تازہ ترین

جموں وکشمیر میں مزید 4354 افراد کی رپورٹ مثبت، پانچ مریض فوت

سری نگر//جموں وکشمیر میں جمعے کے روز 4354 افراد کی رپورٹ مثبت آئی جبکہ 5 مریض فوت ہوئے ہیں۔     سرکاری ترجمان نے بتایا کہ سری نگر ضلع میں جمعے کے روز سب سے زیادہ 916 افراد میں کورونا کی تشخیص پائی گئی، بارہ مولہ میں 290، بڈگام میں 229، پلوامہ میں 90، کپواڑہ میں 618، اننت ناگ میں 329، بانڈی پورہ میں 109، گاندربل میں 42، کولگام میں 262، شوپیاں میں 29افراد کی رپورٹ پازٹیو آئی۔     جموں ضلع میں 763، اُدھم پور میں 111، راجوری میں 43، ڈوڈہ میں 103، کٹھوعہ میں 68، سانبہ میں 104، کشتواڑ میں 30، پونچھ میں 91، رام بن میں 106اور ریاسی میں 21افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔     سرکاری ترجمان نے مزید بتایا کہ جمعے کے روز جموں وکشمیر میں پانچ مریض فوت ہوئے ہیں ۔     اُن کے مطابق ابتک یوٹی میں وائرس سے مرنے والوں کی تع

جہلم سے ایک لاش برآمد، دوسرے کی تلاش جاری

    سری نگر//ضلع بارہمولہ کے خواجہ باغ علاقے میں دریائے جہلم سے ریت نکالنے کے دوران ڈوبنے والے بانڈی پورہ کے دو بھائیوں میں سے ایک کی لاش نکالی گئی۔   انہوں نے بتایا کہ ہلال احمد ملہ اور نصیر احمد ملہ آج صبح ڈوب گئے اور جلد ہی ان کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا۔   انہوں نے بتایا کہ ہلال احمد ملہ ولد منظور احمد ملہ لارواگھاٹ بانڈی پورہ کی لاش برآمد کر لی گئی ہے۔   ایک پولیس افسر نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ایس ڈی آر ایف کے اہلکاروں، پولیس اور مقامی لوگوں کی جانب سے دوسرے کا سراغ لگانے کی کوششیں جاری ہیں۔  

سری نگر سمیت وادی کے سبھی اضلاع میں ’ویک اینڈ‘ لاک ڈاون نافذ

سری نگر// گرمائی دارلحکومت سری نگر میں جمعے کو دو بجے کے بعد ’ویک اینڈ‘ لاک ڈاون کے نفاذ کے ساتھ ہی تمام بازار سنساں نظر آئے اور سڑکوں پر ٹریفک کا رش بھی تھم گیا۔   بتادیں کہ کورونا کیسز میں درج ہو رہے اضافے کے پیش نظر انتظامیہ نے ’ویک اینڈ‘ لاک ڈاون میں توسیع کر دی ہے۔   سٹیٹ ایگزیکٹیو کمیٹی کے حکمنامے کے مطابق اب یونین ٹریٹری میں جمعے کے روز دو بجے سے پیر کی صبح چھ بجے تک لاک ڈآن نافذ رہے گا۔    شہر میں حکام کی گاڑیاں دو بجے سے قبل ہی بازاروں کا گشت کر رہی تھیں جن میں بیٹھے اہلکار دو بجے کے بعد لاک ڈاون کے نفاز کا اعلان کر رہے تھے۔    دو بجنے کے ساتھ ہی تمام بازاروں میں دکانداروں نے اپنے اپنے دکان بند کرنے شروع کئے اور تین بجنے سے قبل ہی شہر کے تمام بازار بند ہوگئے تھے۔    کہیں کہی

بٹہ مالو سری نگر میں پولیس اہلکار پر فائرنگ

  سری نگر//نامعلوم ملی ٹینٹوں نے جمعہ کو ایس ڈی کالونی بٹہ مالو سری نگر میں ایک پولیس اہلکار پر فائرنگ کی لیکن وہ معجزانہ طور پر بچ گیا۔   ایک اعلیٰ پولیس افسر نے بتایا کہ تقریباً ساڑھے تین بجے عسکریت پسندوں نے پولیس کانسٹیبل پر فائرنگ کی۔     تاہم پولیس اہلکار بال بال بچ گیا۔ حملے کے فوراً بعد، پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا اور تلاشی شروع کر دی گئی۔   انہوں نے کہا کہ مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔  

