تازہ ترین

برساتی موسم میں حد متارکہ پر دراندزی کے خدشات بڑھ گئے

راجوری //برساتی موسم شروع ہونے کےساتھ ہی حد متارکہ پردراندزی کے حدشات بڑھ گیا ہے تاہم سیکورٹی فورسز نے متحرک ہو کر نگرانی کا عمل شروع کر دیا ہے ۔اس دوران سیکورٹی ایجنسیوں کی جانب سے کڑی نگرانی کےلئے سرحدی علاقوں میں مصنوعی آلات بھی نصب کئے گئے ہیں تاکہ ملی ٹینٹوں کی کسی بھی طرح کی کوشش کو ناکام بنایا جاسکے۔حدمتارکہ پر دونوں ممالک کی افواج کے مابین 26فروری کو ہوئے سیز فائر معاہدے کے بعد حالات پُر امن تھے تاہم 26جون اور 9جولائی کو راجوری ضلع میں پیش آئے واقعات کے بعد سرحدی علاقوں میں سیکورٹی اقدامات کو مزید سخت کر دیا گیا ہے ۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ راجوری پونچھ کی 240کلو میٹر حد متارکہ پر مشکل جگہوں میں رکاﺅٹیں بھی کھڑی کی گئی ہیں ۔انہوں نے کہاکہ گزشتہ چار دنوں سے علاقہ میں ہونے والی شدید بارش اور دھند میں دراندزی کے خدشات میں بھی اضافہ ہو گیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے

پی ڈبلیو ڈی نے بے روز گارنوجوانوں کو کنٹریکٹر کارڈ جاری کئے

راجوری //راجوری ضلع میں محکمہ پی ڈبلیو ڈی کی جانب سے بے روز گار نوجوانوں کو ٹھیکیداری کارڈ جاری کئے گئے ہیں تاکہ وہ اپنا روز گار کما سکیں ۔ضلع میں نئے تعینات ہوئے سپر نا ٹینڈنگ انجینئر پی ڈبلیو ڈی انجینئر شیخ جاوید مقبول نے نوجوانوں کی جانب سے کارڈوں کےلئے جمع کروائی گئی فائلیں مکمل کر کے کارڈ نوجوانوں کو سپرد کر دئیے ہیں ۔اس سے قبل محکمہ کی جانب سے نوشہرہ میں ایک کیمپ کا اہتمام کیا گیا جس کے دوان کاغذات مکمل ہونے کی صورت میں فائلیوں کی جانچ کرنے کے بعد نوجوانوں کو کارڈ جاری کئے گئے ہیں ۔منگل کو محکمہ کی جانب سے راجوری میں ایک کیمپ کے دوران کئی نوجوانون کو مذکورہ کارڈ دئیے گئے ہیں ۔ایس ای محکمہ پی ڈبلیو ڈی نے جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہاکہ گزشتہ کئی برسوں سے فائلیں دفتر میں پڑی ہوئی تھی تاہم انہوں نے تعیناتی کے ساتھ ہی فائلیں مکمل کرنے کا عمل شروع کیا جس کے بعد نوجوانوں کو کنٹریکٹر کارڈ

دبڑ گاﺅں کی عوام کےلئے رابطہ سڑک تیار نہ ہوسکی

نوشہرہ //سب ڈویژن نوشہرہ کے دبڑ گاﺅں میں ابھی تک رابطہ سڑک تعمیر نہیں کی جاسکی جس کی وجہ سے مقامی لوگوں کو کئی کلو میٹر تک اس جدید دور میں بھی پیدل سفرکرنا پڑرہا ہے ۔دبڑ گاﺅں کے موہڑہ ،جلائی گوڑھ کے مکینوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ اس جدید دور میں بھی مریضوں کو کندھوں پر اٹھا کر ہسپتالوں تک لے جایا جاتا ہے ۔انہوں نے انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ سرحدی دیہات کے ایک وسیع علاقہ کو رابطہ سڑک جیسی بنیادی سہولیات فراہم نہیں کی گئی ہیں ۔مکینوں نے بتایا کہ ان کو امید تھی کہ پنچایتی نظام قائم ہونے کے بعد رابطہ سڑکیں تعمیر ہو نگی لیکن ایسا نہیں ہوسکا ۔انہوں نے بتایا کہ مذکورہ علاقہ کےلئے سڑک کا پلان تیار کر کے اس کو یوں ہی چھوڑ دیا گیا ہے ۔مکینوں نے جموں وکشمیر انتظامیہ سے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ دبڑ گاﺅں میں رابطہ سڑک تعمیر کی جائے تاکہ ان کو دوران آمد ورفت مسائل کا سامنا نہ کرنا

