تازہ ترین

ضلع پونچھ میں15سالہ لڑکا غرقآب ہونے سے از جان

سرینگر//ضلع پونچھ میں جمعہ کو ایک15سالہ لڑکا ایک ندی میں غرقآب ہونے کے نتیجے میں جاں بحق ہوگیا۔یہ واقعہ آج بعد دوپہر ضلع کے جھولس گاوں میں پیش آگیا۔ نیوز ایجنسی جی این ایس کے مطابق پربھ دیال ولد رام شرما کھاری نالے میں نہانے کیلئے گیا تھا۔وہ جب واپس نہیںلوٹا تو لوگوں نے قیاس کیا کہ وہ غرقآب ہوگیا ہے، جس کے بعد اُس کی تلاش شروع ہوئی۔ چار گھنٹوں کی تلاش کے بعد اُسے بیہوشی کی حالت میں بر آمد کرکے ضلع اسپتال پونچھ پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔ پولیس نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اس سلسلے میں قانونی اور طبی لوازمات پوری کرلی گئی ہیں۔    

سرحدی گائوں دیگوار میں آبپاشی نہر عرصہ دراز سے بند

پونچھ// آبی زمینوں کی سینچائی کے لئے اگر چہ سرکار کی جانب سے محکمہ آبپاشی تشکیل دیا گیا ہے لیکن ضلع پونچھ میں زمینی سطح پر مذکورہ محکمہ کی کارکردگی برائے نام ہی ہے جس کی وجہ سے متعلقہ محکمہ کے زیر تحت آنے والی اکثر نہریں خشک اور خستہ حال ہو چکی ہیں۔ سرحدی گائوں دیگوار میں محکمہ ٓابپاشی کی جانب سے زمینوں کی سینچائی کیلئے جو نہر بنائی گئی ہے وہ لگ بھگ ایک سال سے بند ہے۔ اس نہر کی خستہ حالت ہے کی وجہ سے وہاں کی آبی زمینی بنجر ہوتی جارہی ہیں۔مقامی لوگوں نے متعلقہ محکمہ اور ضلع انتظامیہ کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ مذکورہ نہر کی جانب کوئی توجہ نہیں دی جاتی جس کی وجہ سے ان کی زمین خشک ہو چکی ہیں۔کسانوں نے بتایا کہ اس سلسلہ میں انہوں نے کئی مرتبہ انتظامیہ کے اعلیٰ افسران سے رجوع کیا ہے لیکن اس کے باوجود بھی اس طرف کوئی توجہ نہیں دی گئی۔انھوں نے کہا کہ اس بار بھی جب محکمہ کی ج

راجوری میں 96سالہ بزرگ نے کووڈ کو شکست دی

راجوری //راجوری ضلع میں ایک 96سالہ بزرگ نے کووڈ کو شکست دے دی جبکہ اہل خانہ نے بتایا کہ بر وقت علاج معالجے کیساتھ ساتھ ویکسین نے صحتیابی میں مدد کی ہے ۔کووڈ کے شروع ہونے کے بعد جہاں وائرس کی وجہ سے ہزاروں افراد کی موت ہوئی ہے وہائیں کئی ایسے واقعات بھی سامنے آئے ہیں جہاں پر بزرگوں نے بھی وائرس کو شکست دی ہے ۔اس دوران محکمہ صحت کے ملازمین اور ڈاکٹروں کی کارکردگی بھی نمایاں رہی ہے ۔راجوری ضلع میں 96سالہ امر ناتھ جن کا تعلق ضلع کے ساسل کوٹ گائوں سے ہے ،نے کووڈ کو کامیابی کیساتھ شکست دے دی ہے ۔ان کے اہل خانہ او ر دیگر رشتہ دار ان کو کووڈ فائٹر تسلیم کرتے ہیں ۔اہل خانہ نے بتایا کہ مذکورہ بزرگ کبھی بھی اس وائرس سے خوف زدہ نہیں ہوئے جبکہ وہ محض دس دنوں میں صحتیاب ہوگئے ہیں ۔بھوشن لعل نے بتایا کہ ان کے والد کو کچھ دن قبل کووڈ کی علامتیں ظاہر ہوئی تھی جس کے بعد ان کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں

