پونچھ میں ایل او سی پر فائرنگ سے زخمی ہونے والی خاتون دم توڑ گئی

جموں// جموں وکشمیر کے ضلع پونچھ میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے بالاکوٹ سیکٹر میں منگل اور بدھ کی درمیانی شب کو ہندوستان اور پاکستان کی افواج کے درمیان گولہ باری کے نتیجے میں زخمی ہونے والی معمر خاتون دو دنوں تک جموں کے ایک ہسپتال میں موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد زندگی کی بازی ہار گئی ہے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ 60 سالہ حکام بی زوجہ محمد شریف ساکن لانجوٹے کو مناسب علاج ومعالجہ کے لئے گورنمنٹ میڈیکل کالج و ہسپتال جموں منتقل کیا گیا تھا جہاں اس نے جمعرات کی شام زندگی کی آخری سانسیں لیں۔ واضح رہے کہ ضلع پونچھ میں ایل او سی کے بالاکوٹ اور مینڈھر سیکٹروں میں منگل اور بدھ کی درمیانی شب کو ہندوستان اور پاکستان کی افواج کے درمیان گولہ باری کا شدید تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں سرحد کے اس پار 65 سالہ معمر خاتون ریشم ہلاک جبکہ 60 سالہ حکام بی شدید زخمی ہوگئی تھی۔  

پونچھ میں بی ایس ایف اہلکارحرکت قلب بند ہونے سے فوت

پونچھ//ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی میں گذشتہ رات دیر گئے 183 بٹالین بی ایس ایف سے تعلق رکھنے والا ایک اہلکار حرکت قلب بند ہونے سے لقمہ اجل بن گیا۔ مذکورہ اہلکارکی شناخت سپاہی اوما شنکر ساکن اتر پردیش کے طور پر ہوئی ہے۔  بی ایس ایف ذرائع کے مطابق مذکورہ اہلکار کچھ ہی روز قبل چھٹی سے لوٹا تھا اور اسے یونٹ میں ہی 14 روزہ قرنطینہ پر رکھا گیا تھا۔  انہوں نے کہا کہ گذشتہ روز اس کا کورونا ٹیسٹ بھی کروایا گیا تھا جس کی رپوٹ منفی آئی ہے۔  

راجوری میں ایل او سی پر کراس فائرنگ،فوجی اہلکار ہلاک

سرینگر//حکام نے جمعہ کو بتایا کہ ضلع راجوری میں کنٹرول لائن پر نوشیرا سکٹر میں ہند۔پاک افواج کے مابین کراس فائرنگ کے دوران فوج کا ایک حوالدار ہلاک ہوگیا۔ سرکاری ذرائع نے کہا کہ پاکستان کی طرف سے دوران شب جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کمال علاقے میں فائرنگ کی گئی جس کے دوران فوجی حوالدار ایس گورنگ زخمی ہوگیا۔ زخمی حوالدار کوطبی امداد کیلئے لیجایا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا۔  

بالاکوٹ شلنگ میں زخمی دوسری خاتون

مینڈھر//مینڈھر کے بالاکوٹ علاقے میں منگل اور بدھ کی درمیانی شب ہوئی بھاری شلنگ کی زد میں آکر زخمی ہونیوالی معمر خاتون جموں میں دوران علاج دم توڑ گئی ۔اس طرح سے اس واقعہ میں 2معمر خواتین کی ہلاکت ہوئی ہے ۔قبل ازیں ایک خاتون موقعہ پر ہی جاں بحق ہوگئی تھی ۔60سالہ حاکم بی زوجہ محمد شریف ساکن لنجیوٹ بالاکوٹ کو شدید زخمی حالت میں راجوری سے گورنمنٹ میڈیکل و ہسپتال جموں منتقل کیاگیاتھا جہاں وہ دوران علاج دم توڑ گئی ۔واضح رہے کہ یہ خواتین منگل اور بدھ کی درمیانی شب 2بجے اس وقت سرحدی کشیدگی کی بھینٹ چڑھ گئیں جب بھاری شلنگ کو دیکھتے ہوئے وہ اپنے مویشیوں کو محفوظ مقام پر منتقل کررہی تھیں ۔یہ خواتین مویشیوں کو باہر سے اندر منتقل کرکے جونہی اپنے دروازے پر پہنچیں تو ایک مارٹر شیل نزدیک میں آن گراجس کی زد میں آکر ایک کی موقعہ پر ہی موت ہوئی جبکہ دوسری شدید زخمی ہوئی۔65سالہ ریشم بی زوجہ محمد اعظم سا

تازہ ترین