صحافی کی معاونت سے معذور لڑکی کو مصنوعی ٹانگیں فراہم

 تھنہ منڈی //سماجی کارکن و صحافی نے راجوری کے سب ڈویژن کوٹرنکہ کی دونوں ٹانگوں سے معذور ایک لڑکی کی مصنوعی ٹانگیں لگوانے میں معاونت کی جس پر سیاسی و سماجی شخصیات نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔ سماجی کارکن و صحافی عمران خان کی کوششوں سے ’ہوپ ڈسپلٹی سینٹر گاندربل ‘کشمیر سے مصنوعی ٹانگیں فراہم کی گئیں۔مذکورہ معذور لڑکی ناری نکتین راجوری میں قیام پذیر ہے جبکہ مذکورہ سماجی کارکن نے محکمہ سوشل ویلفیئر کےساتھ مل کر گاندربل کے ہوپ ڈسپلٹی سینٹر سے رجوع کیا اور لڑکی کےلئے مصنوعی ٹانگوں کا انتظام کیا ۔مصنوعی ٹانگیں لگوانے کے بعد تعظیم اختر نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ سماجی کارکن کی معاونت سے اسکو مصنوعی ٹانگیں ملی ہیں ۔تعظیم نے مزید کہا کہ انسانیت آج بھی زندہ ہے۔سماجی کارکن و دیگر معززین نے ایگز یکٹو ڈائریکٹر سمیع اللہ وانی کا شکریہ ادا کیا ۔  

راجوری میں فوج کی حفاظتی دیوار گر گئی

راجوری //راجوری بس سٹینڈ کے نزدیک فوجی کیمپ کی ایک حفاظتی دیوار گرنے کی وجہ سے راجوری میونسپلٹی کا ایک صفائی کرمچاری لقمہ اجل بن گیا ۔مرنے والے کی شناخت دھنی رام ولد لچو رام سکنہ پیر کانجو راجوری کے طورپر ہوئی ہے ۔پولیس حکام نے بتایا کہ منگل کی صبح مذکورہ صفائی کرمچاری صفائی ستھرائی کے سلسلہ میں اپنی خدمات انجام دے رہا تھا جس کے دوران فوجی کیمپ کی حفاظتی دیوار اچانک گر گئی اور مذکورہ صفائی کرمچاری ملبے تلے دب گیا ۔موقعہ پر موجود لوگوں نے صفائی کرمچاری کو ملبے سے نکال کر گو رنمنٹ میڈیکل کالج راجوری منتقل کیا جہاں پر ڈاکٹروں نے اس کو مردہ قرار دے دیا ۔پولیس نے اس سلسلہ میں مقدمہ درج کرتے ہوئے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں ۔میونسپل حکام کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مرحوم صفائی کرمچاری محنت ولگن کےساتھ اپنی خدمت انجام دے رہا تھا لیکن بدقسمتی سے وہ ایک حادثے کا شکار ہو گیا

پونچھ ضلع کے مختلف مقامات پر شدید بارشیں

پونچھ//پونچھ میں پیراور منگل کی درمیانی شب سے موسلا دھار بارش کا سلسلہ وقفہ وقفہ سے جاری ہے جس کے باعث جہاں ندی نالوں میں سیلاب جیسی صورتحال پیدا ہوئی ہے وہیں متعدد سڑکیں اور گلی کوچے زیر آب آگئے ہیں۔محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق کہ بارش کا سلسلہ وقفہ وقفہ سے اگلے کچھ روزتک تک جاری رہے گا اور اس دوران ندی نالوں میں تغیانی آسکتی ہے جس کے پیش نظر لوگوں کو احتیاط برتنا چاہیے۔اس دوران ضلع پولیس پونچھ کی جانب سے ایک ایڈوائزری جاری کی گئی ہے جس میں لوگوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ احتیاط برتیں۔ تیز بارشوں کی وجہ سے فلیش فلڈ آسکتا ہے۔ مسلسل بارشوں کی وجہ سے کچے مکانات گر بھی سکتے ہیں۔ پہاڑوں اور ندی نالوں کے کناروں پر رہنے والے لوگوں کو ہدایت جاری کی گئی ہیں کہ وہ احتیاط برتیں ۔واضح رہے کہ پونچھ میںاتوار اور پیرکی درمیانی شب سے موسلا دھار بارشیں شروع ہوئیں جن کا سلسلہ منگل کو بھی وقفہ وقفہ س

