تازہ ترین

راجوری پونچھ میں 2سڑک حادثات

 راجوری+مینڈھر //سرحدی ضلع راجوری اور پونچھ میں ہوئے 2الگ الگ سڑک حادثات مجموعی طورپر 14افراد زخمی ہوگئے جن کو علاج معالجہ کیلئے ہسپتال میں منتقل کیا گیا ہے ۔راجوری ضلع میں راجوری کوٹرنکہ سڑ ک پر ریحان گاؤں میں پیش آئے سڑک حادثے میں ایک ہی خاندان کے سات افراد زخمی ہو گئے۔پولیس نے بتایا کہ حادثہ منگل کی شام اس وقت پیش آیا جب راجوری کوٹرنکہ سڑک پر چل رہی ایک گاڑی سڑک سے پھسل کر کھیتوں میں گر گئی۔ پولیس نے بتایا کہ اس گاڑی میں ایک خاندان کے افراد سفر کر رہے تھے جنہیں چوٹیں آئیں اور انہیں موقع سے نکال کر گور نمنٹ میڈیکل کالج راجوری علاج معالجہ کیلئے منتقل کر دیا گیا ہے ۔زخمیوں کی شناخت محمد مشتاق (37) ولد محمد بشیر، اس کی بیوی انعم ریاض (32)، وضول قمر (9) اور حدیب قمر (5) ولد محمد مشتاق، رمیز خان (35) ولد محمد ریاض ،اس کی بیوی ننظیم کوثر (30)، محمد ریحان (8) اور محمد حسنین (4)، دو

سرنکوٹ قصبہ میں سے برف ہٹانے کا عمل جاری

سرنکوٹ// سرنکوٹ قصبہ میں میونسپل حکام کی جانب سے تیسرے روز بھی برف صاف کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔عام لوگوں کو برف مکمل صاف نہ ہونے کی وجہ سے سڑک پر جام جیسی صورتحال کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔مکینوں نے بتایا کہ گزشتہ کئی دنوں سے برف ہٹائی ہی نہیں جاسکی جس کی وجہ سے عام راہگیروں کو کئی طرح کے مسائل کا سامنا کرناپڑرہا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ ضروری اشیاء والی مالبردار گاڑیاں بھی جام میں گھنٹوں تک پھنسی رہتی ہیں ۔مقامی معززین نے بتایا کہ سرنکو ٹ قصبہ میں گاڑیوں کا بھاری رش ہو جاتا ہے جبکہ اب ان کی پارکنگ کیلئے کسی متبادل جگہ کا تعین کیا جائے تاکہ عام لوگوں کیساتھ ساتھ تاجروں کو دقتو ں کا سامنا نہ کرناپڑے ۔انہوں نے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ سرنکوٹ قصبہ میں بڑی گاڑیوں کے داخلے پر پابندی عائد کی جائے تاکہ جام جیسی صورتحال کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔دوسری جانب قصبہ کی گلیوں میں سے برف کو صاف کرنے کا عمل جاری رکھ

کوٹرنکہ سب ڈویژن کے متعدد دیہات کا رابطہ ہنوز منقطع

کوٹرنکہ //سب ڈویژن کوٹرنکہ کے متعدد دیہات کا ابھی تک زمینی رابطہ بحال ہی نہیں کیا جاسکا جس کی وجہ سے عوامی مشکلات جوں کی توں ہی ہیں تاہم دوسری جانب مقامی انتظامیہ و متعلقہ محکموں کی لاپرواہی کی وجہ سے کوٹرنکہ قصبہ کی گلیوں و سڑکوں سے برف کا ہٹایا نہیں جاسکا جس کی وجہ سے عام راہگیروں کیساتھ ساتھ دکانداروں کو بھی کئی طرح کے مسائل کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔کوٹرنکہ کے مکینوں و تاجروں نے بتایا کہ کوٹرنکہ آنس پل سے بس سٹینڈ مین چوک کوٹرنکہ و تحصیل دفتر کوٹرنکہ اور کمیونٹی ہیلتھ سنٹروں علاقوں میں سڑکوں اور کناروں پر بھاری برف جمع ہے جس کسی بھی بڑے حادثے کی وجہ بن سکتی ہے ۔دکانداروں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ کوٹرنکہ قصبہ میں متعلقہ ایجنسیوں کی طرف سے کوئی دھیان نہیں دیا جارہا ہے جس کی وجہ سے صورتحال مزید ابتر ہوتی جارہی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ برف کی وجہ سے عام لوگوں کا پیدل چلنا انتہائی مشکل

