ایل او سی پرپونچھ سیکٹر میں ہند پاک افواج کے مابین گولہ باری کا تبادلہ

پونچھ//سرحدی ضلع پونچھ کے دیگوار اور قصبہ سیکٹر میں منگل کوہند پاک افواج کے مابین گولہ باری کا تبادلہ ہوا ۔  دفاعی ذراع کے مطابق پونچھ کے دیگوار اور قصبہ سیکٹر میں پاکستان کی جانب سے آج صبح ایک گھنٹے تک گولہ باری کی گئی جس دوران پاکستان کی جانب سے چھوٹے اور بڑے ہتھیاروں سے بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا گیا۔ مذکورہ ذرائع نے کہا کہ بھارتی فوج نے بھی گولہ باری کا برابر کے ہتھیاروں سے جواب دیا۔  

منکوٹ پونچھ سیکٹر میں فائرنگ اورگولہ باری

مینڈھر//پیر کے روز ضلع پونچھ کے کرشنا گھاٹی سیکٹرکے منکوٹ علاقے میں لائن آف کنٹرول پر ہندوپاک افواج کید رمیان فائرنگ اور گولہ باری کا تبادلہ ہواتاہم اس دوران کسی طرح کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پیر کی صبح دس بجے کے لگ بھگ منکوٹ کی اگلی چوکیوں پرپاکستانی فوج کی طرف سے بلا اشتعال فائرنگ کا آغاز کیا گیا جس دوران چھوٹے اور خود کار ہتھیاروں و مارٹر گولوں کا استعمال کیاگیاجس کا بھارتی فوج نے بھی بھرپور جواب دیا۔ذرائع نے بتایاکہ بھارتی فوج نے موثر انداز میں جوابی کارروائی کی اور فائرنگ کا تبادلہ تین گھنٹوں سے زیادہ جاری رہا جس کے بعدوقفے وقفے سے فائرنگ ہوتی رہی ۔ابھی تک فائرنگ اور گولہ باری سے کسی طرح کے جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔

تازہ ترین