حکومت نے پلوامہ اور کپواڑہ کے رجسٹرار کا چارج تفویض کیا

  سری نگر//حکومت نے جمعہ کو ضلع پلوامہ اور کپواڑہ کے رجسٹرار کے عہدے کا چارج جموں و کشمیر ایڈمنسٹریٹیو سروسز کے دو افسران کو سونپا ہے۔   حکومت کی طرف سے جاری کردہ ایک حکم کے مطابق، ڈاکٹر فیاض احمد بانڈے ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر، پلوامہ کو اگلے احکامات تک رجسٹرار ضلع پلوامہ سنبھالنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔   وہیں غلام نبی بھٹ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کپواڑہ، کو اگلے احکامات تک اپنے فرائض کے علاوہ رجسٹرارضلع کپواڑہ کے عہدے کا چارج سنبھالنے کے لیے کہا گیا ہے۔   واضح رہے "یہ احکامات متعلقہ اضلاع میں بطور کمشنر ان کی جوائننگ کی تاریخ سے نافذ العمل سمجھے جائیں گے"۔  

پلوامہ ٹرین حادثہ: زخمی ایس پی او بھی دم توڑ گیا

سری نگر// جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے کاکہ پورہ علاقے میں دو روز قبل ریلوے ٹریک کے نزدیک ایک شخص کو بچانے کی کوشش کے دوران زخمی ہونے والا گورنمنٹ ریلوے پولیس سے وابستہ ایک ایس پی او جمعے کے روز یہاں ایک ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ گیا۔   بتادیں کہ پلوامہ کے کاکہ پورہ علاقے میں 26 جنوری کو شوکت احمد ڈار ساکن بی کے پورہ بڈگام نامی ایک شہری ٹرین کی زد میں آکر بر سرموقع ہی لقمہ اجل بن گیا تھا جبکہ وہاں ڈیوٹی پر تعینات ایک ایس پی او اس کو بچانے کی کوشش کے دوران زخمی ہوگیا تھا۔     زخمی ایس پی او کی شناخت شبیر احمد کے بطور ہوئی تھی جنہیں علاج ومعالجے کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔     سرکاری ذرائع نے بتایا کہ زخمی شبیر احمد سپر سپیشلٹی ہسپتال شیرین باغ سری نگر میں زیر علاج تھا جہاں وہ جمعے کے روز زخموں کی تاب نہ لا کر د

دنیا میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 56.37 لاکھ سے متجاوز

واشنگٹن//دنیا میں اب تک کورونا وائرس کی وجہ سے 56.37 لاکھ سے زیادہ لوگوں کی موت ہو ئی ہے اور اب تک 36.62 کروڑ سے زیادہ لوگ اس وبا سے متاثر ہو چکے ہیں۔ وہیں دنیا بھر میں اب تک 9.89 ارب سے زیادہ ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں۔   امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے کورونا وائرس ریسورس سینٹر کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق دنیا بھر میں کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 36 کروڑ 62 لاکھ 49 ہزار 339 ہو گئی ہے اور ہلاکتوں کی تعداد 56 لاکھ 37 ہزار 611 تک پہنچ گئی ہے۔   امریکہ کورونا انفیکشن کے سب سے زیادہ کیسز کے ساتھ دنیا میں سرفہرست ہے جہاں اب تک 7.34 کروڑ سے زائد لوگ اس وبا سے متاثر ہو چکے ہیں اور 878421 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔   اس وبا کے انفیکشن کے معاملے میں ہندوستان دوسرے نمبر پر ہے، جہاں جمعہ کی صبح تک گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ انفیکشن کے د