گھبر بدھل میں لوگوں کا بجلی محکمہ کیخلاف احتجاج

کوٹرنکہ //بلاک بدھل نیو کی پنچایت گھبر میں مقامی لوگوں کے محکمہ بجلی کیخلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے نعرے بازی کی ۔صارفین نے الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ مذکورہ علاقہ میں معمولی بارش سے بھی بجلی سپلائی منقطع ہو جاتی ہے جبکہ فیلڈ میں تعینات ملازمین لوگوں کی مشکلات کی جانب کوئی دھیان ہی نہیں دے رہے ہیں جبکہ محکمہ کے اعلیٰ آفیسران فیلڈ میں تعینات ملازمین کی کارکر دگی رپورٹ ہی طلب نہیں کررہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ انتظامیہ کو چاہئے کہ وہ کام نہ کرنے والے ملازمین کی چھٹی کر کے تربیت یافتہ نوجوانوں کو تعینات کرئے تاکہ محکمہ کے کام کاج میں خلل نہ آئے ۔نائب سرپنچ ارشد حسین میر نے بتایا کہ گزشتہ تین دنوں سے بجلی سپلائی بند پڑی ہوئی ہے لیکن اس کی بحالی کی جانب کوئی دھیان ہی نہیں دیاجارہا ہے ۔زاہد ساگر نامی ایک مقامی شخص نے بتایا کہ برہمن محلہ کا بجلی ٹرانسفارمر خراب پڑا ہو ا ہے لیکن اس کی مرمت ہی نہیں

پونچھ کے مختلف محلہ جات میں بوسیدہ عمارتیں

پونچھ//پونچھ میں حالیہ شدید بارشوں جس کی وجہ سے مختلف علاقوں میں درختوں اور بجلی کے کھمبوں،کچے مکانوں وغیرہ کے گرنے کی خبریں سننے میں آ رہی ہیں ۔ان حالات کو دیکھتے ہوئے قصبہ کے مکینوں نے اندیشہ ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ پونچھ قصبہ میں کئی ایک پرانی عمارتیں اس وقت بھی موجود ہیں جو کسی بھی وقت گر سکتی ہیں ۔واضح رہے کہ پونچھ شہر میں ایسی متعدد خستہ حال عمارتیں موجود ہیں جو ان عمارتوں کے مکین اور ان کے پڑوسیوں کے لئے خطرہ بنی ہوئی ہیں۔اس حوالے سے بات کرتے ہوئے ماسٹر ہیپی خان نامی ایک شہری نے بتایاکہ پونچھ شہر میں ایسی کئی عمارتیں ہیں جو کمزور ہیں، ان میں سے ایک عمارت گیتا بھون کے بالکل ساتھ ہے جس میں گورنمنٹ گرلز سٹی مڈل سکول چلایا جارہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ مذکورہ عمارت کا ایک حصہ کسی بھی وقت گر سکتا ہے۔مقامی معززین نے بتایا کہ مذکورہ علاقہ سے گزرنے والے عام راہگیروں کو بھی محتاط رہنے کی ضرور

جھلاس لورمیں انتظامیہ و پی ڈی ڈی کیخلاف احتجاج

پونچھ//جھلاس میں عوام کی جانب سے بجلی محکمہ کے خلاف ایک زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ،اس دوران مظاہرین نے سڑک بند کر کے ٹرانسفارمر کی مرمت کا مطالبہ کیا ۔علاقہ کے لوگوں کے مطابق پچھلے دس روز سے ان کے علاقہ کا ٹرانسفارمر خراب ہے جس کی مرمت کے لئے محکمہ کے ملازم بہابہ بازی کر رہے ہیں۔لوگوں کا کہنا تھا کہ بار بار اپیل کرنے کے بعد جب ان کی ایک بھی نہیں سنی گئی تو ان کو مجبورا احتجاج کا راستہ اختیار کرنا پڑا ۔مظاہرین نے محکمہ بجلی کے خلاف جم کر نعرے بازی کرتے ہوئے اپنے غم و غصہ کا اظہار کیا۔اس موقع پر موجود جھلاس لور وارڈ نمبر تین کے پنچ محمد صغیر نے کہا کہ انھوں نے متعلقہ محکمہ سے پچھلے ایک ہفتہ میں کئی بار اپیل کی لیکن محکمہ کی جانب سے کوئی کارروائی نہ کی گئی۔انھوں نے بتایا کہ آج کے اس احتجاجی مظاہرہ میں علاقہ کے پانچ سو سے زیادہ زن و مرد بچے بزرگ شامل ہوئے جنہوں نے اپنی پریشانیوں کا ان

