تازہ ترین

پونچھ میں فوجی گاڑی اور بس کے مابین ٹکر ،7 افراد زخمی

  پونچھ//پونچھ ضلع میں طوطا گلی کے قریب منگل کو فوج کی گاڑی اور ایک سول بس کے درمیان تصادم میں سات افراد زخمی ہو گئے ہیں۔   سرکاری ذرائع نے جی این ایس کو بتایا کہ طوطا گلی میں فوج کی گاڑی اور ویڈیو کوچ (JK02BH-5393) کے درمیان تصادم ہوا۔ زخمیوں میں اعجاز احمد (14) ولد الف دین سکنہ سنبل، محمود احمد (28) ولد محمد لطیف سکنہ گرسائی، نذیر حسین (48) ولد لال دین سکنہ مرہوٹ، شفقت علی ولد محمد راشد سکنہ مرہوٹ، ارشد اقبال (23) ولد محمد اقبال اور محمد بشیر (70) ولد گلاب دین آف نارائن اور بیگم جوہان (65) بیوی سلا محمد آف نارائن شامل ہیں۔     تمام زخمیوں کو علاج کے لیے فوجی ہسپتال بی جی گلی منتقل کیا گیا ہے۔ جن کو بعد میں گورنمنٹ میڈیکل کالج راجوری میں منتقل کیا گیا۔     ایک پولیس اہلکار نے حادثے اور اس کے نتیجے میں سات افراد کے زخمی ہونے ک

ملازمین کے کویڈ 19 مثبت| ایس بی آئی برانچ مینڈھر بند

  پونچھ//اسٹیٹ بینک آف انڈیا کی مینڈھر برانچ کو کچھ عملے کے کویڈ ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد بند کر دیا گیا ہے۔    تفصیلات کے مطابق بینک عملے کی کوویڈ 19 ٹیسٹنگ کے دوران ملازمین کے کچھ ٹیسٹ مثبت آئے ہیں، جس کے بعد بینک کو بند کر دیا گیا ہے۔    بلاک میڈیکل آفیسر مینڈھر ڈاکٹر پرویز احمد خان نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کچھ ملازمین کے کویڈ ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔   اُنہوں نے کہا کہ برانچ کو احتیاطی اقدام کے طور پر بند کر دیا گیا۔   

راجوری پونچھ میں بحال کی گئی سڑکوں پر شدید پھسلن

پونچھ //خطہ پیر پنچال کی بحال شدہ سڑکوں پر پیدا ہو ئی شدید پھسلن کی وجہ سے گاڑیوں کی آمد ورفت متاثر ہورہی ہے ۔گزشتہ دنوں خطہ کے دونوں اضلاع میں ہوئی شدید نوعیت کی برفباری کی وجہ سے کئی رابطہ اور مین سڑکیں بند ہو گئی تھی تاہم متعلقہ محکموں و مقامی انتظامیہ کی جانب سے کچھ رابطہ سڑکوں کو بحال کر دیا گیا تھا لیکن برفباری کیساتھ ساتھ سڑکوں پر اب پھسلن پیدا ہو گئی ہے جس کی وجہ سے گاڑیاں کی آمد ورفت متاثر ہورہی ہے ۔جموں پونچھ شاہراہ کو جزوی طور بحال کرنے کے بعد بھمبر گلی تا جڑانولی گلی علاقہ میں شدید نوعیت کی پھسلن پیدا ہو گئی ہے ۔مقامی ذرائع نے بتایا کہ شاہراہ کو صرف بڑی گاڑیوں کی آمد ورفت کیلئے بحال کیا گیا تھا لیکن شاہراہ پر زبردستی جانے والی چھوٹی گاڑیوں کی وجہ سے صورتحال مزید خراب ہو رہی ہے اور لوگوں و ٹرانسپورٹرو ں کو جام جیسی صورتحال کا سامنا کرناپڑرہا ہے ۔غور طلب ہے کہ خطہ میں معمو

کووڈ کے پھیلائو میں اچانک اضافہ

پونچھ // ضلع پونچھ میں پولیس نے کوروناوائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر ماسک نہ پہنے والوں کے خلاف اپنی مہم کو تیز کرتے ہوئے جرمانہ عائد کرنے کا سلسلہ شروع کیا ہے۔اس دوران ایس ایس پی کی ہدایت پر ڈی ایس پی ہیڈڑ کواٹر شاہین چوہدری کی قیادت میں پولیس اہلکارا لگاتار بازاروں اور دیگر عوامی مقامات کا گشت کر کے لوگوں کو ماسک پہنے کی ہدایت کر رہے ہیں تاہم اس کے باوجود بھی لوگ ماسک کا استعمال نہیں کررہے ہیں جس کی وجہ سے پولیس مجبوراً ایک دو بار انتباہ دینے کے بعد ماسک نہ پہننے والوں کو جرمانہ بھی کر رہی ہے۔ڈی ایس پی ہیڈ کواٹر شاہین چوہدری نے کہا ہم نہیں چاہتے ہیں کہ کسی بھی شخص کو جرمانہ دینا پڑے لیکن جو لوگ اس کی خلاف ورزی کریں گے توان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ اب آہستہ آہستہ لوگوں نے ایک بار پھر ماسک پہنا شروع کیا ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنا اور سماج کا خیا