کشمیری روایتی کانی شال کی صنعت زوال پذیر کیوں؟

سری نگر// وادی کشمیر کی جو روایتی دستکاری کی چیزیں دنیا کے گوشہ وکنار میں اپنی ایک منفرد شناخت و مقام رکھتی ہیں ان میں کانی شال سر فہرست ہے لیکن اس اہم اور تاریخی دستکاری کی صنعت گذشتہ کئی برسوں سے روبہ انحطاط ہے۔   اس صنعت سے جڑے دستکاروں کا کہنا ہے کہ بیوپاریوں کی طرف سے انتہائی کم مزدوری ملنے کی وجہ سے نہ صرف یہ کہ اس صنعت سے وابستہ دستکار کنارہ کشی کرکے روزی روٹی کے لئے دوسرے پیشے اختیار کر رہے ہیں بلکہ کوئی بھی نیا شخص اس پیشے کو اپنے روزگار کا ذریعہ نہیں بنا رہا ہے۔   انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ مستقبل میں دستکاری کی یہ صنعت ختم ہی ہوسکتی ہے جس سے ہماری شاندار ثقافت کی عمارت کا ستون زمین بوس ہوسکتا ہے۔   کانی شال کی صنعت سے گذشتہ 18 برسوں سے وابستہ دستکار فیصل احمد لون نے یو این آئی کے ساتھ گفتگو میں کہا کہ مہنگائی کے اس دور میں اس پیشے سے جڑ

بانڈی پورہ کے 2 بھائی جہلم میں غرقاب

  بارہمولہ//ضلع بارہمولہ کے خواجہ باغ علاقے میں بانڈی پورہ کے دو بھائی دریائے جہلم سے ریت نکالتے ہوئے غرقاب ہو گئے۔   سرکاری زرائع کے مطابق ہلال احمد ملہ اور نصیر احمد ملہ آج صبح اس وقت جہلم میں ڈوب گئے ، جب وہ ضلع ہارہمولہ کے خواجہ باگ علاقے میں جہلم سے ریت نکال رہے تھے ۔   اُنہوں نے بتایا کہ دونوں بھائیوں کے غرقاب ہونے کی خبر پہنچتے ہی اُن کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا۔   ایک پولیس افسر نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ان کا سراغ لگانے کی کوششیں جاری ہیں۔   

گوگل، ایئرٹیل کے ساتھ شراکت داری میں ایک ارب ڈالر کی کرے گا سرمایہ کاری

نئی دہلی//معروف ٹیک کمپنی گوگل ٹیلی کام خدمات فراہم کرنے والی سرکردہ کمپنی بھارتی ایئرٹیل کے ساتھ شراکت داری کرکے اپنے انڈیا ڈیجیٹائزیشن فنڈ کے طور پرایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی۔   اس سلسلے میں دونوں کمپنیوں نے شراکت داری کی ہے جس کے تحت گوگل ایئرٹیل میں 1.28 فیصد حصص کے لیے 70 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی اور 30 کروڑ ڈالر کا کئی سال کاروباری معاہدہ کیا گیا ہے۔   ایئرٹیل کے بورڈ نے جمعہ کو گوگل کو 734 روپے فی شیئر کے حساب سے 7.1 کروڑ ترجیحی حصص جاری کرنے کی منظوری دی۔ مجموعی طور پر گوگل کو 5224.3 کروڑ روپے کے شیئرز جاری کیے جائیں گے۔   بی ایس ای میں آج ایئرٹیل کا شیئر 1.24 فیصد کے اضافے کے ساتھ 716 روپے فی شیئر پر کاروبار کر رہا ہے۔   ایئرٹیل نے یہاں ایک بیان میں کہا کہ اس شراکت داری کے تحت، گوگل ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری

اب کورونا کے سب سے زیادہ کیسز اومیکرون سے وابستہ، ڈیلٹا کا پھیلاؤ بھی جاری: وزارت صحت

