممکن ہے۔ انہوں نے کہا کلب صادق ایک تاریخ سازشخصیت کے مالک تھے۔تعلیم اور خدمت خلق کے لئے کی گئی ان کی کاوشوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔انہوں نے ایران کے محسن فخری زادہ کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے اُن کے اہلخانہ، ایرانی حکومت اور عوام کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔    

تھنہ منڈی میں انتخابی مہم اختتام پذیر

راجوری// ضلع ترقیاتی کونسل انتخابات کے سلسلے میں حلقہ انتخاب تھنہ منڈی میں بدھ کو انتخابی مہم اختتام پذیر ہوئی جس کے لئے ووٹنگ 4 دسمبر کو ہوگی۔کانگریس، گپکار الائنس، اپنی پارٹی،بھارتیہ جنتا پارٹی اور جموں کشمیر پیپلز مومنٹ کے علاوہ آزاد امیدواروں نے تھنہ منڈی کی 24 پنچائتوں میں زوردار مہم چلا کر ووٹ حاصل کر نے کی کوشش کی۔ حلقہ انتخاب تھنہ منڈی کی 24 پنچائتوں کے رائے دہندگان کل اپنے ووٹ کا استعمال کریں گے۔ تھنہ منڈی میں کانگریس کے عبدالقیوم میر، نیشنل کانفرنس، پی ڈی پی کے مشترکہ امیدوار انجم جاوید مرزا، بھارتیہ جنتا پارٹی کے نظام دین، اپنی پارٹی کے محمد علی، جموں کشمیر پیپلز مومنٹ کے محمد اکرم خان جبکہ شاہد مغل، محمد حنیف کالس، ایڈوکیٹ اعجاز احمد، محمد تاج، محمد مقصود، ارشد اعجاز خان ، پرواز وحید اورعرفان بھٹی بطور آزاد امیدوار اپنی قسمت آزمائی کریں گے۔  

کوٹرنکہ میںانتخابی ریلیوںکا اہتمام

کوٹرنکہ// ضلع ترقیاتی کونسل انتخابات کے سلسلے میں کوٹرنکہ میںجلسوں کا اہتمام کیا گیاجن میںہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔  وہیں بدھل اولڈ اے کوٹرنکہ میں روا ں ماہ کی 4 دسمبر کو ووٹ ڈالے جائیں گے جبکہ الیکشن مہم کے آخری دن سابق کابینہ وزیر چودھری ذوالفقار علی اور انکے بھانجے جاوید چوہدری نے ایک دوسرے خلاف جم کر نقطہ چینی کی۔بدھل اولڈ کوٹرنکہ میں اپنی پارٹی امیدوار زبیدہ بیگم زوجہ ذوالفقار چوہدری اور شازیہ چوہدری زوجہ جاوید چوہدری کے درمیان سخت مقابلہ ہو رہا ہے۔  

خط پیر پنچال کی پہلی خاتون ڈاکٹر سی ایم او راجوری تعینات

راجوری// خط پیر پنجال کی پہلی خاتون ڈاکٹر کو چیف میڈیکل افیسر راجوری تعینات کیا گیاہے ۔چیف میڈیکل افیسر راجوری کی سبکدوشی کے بعد یہ اسامی خالی تھی۔ محکمہ صحت جموں کشمیر نے اس خالی اسامی کو پر کرنے کے لئے خط پیر پنجال کی ایک خاتون ڈاکٹر شمیم النساء کو بطور چیف میڈیکل افسر راجوری تعینات کیا ہے۔ ڈاکٹر شمیم النساء اس سے قبل میڈیکل سپرانٹنڈنٹ ضلع ہسپتال پونچھ تعینات تھیں جو بلاک میڈیکل افیسر منڈی اور بلاک میڈیکل افیسر سرنکوٹ بھی اپنے فرائض انجام دے چکی ہیں۔    

مغل روڑ یک طورفہ ٹریفک کے لئے بحال

سرینگر//کشمیر وادی کو پونچھ راجوری سے ملانے والے مغل روڑ کو انتظامیہ نے یک طرفہ ٹریفک کے لئے بحال کیا ہے۔ کے این ایس کے مطابق انتظامیہ نے کشمیر وادی کو باقی دنیا کے ساتھ ملانے والی اہم شاہراہ مغل روڑ کو بدھ کے روز ٹریفک کے لئے بحال کیا  ،جس کے نتیجے میں اس روڑ پر سفر کرنے والے لوگوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے ۔مذکورہ روڑ کو حال ہی میں انتظامیہ نے بارشوں اور برف باری کے بعد آمد ورفت کے لئے بند کر دیا تھا ۔خیال رہے سرینگر جموں شاہراہ با بار بند ہونے کے نتیجے میں بیشتر لوگ اب اسی راستے پر سفر کرنے کو ترجیح دیتے ہیں۔    