تھنہ منڈی میں بجلی بحال کرنے کا عمل جاری

تھنہ منڈی // گزشتہ دنوں ہوئی شدید برفباری کے بعد جموں و کشمیر کے باقی حصوں کی طرح سب ڈویژن تھنہ منڈی کے متعدد علاقوں میں بھی بجلی کا نظام بری طرح متاثر ہواتھا۔ شدید برفبارہی کے سبب مختلف جگہوں پر بجلی کی تاریں اور کھمبے ٹوٹ گئے تاہم موسم خوشگوار ہونے کے ساتھ ہی نروتم کمار ایکس ای این پی ڈی ڈی راجوری کی ہدایت پر جونیئر انجینئر وقار احمد ڈار کی سربراہی میں محکمہ بجلی کے ملازمین سب ڈویژن تھنہ منڈی میں بجلی کی سپلائی کو بحال کرنے میں جٹ گئے۔ اس سلسلے میںمسلسل چوتھے روز بھی بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے کام جاری رہا۔ جونیئر انجینئر وقار احمد ڈار کے مطابق سب ڈویژن تھنہ منڈی کے مختلف علاقوں میں برفباری کے سبب تھنہ منڈی میں درجنوں کھمبے اور تاریں ٹوٹ گئیں لیکن محکمہ بجلی کی لگاتار کوششوں سے پورے علاقہ میں بجلی کا نظام بحال کیا جارہا ہے۔ وقار احمد ڈار نے کہا کہ اتنی زیادہ توڑپھوڑ کے باوج

برفباری کے بعد شروع ہوئی شدید سردی کے باوجود

سرنکوٹ// سرنکوٹ کے متعدد علاقوں میں میں محکمہ پاور اینڈ سپلائی کے ملازمین سخت سردی او ر نا معقول صورتحال کے باوجود دیہات میں بجلی سپلائی کو بحال کرنے کیلئے محنت و لگن کیساتھ کام کررہے ہیں ۔خطہ پیر پنچال کے دیگر حصوں کیساتھ ساتھ سرنکوٹ سب ڈویژن میں برفباری کی وجہ سے بجلی شعبہ کو شدید نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے جس کی وجہ سے سب ڈویژن کی اکثر دیہات میں بجلی کی ترسیلی لائنیں ٹوٹنے کیساتھ ساتھ کھمبے بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئے ہیں ۔محکمہ کے مستقل و عارضی ملازمین خطہ میں شدید سردی اور برف کے باوجود کھمبوں کیساتھ ساتھ تاریں جوڑنے میں مصروف ہیں تاکہ صارفین کی منقطع ہوئی بجلی سپلائی دوبارہ سے بحال ہو سکے ۔سرنکوٹ کے بفلیاز اور لسانہ بلاکو ں میں محکمہ کے ملازمین ترسیلی لائنوں کی مرمت کیساتھ ساتھ نئے کھمبوں کو لگا کر بجلی کی سپلائی بحال کرنے کی کوششیں کررہے ہیں ۔غور طلب ہے کہ گزشتہ دنوں ہوئی شدید ب

سڑک پروجیکٹوں کی پیش رفت کا جائزہ لیاگیا

راجوری//ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری وکاس کنڈل نے متعلقہ افسران کی ایک میٹنگ کی صدارت کی جس میں ضلع میں مختلف ایگزیکیوٹنگ ایجنسیوں کے ذریعہ چلائے جارہے بڑے سڑک پروجیکٹوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا۔میٹنگ میں اے ڈی سی راجوری،سندربنی،اے ڈی سی نوشہرہ،اے ڈی سی کالاکوٹ،اے سی آر ودیگر آفیسران نے بھی موجود تھے ۔میٹنگ کے دوران ڈی سی نے این ایچ 144 اے ،راجوری تھنہ منڈی روڈ، راجوری کنڈی بدھل روڈ اور بدھل مہورے گول روڈ پر ہونے والی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اجلاس میں ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل میں رکاوٹ بننے والے مسائل پر بھی بات چیت کی گئی۔این ایچ 144 اے کے معاوضے کے مسئلہ پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے ڈی ڈی سی نے اے سی ڈیفنس سے کہا کہ وہ آنے والے دنوں میں معاوضے کی ادائیگی کیلئے خصوصی کیمپ منعقد کرے۔راجوری تھنہ منڈی روڈ کا جائزہ لیتے ہوئے انہوں نے بی آر او کے متعلقہ افسر کو جلد از جلد پیگ مارکنگ شروع ک