  نئی دہلی// مرکزی حکومت نے کہا ہے کہ ملک میں رپورٹ ہو رہے کورونا وائرس کے انفیکشن کے زیادہ تر معاملات اب اومیکرون ویرینٹ سے وابستہ ہیں اور اب یہ سب سے بڑا ویرینٹ بن چکا ہے۔   این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزارت صحت میں جوائنٹ سکریٹری لو اگروال نے بتایا کہ گزشتہ ایک مہینے کے دوران ملک میں رپورٹ ہونے والے کورونا کے بیشتر کیسز اومیکرون سے وابستہ ہیں۔ تاہم حکومت نے اس بات کو بھی تسلیم کیا کہ ڈیلٹا ویرینٹ اب بھی بڑے پیمانے پر موجود ہے اور اس کے پھیلنے کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔   وزارت صحت کے جوائنٹ سکریٹری لو اگروال نے کہا، ’’دنیا میں اس وقت کورونا کے 6.5 کروڑ کیسز فعال ہیں۔ امریکہ، برطانیہ، یونان اور جنوبی افریقہ میں کورونا کیسز کم ہو رہے ہیں۔ ہندوستان میں تقریباً 22 لاکھ فعال کیسز ہیں۔   صرف 11 ریاستیں ایسی ہیں جہاں کورونا کے فع

جموں وکشمیر میں مزید 4959 کی رپورٹ مثبت، سات مریض فوت

سری نگر//جموں وکشمیر میں جمعرات کے روز مزید 4959 افراد کی رپورٹ مثبت آئی جبکہ 7 مریض فوت ہوئے۔     سرکاری ترجمان نے بتایا کہ سری نگر ضلع میں سب سے زیادہ 841 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی، بارہ مولہ میں 784، بڈگام میں 440، پلوامہ میں 135، کپواڑہ میں 529، اننت ناگ میں 299، بانڈی پورہ میں 130، گاندربل میں 87، کولگام میں 295اور شوپیاں میں 25افراد کی رپورٹ پازٹیو آئی ہے۔     جموں ضلع میں 703، اُدھم پور میں 31، راجوری میں 68، ڈوڈہ میں 162، کٹھوعہ میں 23، سانبہ میں 110، کشتواڑ میں 165، پونچھ میں 25، ، رام بن میں 99اور ریاسی میں 8افراد کی رپورٹ جمعرات کے روز مثبت آئی ۔     علاوہ ازیں جمعرات کے روز جموں وکشمیر یوٹی میں 6264 مریض صحت یاب ہوئے جن میں 3371 صوبے جموں اور 2893 کشمیر سے آئے ہیں۔     جموں وکشمیر ی

جموں وکشمیر میں جمہوریت کو زمین بوس کرکے افسرشاہی راج مسلط کیا گیا ہے :نیشنل کانفرنس

سری نگر// جموں وکشمیر میں جاری سیاسی خلفشار، انتظامی انتشار، نامساعد اور غیر یقینی صورتحال جاری رہنے سے لوگوں کی معاشی بدحالی عروج پر پہنچ گئی ہے جبکہ بے روزگاری او رحد سے زیادہ مہنگائی نے جلتی پر تیل کا کام کیا ہے۔   ان باتوں اظہار پارٹی لیڈران نے نوائے صبح کمپلیکس میں ایک اجلاس کے دوران اپنی اپنی آراءپیش کرتے ہوئے کیا۔   اجلاس کے شرکاء نے کہا کہ مرکز کے سخت گیر حکمرانوں نے کشمیریوں کیساتھ سوتیلی ماں اور دشمنانہ پالیسی اختیار کررکھی ہے ۔ ہندوستان کی آزادی سے لیکر آج تک اس سخت گیر پالیسی کی کوئی مثال نہیں ملتی۔   انہوں نے کہاکہ حکمران ملک اور بیرونی دنیا کو دکھانے کیلئے چاہئے کتنا ہی پروپیگنڈا کیوں نہ کریں لیکن زمینی صورتحال یہ ہے کہ جموں وکشمیر کے تینوں خطوں کے عوام نئی دلی سے نالاں ہیں اور کسی بھی صورت میں 5 اگست 2019کے غیر جمہوری اور غیر آئینی