تاریخی پونچھ قلعہ خستہ حالی کا شکار | شانِ رفتہ کی بحالی کیلئے اقدامات ناگزیر

پونچھ//پونچھ کے وسط میں موجود قلعہ خستہ حالی کے باوجودقدیم فن تعمیر کے ماہرین کی عظمت اور یہاں کے حکمرانوں کی یاد دلاتا ہے۔قدیم فن تعمیر کی یاد دلانے والا یہ قلعہ اب عدم توجہی کے باعث تباہی کے دہانے پر ہے ۔اپنے دور میں یہ قلعہ بلا شبہ شان و شوکت کی علامت سمجھا جاتا تھا۔ اس کی باقیات اپنی زبوں حالی کی دہائی دیتے نظر آتے ہیں۔ یہ قلعہ تاریخی واقعات کا گواہ ہے جس نے اپنے وقت کے کئی طاقتور حکمرانوں کا عروج و زوال دیکھا۔ قلعے کی باقیات آج بھی اس کے شاندار ماضی سے لے کر اس کی موجودہ حالتِ زار کی کہانی بیان کرتے نظر آتے ہیں۔پونچھ کے معروف ادیب و تاریخ دان کے ڈی مینی نے کشمیر عظمیٰ کو اس حوالے سے بتایا کہ تاریخ سے مالا مال شہر پونچھ کی عظمت میں اضافہ کرنے والا پونچھ قلعہ دیکھنے کے لئے ایک خوبصورت مقام ہے۔انہوں نے بتایا کہ 7535 مربع میٹر کے رقبے پر پھیلے  اس عظیم تاریخی عمارت میں اس کی ل

بٹل کوٹ بیلا بالا کے لوگ بنیادی سہولیات سے محروم

منڈی// ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی کے علاقہ بٹل کوٹ بیلا بالا کے لوگ اس ترقی یافتہ دور میں بھی بنیادی سہولیات سے محروم ہے۔علاقے میں بجلی ،پانی اور مواصلاتی نظام کے فقدان کی وجہ سے لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔علاقہ میں محکمہ بجلی کی جانب سے اگر چہ کہیں کہیں بجلی کے کھمبے نصب کئے جاتے ہیں مگر ترسیلی لائنیں ابھی کہیں نہیں ہیں۔بعض جگہوں پر بجلی کی ترسیلیں لائنیںدرختوں کے ساتھ لگائی گئی ہیں جس سے ہر وقت انسانی جانوں کو خطرہ لاحق رہتا ہے۔لوگوں کا کہنا ہے کہ علاقہ میں پینے کے صاف پانی کا حال بھی اس سے مختلف نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ جل شکتی محکمہ کی طرف سے نصب پائپ لائن بوسیدہ ہوچکی ہے اور ان پایپوں میں پانی بھی نہیں آتا ہے۔بیلا بالہ میں مواصلاتی نام نہ ہونے کی وجہ سے یہاں کے لوگوں کو تین کلو میٹر بٹل کوٹ میں فون پر رابطہ کرنے کیلئے آنا پڑتا ہے۔ علاقہ کے متعدد لوگ غربت کی وجہ سے

نوشہرہ سیکٹر میں حد متارکہ پر گولہ باری

جموں// ضلع راجوری میں لائن آف کنٹرول پر منگل کے روز پاکستانی فوج کے سنائپر فائر سے سرحدی حفاظتی فورس (بی ایس ایف) کا ایک سب انسپکٹر ہلاک ہوا۔ یکم دسمبر کو جب بارڈر سیکورٹی فورس اپنا یوم تاسیس منارہی ہے، توسرحد پر تعینات ایک بی ایس ایف افسر پاکستانی گولی کا شکار بن کر ہلاک ہوا جس کے بعد دونوںجانب شدید گولیوں کا تبادلہ ہوا۔یہ واقعہ بالاکوٹ سیکٹر کے تارکنڈی علاقے میں منگل کی صبح پیش آیا۔ سب انسپکٹر اپنی پوسٹ میں تعینات تھا جس دوران وہ دوران ڈیوٹی گولی لگنے سے زمین پر خون میں لت پت گرپڑا ۔ مذکورہ افسر کو اگرچہ فوری طور نزدیکی ہسپتال پہنچایا گیا تاہم ڈاکٹروںنے اسے مردہ قراردیا ۔اس کی شناخت59بٹالین کے پائتنٹ گوئٹے  ساکن منی پورکے طور پر ہوئی۔بی ایس ایف کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ضلع راجوری میں ایل او سی پر منگل کے روز پاکستانی فوج نے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی جس کے نتیجے

