تازہ ترین

ایل او سی پر دو فوجی جوان حادثاتی فائر نکلنے سے مارے گئے

راجوری// جمعرات کو راجوری سیکٹر میں لائن آف کنٹرول کے فارورڈ ایریا میں پیش آنے والے ایک حادثاتی نوعیت کے واقعے میں دو فوجی اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔   اسی حوالے سے عہدیداروں نے بتایا کہ یہ واقعہ راجوری ایل او سی سیکٹر کے ہنجن والی میں فوجی کی اگلی چوکیوں پر پیش آیا جس میں دو فوجی اہلکار گولی لگنے سے زخمی ہوگئے۔   اُنہوں نے مزید کہا، "وہ دونوں ایل او سی پر تعینات تھے اور ابتدائی طور پر ایسا لگتا ہے کہ یہ واقع حادثاتی فائر نکلنے کی وجہ سے پیش آیا"۔   انہوں نے بتایا کہ راجوری پولیس چوکی سے ایک پولیس ٹیم موقع پر پہنچی ہے اور معاملے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔  

برفباری نے خانہ بدوش کنبہ کو مصیبت میں ڈال دیا

منجا کوٹ // گزشتہ دنوں خطہ پیر پنچال میں ہوئی شدید برفباری کی وجہ سے جہاں عام لوگوں کو نقصان کا سامنا کرنا پڑرہا ہے وہائیں منجا کوٹ تحصیل کے حیات پورہ جنگلات میں متعدد مصیبتوں سے لڑ کر زندگی بسر کررہے ایک خانہ بندوش کنبہ مزید پریشانیوں میں مبتلا ہو گیا ہے ۔اپنی زمین نہ ہونے کی وجہ سے جنگلوں میں اپنے مال مویشیوں کے ساتھ زندگی بسر کرنے والے عبدلعزیز ولد میاں قوم بکروال اس سخت سردی کے باوجود بغیر کسی چھت کے حیات پورہ کے جنگل میں درماندہ ہو کررہ گیا ہے ۔عبدلعزیز نے بتایا کہ اس کے کنبے کے سبھی افراد ایک ٹینٹ میں رہائش پذیر تھے تاہم شدید برفباری کی وجہ سے اس کی ٹینٹ بھی بُری طرح سے متاثر ہو گئی ہے اور اب اس کے بچوں کے سر پر نہ تو کوئی چھت ہے اور نہ ہی ٹینٹ کا سایا قابل زہائش بچا پایا ہے ۔غور طلب ہے کہ منجاکوٹ تحصیل میں خانہ بدوشوں کے کئی ایسے کنبے موجود ہیں جن کے پاس اپنی زمینیں نہیں ہیں اور

جنگلانوں پنچایت کا بجلی ٹرانسفارمر 20دنوں سے خراب

کوٹرنکہ //کوٹرنکہ سب ڈویژن ہیڈ کوارٹر سے کچھ ہی دوری پر آبادی جگلانو ں پنچایت میں نصب کر دہ بجلی کا ٹرانسفارمر گزشتہ 20دنوں سے خراب پڑا ہو ا ہے لیکن محکمہ بجلی کی جانب سے اس مشینری کی مرمت نہیں کی جارہی ہے جس کی وجہ سے صارفین اس وقت گھپ اندھیرے میں زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں ۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ کوٹرنکہ سب ڈویژن ہیڈ کوارٹر سے محض 6سو میٹر کی دوری پر نصب کر دہ بجلی ٹرانسفارمر کو محکمہ بجلی کی جانب سے ٹھیک نہیں کیا جارہا ہے ۔مقامی لوگوں نے محکمہ کی غیر سنجیدگی سے پریشان ہو کر محکمہ کے ملازمین و اعلیٰ آفیسران کیخلاف شدید نعرے بازی کی ۔انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ فیلڈ ملازمین کیساتھ ساتھ جونیئر انجینئر اور اسسٹنٹ ایگز یکٹو انجینئر تک کوئی بھی ملازم و آفیسر عوامی مشکلات کو حل کرنے میں سنجیدہ نہیں ہے ۔مکینوں نے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ بجلی ٹرانسفارمر کی صلاحیت میں اضافہ کیا جائے