میاں الطاف نے کالا کوٹ کا دورہ کیا

نوشہرہ //نیشنل کانفرنس کے سینئر رہنما اور سابق وزیر میاں الطاف احمد نے پارٹی کارکنوں کے کے ہمراہ کالا کوٹ کا دورہ کرتے ہوئے ایک اجلاس کے دوران کہاکہ پارٹی مرکزی حکومت کی طرف سے چھین لی گئی جموں و کشمیر کی ریاستی حیثیت کو جلد از جلد بحال کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔میاں الطاف احمد نے گزشتہ روز پارٹی کارکنوں کے ہمراہ کالاکوٹ کے مختلف دیہی علاقوں کا دورہ کیا اور لوگوں کے مسائل سنے ۔اس دوران موصوف نے کہاکہ جموں وکشمیر کی خصوصی پوزیشن کو چھین کر عوام کیساتھ بڑے پیمانے پر نا انصافی کی گئی ہے تاہم نیشنل کانفرنس جموں وکشمیر کی اصلی پوزیشن کو بحال کروانے کیلئے جدوجہد کررہی ہے ۔انہوں نے پارٹی کارکنوں سے اپیل کی کہ وہ بی جے پی کی غلط پالیسیوں کو بے نقاب کریں اور نیشنل کانفرنس پارٹی کے ایجنڈے کو عوام تک لے جائیں۔اس موقع پر بی ڈی سی ممبر موگلا، مختلف پنچایتوں کے نمائندے اور دیگر لوگ موجود تھے۔  

راجوری ،پونچھ میں کووڈ معاملات اچانک بڑھ گئے

راجوری+پونچھ //راجوری اور پونچھ کے جڑواں اضلاع میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ کے 74 نئے کیس سامنے آئے ہیں جبکہ گور نمنٹ میڈیکل کالج راجوری کی انتظامیہ نے ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کرنے کا حکم جاری کیا ہے ۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق جڑواں اضلاع میں 74 کیس رپورٹ ہوئے ہیں جن میں پونچھ ضلع میں 45 اور راجوری ضلع میں 29 کیس سامنے آئے ہیں۔پونچھ میں پینتالیس کیس میں سے تیرہ مسافر اور اکتیس مقامی لوگ ہیں جن کی مثبت شرح تین فیصد رہی۔راجوری میں ضلع میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران انتیس کیس رپورٹ ہوئے ہیں جو اس مہینے میں ایک دن میں سب سے زیادہ اضافہ ہے۔ضلع میں سامنے آئے نئے معاملات میں سے منجا کوٹ بلاک میں سے 10درہال سے 9کو لا کوٹ اور نوشہرہ میں سے ایک ایک اور سندر بنی میں سے 7نئے معاملات سامنے آئے ہیں ۔دریں اثناء گور نمنٹ میڈیکل کالج راجوری کی انتظامیہ کی جانب سے آئندہ حکم نامے تک تعینات تما

مزید خبریں

انجینئر ریدھم سنگھ کا پونچھ میں پرجوش استقبال  پونچھ//جموں و کشمیر پیپلز کانفرنس کے سنیئر لیڈر انجینئر ریدھم سنگھ کی پارٹی ریاستی یوتھ نائب صدر بنے کے بعد پہلی بار پونچھ آمد پران کا پرْجوش استقبال کیاگیا ۔واضح رہے کہ ریدھم سنگھ کو حال ہی میں جموں کشمیر پیپلز کانفرنس کی طرف سے یوتھ ونگ کا ریاستی نائب صدر منتخب کیا گیا ہے جن کی پونچھ آمد پر لوگوں نے پارٹی قیادت کے اس شاندار فیصلے پر خوشی کا اظہار کیا ۔انہوں نے پارٹی کے صدر سجاد غنی لون اور جے کے پی سی کے یوتھ صدرشیخ محمد عمران کا اس عہدہ کے لئے نوجوان لیڈر کو منتخب کرنے پر شکریہ ادا کیا۔پیپلز کانفرنس کے کارکنوں، مقامی لوگوں اور پونچھ کے نوجوانوں نے ریدھم کا پرتپاک استقبال کیا۔ پارٹی کارکنوں و معززین نے سرنکوٹ میں جا کر نوجوان لیڈر کا استقبال کیا ۔اس موقع پر پارٹی قائدین اور کارکنان میں کیپٹن جسپال سنگھ (ریٹائرڈ)، ایڈوکیٹ امتیا

تازہ ترین