مینڈھر اور منکوٹ میں انتخابی ریلیوں کا اہتمام

مینڈھر/جاوید اقبال/ضلع ترقیاتی کونسل کے انتخابات کے سلسلہ میں مینڈھرسی اور منکوٹ بلاک میں فارم جمع کرنے کیلئے کئی ریلیوں کا اہتمام کیا گیا جہاں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے اپنے اپنے امیدواروں کے ساتھ جاکر فارم جمع کئے۔ اس سلسلہ میں منکوٹ بلاک میں چوہدری عمران ظفر کے حق میں کئی ہزار لوگوں نے شرکت کرکے ان کا ہائیر سکینڈری اسکول منکوٹ تک ساتھ دیا اور انکے حق میں نعرے بازی کی جبکہ عمران ظفر کے والد ایڈووکیٹ ظفر اللہ آزاد جوکہ کانگریس کے سینئر لیڈر ہیں انہوں نے لوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنے بیٹے کے حق میں لوگوں سے ووٹ مانگے ۔انکے ہمراہ بلاک چیئر مین امان اللہ چوہدری کے علاوہ کئی سرپنچ ،پنچ اور علاقے کے معززین موجودتھے جس کے بعد مرحوم چوہدری لعل محمد صابر کے صاحبزادے سرپنچ محمد اشرف چوہدری نے بھی ایک ریلی کا اہتمام کرکے آزادانہ طور پر اپنا فارم داخل کیا جس میں سینکڑوں کی تعداد میں لوگ

براچھڑی کی آبادی موجودہ دور میں سڑک رابطہ سے محروم | عوام کو روزانہ پانچ کلو میٹر پیدل سفر طے کرنا پڑتا ہے

منڈی// ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی کے علاقہ براچھڑی میں سڑک کی عدم دستیابی کی وجہ سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ تحصیل منڈی کے علاقہ براچھڑی کے لوگوں کو اس ترقی یافتہ دور میں بھی روزانہ چار سے پانچ کلو میٹر پیدل سفر کرنا پڑتا ہے جو عوام کے لئے باعث عذاب ہے ۔ یہاں کے لوگوں کو ڈنوگام اور پھر اس کے بعد براچھڑی پیدل سفر کرنا پڑتا ہے۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ آج تک جتنی بھی سرکاریں آئیں انہوں نے یہاں کے عوام سے محض ووٹ مانگ لئے مگر علاقے میں سڑک جیسی بنیادی سہولت سے محروم رکھا گیا۔لوگوں کا کہنا ہے کہ جموں کشمیر میں اب سڑکوں کے جال بچھا دئے گئے ہیں مگر یہ بستی ہوز نظروں سے اوجھل ہے اور آج بھی برچھڑی کی عوام پیدل سفر کرنے پر مجبور ہے۔ ڈنوگام براچھڑی کے سرپنچ بشیر احمد نایک نے کشمیر عظمیٰ کو بتایاکہ سرکار کی جانب سے بیدار تا ڈنوگام سڑک کی تعمیر کو اپنے ہاتھ میں لیا گیاتھا لیکن ابھی ت

مزید خبریں

پولیس کی کورونا سے بچائو جانکاری مہم تھنہ منڈی/طارق شال/ تھنہ منڈی بازارمیںکورونا وائرس کیسے محفوظ رہنے کے لئے پولیس نے ایک جانکاری مہم میں لوگوں کو ماسک پہننے، سماجی دوری اختیارکرنے اوربھیڑ بھاڑ سے دور رہنے کی تلقین کی۔ سب ڈویژنل مجسٹریٹ تھنہ منڈی ڈاکٹر ذاکر حسین کی ہدایت پر ایس ایچ او تھنہ منڈی انسپکٹر فرید احمد نے منگل کو مین مارکیٹ ،بابا لطیف شال مارکیٹ اور غزالی چوک میں زوردار مہم چلائی جس میں کوگوں کو آگاہ کیا گیا کہ کوروناوائرس کی روکتھام کے لئے سرکار اورانتظامیہ کی طرف سے جاری ایڈوائزری پر عمل کی جائے۔       کلیاں مینڈھر سڑک کی حالت خستہ حال جاوید اقبال  مینڈھر//سب ڈویژن مینڈھر کے علاقہ کلیاں سڑک کی حالت نہایت ہی خستہ ہے جس میں گاڑیوں کا چلنا مشکل ہوگیا ہے ۔علاقہ کے لوگوں نے ریاستی حکومت اور محکمہ تعمیرات عامہ کو تنقید کا نشانہ ب

راجوری میں ایل او سی پر پاکستانی فائر نگ سے بی ایس ایف افسر ہلاک

جموں// جموں و کشمیر میں ضلع راجوری میں لائن آف کنٹرول پر منگل کے روز پاکستانی فوج کے ایک سنائپر فائر سے بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کا ایک سب انسپکٹر ہلاک ہوا۔ بی ایس ایف کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ ضلع راجوری میں ایل او سی پر منگل کے روز پاکستانی فوج نے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی جس کے نتیجے میں بی ایس ایف کا ایک سب انسپکٹر ہلاک ہوا۔ بیان میں کہا گیا کہ مہلوک افسر نے پاکستانی حملے کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور اپنے کئی ساتھیوں کی جانیں بچائیں۔  

تازہ ترین