منڈی قصبہ میں آب نکاسی کا نظام ناقص

منڈی// تحصیل صدر مقام منڈی قصبہ کا آب نکاسی نظام ناقص ہو گیا ہے جس کی وجہ سے نالیوں کا پانی بازار میں آ رہا ہے اور عوام کے ساتھ ساتھ بازار میں چل رہی گاڑیوں کی نقل و حمل بھی متاثر ہو رہی ہے ۔منڈی بازار میں ہائر سکنڈری سکول بوئز کے متصل ایک کلوٹ گزشتہ پندرہ روز سے گندگی جمع ہونے کی وجہ سے بند پڑا ہے اور نالیوں کا پانی منڈی قصبہ میں عام راہگیروں و تاجروں کو متاثر کررہا ہے لیکن حکام کی جانب سے ابھی تک اس جانب کوئی دھیان نہیں دیا جارہا ہے ۔ بازار کی نالیوں کا پانی سڑک سے گزرنے کی وجہ سے سڑک پر بھی بڑے بڑے کھڈے پڑے ہوئے ہیں اور وہاں سے گاڑیوں کے ساتھ ساتھ عام لوگوں کو گزرنے میں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔منڈی کے تاجروں نے بتایاکہ قصبہ میں نکاسی نظام کو بحال رکھنے میں کوئی دلچسپی نہیں لی جارہی ہے جس کی وجہ سے عام لوگوں کیساتھ ساتھ ان کا کاروبار بھی متاثر ہورہا ہے ۔محمد شفیع نامی ا

نوجوانوں کے قومی دن پر فوج نے پروگرام منعقد کئے

راجوری//نوجوانوں کے قومی دن کے موقع پرفوج کی جانب سے راجوری ضلع کے متعدد علاقوں میں مختلف پروگرام منعقدکئے گئے ۔اس سلسلہ میں فوج کی جانب سے ’افواج میں ملازمت کے مواقع‘ پر ایک لیکچر کا اہتمام کیا۔ گورنمنٹ ہائی اسکول پڑاں میںلیکچر کا اہتمام کیا گیا تھا جس کے دوران نوجوانوں کو فوج کی اہمیت اور اس میں شامل ہونے کیلئے بنیادی اصولوں پر تفصیلی جانکاری فراہم کی گئی ۔ اس سیشن کا مقصد نوجوانوں کو جسمانی اور تعلیمی تقاضوں اور خدمات میں مختلف قسم کے داخلوں کے انتخاب کے عمل کے بارے میں روشناس کرانا تھا۔اسی طرح فوج کی جانب سے نوشہرہ کے ڈینگ علاقہ میں ایک لیکچر کا اہتمام کیا گیا تھا ۔فوج کی راشٹریہ رائفلز کی جانب سے منعقدہ پروگرام کے دوران نوجوانوں کو مختلف فلاحی سکیموں کے بارے میں جانکاری فراہم کی گئی ۔فوجی ماہرین نے بتایا کہ حکومت کی جانب سے مختلف سکیمیں شروع کی گئی ہیں جن سے فائدہ اٹھا

برف متاثرین میں سامان تقسیم کیا گیا

مینڈھر //تحصیلدار بالاکوٹ نے سرحدی تحصیل میں برفباری سے متاثر ہوئے کنبوں میں امداد تقسیم کی ۔تحصیلدار بالا کوٹ نے بتایا کہ تحصیل کے مختلف دیہات میں 10رہائشی مکانات منہدم ہوئے ہیں جبکہ کئی ایک رہائشی مکانات کو جزوی نقصان بھی پہنچا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ کی ہدایت جاری تحصیل کے برف متاثرین میں امداد تقسیم کی گئی ہے ۔غور طلب ہے کہ گزشتہ دنوں ہوئی برف باری کی وجہ سے مقامی لوگوں کا کافی حد تک نقصان ہوا تھا جبکہ اب انتظامیہ کی جانب سے نقصانات کا تخمینہ بھی لگایا جارہا ہے تاکہ لوگوں کی معاونت کی جاسکے ۔  

’ریڈ زون‘ میں ٹیسٹنگ مہم شروع

مینڈھر //محکمہ صحت کی جانب سے مینڈھر کے ریڈ زون علاقہ میں کووڈ ٹیسٹنگ مہم شروع کر دی گئی ہے ۔کووڈ کے کیس سامنے آنے کے بعد انتظامیہ نے مینڈھر قصبہ کے قریبی علاقہ جابہ کو ’ریڈ زون ‘قرار دے کر علاقہ میں داخلے کیساتھ ساتھ باہر جانے پر بھی پابندیاں عائد کر دی تھی اور اس سلسلہ میں گزشتہ روز محکمہ صحت کی ٹیم نے مذکورہ علاقہ میں لوگوں کی کووڈ جانچ کا عمل شروع کیا ۔بلاک میڈیکل آفیسر مینڈھر نے بتایا کہ ملازمین کی ایک ٹیم نے اعلیٰ حکام کی نگرانی میں لوگوں کی جانچ کا عمل شروع کیا تاکہ وائرس کے پھیلائو کا پتہ لگایا جاسکے ۔انہوں نے لوگوں کو ہدایت جاری کیں کہ وہ کووڈ سے بچائو کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں ۔

