تازہ ترین

پونچھ سائبر پولیس نے کھوئے ہوئے موبائیل فون مالکان کے حوالے کئے

پونچھ//صوبہ جموں کے ضلع پونچھ میں سائبر پولیس نے 26لوگوں کے کھوئے ہوئے موبائیل فون بر آمد کرنے کے بعد پیر کو مالکان کے حوالے کئے۔ پولیس کے مطابق یہ موبائیل فون مختلف لوگوں سے مختلف اوقات پرکھو گئے تھے اور ان سے متعلق کیس تھانہ پونچھ میں درج کروائے گئے تھے۔ ان موبائیل فونوں کی بازیابی کے بعد سائبر پولیس نے مذکورہ فون ان ے مالکان کو لوٹادئے۔  

راجوری میں محکمہ پی ایم جی ایس وائی کی سڑکیں بدحالی کا شکار | مسافر و ٹرانسپورٹر پرپریشان ،ٹھیکیدار و آفیسران کیخلاف کارروائی کی مانگ

راجوری //راجوری ضلع کے متعدد دیہات میں محکمہ پی ایم جی ایس وائی کی رابطہ سڑکیں بدحالی کا شکارہوتی جارہی ہیں جس کی وجہ سے مسافروں کیساتھ ساتھ ٹرانسپورٹروں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔مکینوں نے متعلقہ محکمہ کے آفیسران پر الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ سڑکوں کی حالت کو معیاری بنا نے کی جانب کوئی دھیان ہی نہیں دیا جارہا ہے ۔راجوری ضلع کے سرحدی دیہات جن میں مبارکپور،منکوٹ ،کریان ،پلالیاں ،نمبلہ ،نگہ ناڑ ودیگر گائوں کے مکینوں نے انتظامیہ و آفیسران کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ محکمہ پی ایم جی ایس وائی کے تحت ٹنڈوال پل تا سہانہ گلی سڑک کی تعمیر عمل میں لائی گئی تھی مذکورہ سڑک جموں وپونچھ شاہراہ سے سات سرحدی دیہات کی عوام کو جوڑتی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ مذکورہ پروجیکٹ کی تعمیر 2011-12میں شروع ہو ئی تھی جبکہ سڑک پر تار کول 2018-19میں بچھائی گئی تھی ۔مکینوں نے بتایا کہ مذکورہ سڑ

گرلز ہائی سکول ہرنی کا درجہ بڑھانے کا مطالبہ

مینڈھر //مینڈھر کے ہرنی علاقہ کی عوام نے جموں وکشمیر انتظامیہ سے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ہرنی کا درجہ بڑھایا جائے تاکہ لڑکیاں اپنی تعلیم مکمل کرسکیں ۔مکینوں نے بتایا کہ گور نمنٹ گرلز ہائی سکول کا درجہ لگ بھگ 40برس قبل بڑھایا گیا تھا تاہم اس کے بعد سکول کا درجہ بڑھانے کی جانب کوئی دھیا ن ہی نہیں دیا گیا جس کی وجہ سے لڑکیاں اپنی مزید تعلیم حاصل ہی نہیں کرسکتی ۔انہوں نے بتایا کہ ایک درجن سے زائد پنچایتوں کے درمیان قائم کردہ ہائی سکول میں اس وقت 300سے زائد لڑکیاں اپنی تعلیم حاصل کررہی ہیں تاہم ان کو مزید تعلیم حاصل کرنے کیلئے ہائر سکینڈری سکولوں میں جانا پڑتا ہے جو سبھی لڑکیوں کیلئے ممکن ہی نہیں ۔انہوں نے جموں وکشمیر انتظامیہ سے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ گرلز ہائی سکول کا درجہ بڑھا کر ہائر سکینڈری سکول کیا جائے تاکہ بچیاں اپنی تعلیم مکمل کرسکیں ۔  