محکمہ بجلی کے عارضی ملازمین کا احتجاج

پونچھ//آل جموں و کشمیر پی ڈی ڈی کیجول لیبرس کے بینر تلے پونچھ میں عارضی بنیادوں پر کام کرنے والے عارضی ملازموں نے اپنے مطالبات کو لے کر منگل کے روزایک احتجاج کیا۔ مظاہرین نے نوکریوں کی مستقلی اور دیگر مانگیں پوری کرنے کی مانگ کی ہے ۔ ضلع صدر چودھری فاروق پونچھی کی قیادت میں مظاہرین نے کہا کہ حکومت کی طرف سے ان کو مستقل کرنے کا اعلان ایک مذاق کے سوا کچھ بھی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم خدمت کرنے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑتے ہیں جس کے عوض ہمیں حقیر تنخواہ وہ بھی سال سال کے بعد دیکھنے کو ملتی ہے جس سے نہ گھر کا چولھا جلتا ہے نہ قرض کی ادائیگی ہوتی ہے۔ انھوںنے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عید پر بھی ان کو تنخواہیں نہیں دی گئی جبکہ وہ لوگ لگاتار اپیل کرتے آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس سے قبل بھی کئی بار احتجاج کے ذریعے حکومت کی توجہ اپنے مطالبات کی طرف مبذول کرنے کی کوشش کر چکے ہیں لیکن

پونچھ قصبہ میں عید نمازکے اوقات

مرکزی عید گاہ پونچھ  07:30 صبح مرکزی جامع مسجد پونچھ 08:00 صبح جامع انوار العلوم وزیرنی جامع مسجد پونچھ 07:00 صبح مرکزی علی جامع مسجد محلہ شعیاں پونچھ 10:00صبح مرکزی جامع مسجد اہل حدیث پونچھ 08:15صبح مرکزی جامع مسجد بگیالاں پونچھ 10:30صبح جامع مسجد سٹار ہوٹل پونچھ 07:00 صبح غوثیہ جامع مسجد شنکر نگر 07:30 صبح مدینہ مسجد محلہ جرنیلی پونچھ 06:30صبح قادریہ مسجد محلہ کامسر پونچھ    07:15 صبح جیلانیہ جامع مسجد پرانی پونچھ 07:30 صبح مسجد اویس قرنی ڈونگس پونچھ 07:45صبح مسجد پولیس لائین پونچھ 07:15 صبح جامع مسجد نظام الدین پونچھ سٹی 07:00صبح  جامع مسجد اعلیٰ پیر پونچھ 07:00صبح جامع مسجد عثمان غنی رضانگر پونچھ 07:00صبح جامع مسجد نزدیک شیر کشمیر پل 07:30صبح جامع مسجد رضوان نگر پونچھ 06:45صبح  

مزید خبریں

عید الا ضحی کی آمد کے سلسلہ میں مارکیٹ چیکنگ  محمد بشارت  کوٹرنکہ //سب ڈویژن انتظامیہ کوٹرنکہ میں انتظامیہ کی جانب سے عیدالاضحی کے سلسلہ میں مارکیٹ کا معائینہ کیا گیا ۔تحصیلدار کی قیادت میںشروع کی گئی مہم کے دوران قصبہ میں تاجروں کی جانب سے فروخت کئے جارہے ساز و سامان کا معائینہ کرتے ہوئے قاعدہ کی خلاف ورزی کرنے والوں پر جرمانہ بھی عائد کیا گیا ۔اس ٹیم میں محکمہ امورصافین و عوامی تقسیم کاری کے آفیسران بھی تھے ۔آفیسران نے سبزیوں ،میوہ جات ،گوشت ودیگر اشیا ءخوردنی کے نرخوں کا جائزہ لینے کےساتھ ساتھ ان کے معیار کا بھی معائینہ کیا ۔تحصیلدار کوٹرنکہ نے قانونی کیخلاف ورزی کرنے والے دکاندروں پر 2ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ۔انہوں نے دکاندروں کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہاکہ عید کے دوران صارفین کو معیاری ساز و سامان فراہم کیا جائے ۔     بچوں کےلئے فوج