تازہ ترین

چھترال سے پٹھا نہ تیر لفٹ اسکیم 10برسوں سے مکمل نہ ہوسکی

 مینڈھر//مینڈھر کے چھرال سے پٹھا نہ تیر تک بنائی جارہی لفٹ اسکیم گزشتہ 10برسوں سے مکمل نہیں کی جاسکی جس کی وجہ سے پٹھانہ تیر و دیگر علا قوں کی عوام کو شدید مشکلات کاسامنا کرنا پڑرہاہے ۔مقامی لوگوں کے مطاب اس لفٹ اسکیم کا کام 2009میں شروع کیا گیا تھا تاہم متعلقہ محکمہ اور ضلع انتظامیہ کی عدم توجہی کی وجہ سے اس اسکیم کو ابھی تک مکمل نہیں کیا جاسکا جس کی وجہ سے لوگوں کو کئی کلومیٹر کی پیدل مسافت طے کر کے پینے کا صاف پانی لانا پڑتا ہے ۔مقامی لوگوں نے کہاکہ محکمہ پی ایچ ای کی لاپرواہی کی وجہ سے مذکورہ علا قہ کی ایک بڑی آبادی متاثر ہو چکی ہے جبکہ اس سلسلہ میں متعدد بار ضلع انتظامیہ اور متعلقہ محکمہ کے اعلیٰ آفیسران سے رجوع کیا گیا ہے لیکن اس کے باوجود بھی اس طرف کوئی توجہ نہیں دی گئی ۔اس سلسلہ میں ایڈوکیٹ قریشی نے کہاکہ پٹھانہ تیر چھترال اسکیم پر سرکار نے تین کروڑ روپے سے بھی زائدرقم

سرحدی فائرنگ کی شکار طاہرہ نصیب

مینڈھر//ہند پاک افواج کے مابین سرحدی فائرنگ کی وجہ سے زخمی ہ ہونے والے کئی افراد ایسے ہیں جو کہ گزشتہ کئی برسوں سے معذوری کی زندگی بسر کرنے پرمجبور ہیں لیکن انتظامیہ کی جانب سے ان کی فلاح و بہبود و علاج معالجہ کی جانب کوئی توجہ نہیں دی جارہی ہے ۔تحصیل بالا کوٹ کے کھنیتر علا قہ میں 2017کے دوران پاکستانی افواج کی جانب سے کی گئی فائرنگ کی وجہ سے محمد نصیب کے تین بچے زخمی ہو گئے تھے ان بچوں میں سے طاہرہ نصیب کی ٹانگ اس قدر زخمی ہوگئی تھی کے وہ اپنی تعلیم کیساتھ ساتھ تمام سرگرمیاں ترک کر نے پر مجبور ہو گئی تھی ۔فائرنگ سے زخمی ہو نے کے بعد ابھی تک طاہرہ نصیب چل پھر نہیں سکتی ہیں جبکہ ان کی مرحم پٹی کیلئے فوج ڈاکٹر ہر ہفتے ان کے گھر پر آتے ہیں ۔مذکورہ لڑکی کے والدین نے فوج کا شکریہ ادا کرتے ہو ئے کہاکہ فوج کی جانب سے ان کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی گئی ہیں لیکن سیول انتظامیہ کی جانب سے صرف 50

سوڑہ ۔بھٹیاں سڑک 30برسوں سے تشنہ تکمیل

تھنہ منڈی //تحصیل تھنہ منڈی کے راجدانی علاقہ کے نزدیک سے 30برس قبل سوڑہ تا بھٹیاں زیارت کیلئے تعمیر کی جارہی 8کلو میٹر سڑک کے مکمل نہ ہونے کی وجہ سے عام لوگوں و زیارت پر آنے والے عقید ت مندوں کو شدید مشکلات کا سا مناکرنا پڑرہاہے ۔مقامی لوگوں نے انتظامیہ اور متعلقہ محکمہ پر الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ لاکھوں روپے خرچ کئے جانے کے بعد بھی مذکورہ سڑک کو آمد ورفت کے قابل نہیں بنایا گیا ہے جس کی وجہ سے ان کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔مقامی لوگوں نے کہاکہ مذکورہ سڑک کے مکمل ہو نے سے 20دیہاتوں کی عوام کو سہولیات میسر ہو سکتی ہے لیکن محکمہ تعمیر ات عامہ کی جانب سے اس سڑک کی طرف کوئی توجہ نہیں دی جارہی ہے ۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ مذکورہ سڑک علا قہ کی ایک مشہور زیارت بابا سائین والی داد کی زیادت پر جاتی ہے جہاں پر روزانہ سینکڑوں کی تعداد میں عقیدت مند آتے ہیں جبکہ اس سڑک کی ایک شاخ