اننت ناگ کے مزید 6 علاقے کنٹینمنٹ زون قرار

سری نگر//کورونا کی تیسری لہر کے پھیلاو کی روکتھام کو یقینی بنانے کے لئے ضلع اننت ناگ میں مزید 6 علاقوں کو بندش والے زون قرار دیا گیا ہے۔   ضلع مجسٹریٹ اننت ناگ جو ضلع ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین بھی ہیں، کی طرف سے جاری ایک حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ ضلع اننت ناگ کے کئی علاقوں میں کورونا کیسز درج ہونے کے پیش نظر مروجہ گائیڈ لائنز کے مطابق مزید 6 علاقوں کو بندش والے زون قرار دیا گیا ہے۔   حکمناے میں کہا گیا ہے کہ ضلع کنٹرول روم روزانہ بنیادوں پر بندش والے علاقوں کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیتا ہے اور یہ فیصلہ لیا جاتا ہے کہ کس علاقے کو کنٹونمنٹ زون قرار دینا ہے اور کس کو ڈی نوٹیفائی کرنا ہے۔   حکمنامے کے مطابق گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف تحت قانون کارروائی کی جائے گی۔   جن علاقوں کو کنٹونمنٹ زون قرار دیا گیا ہے اُن

پوسٹ آفس بانہال میں آتشزدگی

بانہال// جموں وکشمیر کے ضلع رام بن کے بانہال علاقے میں قائم پوسٹ آفس کی عمارت کو آگ کی ایک واردات کے دوران نقصان پہنچا ہے   سرکاری ذرائع نے یو این آئی اردو کو بتایا کہ جمعرات صبح ساڑھے دس بجے کے قریب پوسٹ آفس بانہال کی عمارت سے آگ نمودار ہوئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے اس بلڈنگ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔   انہوں نے بتایا کہ این جی او بانہال کے رضا کاروں اور فائر اینڈ ایمرجنسی محکمہ کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں آگ پر قابو پایا گیا تاہم آتشزدگی کی اس واردات کے دوران عمارت کی اوپری منزل کو نقصان پہنچا ہے۔   پولیس نے آگ لگنے کی وجوہات جاننے کی خاطر کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔  

پنتھال کے مقام پر چٹانیں کھسکنے کے باعث سری نگر۔جموں قومی شاہراہ بند

سری نگر// وادی کشمیر کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی 270 کلومیٹر طویل سری نگر۔جموں قومی شاہراہ پر جمعرات کے روز پنتھال کے مقام پر چٹانیں کھسکنے کی وجہ سے ٹریفک کی نقل وحمل معطل رہی۔   ٹریفک پولیس ذرائع نے یو این آئی اردو کو بتایا کہ قومی شاہراہ پر جمعرات کی صبح کو پنتھال کے مقام پر بھاری برکم پتھر نیچے گر آئے جس کے نتیجے میں شاہراہ پر ٹریفک کی آمدورفت کو روک دیا گیا ہے۔   انہوں نے بتایا کہ متعلقہ ایجنسیوں نے شاہراہ کو قابل آمدورفت بنانے کے لئے مشینری اور نفری کو کام پر لگا دیا ہے ۔   مذکورہ ذرائع نے بتایا کہ متعلقہ ایجنسیوں کی طرف سے گرین سگنل موصول ہونے کے بعد ہی شاہراہ کو کھول دیا جائے گا۔   معلوم ہوا ہے کہ ٹریفک حکام نے بانہال، سیری ، رام بن اور ناشری میں ٹریفک کو روک دیا ہے۔   ٹریفک حکام کا کہنا ہے کہ کام شدو

مغوی لڑکی کو بازیاب، اغوا کار کو گرفتار: سری نگر پولیس کا دعویٰ

سری نگر// سری نگر پولیس نے مغوی لڑکی کو بازیاب کرکے اغوا کار کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔   پولیس کے ایک ترجمان نے جمعرات کو اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ دانہ ہامہ سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے 14جنوری کو پولیس اسٹیشن زکورہ میں ایک شکایت درج کی کہ اس کی بیس سالہ بہن گھر سے کچھ چیزیں خریدنے کے لئے نکلی تھی لیکن وہ واپس نہیں لوٹی۔   انہوں نے بیان میں کہا: ’اس سلسلے میں ’لاپتہ ہونے‘ کی ایک رپورٹ درج کی گئی اور بعد ازاں شواہد کی بنیاد پر معلوم ہوا کہ لاپتہ لڑکی کو محمد ساحل کمار ولد عبدالمجید کمار ساکن راول پورہ سری نگر نے اغوا کیا ہے‘۔   موصوف ترجمان نے کہا کہ اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن زکورہ میں متعلقہ قوانین کے تحت ایک کیس درج کیا گیا اور تحقیقات شروع کی گئیں۔   انہوں نے بیان میں کہا کہ دور