بجلی کی غیر اعلانیہ کٹوتی کیخلاف کانگریس کا احتجاج

نوشہرہ //نوشہرہ سب ڈویژن میں بجلی کی غیر اعلانیہ کٹوتی سے تنگ آکر مکینوں و کانگریس کارکنوں نے نوشہرہ میں محکمہ کیخلاف شدید احتجاج کیا ۔کانگریس کارکنوں نے اس سلسلہ میں اے ڈی سی کو ایک یاداشت بھی پیش کی ۔یوتھ کانگریس لیڈر کی قیاد ت میں پارٹی کارکنوں نے بتایا کہ حالیہ کئی دنوں سے سب ڈویژن میں محکمہ پی ڈی ڈی کی جانب سے بجلی کی غیر اعلانیہ کٹوتی کی وجہ سے صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ اس وقت سب ڈویژن میں گرمی کی شدت کی وجہ سے جہاں صارفین کو مشکلات درپیش ہیں وہائیں محکمہ کی جانب سے بجلی کی معیاری سپلائی بھی بحال نہیں رکھی جارہی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ پورے سب ڈویژن میں بجلی کا نظام بھی درہم برہم ہو کر رہ گیا جبکہ انتظامیہ سے رجوع کرنے کے بعد بھی اس نظام کو درست نہیں کیاجارہا ہے ۔مظاہرین نے جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ بجلی نظام کو معی

ضلع چیئر مین کی ڈی سی کیخلاف پریس کانفرنس

راجوری //ضلع ترقیاتی کونسل چیئر مین اور این سی لیڈران نے ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری کو جلداجلد تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ضلع ترقیاتی کونسل چیئر مین راجوری ایڈوکیٹ نسیم لیاقت اور نیشنل کانفرنس کے ضلع صدر راجوری شفاعت خان نے ایک پریس کانفرنس کے دوران جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر سے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری کو جلدازجلد تبدیل کیا جائے ۔پریس کانفرنس کے دوران مقررین نے کہاکہ ڈی سی راجوری کو آئندہ دو دنوںمیں ہی تبدیل کیا جائے نہیں تو اس سلسلہ میں پُر امن احتجاج شروع کیا جائے گا ۔انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ جب سے آفیسر موصوف کو راجوری میں تعینات کیا گیا ہے تب سے ہی آفیسر موصوف نیشنل کانفرنس کو سائڈ لائن کرنے کی کوشش کررہا ہے تاہم دوسری جانب عوام نے ضلع ترقیاتی کونسل انتخابات میں پارٹی کو منڈیٹ دیا ہوا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ پارٹی کے یوتھ صوبائی سیکریٹری وقار لو

پنچایت کوٹ دھڑا میں پانی کی شدید قلت

کوٹرنکہ //سب ڈویژن کوٹرنکہ کی پنچایت کوٹ دھڑہ میں پینے کے صاف پانی کی شدید قلت کی وجہ سے مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔پنچایت کی وارڈ نمبر چھ کے مکینوں نے متعلقہ محکمہ او ر ضلع انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مذکورہ علاقہ میں گزشتہ 3ماہ سے پینے کے صاف پانی کی شدید قلت پید اہو گئی ہے تاہم متعلقہ محکمہ اس جانب کوئی دھیان ہی نہیں دیا جارہا ہے ۔محمد رفیق نامی ایک مقامی شخص نے بتایا کہ گزشتہ تین مہینوں سے پانی کی عدم دستیابی کی وجہ سے مکینوں کو در در کی ٹھوکریں کھانا پڑرہی ہیں تاہم کوئی بھی آفیسر مکینوں کی مشکلات کی جانب دھیان ہی نہیں دے رہا ہے ۔مکینوں نے بتایا کہ پانی کی عدم دستیابی کی وجہ سے عام لوگوں کو کئی کلو میٹر کی پیدل مسافت طے کرنا پڑتی ہے ۔انہوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ علاقہ میں پانی کی فراہمی کیلئے محکمہ کو متحرک کیا جائے

