تازہ ترین

مڈل سکول موہری ڈھوڈی کی عمارت 10برسوں سے مکمل نہ ہوسکی | 120بچوں کیلئے کھیل کا میدان ودیگرسہولیات میسر نہیں ،سٹاف پر غیر سنجیدگی کا الزام

پونچھ //تعلیمی زون سرنکو ٹ کے مڈل سکول موہری ڈھوڈی کی عمارت گزشتہ 10برسوں سے مکمل ہی نہیں کی جارہی ہے جس کی وجہ سے 120سے زائد بچوں کو بیٹھنے کی معقول جگہ ہی دستیاب نہیں ہے ۔مقامی لوگوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ تینوں کمروں پر مشتمل عمارت کی تعمیر 2011میں شروع کی گئی تھی لیکن لینٹر ڈالنے کیے بعد اس کو مکمل کرنے میں کوئی دلچسپی ہی ظاہر نہیں کی جارہی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ عمارت کو پلستر کرنے کیلئے کئی مرتبہ اعلیٰ حکام سے اپیلیں بھی گئی تاہم ابھی تک کوئی عمل میں کیا گیا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ سکول میں اس وقت 120سے زائد بچے زیر تعلیم ہیں جن کو کچھ ہی کمروں میںرکھا گیا ہے ۔مقامی سرپنچ چوہدری محمد اکرم نے بتایا کہ سکول میں انتظامیہ کی جانب سے 4ٹیچر تعینات کئے گئے ہیں لیکن ان ٹیچروں میں سے صرف 1ٹیچر سکول میں حاضر رہتا ہے جبکہ ملازمین کی حاضری کیلئے متعلقہ محکمہ کے آفیسران بھی سنجیدہ نہیں ہ

پنچایت چوکی گوہلد کے کئی مستحقین’آواس یوجنا‘سے باہر | محکمہ و ملازمین پر اثر ورسوخ رکھنے والوں کو فائدہ پہنچانے کا الزام

مینڈھر //بلاک مینڈھر کی سرحدی پنچایت چوکی گوہلد کے کئی بی پی ایل مستحقین پردھان منتری اواس یوجنا کے زمرے میں لائے ہی نہیں جاسکے جس کی وجہ سے مستحق غریب اپنے کچے گھروں میں ہی زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں ۔مقامی لوگوں نے انتظامیہ اور محکمہ دیہی ترقی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ سرحدی پنچایت میں ہی ہی بنکروں کی تعمیر عمل میں لائی گئی ہے اور نہ ہی بی پی ایل مستحقین کو مرکزی حکومت کی جانب سے شروع کر دہ سکیم کے تحت گھروں کی تعمیر کا کام دیا گیا ہے ۔مقامی سرپنچ زمرد خان نے انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ مذکورہ پنچایت سرحدی کے قریب آباد ہے تاہم اس کی زیادہ تر آبادی بی پی ایل زمرے میں آتی ہے اور کئی کنبے کچے گھروں میں پسماندہ طرز کی زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں ۔انہوں نے محکمہ دیہی ترقی اور متعلقہ ملازمین کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ مرکزی حکومت کی جانب سے شروع کردہ پر

منڈی میں سڑک کی تعمیر کا معاملہ | اراضی مالک و انتظامیہ کے مابین تصادم،7زخمی

منڈی//تحصیل منڈی کے علاقہ ترچھل میں زمین کو لیکر عوام اور انتظامیہ میں ہوئے تصادم میں ایک ہی کنبہ کے 7 افراد زخمی ہو گئے ۔ تحصیل منڈی کے علاقہ ترچھل میں سڑک کی تعمیر کو لے کر انتظامیہ اور اراضی مالک کے مابین تصادم ہو گیا ۔زمین مالکان نے انتظامیہ کو اپنی زمین سے سڑک نہیں نکالنے دی جس کو لیکر انتظامیہ اور زمین مالکان میں تصادم ہوا جس دوران سات لوگ زخمی ہوگے جو منڈی ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ خرشید احمد نامی زمین مالک نے بتایا کہ انتظامیہ ان کی زمین سے زبردستی سڑک نکالنا چاہتی تھی جبکہ انہوں نے زمین دینے سے انکار کیا ۔انہوں نے پولیس پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے وہاں موجود عورتوں اور بچوں پر لاٹھی چارج کیا اور انسو گیس بھی برسائی جس کی وجہ سے ان کے سات افراد زخمی ہوئے ۔ادھر ایس ایچ او منڈی بشیر کوہلی نے بتایا کہ ترچھل علاقہ سے سڑک نکالی جا رہی تھی جس کی تعمیر میں کچھ افراد رخنہ ڈا

بھنگائی میں خستہ حال پاپئیں عوام کیلئے پریشانی کا باعث | کئی جگہوں پر پانی کی سپلائی متاثر ،پائپوں کی مرمت کا مطالبہ