ایک دن میں 22لاکھ زائد لوگوں کو ویکسین لگائی گئی

نئی دہلی// گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں 22 لاکھ سے زیادہ افراد کو کووڈ ویکسین لگائی گئی ۔ اس کے ساتھ ہی کل ویکسینیشن 163.84 کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے۔   مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود نے جمعرات کو یہاں بتایا کہ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 22 لاکھ 35 ہزار 267 کووڈ افراد کو ویکسین لگائی گئی ۔   اس کے ساتھ ہی آج صبح 7 بجے تک 163 کروڑ 84 لاکھ 39 ہزار 207 افراد کو کووڈ ویکسین لگائی جاچکی ہیں۔   وزارت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ انفیکشن کے دو لاکھ 86 ہزار 384 نئے کیسزسامنے آئے ہیں۔     اس کے ساتھ ہی ملک کے مختلف اسپتالوں میں زیر علاج کورونا کے ایکٹیو مریضوں کی تعداد 22 لاکھ 2 ہزار 472 ہو گئی ہے۔ یہ متاثرہ کیسز کا 5.46 فیصد ہے۔ یومیہ کیسز کی شرح 19.59 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔     وزارت نے کہا کہ اسی مدت

ملک میں کوروناوائرس کے مزید 2لاکھ 86 ہزار سے زائد نئے کیسز

ملک میں کوروناوائرس کے مزید 2لاکھ 86 ہزار سے زائد نئے کیسزاور573ہلاکتیں نئی دہلی، 27 جنوری (یو این آئی) ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہلاکت خیز کورونا وائرس سے شفایاب ہونے والے مریضوں کی تعداد نئے کیسز مقابلہ میں زیادہ رپورٹ ہوئے ہیں اور اسی عرصہ کے دوران جان لیواوبا کے 2,86,384 نئے کیسز درج ہوئے، جب کہ 3,06,357 لوگوں نے اس جان لیوا وبا کو شکست دی۔ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 22 لاکھ 35 ہزار 267 افراد کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی جمعرات کی صبح 7 بجے تک ایک ارب 63 کروڑ 84 لاکھ 39 ہزار 207 افراد کو کووڈ ویکسین لگائی جاچکی ہے۔ جمعرات کو مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود کی طرف سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ وائرس کے دو لاکھ 86 ہزار 384 نئے کیسزرپورٹ ہوئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک کے مختلف اسپتالوں میں زیر علاج کوروناکے فع

شوپیاں میں مسلح تصادم،دو فوجی اہلکار زخمی

شوپیاں// جنوبی کشمیر کے شوپیاں ضلع کے نوگام چیک گاؤں میں بدھ کو عسکریت پسندوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان ایک تصادم میں دو فورسز اہلکار زخمی ہوٸے ہیں۔   ایک پولیس اہلکار نے بتایا کہ پولیس، فوج اور سی آر پی ایف کی ایک مشترکہ ٹیم نے علاقے میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کی مخصوص اطلاع پر محاصرے اور تلاشی آپریشن شروع کیا۔   انہوں نے کہا کہ جب فورسز کی مشترکہ ٹیم مشتبہ مقام کے قریب پہنچی تو عسکریت پسندوں نے ان پر فائرنگ کی جس کی جوابی کارواٸی سے انکاؤنٹر شروع ہوا۔ فایرنگ کے تبادلے کے دوران دو فوجی اہلکاروں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔   پولیس کے مطابق علاقے میں دو عسکریت پسندوں کے پھنسے ہونے کا خدشہ ہے۔

تازہ ترین