پھاگلہ کے محلہ تلاں میں متعدد رہائشی مکانات پسی کی زد میں

سرنکوٹ// سب ضلع سرنکوٹ کا دور افتادہ علاقہ پھاگلہ کے محلہ تلاں میں کئی رہائشی مکانات پسی کی زد میں آئے ہوئے ہیں ۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ 2020کے دوران علاقہ میں ہوئی طوفانی بارشوں نے پھاگلہ میں خوب تباہی مچائی تھی۔انہوں نے بتایاکہ پھاگلہ کے تلاں محلے میںکے سامنے آئی پسی کی وجہ سے متعدد رہائشی مکانات اس کی زد میں آگئے تھے تاہم اس کے بعد مذکورہ علاقہ میں رہائش پذیر کنبے آج بھی دوسرے رشتہ داروں کے گھروں میں رہائش لینے پر مجبور ہیں ۔مقامی متاثرین میں سے محمد رشید ،آفتاب حسین اور وزیر محمد نے بتایا کہ ان کے رہائشی مکانات کے سامنے سے ساری زمین کھسک کر ایک بہت بڑی پسی کی شکل میں بہہ گئی تھی اور مذکورہ واقعہ رونما ہونے کے بعد محکمہ فلڈ کنٹرول ،محکمہ تعمیرات عامہ کیساتھ ساتھ اس وقت کے تحصیلدار نے موقعہ پر معائینہ کر کے یقین دلایا تھا کہ رہائشی مکانات کے تحفظ کیلئے احتیاطی اقدامات اٹھائے جائ

سرنکو ٹ میں دکان خاکستر

سرنکوٹ// سرنکوٹ قصبہ کے گرودوارہ محلہ کے قریب وارڈ نمبر 9 میں ایک دکان میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کی خبر ملتے ہی تحصیلدار سرنکوٹ شیراز احمد چوہان ایس ایچ او سرنکوٹ نیاز چوہدری پولیس ٹیم کے ساتھ ہمراہ موقعہ پر پہنچے اور فائر اینڈ ایمر جنسی سروس کر طلب کرکے آگ پر قابو پالیا گیا اس دوران دیگر کچھ دکانیں بھی لپیٹ میں آگئی ۔دکان مالک امتیاز احمد ولد محمد یونس سکنہ پمڑا ناڑ نے بتایا کہ دکان میں لگی آگ کی وجہ سے لاکھوں روپے کا نقصان ہو گیا ہے ۔حکام نے بتایاکہ بر وقت کارروائی کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا ہے ۔پولیس نے معاملہ درج کرتے ہوئے تحقیقات شروع کر دی ہیں ۔      

سڑک پر جام لگنے سے لوگ درماندہ

سرنکوٹ// سرنکوٹ اقبال نگر سے پوٹھہ تک جام لوگوں و ٹرانسپورٹروں کیلئے شدید پریشانی کا باعث بنتا جارہا ہے ۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ برف جم جانے کی وجہ سے سڑک پر شدید نوعیت کی پھسلن پیدا ہو گئی ہے جس کی وجہ سے گاڑیوں کا چلنا انتہائی مشکل ہو گیا ہے ۔ لوگوں نے بتایا کہ اقبال نگر سے لیکر پوٹھہ سڑک محکمہ گریف کے پاس ہے تاہم محکمہ کی جانب سے نہ تو سڑک کو کشادہ کیا جارہا ہے اور نہ ہی نکاسی کا کوئی معقول بندوبست کیا جارہا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ سڑک کھڈوں میں تبدیل ہو چکی ہے جبکہ اب برفباری کے بعد خراب سڑک کی حالت مزید ابتر ہو گئی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ سڑک کی خستہ حالی کی وجہ سے جام ایک معمول بنتاجارہا ہے ۔مکینوں نے بتایا کہ سڑک کے دونوں کناروں پر برف جمع ہونے کیساتھ ساتھ کچڑ کی وجہ سے گاڑیاں کیساتھ ساتھ عام لوگوں کیلئے بھی مشکلات پیدا ہو گئی ہیں ۔انہوں نے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ سڑک کو بحال رکھنے کیل