 تھنہ منڈی // تھنہ منڈی کے پسماندہ اور دور افتادہ گاؤں بھنگائی کی عوام نے محکمہ آب رسانی پر الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ علاقہ میں 1982میں نصب کی گئی پاپئیں اب ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو چکی ہیں جس کی وجہ سے پانی کی سپلائی شدید متاثر ہو رہی ہے لیکن متعلقہ ملازمین پانی کی معقول سپلائی کیلئے سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کررہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ حالیہ کئی عرصہ سے مذکورہ سپلائی لائنوں کی مرمت ہی نہیں کی گئی ۔تھنہ منڈی کی پسماندہ اور پہاڑی پر واقع بھنگائی پنچایت کئی ہزار افراد کی آبادی پر مشتمل ہے جہاں پر محکمہ پی ایچ ای نے سال 1982 میں پائپ لائنیں بچھائی تھیں تاہم اب یہ پاپئیں زنگ آلودہ ہو گئی ہیں ۔مکینوںنے بتایا کہ متعلقہ محکمہ کی لاپرواہی کی وجہ سے سپلائی کا پانی پائپوں میں سے کئی جگہوں سے خارج ہوتاہے اور جو پانی گھروں تک پہنچتا ہے وہ بھی پینے کے قابل نہیں رہتا واٹر سپلائی لائینوں میں زنگ آل

فوج نے مویشیوں کو پاکستانی فوج کے حوالے کیا

راجوری //فوج نے پونچھ سیکٹر سے حد متارکہ پار کر کے ہندوستانی زیر انتظامیہ کشمیر میں آئے کئی مویشیوں کو واپس پاکستانی افواج کے حوالے کیا ۔گزشتہ دونوں 11مویشی حدمتارکہ پار کر کے پونچھ سیکٹر میں داخل ہوگئے تھے ۔فوج نے بتایا کہ حالیہ دنوںمیں کئی مویشی سرحد پار کر گئے تھے تاہم فوج نے بر وقت کارروائی عمل میں لاتے ہوئے تمام مویشیوں کو ان کے مالکان تک پہنچانے کیلئے قدم اٹھایا ۔انہوں نے بتایا کہ تمام مویشیوں کو پونچھ راولا کو ٹ سے پاکستانی حکام کے حوالے کر دیا گیا جبکہ اس سلسلہ میں چکاندہ پاغ میں دونوں ممالک کی افواج کے مابین ایک میٹنگ منعقدکی گئی تھی جس میں ان مویشیوں کو حوالے کیا گیا ۔  

پونچھ کے نجی سکول مالکان انتظامیہ سے نالاں | سکولوں کو ایس او پی کے تحت کھولنے کی مانگ

پونچھ//پونچھ کے نجی اسکولوں کے مالکان نے پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن کے بینر تلے ایک زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ان نجی سکولز مالکان نے سکولوں کو پندرہ دن کے لئے بند کرنے کے انتظامی فیصلے کے خلاف سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یا تو مکمل لاک ڈون کیا جائے یا پھر سکولوں میںتعلیم کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔ پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشن کے صدر وحید احمد بانڈے کی قیادت میں جامع ضیا العلوم کے سامنے احتجاج کیا گیا جس میں ضلع پونچھ کے درجنوں نجی سکولوں کے مالکان  نے شرکت کی اور تعلیمی اداروں کو کھولے جانے کی اجازت دینے کیلئے نعریبازی بھی گی گئی۔ اس موقع پر بات کرتے ہوئے جنرل سکریٹری پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن شہزاد احمد کا کہنا تھا کہ کورونا کے باعث ہر طبقہ متاثر ہوا ہے وہیں تعلیمی ادارے بھی سخت متاثر ہوئے ہیں جہاں بازاریں، ہوٹل، شاپنگ مالز و دیگر کاروباری مراکز کو ایس او پیز کے تحت کام ک

مزید خبریں

آپسی تصادم میں 1زخمی  نوشہرہ //نوشہرہ سب ڈویژن میں ہوئے ایک آپسی تصادم میں ایک شخص زخمی ہو گیا ۔پولیس نے بتایا کہ زخمی لطیف حسین ولد عطا محمد سکنہ ڈابر پوٹھ نے ایک تحریری شکایت درج کروائی ہے جس میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ اس پر 6سے 7افراد نے حملہ کر کے اس کو شدید زخمی کر دیا ہے ۔پولیس نے بتایا کہ زخمی شخص کو علاج معالجہ کے سلسلہ میں ہسپتال داخل کروایا گیا ہے تاہم ملزمان کیخلاف معاملہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں ۔       فوج نے کووڈ میڈیکل کٹ تقسیم کئے  راجوری //فوج کی کیری بٹالین نے کورونا وائرس سے بچائو کیلئے عام لوگوں میں میڈیکل کٹ تقسیم کئے ۔فوج کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ بھمبر گلی بریگیڈ کی ایک ٹیم کی جانب سے گائوں سے گائوں مہم شروع کی گئی ہے تاکہ لوگوں کو کووڈ سے بچائو کیلئے کٹس فراہم ی جائیں ۔انہوں

تازہ ترین