با لاکوٹ کی 3پنچایتوں میں 1ہفتے سے بجلی سپلائی بند

مینڈھر //مینڈھر کی سرحدی 3پنچایتوں میں گزشتہ ایک ہفتے سے بجلی سپلائی پوری طرح سے بند پڑی ہوئی ہے جس کی وجہ سے صارفین متعد د پریشانیوں میں مبتلا ہو گئے ہیں ۔صارفین نے بتایا کہ گزشتہ دنوں ہوئی شدید برفباری کی وجہ سے سرحدی تحصیل بالا کوٹ کی 3پنچایتوں میں بڑی تعداد میں بجلی کی ترسیلی لائنیں اور کھمبے ٹوٹ گئے ہیں جس کی وجہ سے سپلائی میں خلل آیا ہوا ہے لیکن متعلقہ محکمہ کے ملازمین کی جانب سے سپلائی کو بحال کرنے میں کوئی دلچسپی ہی ظاہر نہیں کی جارہی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ محکمہ کے ملازمین و آفیسران سے اس دوران متعدد مرتبہ رابطہ قائم کیا گیا لیکن انہوں نے ابھی تک کوئی مثبت جواب نہیں دیا ہے ۔غور طلب ہے کہ خطہ کے پہاڑی علاقوں میں بجلی کے ترسیلی نظام کو برفباری کی وجہ سے شدید نقصان پہنچا تھا لیکن ابھی تک محکمہ اس نظام کوبحال کرنے میں ناکام ثابت ہوا ہے ۔یوتھ لیڈر ظہیر خان و دیگر ان نے بتایا کہ حد

’مذہب اسلام پیغامِ امن‘ کے موضوع پر تقریب منعقد

 پونچھ //ادارہ مدینتہ العلم المصطفٰی پبلک اسکول موہڑہ بچھائی میں’اسلام پیغام امن ‘کے موضوع پر ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں رواں دینی تعلیمی کورس میں شریک بچوں نے تعلیمی مظاہرہ کیا ۔اس پروگرام میں مقامی عوام کے علاوہ حوزہ علمیہ امام محمد باقر علیہ السلام گرسائی کے علماء کرام اور طلاب نے بھی شرکت کی ۔تقریب میں مہمان خصوصی کے طور پر وادی کشمیر کے جید عالمِ دین مولانا سید عباس رضوی کشمیری نے شرکت کی ۔موصوف نے مذہب اسلام پیغام امن کے موضوع پر تفصیلی روشنی ڈالی ۔ انھوں نے دینی اور دنیوی تعلیم کو ملک کی سلامتی اور ترقی کا واحد راستہ قرار دیا ۔موصوف نے کہا کہ اسلامی تعلیمات کی روشنی میں آپس میں امن و امان کیساتھ رہنا وقت کی ایک اہم ضرورت ہے ۔انہوں نے والدین کو تلقین کرتے ہوئے کہاکہ وہ اپنے بچوں کو دینی تعلیم کی جانب راغب کریں ۔  

جموں ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی کارروائی کیخلاف پونچھ میں احتجاج

پونچھ//جموں ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے روپ نگر میں کی گئی کارروائی کے دوران ایک پوری گوجر بستی کو اجاڑنے کے خلاف پونچھ میں آل ٹرائبل کوآر ڈی نیشن کمیٹی کے بینر تلے ایک زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں بی ڈی سی ننگالی صاحب سائیں بابا بلاک نظیر گوجر، اپنی پارٹی کے جواں سال لیڈرتنویر پونچھی، سماجی و سیاسی کارکن آزاد چوہان اور دیگران نے گورنر انتظامیہ کے خلاف سخت نعرے بازی کرتے ہوئے اپنے غم و غصہ کا اظہار کیا۔نظیر گوجر نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جے ڈی اے نے جموں میں سابق وزراء اور سیاسی لیڈران کو ایسی ہی زمین الاٹ کر دی ہیں جن کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہو رہی ہے لیکن ستر سے اسی سال سے آباد ایک بستی کو بغیر نوٹس دیئے اجاڑ دیا گیا۔تنویر پونچھی اور آزاد چوہان نے کہا کہ یہ غریب ،مزدور، محنت کش لوگ جن کے معصوم بچے، بزرگ، خواتین سڑک پر آ گئے ہیں۔انہوں نے گوجر راہنمائوں سے بھی برہمی ک