پونچھ کے کھلاڑی متحدہ عرب امارات اور کینیڈا کے دوروں کیلئے منتخب

 پونچھ//سرحدی ضلع پونچھ کے دور دراز گائوں لورن سے تعلق رکھنے والے دو کرکٹرز جو کہ راہول ڈریوڈ کرکٹ اکیڈمی میں مفت کوچنگ حاصل کر رہے ہیں۔ دونوں کھلاڑیوں کو گوا میں آئی این سی ایل جنرل بپن راوت کی ٹی 20 ٹرافی سے منتخب کیا گیا تھا۔ان دونوں کھلاڑیوں نے گوا میں لیگ میں انتہائی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا جس کے بعد اب ان کو متحدہ عرب امارات اور کینیڈا کے دوروں کیلئے منتخب کیا گیا ہے۔سرحدی ضلع پونچھ کے کرکٹ کھلاڑی عثمان شیخ اور ظہیر شیخ کی بہتریں کارکردگی پر پونچھ کے عوام خوشی کا اظہار کر رہے ہیں اور لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ پورے عوام کے لئے فخر کا مقام ہے۔ راہول ڈریوڈ کر کٹ اکیڈی پونچھ کے کوچ اور بانی پرویز ملک آفریدی نے اس سلسلہ میں بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ میرے لئے بحیثیت کوچ اور استاد فخر کا لمحہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ طلباء کے ساتھ ان کی مہارتوں کی جسمانی تربیت کے ساتھ ساتھ ان کی کرک

پونچھ میں فوج کی امدادی مہم جاری

پونچھ//گزشتہ ایک ہفتے سے خراب موسم اور شدید برف باری کے باعث بیشتر دیہات کا ضلع ہیڈ کوارٹر پونچھ سے رابطہ منقطع ہوگیا اور مقامی آبادی کو مریضوں اور حاملہ خواتین کو ہسپتالوں میں منتقل کرنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔ ہمیشہ کی طرح اس بار بھی بحران کے وقت ہندوستانی فوج موقع پر پہنچ کر سرحدی آبادی کو ہر ممکن مدد فراہم کر رہی ہے۔پونچھ کی حدِ متارکہ کے قریب واقع گاؤں شاہ پور جہاں شدید بر باری کی وجہ سے سرکاری اور غیر سرکاری ڈھانچوں کو نقصان پہنچا ہے ۔اس دوران علاقے کے مزدور طبقہ کو بے روزگاری کی وجہ سے کئی طرح کی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ دیگر لوگ بھی کئی طرح کی پریشانیوں سے دوچار ہیں ان لوگوں کو راحت پہنچانے کے لئے آرٹلری رجمنٹ کامسر کی جانب سے پیر کے روز مذکورہ گاؤں کے 22 خاندانوں کو اشیائے ضروریہ فراہم کی گئی۔فوج کی جانب سے خصوصی طور پر علاقے کے بچوں کو ان کے حوصلے بلند ک

برف سے سیمنٹ سٹور کو نقصان پہنچا

منڈی//شدید برف باری کی وجہ سے منڈی بس سٹینڈ پر قائم سیمنٹ سٹور کر نقصان پہنچا ہے ۔سیمنٹ سٹور کے مالک دلشاد احمد نے بتایا کہ دوکان کی چھت پر کافی برف جمع ہونے ہونے کی وجہ سے اس کی دکان میں شگاف ہو گیا ۔انہوں نے بتایا کہ دکان میں پانی داخل ہونے کی وجہ سے سیمنٹ سٹور میں رکھا گیا 400سے زائد بیگ سیمنٹ خراب ہو گیا ہے ۔مقامی لوگوں نے ضلع انتظامیہ سے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ غریب دکاندار کے نقصان کو تخمینہ لگاکر نقصان کا معاوضہ دیا جائے ۔

پیر پنچال کے متعدد دیہات بجلی سپلائی کے بغیر

 راجوری +پونچھ//سرحدی ضلع راجوری اور پونچھ میں متعدد دیہات تیسرے روز بھی بجلی کے بغیر رہے جبکہ محکمہ پی ڈی ڈی کے ملازمین بجلی کی بحالی کیلئے کوششیں کررہے ہیں لیکن اکثر دیہات سے صارفین نے شکایت کرتے ہوئے کہاکہ محکمہ ان کو سہولیات فراہم کرنے محکمہ کی جانب سے عملی اقداما ت نہیں اٹھائے جارہے ہیں ۔راجوری ضلع کے کوٹرنکہ سب ڈویژن میں 90فیصد سے زائد علاقوں میں بجلی سپلائی لگاتار منقطع ہے جس کی وجہ سے صارفین شدید پریشان ہو گئے ہیں ۔پنچایتی اراکین نے محکمہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ دیہات میں بجلی سپلائی کو بحال کرنے کیلئے کوئی عملی قدم نہیں اٹھایا جارہاہے ۔سب ڈویژن تھنہ منڈی میں بجلی سپلائی منقطع ہونے کے بعد ملازمین کی جانب سے عملی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں تاکہ جلدازجلد بند پڑی سپلائی کو بحال کیا جائے ۔ سب ڈویژن میںگزشتہ کئی دنوں سے بجلی سپلائی مکمل بند ہے تاہم ملازمین کی جانب