منکوٹ میں سڑک جیسی بنیادی سہولیات ہی موجود نہیں

مینڈھر//سرحدی تحصیل منکوٹ کے لوگوں نے انتظامیہ کوتنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ منکوٹ کی سرحد پر بسنے والے لوگوں کو بنیادی سہولیا ت فراہم نہیں کی جارہی ہیںجس کی وجہ سے ان کو روزانہ دس کلو میٹر سے زائد پیدل مسافت طے کر کے سڑک میں جانے پر مجبور ہیں ۔لوگوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ مقامی و ضلع انتظامیہ کی عدم توجہی کی وجہ سے سرحدی فائر نگ میں زخمی ہو نے والے افراد کو کئی کلو میٹر کی پیدل مسافت طے کر کے سڑک میں پہنچایا جاتا ہے ۔انہوں نے کہاکہ  فائرنگ اور گولہ باری کے دوران بھی زخمیوں کو کندھوں پر اٹھا نا پڑتا ہے تاہم بنیادی سہولیات کی عدم فراہمی کی وجہ سے کئی مرتبہ شدید زخمی افراد لقمہ اجل بن جاتے ہیں ۔مذکورہ علا قہ کے سرپنچ کا کہنا ہے کہ محکمہ تعمیرات عامہ کے اعلی ملازمین چھ سے سات سو میٹر جنگلا ت علاقہ سے سڑک تعمیر کروانے میں پوری طرح سے ناکام ہوچکی ہے جس کی وجہ سے مقامی لوگوں

گور نمنٹ مڈل سکول سنئی کی حالت خستہ

سرنکوٹ// گورنمنٹ مڈل سکول سنئی کی خستہ حالی کی وجہ سے طلباء کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے لیکن متعلقہ محکمہ اور ضلع انتظامیہ کی جانب سے طلباء کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے کی جانب کوئی توجہ نہیں دی جارہی ہیں ۔مقامی لوگوں کے مطابق مذکورہ سکول میں اس وقت 87طلباء زیر تعلیم ہیں جبکہ سکولی عمارت آٹھ کمروں پر مشتمل ہے لیکن اس عمارت کی کھڑکیاں بند نہیں کی گئی ہیں جس کی وجہ سے برساتی موسم میں طلباء کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔مقامی لوگوں نے انتظامیہ پر الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ عمارت کی خستہ حالت کی جانب کوئی دھیان نہیں دیا جاتا جبکہ اس سکول میں بچوں کو دیگر بنیادی سہولیات بھی فراہم نہیں ہیں جبکہ سکول میں گزشتہ دو ماہ سے ہیڈ ماسٹر کی کرسی خالی ہے جبکہ ان کی غیر موجودگی میں نائب ہیڈ ماسٹر ہی کام کاج سنبھال رہے ہیں ۔مقامی لوگوں نے ضلع انتظامیہ کیساتھ ساتھ محکمہ ایجوکیشن سے اپی

ڈی سی راجوری نے شب برأت کے انتظامات کا جائزہ لیا

راجوری //ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری محمود اعجاز اسد کی قیادت میں اعلیٰ آفیسران کا ایک اجلاس منعقد ہو ا جس کے دوران ضلع میں شب برات کے سلسلہ میں کئے گئے انتظامات کا جائزہ لیا گیا ۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے تمام محکموں کے اعلیٰ آفیسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے کیلئے ہر ممکن کوششیں کی جائیں ۔انہوں نے ٹرانسپورٹ ،صفائی ستھرائی ،طبی سہولیات کی فراہمی ،پانی اور بجلی کی معقول سپلائی کیلئے حکم جاری کئے جائیں ۔اجلاس کے دوران سیکیورٹی کے انتظاما ت کا جائزہ بھی لیا گیا ۔اس اجلاس میں ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر راجوری ،اسسٹنٹ کمشنر محکمہ مال ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر فوڈ سپلائی ،وپولیس آفیسران نے بھی شرکت کی ۔ 