سب جج و لیگل سروس اتھارٹی نے آکسیجن کنسٹریٹر تقسیم کئے

سرنکوٹ//سب جج اور لیگل سروس اتھارٹی کی جانب سے پنچایت مڈل سنئی میں قائم کر دہ کووڈ کئیر سنٹر میں آکسیجن کنسٹریٹر تقسیم کئے گئے ۔اس سلسلہ میں منعقدہ پروگرام کے دوران بلاک میڈیکل آفیسر سرنکوٹ چوہدری ذوالفقار متعلقہ سرپنچ سید واحید حسین شاہ سبکدوش زونل ایجوکیشن آفیسر مذکور حسین شاہ ماسٹر شجاعت کاظمی کے علاوہ پنچایت کے پنچ و دیگران بھی موجود تھے ۔ بی ایم او سرنکوٹ نے بھی اس سلسلے میں لوگوں کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت غلط افوائیں سر گرم ہیں تاہم لوگوں کو چاہئے کہ وہ افوائیوں پر دھیاں نہ دیں اور کووڈ کے سلسلہ میں ویکسین و دیگر علاج معالجہ کی جانب دھیاں دیں ۔ انھوں نے لیگل سروس اتھارٹی پونچھ کے سکریٹری کومبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ انھوں نے ایک بہت اچھی پہل کی اس آکسیجن کنسٹریٹر سے سنئی کے مکینوں کو سہولیات میسر ہو نگی ۔لیگل سروس اتھارٹی پونچھ کے سیکریٹری سید وجاہت حسین کاظمی نے ک

تھنہ منڈی میں چوروں کا پردہ فاش

 تھنہ منڈی// جموں و کشمیر پولیس نے راجوری کے تھنہ منڈی علاقے میں چورو ں کے ایک گروپ کا پردہ فاش کرتے ہوئے چوری شدہ گاڑیوں کو بھی ضبط کرلیا ۔پولیس نے بتایا کہ مذکورہ چوروں ک ے قبضہ سے 2ٹریکٹر روں سمیت 3گاڑیاں برآمد کی گئی ہیں۔ 7 جون کو پولیس اسٹیشن تھنہ منڈی میں تین مختلف شکایات موصول ہوئی تھیں جن میں بتایا گیا تھا کہ ساج اور کوٹ بہروٹ علاقوں سے ان کی گاڑیاں لاپتہ ہوگئی ہیں۔ چنانچہ مقامی پولیس نے اس سلسلہ میں کیس درج کرتے ہوئے اس سلسلہ میں مزید تحقیقات شروع کردی تھیں ۔ ایس ایچ او تھنہ منڈی انسپکٹر فرید احمد چوہدری کی نگرانی میں پی ایس آئی آکاش شرما اور مان سنگھ کی سربراہی میں پولیس کی دو الگ ٹیموں نے تفتیش شروع کی۔ دوران تفتیش متعدد مشتبہ افراد سے پوچھ تاچھ کی گئی۔تفتیشی ٹیم نے جدید سائنسی خطوط پر تفتیش جاری رکھتے ہوئے متعدد جرائم پیشہ اور مشتبہ افراد کو شامل تفتیش کر کے ان کے ب