نانگا باجی کے سالانہ عرس میں ہزاروں کی شرکت

راجوری//نانگا باجی کے نام سے مشہور حضرت سید غلام رسول شاہ کا پانچ روزہ سالانہ عرس ضلع راجوری کے کالا کوٹ کے گاؤں براوی میں اختتام پذیر ہوا۔نانگا باجی کا عرس مبارک ہر سال ان کے پوتے اور ایک انتہائی قابل احترام صوفی بزرگ سید مظفر حسین شاہ کی رہائش گاہ پر منایا جاتا ہے جو اپنے پیروکاروں میں باجی براوی والے  کالاکوٹ کے نام سے مشہور ہیں۔عرس مبارک کے اختتام پر تلاوت قرآن پاک، دعا اور نعت خوانی کی گئی۔اس موقع پر ریاست اور ملک میں امن و امان کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔مرحوم صوفی بزرگ نانگا باجی ایک متقی اور روحانی شخصیت تھے جن کا اصل تعلق کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے گاؤں ملنگم سے تھا۔ان کے مزار پر ہر سال عرس مبارک کے موقع پر ملک بھر سے ہزاروں لوگ آتے ہیں۔اس سال بھی ہزاروں کی تعداد میں عقیدت مندوں نے نانگا باجی کے سالانہ عرس میں شرکت کی ۔اس موقعہ پر لنگر کا خصوصی بندوبست کیا گیا تھا ۔

نوشہرہ ہسپتال میں 3ماہ سے الٹر سائونڈ مشین خراب

نوشہرہ //نوشہرہ کے سب ڈسٹرکٹ ہسپتال میں گزشتہ تین ماہ سے الٹراساؤنڈ مشین خرا ب ہونے کی وجہ سے مریضوں کو نجی کلینکوں پر در بدرکی ٹھوکریں کھانا پڑرہی ہیں ۔مریضوں نے بتایا کہ گزشتہ 3ماہ سے مشین خراب ہوئی ہے لیکن اس کی مرمت کیلئے متعلقہ حکام کی جانب سے کوئی دھیان ہی نہیں دیا جارہاہے ۔انہوں نے بتایا کہ محکمہ کی لاپرواہی کی وجہ سے وہ نجی کلینکوں پر 800روپے فیس ادا کر کے الٹرا سائونڈ کروانے پر مجبور ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ سرکاری ہسپتال میں الٹر سائونڈ کی فیس ایک سو روپے لی جاتی ہے لیکن محکمہ کی لاپرواہی کی وجہ سے مریض اس مشکل وقت میں بھاری رقم ادا کرنے پر مجبور ہیں ۔غور طلب ہے کہ نوشہرہ ب ڈسٹر کٹ ہسپتال میں بنیادی سہولیات دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے مریضوں کو جہاں نجی کلینکوں کا رخ کر نے پڑتا ہے وہائیں مریضوںو حاملہ خواتین کی ایک بڑی تعداد گور نمنٹ میڈیکل کالج راجوری ودیگر ہسپتالوں میں دربدر کی

مزید خبریں

موسم ابر آلود رہنے سے سردی کی شدت قائم  حسین محتشم  پونچھ//جموں کشمیر میں کئی روز تک لگاتار برف باری کے بعد پیر کو دوسرے روز بھی موسم خشک رہا جس سے بازاروں میں رونقیں بحال ہوئی۔محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق 16جنوری تک موسم خشک رہنے کا امکان ہے لیکن پونچھ میں پیر کے روز پورے دن آسمان پر بادل چھائے رہے جس کی وجہ سے پورے دن سرد ہوائیں چلنے سے شدید سردی محسوس کی گئی ۔اس دوران ضلع کے کچھ دور دراز علاقوں کی رابطہ سڑکیں ہنوز بند پڑی رہی۔ کچھ علاقہ جات جہا ںسڑکوں سے برف ہٹائی گئی ہے سڑکوں کے کھڈوں میں جمع پانی اور جمی ہوئی برف راہگیروں کے لئے وبال جان بنی رہی ۔ضلع کے کچھ بالائی و دیگر دور افتادہ علاقوں میں ٹرانسپورٹ کی نقل وحمل مکمل طورپر بند  رہی جس کی وجہ سے لوگوں کو کئی طرح کی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ان دور دراز علاقوں کے لوگوں نے انتظامیہ سے بنیادی سہو

تازہ ترین