میں ہمو فیلیا پر پروگرام کا اہتمام BGSBU

راجوری //بابا غلام شاہ بادشاہ یونیورسٹی راجوری میں کی جانب سے ہمو فیلیا کی بیداری کے سلسلہ میں ایک پروگرام کا اہتمام کیا گیا ۔یونیورسٹی کے نرسنگ کالج کی طرف سے منعقدہ پروگرام کے دوران خطاب کرتے ہوئے یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر جاوید مسرت نے کہاکہ عوام میں بیداری اور مثبت علا ج کے بعد ہمو فیلیاکی شرح میں کمی آئی ہے ۔انہوں نے کہاکہ ابھی بھی اس سلسلہ میں مزید کام کرنے اور زیادہ سے زیادہ عوام کوبیدار کرنے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے مذکورہ بیداری پروگرام منعقد کرنے کیلئے منتظمین کا شکریہ بھی ادا کیا ۔اس موقعہ پر اپنے خطاب میں اکیڈمک شعبہ کے ڈین پروفیسر اقبال پرویز نے مذکورہ بیماری پر تفصیلی روشنی ڈالی ۔انہوں نے اس بیماری کے نشانات ور سائنسدانوں کے تاثرات پر بھی روشنی ڈالی ۔اس پروگرام کے دوران دیگران نے بھی ہمو فیلیا جیسی بیماری پر اپنے خیالا ت کا اظہار کرتے ہوئے طلباء پر زور دیا کہ وہ اس س

راجوری سڑک حادثے میں صحافی لقمہ اجل

راجوری //گزشتہ شب جموں راجوری شاہراہ پر ایک حادثے کے دوران جے کے چینل راجوری سے منسلک ایک صحافی لقمہ اجل بن گیا ۔پولیس ذرائع کے مطابق منگل اور بدھ کی درمیانی شب نوشہرہ علا قہ میں ایک موٹر سائیکل زیر نمبر JK11D-0591گریف کے ایک ٹپر سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار شدید زخمی ہو گیا ۔اس موٹر سائیکل سوار کی شناخت سمت کمار ولد سورج کمار کے طور پر ہوئی ہے ۔اس موٹر سائیکل سوار کو زخمی حالت میں نوشہرہ ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر ڈاکٹر نے اس کو مردہ قرار دے دیا ۔تمام ضروری لورزامات پوری کرنے کے بعد لاش کو لواحقین کے حوالے کردیا گیا ۔

دارالعلوم فیضان مصطفی غوثیہ میں دستار بندی پروگرام منعقد

سرنکوٹ// دارالعلوم فیضان مصطفی غوثیہ جامع مسجد سرنکوٹ میںجلسہ دستاربندی و یک روزہ سیر ت النبیﷺ کا نفرنس کا اہتمام کیا گیا ۔اس پروگرام میں ضلع بھر کے علماء و ہزاروں فرزندان توحید اور رسالت نے شرکت کی ۔الحاج سرفراز احمد قادری و راکین کمیٹی کی جانب سے منعقد ہ پر وگرام کے دوران مدارس اسلامیہ کی جانب سے پیش کردہ دینی خدمات پر تفصیلی روشنی ڈالی گئی ۔علماء نے کہاکہ دینی خدمات کیساتھ ساتھ ملک و ملت کے تحفظ اور عالمی امن و امان کے قیام کیلئے مدارس اپنا رول ادا کرتے رہیں گے ۔انہوں نے کہاکہ کسی بھی مذہبی معاملہ میں مداخلت کو کبھی بھی برداشت نہیں کیا جائے گا ۔اس پروگرام کے دوران مجموعی طور پر 16طلباء کی دستار بندی کی گئی ۔اس موقعہ پر علامہ بشارت حسین خان سربراہ علی دارالعلوم حسینیہ جیلانیہ مولانا مفتی سیّد بشارت حسین برکاتی ،مولانا مفتی فاروق حسین مصباحی، مولانا عبدالمجید نعیمیودیگران بھی موجود تھ

مزید خبرں

کوٹرنکہ میں شدید بارش سے عام زندگی مفلوج  محمد بشارت  کوٹرنکہ //سب ڈویژن کوٹرنکہ کے پہاڑی علا قوں میں ہوئی تازہ برفباری اور میدانی علا قوں میں شدید بارش کی وجہ سے عام زندگی مفلوج ہو کر رہی گئی ۔سب ڈویژن کی متعدد رابطہ سڑکوں کی خستہ حالی کیساتھ ساتھ کوٹرنکہ بدھل و خواس کی 33کلو میٹر سڑک پر پھسلن کی وجہ سے گاڑیوں کی آمدورفت کیلئے بند ہو گئی ہے اسی طرح کنڈی کھاہ جمولہ 14کلو میٹر سڑک بھی خستہ حالی وپھسلن کی وجہ سے گاڑیوں کی آمد ورفت کیلئے بند ہو گئی ہے ۔مقامی لوگوں نے ضلع انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ علا قہ کی رابطہ سڑکوں کی خستہ حالی کی جانب کوئی توجہ نہیں دی جاتی جس کی وجہ سے شدید بارش اور برفباری کے دنوں میں ان سڑکوں پر چلنا مشکل ہو جاتا ہے ۔مقامی لوگوں نے کہاکہ کوٹرنکہ میں کئی ایک ایسی سڑکیں موجود ہیں جن کی نالیوں نہیں نکالی گئی ہیں جس کی وجہ سے متعدد

تازہ ترین