پونچھ میں شدید گرمی، بجلی و پانی کی عدم دستیابی سے عوام بے حال

پونچھ// سرحدی ضلع پونچھ میں بڑھتی گرمی کے ساتھ بجلی کی بندش میں اضافے نے عوام الناس کا براحال کردیا ہے۔ پونچھ کے صدر مقام سمیت ضلع تمام تحصیلوں اور دیہی علاقوں میں غیراعلانیہ بجلی کی بندش کا دورانیہ 12 گھنٹوں سے بھی تجاوز کرگیا ہے۔اس دوران محکمہ بجلی کی اعلیٰ افسران نے بجلی کی بندش کی وجہ جموں نے بجلی کی مرمتی کے کام بتایا ہے۔بجلی کی آنکھ مچولی کی وجہ سے سخت اذیت سے دوچار عوام محکمہ سے برہمی کا اظہار کر رہے ہیں ۔لوگوں کا کہنا ہے کہ بڑھتی ہوئی شدید گرمی نے ایک طرف براحال کر دیا ہے دوسری جانب سے بجلی محکمہ کی جانب سے غیراعلانیہ بندش میں خوفناک حد تک اضافہ ہورہا ہے۔ پونچھ شہر میں کچھ محلہ جات میںگزشتہ تین دن سے پانی کی بندش بھی جارہی ہے جس کی وجہ سے یہ لوگ کئی طرح کی مشکلات سے دوچار ہیں لیکن کوئی پرسان حال نہیں ہے۔اس حوالے سے جب ایکس ای این محکمہ بجلی ارشاد حسین سے بات کی گئی تو انھوں نے

سرکاری رقومات کا زمینی سطح پرصحیح استعمال نہیں

پونچھ//بلاک ساتھرہ کی مختلف پنچایتوں کے سرپنچوں اور پنچوں نے پنچایتوں میں تعمیراتی کام نہ ہونے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ایک پریس کانفرنس کے دوران حلقہ پنچایت کے سرپنچ خالد حسین نے کہا کہ حکومت کی جانب سے اگر چہ رقومات واگزار بھی ہو رہی ہیں لیکن وہ زمینی سطح پرصحیح طریقہ خرچ نہیں ہو پاتی۔انھوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے جو رقومات پنچایتوںکی لئے واگزار ہو رہی ہیں اگر وہ پوری طرح استعمال کی جائیں تو پنچایتوں میں ترقیاتی کام بڑی سطح پر ہو سکتے ہیں لیکن زمینی سطح پر ان رقومات کا صحیح استعمال نہ ہو نے کی وجہ سے پنچایتوں میں کام نہ ہونے کے برابر ہو رہے ہیں۔انھوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بلاک ساتھر میں جو جونیئر انجینئر تعینات ہیں ان کو دو اور بلاکوں کو بھی دیکھا پڑرہا ہے جس کی وجہ سے وہ ساتھر بلاک کو پورا وقت نہیں دے پا رہے ہیں۔انھوں نے بغیر نام لئے چھوٹے ملازموں پر الزام عائد کی کہ

مزید خبرں

راجوری میں کووڈ کے 44نئے کیس درج ،1مریض کی موت  راجوری //راجوری ضلع میں کورونا وائرس کے 44نئے کیس ریکارڈ کئے گئے ہیں جبکہ اس دوران وائرس کی وجہ سے ایک مریض کی موت بھی واقعہ ہو گئی ہے ۔اس دوران ریڈزون قرار دئیے گئے 14علاقوں میں سے بھی پابندیاں ہٹائی گئی ہیں ۔ضلع انتظامیہ کے مطابق ضلع میں درج ہوئے نئے کیسوں میں سے 5کا تعلق درہال سے ہے جبکہ کالاکوٹ سے 8،کنڈی سے 7نوشہرہ سے 2منجا کوٹ سے 20اور سندر بنی سے 2نئے کیس درج کئے گئے ہیں ۔اس دوران گور نمنٹ میڈیکل کالج راجوری میں زیر علاج ایک مریض کی موت بھی واقعہ ہو گئی ہے جس کا تعلق ضلع کے سندر بنی علاقہ سے تھا ۔اسی دوران ضلع انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ ایک حکم نامے کے تحت 14ریڈ زون علاقوں سے پابندیاں بھی ہٹائی گئی ہیں ۔جن علاقوں سے بندشیاں ہٹائی گئی ہیں ان میں چوکیاں سی ،چوکیاں ،ڈوڈا ج ،ٹوپہ ،اوجان اے ،تھنہ منگ بی ،تھنہ منگ سی ،تھنڈا نک