ناڑپنچایت میں بجلی کا حال بے حال | صارفین پریشان ،ملازمین غفلت شعاری کا الزام

مینڈھر //مینڈھر سب ڈویژ ن کی پنچایت ناڑ میں بجلی شعبہ کا حال بے حال ہونے کی وجہ سے صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا کرناپڑرہا ہے ۔مقامی سرپنچ فتاب خان نے بتایا کہ پنچایت کی وارڈ نمبر دو محلہ کوٹاں میں محکمہ کی جانب سے نصب کر دہ ٹرانسفارمر کئی مرتبہ خراب ہو چکا ہے جبکہ محکمہ کی جانب سے اس کی نہ تو معقول مرمت کی جاتی ہے اور نہ ہی 25کے وی سے زیادہ صلاحیت کا ٹرانسفارمر نصب کیا جاہار ہے جس کی وجہ سے صارفین کو شدید مشکلا ت کا سامنا کرناپڑرہا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ محلہ میں نصب کردہ ٹرانسفارمر گزشتہ کئی دنوں سے خراب ہوا ہے لیکن متعلقہ محکمہ کے ملازمین یکسر غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کررہے ہیں ۔انہوں نے الزام عائدکرتے ہوئے کہاکہ ملازمین کو اس سلسلہ میں اطلاع فراہم کرنے کیلئے کئی مرتبہ فون کالز کی گئیں لیکن انہوں نے کوئی جواب ہی نہیں دیا جس کی وجہ سے رمضان میں صارفین مشکلات سے دوچار ہیں ۔مکینوں نے ضلع

لورن محلہ ٹھاکراں میںزیر تعمیر پل 3برسوں سے مکمل نہ ہوسکا | عام لوگوں کو پریشانی کا سامنا ،پروجیکٹ جلد مکمل کرنے کا مطالبہ

منڈی//ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی کے گائوں لورن کے محلہ ٹھاکراں ، میراں و درزیاں کو جوڑنے کیلئے ایک پل کی تعمیر کاکام محکمہ پنچایت کی جانب سے ہاتھ میں لیا گیا تھا مگر تین برس گزر جانے کے بعد بھی اس پلْ کی تعمیر مکمل نہ ہو سکی جس کی وجہ سے علاقہ جات کی عوام کو دوران آمد ورفت شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔مکینوں نے بتایا کہ گزشتہ کئی برسوں سے تعمیر اتی عمل سست روی کاشکار ہے تاہم متعلقہ حکام کی جانب سے اس کو مکمل کرنے میں کوئی دلچسپی ہی ظاہر نہیں کی جارہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ مذکورہ علاقوں کو تحصیل صدر مقام منڈی سے جوڑنے کا واحد یہی راستہ ہے۔انہوں نے کہا کہ محکمہ نے پل کی ادھوری تعمیر پر لاکھوں روپے خرچ کرنے کے باوجود  بھی تعمیر کو مکمل نہیں کیا جو کہ یہاں کی عوام کیلئے مشکلات میں اضافہ کر رہا ہے مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ سکول جانے والے بچوں اور مریضوں سمیت لوگوں کو قریبی سڑک تک پہن

مزید خبریں

بغیر کاغذات چلنے والی گاڑیوں کیخلاف پولیس کارروئی  جاوید اقبال  مینڈھر //جموں وکشمیر پولیس نے مینڈھر سب ڈویژن کی مختلف رابطہ سڑکوں پر بغیر کاغذات چلنے والی گاڑیاں کیخلاف کارروائی شروع کر دی ہے ۔گزشتہ دو دنوں کے دوران ایس ڈی پی او کی قیادت میں شروع کر دہ کارروائی کے دوران درجنوں چھوٹی بڑی گاڑیاں ضبط کی گئی ہیں ۔پولیس نے بتایا کہ گزشتہ کئی دنوں سے پولیس کو بغیر ضروری لورزامات کے گاڑیاں چلنے کی شکایت موصول ہو رہی تھی جبکہ مذکورہ گاڑیوں میں اور لوڈنگ کی جارہی تھی تاہم قاعدہ کی خلاف ورزی کو دیکھتے ہوئے پولیس نے بغیر کاغذات کے چلنے والی گاڑیوں کیخلاف کارروائی شروع کر دی ہے ۔اس دوران کئی درجن گاڑیاں ضبط کر دی گئی ہیں جن میں موٹر سائیکلوں کی ایک بڑی تعداد بھی موجود ہے ۔اس دوران پولیس کی جانب سے انسپکٹر شال لال کی قیادت میں ایک ٹیم تشکیل دی گئی ہے جو کہ مینڈھر قصبہ میں ماسک کا