این سی لیڈر نے حد متارکہ کے قریبی علاقوں کا دورہ کیا

پونچھ// دور دراز علاقہ کی عوام کی مشکلات اور شکایات سننے اور ان سے ملاقات کے لئے سابق ایم ایل اے اور نیشنل کانفرنس یوتھ کے صوبائی صدر جموں، اعجاز جان نے تحصیل منڈی میں حدِ متارکہ کے قریبی علاقوں کا دورہ کیا۔اس دوران انھوں نے کورونا وائرس کے تحت تجویز کردہ تمام احتیاطی تدابیر کا مناسب خیال رکھتے ہوئے مقامی لوگوں سے ملاقات کی اور ان مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔ مقامی لوگوں نے بنیادی سہولیات فراہم کرنے کا مطالبہ کیا اور اُن تمام چھوٹے پیمانے کے مزدوروں کے لئے معاشی/مالی پیکج دینے کا مطالبہ کیا جو وبائی امراض کی وجہ سے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔ اس دورے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے اعجاز جان نے کہا کہ ہندوستان اور پاکستان کی افواج کے درمیان آج حالات معمول پر ہیں اور ہمیں امید ہے کہ ایل او سی پر ہمیشہ امن رہے گا۔انہوں نے کہا کہ گولہ باری کے دوران ان علاقہ جات میں مارٹر گولوں سے ہلچل مچی رہتی تھ

اڑائی و اعظم آباد میں پی ایم اے وائی سکیم کی عمل آوری میں ہیرا پھیری

منڈی//ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی کی عظم آباد اور آڑآئی کی3پنچایتوں میں پردھان منتری آواس یوجنا کے تحت غریب لوگوں کے گھرمحکمہ دیہی ترقی کے ملازمین کی جانب سے مبینہ طورپر کاغذی سطح پر تعمیر کرنے کا شاخسانہ ہوا ہے جبکہ زمینی سطح پر غریبوں کاکوئی بھی رہائشی مکان تعمیر نہیں ہوا ہے ۔باوثوق ذرائع کے مطابق تحصیل منڈی کی پنچایت عظم آباد اور آڑائی کی تین پنچایتوں میں محکمہ دیہی ترقی کی طرف سے چلائے جانے والی سکیم (پی ایم اے وائی ) پردھان منتری آواس یوجنا کے تحت غریب لوگوں کو تعمیر کر کے دئیے جانے والے گھر زمینی سطح پر موجود نہیں ہیں بلکہ متعلقہ محکمہ کے ملازموں کی ملی بھگت سے کاغذوں تک محدود رکھ کر آن لائن کروائے گئے ہیں ۔ذرائع کے مطابق اگر چہ سرکار کی جانب سے تحصیل کی ان چاروں پنچایتوں میں رہنے والے غریب لوگوں کو پی ایم اے وائی سکیم کے تحت گھر تعمیر کرنے کے منصوبے بنائے گئے ہیں ان میں سے م

مزید خبریں

پیر پنچال میں کووڈ کے 64نئے کیس سامنے آئے  ملازمین کے ٹیسٹ مثبت آنے پر 4 بینک شاخیں بھی بند ہو گئیں سمت بھارگو+جاوید اقبال    راجوری//خطہ پیر پنچال کے جڑواں اضلاع راجوری اور پونچھ میں بدھ کے روز 64 نئے کورونا وائرس کیس درج کئے گئے جبکہ 23مریض صحت یاب ہونے کے ساتھ فعال کیسوں کی کل تعداد 257تک پہنچ گئی ہے ۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق بدھ کے روز پونچھ ضلع میں کورونا وائرس کے 22 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں جن میں 20 مقامی اور دو مسافر شامل ہیں۔دوسری جانب ضلع پونچھ میں بھی کورونا وائرس کے 18 مریض صحت یاب ہوئے ہیں جس کے بعد ضلع میں اس وقت کورونا وائرس کے فعال کیسوں کی تعداد 129 تک پہنچ گئی ہے۔اسی طرح راجوری میں  42 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں جن میں پانچ مسافر اور 37 مقامی افراد شامل ہیں۔اس کے علاوہ پانچ مریضوں کے صحت یاب ہونے کے بعد ضلع میں اس وقت ایکٹو کیسوں کی